Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 50

سورة العنكبوت

وَ قَالُوۡا لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡہِ اٰیٰتٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ ؕ قُلۡ اِنَّمَا الۡاٰیٰتُ عِنۡدَ اللّٰہِ ؕ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۵۰﴾

But they say, "Why are not signs sent down to him from his Lord?" Say, "The signs are only with Allah , and I am only a clear warner."

انہوں نے کہا کہ اس پر کچھ نشانیاں ( معجزات ) اس کے رب کی طرف سے کیوں نہیں اتارے گئے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ نشانیاں تو سب اللہ تعالٰی کے پاس ہیں میں تو صرف کھلم کھلا آگاہ کر دینے والا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
لَوۡلَاۤ
کیوں نہیں
اُنۡزِلَ
اتاری گئیں
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰیٰتٌ
نشانیاں
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اس کے رب کی طرف سے
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّمَا
بےشک
الۡاٰیٰتُ
نشانیاں
عِنۡدَ
پاس ہیں
اللّٰہِ
اللہ کے
وَاِنَّمَاۤ
اور بےشک
اَنَا
میں تو
نَذِیۡرٌ
ڈرانے والا ہوں
مُّبِیۡنٌ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
لَوۡلَاۤ
کیوں نہیں
اُنۡزِلَ
اتارے گئے
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰیٰتٌ
معجزات
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اس کے رب کی جناب سے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّمَا
یقیناً
الۡاٰیٰتُ
معجزات
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں
وَاِنَّمَاۤ
اور یقیناً
اَنَا
میں
نَذِیۡرٌ
صرف ڈرانے والا ہوں
مُّبِیۡنٌ
کھلا
Translated by

Juna Garhi

But they say, "Why are not signs sent down to him from his Lord?" Say, "The signs are only with Allah , and I am only a clear warner."

انہوں نے کہا کہ اس پر کچھ نشانیاں ( معجزات ) اس کے رب کی طرف سے کیوں نہیں اتارے گئے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ نشانیاں تو سب اللہ تعالٰی کے پاس ہیں میں تو صرف کھلم کھلا آگاہ کر دینے والا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز وہ کہتے ہیں کہ اس (نبی) پر اس کے پروردگار کی طرف سے معجزے کیوں نہیں اتارے گئے۔ آپ ان سے کہئے کہ معجزے تو اللہ کے پاس ہیں اور میں تو صرف ایک کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُنہوں نے کہا کہ اس پراس کے رب کی جناب سے معجزات کیوں نہیں اُتارے گئے ؟آپ کہہ دیں کہ معجزات صرف اﷲ تعالیٰ کے پاس ہیں اورمیں صرف اور صرف کھلاڈرانے والا ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they said, &Why is it that no signs (miracles) have been sent down to him from his Lord?|" Say, |"Signs are only with Allah, and I am only a plain warner.|"

اور کہتے ہیں کیوں نہ اتریں اس پر کچھ نشانیاں اس کے رب سے تو کہہ نشانیاں تو ہیں اختیار میں اللہ کے اور میں تو بس سنا دینے والا ہوں کھول کر ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہتے ہیں کہ کیوں نہیں نازل کی گئیں ان پر نشانیاں ان کے رب کی طرف سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ نشانیاں (نازل کرنے کے اختیارات) تو اللہ ہی کے پاس ہیں اور میں تو صرف واضح طور پر خبردار کرنے والا ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They say: “Why were Signs from his Lord not sent down upon him?” Say: “The Signs are only with Allah. As for me, I am no more than a plain warner.”

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ” کیوں نہ اتاری گئیں اس شخص پر نشانیاں 90 اس کے رب کی طرف سے ؟ کہو ، ” نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور میں صرف خبردار کرنے والا ہوں کھول کھول کر ” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : ان ( پیغمبر ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ان کے پروردگار کی طرف سے نشانیاں کیوں نہیں اتاری گئیں؟ ( ٢٩ ) ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہہ دو کہ : نشانیاں صرف اللہ کے پاس ہیں اور میں تو ایک واضح طور پر خبردار کرنے والا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (مشرک) کہتے ہیں اس پیغمبر (حضرت محمد) پر اس کے مالک کی طرف سے نشانیاں کیوں نہ اتریں 10 کہہ دے نشانیاں کے اختیار ہیں اور میں تو اور کچھ میں ایک کھلا ڈرانیوالا ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ لوگ کہتے ہیں ان پر ان کے پروردگار کے پاس سے نشانی (معجزہ) کیوں نہیں نازل ہوتی فرمادیجئے کہ بیشک نشانیاں (معجزات) تو اللہ کے پاس ہیں اور بیشک میں تو صرف ایک صاف صاف (انجام بد سے) ڈرانے والا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہتے ہیں کہ اس کے رب کی طرف سے اس پر نشانیاں (معجزات) کیوں نازل نہیں کی گئیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجے کہ نشانیاں (معجزات) اللہ کے قبضہ (اختیار) میں ہیں۔ اور میں تو صاف صاف سنا دینے والا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (کافر) کہتے ہیں کہ اس پر اس کے پروردگار کی طرف سے نشانیاں کیوں نازل نہیں ہوئیں کہہ دو کہ نشانیاں تو خدا ہی کے پاس ہیں۔ اور میں تو کھلم کھلا ہدایت کرنے والا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: wherefore are not signs sent down upon him from his Lord! Say thou: signs are with Allah only, and I am but a manifest warner.

