Surat ul Ankaboot

Surah: 29

Verse: 63

سورة العنكبوت

وَ لَئِنۡ سَاَلۡتَہُمۡ مَّنۡ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحۡیَا بِہِ الۡاَرۡضَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَوۡتِہَا لَیَقُوۡلُنَّ اللّٰہُ ؕ قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ ؕ بَلۡ اَکۡثَرُہُمۡ لَا یَعۡقِلُوۡنَ ﴿۶۳﴾٪  2

And if you asked them, "Who sends down rain from the sky and gives life thereby to the earth after its lifelessness?" they would surely say " Allah ." Say, "Praise to Allah "; but most of them do not reason.

اور اگر آپ ان سے سوال کریں کہ آسمان سے پانی اتار کر زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کس نے کیا؟ تو یقیناً ان کا جواب یہی ہوگا اللہ تعالٰی نے ۔ آپ کہہ د یں کہ ہر تعریف اللہ ہی کے لئے سزاوار ہے بلکہ ان میں سےاکثر بے عقل ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
سَاَلۡتَہُمۡ
پوچھیں آپ ان سے
مَّنۡ
کس نے
نَّزَّلَ
نازل کیا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَحۡیَا
پھر اس نے زندہ کیا
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مَوۡتِہَا
اس کی موت کے
لَیَقُوۡلُنَّ
البتہ وہ ضرور کہیں گے
اللّٰہُ
اللہ نے
قُلِ
کہہ دیجیے
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡقِلُوۡنَ
نہیں وہ عقل رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَئِنۡ
اوریقیناًاگر
سَاَلۡتَہُمۡ
آپ پوچھیں ان سے
مَّنۡ
کس نے
نَّزَّلَ
نازل کیا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَحۡیَا
پھر زندہ کیا
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مَوۡتِہَا
اس کی موت کے
لَیَقُوۡلُنَّ
تو یقیناًوہ ضرور کہیں گے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
قُلِ
آپ کہہ دیں
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثران میں سے
لَا
نہیں
یَعۡقِلُوۡنَ
وہ سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

And if you asked them, "Who sends down rain from the sky and gives life thereby to the earth after its lifelessness?" they would surely say " Allah ." Say, "Praise to Allah "; but most of them do not reason.

اور اگر آپ ان سے سوال کریں کہ آسمان سے پانی اتار کر زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کس نے کیا؟ تو یقیناً ان کا جواب یہی ہوگا اللہ تعالٰی نے ۔ آپ کہہ د یں کہ ہر تعریف اللہ ہی کے لئے سزاوار ہے بلکہ ان میں سےاکثر بے عقل ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمان سے پانی کس نے برسایا پھر اس پانی سے مردہ پڑی ہوئی زمین کو زندہ کس نے کیا ؟ تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے ان سے کہئے پھر ہر طرح کی حمد کا سزا وار بھی اللہ ہی ہے۔ مگر اکثر لوگ کچھ سمجھتے سوچتے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یقیناًا گر آپ اُن سے پوچھیں آسمان سے پانی کس نے نازل کیا؟ پھراُس کے ساتھ زمین کواُس کی موت کے بعد زندہ کیا؟تو یقیناًوہ ضرور کہیں گے کہ اﷲ تعالیٰ نے، آپ کہہ دیں: ’’سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے ‘‘۔بلکہ اُن میں سے اکثرنہیں سمجھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you ask them as to who sends down water from the sky, then revives the land with it, they will certainly say, |"Allah|". Say, |"Praise belongs to Allah.|" But most of them do not understand.

اور جو تو پوچھے ان سے کس نے اتارا آسمان سے پانی پھر زندہ کردیا اس سے زمین کو اس کے مر جانے کے بعد تو کہیں اللہ نے تو کہہ سب خوبی اللہ کو ہے پر بہت لوگ نہیں سمجھتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے پوچھیں کہ کس نے برسایا آسمان سے پانی پس اس سے زندہ کردیا زمین کو اس کے ُ مردہ ہوجانے کے بعد ؟ تو وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیں کہ کل شکر اور کل حمد اللہ ہی کے لیے ہے۔ لیکن ان میں سے اکثر لوگ عقل سے کام نہیں لیتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you were to ask them: “Who sent down water from the sky and therewith revived the earth after its death?” they will certainly say: “Allah.” Say: “To Allah alone be praise and thanks.” But most people do not understand.

