Allah will fulfill the Hopes of the Righteous
Allah's saying;
مَن كَانَ يَرْجُو لِقَاء اللَّهِ
...
Whoever hopes in meeting with Allah,
means, in the Hereafter, and does righteous deeds, and hopes for a great reward with Allah, then Allah will fulfill his hopes and reward him for his deeds in full. This will undoubtedly come to pass, for He is the One Who hears all supplications, He knows and understands the needs of all created beings.
Allah says:
مَن كَانَ يَرْجُو لِقَاء اللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ اللَّهِ لاَتٍ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
Whoever hopes in meeting with Allah, then Allah's term is surely coming, and He is the All-Hearer, the All-Knower.
نیکیوں کی کوشش
جنہیں آخرت کے بدلوں کی امید ہے اور اسے سامنے رکھ کر وہ نیکیاں کرتے ہیں ۔ ان کی امیدیں پوری ہونگی اور انہیں نہ ختم ہونے والے ثواب ملیں گے ۔ اللہ دعاؤں کا سننے والا اور کل کائنات کا جاننے والا ہے اللہ کا ٹھہرایا ہوا وقت ٹلتا نہیں ۔ پھر فرماتا ہے ہر نیک عمل کرنے والا اپنا ہی نفع کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ بندوں کے اعمال سے بےپرواہ ہے ۔ اگر سارے انسان متقی بن جائیں تو اللہ کی سلطنت میں کوئی اضافہ نہیں ہوسکتا ۔ حضرت حسن فرماتے ہیں جہاد تلوار چلانے کاہی نام نہیں ۔ انسان نیکیوں کی کوشش میں لگا ہے یہ بھی ایک طرح کا جہاد ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ تمہاری نیکیاں اللہ کے کسی کام نہیں آتیں لیکن بہر حال اس کی یہ مہربانی کہ وہ تمہیں نیکیوں پر بدلے دیتا ہے ۔ انکی وجہ سے تمہاری برائیں معاف فرمادیتا ہے ۔ چھوٹی سے چھوٹی نیکی کی قدر کرتا ہے اور اس پر بڑے سے بڑا اجر دیتا ہے ایک ایک نیکی کا سات سات سوگنا بدلہ عنایت فرماتا ہے اور بدی کو یا تو بالکل ہی معاف فرمادیتا ہے یا اسی کے برابر سزا دیتا ہے ۔ وہ ظلم سے پاک ہے ، گناہوں سے درگزر کرلیتا ہے اور ان کے اچھے اعمال کا بدل عطا فرماتا ہے ۔