اور کہتے ہیں کہ ان (پیغمبر) پر کوئی نشان ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نہیں اترے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ نشان تو بس اللہ کے قبضہ میں ہیں ۔ اور میں تو بس ایک صاف صاف ڈرانے والا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی جانب سے نشانیاں کیوں نہیں اتاری گئیں؟ کہہ دو: نشانیاں تو اللہ ہی کے پاس ہیں اور میں تو بس ایک کھلا ڈرانے والا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے کہا کہ اس شخص کی طرف اس کے رب کی طرف سے نشانیاں کیوں نہیں اُتاری گئیں ، آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے نشانیاں تو صرف اللہ ( تعالیٰ ) کے پاس ہیں اور میں تو صرف صاف صاف ڈرانے ( خبردار کرنے ) والا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کافر کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے نشانیاں کیوں نازل نہیں ہوئیں فرمادیں کہ ” نشانیاں تو اللہ کے پاس ہی ہیں میں تو کھول کر ڈرانے والا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ کیوں نہ اتاری گئیں ان پر نشانیاں ان کے رب کی طرف سے (یعنی ان کی فرمائش کے مطابق سو ان سے) کہو کہ نشانیاں تو اللہ ہی کے پاس ہیں اور میں تو صرف خبردار کرنے والا ہوں کھول کر (حق اور حقیقت کو)

Translated by

Noor ul Amin

نیزکہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کے معجزے کیوں نہ نازل ہوئے آپ کہہ دیجئے کہ معجزے اللہ ہی کے پاس ہیں اور میں تو واضح ڈرانے والاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے ( ف۱۲۵ ) کیوں نہ اتریں کچھ نشانیاں ان پر ان کے رب کی طرف سے ( ف۱۲٦ ) تم فرماؤ نشانیاں تو اللہ ہی کے پاس ہیں ( ف۱۲۷ ) اور میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ہوں ( ف۱۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کفّار کہتے ہیں کہ اِن پر ( یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ) ان کے رب کی طرف سے نشانیاں کیوں نہیں اتاری گئیں ، آپ فرما دیجئے کہ نشانیاں تو اﷲ ہی کے پاس ہیں اور میں تو محض صریح ڈر سنانے والا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ کہتے ہیں کہ اس شخص ( پیغمبرِ اسلام ( ص ) ) پر ان کے پروردگار کی طرف سے معجزات کیوں نہیں اتارے گئے؟ آپ کہہ دیجئے! کہ معجزات تو بس اللہ کے پاس ہیں میں تو صرف ( عذابِ الٰہی ) سے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Ye they say: "Why are not Signs sent down to him from his Lord?" Say: "The signs are indeed with Allah: and I am indeed a clear Warner."

Translated by

Muhammad Sarwar

They say, "Why a miracle is not sent to him from his Lord." Say, "Miracles are in the hands of God. I am simply a warner."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say: "Why are not signs sent down to him from his Lord" Say: "The signs are only with Allah, and I am only a plain warner."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: Why are not signs sent down upon him from his Lord? Say: The signs are only with Allah, and I am only a plain warner.

Translated by

William Pickthall

And they say: Why are not portents sent down upon him from his Lord? Say: Portents are with Allah only, and I am but a plain warner.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन का कहना है कि "उस पर उस के रब की ओर से निशानियाँ क्यों नहीं अवतरित हुई?" कह दो, "निशानियाँ तो अल्लाह ही के पास हैं। मैं तो केवल स्पष्ट रूप से सचेत करने वाला हूँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ ان پر ان کے رب کے پاس سے نشانیاں کیوں نہیں نازل ہوئیں آپ یوں کہہ دیجیئے کہ وہ نشانیاں تو خدا کے قبضے میں ہیں اور میں تو صرف ایک صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ کہتے ہیں کہ اس شخص پر نشانیاں اس کے رب کی طرف سے کیوں نہ اتاری گئیں۔ فرمائیں نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور میں تو صرف واضح طور پر خبردار کرنے والا ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ کہتے ہیں کہ کیوں نہ اتاری گئیں اس شخص پر نشانیاں اس کے رب کی طرف سے ؟ کہو نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور میں صرف خبردار کرنے والا ہوں کھول کھول کر

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے کہا کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے نشانیاں کیوں نازل نہیں ہوئیں، آپ فرما دیجیے کہ نشانیاں اللہ کے اختیار میں ہیں، اور میں تو صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں کیوں نہ اتریں اس پر کچھ نشانیاں اس کے رب سے تو کہہ نشانیاں تو ہیں اختیار میں اللہ کے اور میں تو بس سنا دینے والا ہوں کھول کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کفار قریش یوں کہتے ہیں کہ اس پیغمبر پر اسکے رب کی جانب سے ہماری حسب منشا نشانیاں کیوں نہیں نازل ہوئیں آپ کہہ دیجئے بس نشانیاں تو سب خدا کے قبضے میں ہیں اور میں تو صرف ایک صاف صاف ڈرانے والا ہوں