اور اگر تم ان سے پوچھو کس نے آسمان سے پانی برسایا اور اس کے ذریعہ سے مردہ پڑی ہوئی زمین کو جلا اٹھایا تو وہ ضرور کہیں گے اللہ نے ۔ کہو ، الحمدللہ ، 101 مگر اکثر لوگ سمجھتے نہیں ہیں ۔ ؏ ٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ : کون ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا ، پھر اس کے ذریعے زمین کے مردہ ہونے کے بعد اسے زندگی بخشی؟ تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ : اللہ ! کہو : الحمدللہ ! ( ٣٤ ) لیکن ان میں سے اکثر لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تو ان سے پوچھے آسمان سے پانی کس نے برسایا پھر زمین کو مرے پیچھے پانی برسا کر کس نے جلایا تو ضرور یہی کہیں گے اللہ نے اے پیغمبر کہہ دے شکر ہے 7 اللہ کا ابھی تک تم یہ اقرار کرتے ہو بات یہ ہے کہ ان کافروں میں اکثر بےعقل ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر آپ ان سے دریافت فرمائیں کہ آسمان سے پانی کس نے نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد (کس نے) زندہ فرمایا ؟ تو وہ یہی کہیں گے کہ اللہ نے۔ (تو) فرمائیے کہ سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں بلکہ ان میں اکثر سمجھتے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور البتہ اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے پوچھیں کہ جب زمین خشک ہوجاتی ہے تو اسے کون زندہ کرتا ہے۔ وہ یقینا کہیں گے ” اللہ “۔ آپ کہئے تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں بلکہ اکثر لوگ ان میں عقل سے کام نہیں لیتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان سے پانی کس نے نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد (کس نے) زندہ کیا تو کہہ دیں گے کہ خدا نے۔ کہہ دو کہ خدا کا شکر ہے۔ لیکن ان میں اکثر نہیں سمجھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And wert thou to ask them: who sendeth down water from the heaven, and therewith quickeneth the earth after the death thereof? they would surely say: Allah. Say thou: all praise unto Allah! Aye! most of them reflect not.

اور اگر آپ ان سے پوچھئے کہ آسمان سے پانی کس نے برسایا پھر اس سے زمین کو اس کی خشکی کے بعد تروتازہ کردیا تو بھی یہ لوگ کہیں گے کہ اللہ نے آپ کہیے الحمدللہ ۔ لیکن ان میں سے اکثر عقل سے کام نہیں لیتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان سے کس نے پانی اتارا ، پس اس سے زمین کو زندہ کیا ، اس کے مردہ ہوچکنے کے بعد؟ تو وہ جواب دیں گے کہ اللہ نے! کہو: شکر کا سزاوار اللہ ہے ، بلکہ ان کے اکثر عقل سے کام نہیں لیتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ اگر تو ان لوگوں سے پوچھے کہ کس نے آسمان سے پانی ( بارش ) اُتارا پس اس کے ذریعے زمین کو اس کی موت ( خشکی ) کے بعد زندہ ( تروتازہ ) کردیا تو البتہ وہ لوگ ضرور کہیں گے اللہ ( تعالیٰ ) نے ، آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے الحمدللہ بلکہ ان میں سے اکثر لوگ عقل نہیں رکھتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمان سے پانی کس نے برسایا ؟ پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد کس نے زندہ کیا ؟ تو کہیں گے کہ ” اللہ نے “ فرمادیں کہ اللہ کا شکر ہے بلکہ ان میں سے اکثر نہیں سمجھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کون ہے وہ جو آسمان سے بارش برساتا ہے پھر اس کے ذریعے وہ زندہ کرتا ہے اس زمین کو اس کے بعد کہ یہ مردہ (اور ویران) پڑی ہوتی ہے ؟ تو یہ لوگ ضرور بالضرور یہی جواب دیں گے کہ اللہ ہی (یہ سارے کام کرتا ہے) کہو الحمد اللہ مگر اکثر لوگ (پھر بھی) عقل سے کام نہیں لیتے

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرآپ ان سے پوچھیں کہ آسمان سے پانی کس نے برسایاپھرا س پانی نے مردہ پڑی ہوئی زمین کو زندہ کیا تووہ ضرور کہیں گے’’اللہ نے‘‘آپ کہہ دیجئے کہ ساری تعریفیں اللہ کے لئے ہیں لیکن اکثرمشرکین عقل سے کام نہیں لیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو تم ان سے پوچھو کس نے اتارا آسمان سے پانی تو اس کے سبب زمین زندہ کردی مَرے پیچھے ضرور کہیں گے اللہ نے ( ف۱٤۷ ) تم فرماؤ سب خوبیاں اللہ کو ، بلکہ ان میں اکثر بےعقل ہیں ( ف۱٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمان سے پانی کس نے اتارا پھر اس سے زمین کو اس کی مُردنی کے بعد حیات ( اور تازگی ) بخشی ، تو وہ ضرور کہہ دیں گے: اﷲ نے ، آپ فرما دیں: ساری تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں ، بلکہ ان میں سے اکثر ( لوگ ) عقل نہیں رکھتے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمان سے پانی کس نے نازل کیا؟ اور زمین کو مردہ ہونے ( بنجر ہونے ) کے بعد کس نے زندہ ( آباد ) کیا؟ تو وہ ضرور کہیں گے اللہ نے! آپ کہیے! الحمد ﷲ ۔ لیکن اکثر لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And if indeed thou ask them who it is that sends down rain from the sky, and gives life therewith to the earth after its death, they will certainly reply, "Allah!" Say, "Praise be to Allah!" But most of them understand not.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you ask them, "Who has sent down water from the sky to revive the dead earth?" They will say, "God has done it." Say, "It is only God who deserves all praise, but many of them do not understand."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you were to ask them: "Who sends down water from the sky, and gives life therewith to the earth after its death" They will surely reply: "Allah." Say: "All the praises and thanks be to Allah!" Nay, most of them have no sense.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you ask them Who is it that sends down water from the clouds, then gives life to the earth with it after its death, they will certainly say, Allah. Say: All praise is due to Allah. Nay, most of them do not understand.

Translated by

William Pickthall

And if thou wert to ask them: Who causeth water to come down from the sky, and therewith reviveth the earth after its death? they verily would say: Allah. Say: Praise be to Allah! But most of them have no sense.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यदि तुम उन से पूछो कि "किसने आकाश से पानी बरसाया; फिर उस के द्वारा धरती को उस के मुर्दा हो जाने के पश्चात जीवित किया?" तो वे बोल पड़ेंगे, "अल्लाह ने!" कहो, "सारी प्रशंसा अल्लाह ही के लिए है।" किन्तु उन में से अधिकतर बुद्धि से काम नहीं लेते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ وہ کون ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے زمین کو بعد اس کے کہ خشک پڑی تھی تر و تازہ کردیا تو وہ لوگ بھی یہی کہیں گے وہ بھی اللہ ہی ہے آپ کہیئے کہ الحمد اللہ بلکہ ان میں اکثر سمجھتے بھی نہیں۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کس نے آسمان سے پانی برسایا اور اس کے ذریعہ مردہ زمین کو زندہ کیا ؟ وہ ضرور کہیں گے اللہ نے۔ کہیے الحمد للہ مگر ان کے اکثر لوگ نہیں سمجھتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر تم ان سے پوچھو کس نے آسمان سے پانی برسایا اور اس کے ذریعہ سے مردہ پڑی ہوئی زمین کو جلا اٹھایا تو وہ ضرور کہیں گے اللہ نے۔ کہو ، الحمدللہ ، مگر ان میں سے اکثر لوگ سمجھتے نہیں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر آپ ان سے سوال کریں کہ کس نے آسمان سے پانی نازل کیا پھر زمین کی موت کے بعد پانی کے ذریعہ اس کو زندہ کیا تو وہ ضرور ضرور جواب دیں گے کہ اللہ نے، آپ فرما دیجیے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، بلکہ ان میں اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو تو پوچھے ان سے کس نے اتارا آسمان سے پانی پھر زندہ کردیا اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد تو کہیں اللہ نے تو کہہ سب خوبی اللہ کو ہے پر بہت لوگ نہیں سمجھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر آپ ان کفار سے دریافت کریں کہ وہ کون ہے جس نے آسمان کی جانب سے پانی اتارا، پھر اس پانی سے زمین کو اس کے خشک ہوئے پیچھے زندہ اور ترو تازہ کردیا تو وہ لوگ یہی جواب دیں گے کہ وہ اللہ ہی ہے آپ کہئے سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اصل بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ سمجھ سے کام نہیں لیتے