Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 133

سورة آل عمران

وَ سَارِعُوۡۤا اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ جَنَّۃٍ عَرۡضُہَا السَّمٰوٰتُ وَ الۡاَرۡضُ ۙ اُعِدَّتۡ لِلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۱۳۳﴾ۙ

And hasten to forgiveness from your Lord and a garden as wide as the heavens and earth, prepared for the righteous

اور اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اُس جنّت کی طرف دوڑو جس کا عرض آسمانوں اور زمین کے برابر ہے ، جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَسَارِعُوۡۤا
اور ایک دوسرے سے جلدی کرو
اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ
طرف بخشش کے
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَجَنَّۃٍ
اور جنت کے
عَرۡضُہَا
چوڑائی ہے جس کی
السَّمٰوٰتُ
آسمان
وَالۡاَرۡضُ
اور زمین
اُعِدَّتۡ
وہ تیار کی گئی ہے
لِلۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَسَارِعُوۡۤا
اور تم دوڑو
اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ
مغفرت کی طرف
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَجَنَّۃٍ
اور جنت کی
عَرۡضُہَا
چوڑائی جس کی
السَّمٰوٰتُ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضُ
اور زمین(جتنی ) ہے
اُعِدَّتۡ
تیار کی گئی ہے
لِلۡمُتَّقِیۡنَ
اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And hasten to forgiveness from your Lord and a garden as wide as the heavens and earth, prepared for the righteous

اور اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اُس جنّت کی طرف دوڑو جس کا عرض آسمانوں اور زمین کے برابر ہے ، جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اپنے پروردگار کی بخشش اور اس جنت ۔ کی طرف دوڑ کر چلو جس کا عرض آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔ وہ ان خدا ترس لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراپنے رب کی مغفرت اورجنت کی طرف دوڑوجس کی وسعت آسمانوں اورزمین جتنی ہے جواللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کے لیے تیارکی گئی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And race one another towards Forgiveness from your Lord and towards a paradise the width of which spans the heavens and the earth. It has been prepared for the God-fearing.

اور دوڑو بخشش کی طرف اپنے رب کی اور جنت کی طرف جس کا عرض ہے آسمان اور زمین تیار ہوئی واسطے پرہیزگاروں کے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مسابقت کرو اپنے رب کی مغفرت کے حصول کے لیے اور اس جنت کو حاصل کرنے کے لیے جس کا پھیلاؤ آسمانوں اور زمین جتنا ہے وہ تیار کی گئی ہے (اور سنواری گئی ہے) اہل تقویٰ کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And hasten to the for-giveness of your Lord and to a Paradise as vast as the heavens and the earth, prepared for the God-fearing.

دوڑ کر چلو اس راہ پر جو تمہارے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف جاتی ہے جس کی وسعت زمین اور آسمانوں جیسی ہے ، اور وہ ان خدا ترس لوگوں کے لیے مہیا کی گئی ہے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اپنے رب کی طرف سے مغفرت اور وہ جنت حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے بڑھ کر تیزی دکھاؤ جس کی چوڑائی اتنی ہے کہ اس میں تمام آسمان اور زمین سما جائیں ۔ وہ ان پرہیزگاروں کے لیے تیار کی گئی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اپنے پروردگار کی بخشش اور بہشت کی طرف لپکو جس کو چوڑاؤ آسمان اور زمین کے برابر ہے تو لنباؤ کا کیا کہنا) ان پرہیز گارون کے لیے تیار ہوئی ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت کی طرف تیزی سے بڑھو جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے (جو) پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اپنے پروردگار کی رحمت و مغفرت اور اس جنت کی طرف دوڑو جس کا پھیلاؤ زمین و آسمانوں پر وسیع ہے۔ جو پرہیز گاروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اپنے پروردگار کی بخشش اور بہشت کی طرف لپکو جس کا عرض آسمان اور زمین کے برابر ہے اور جو (خدا سے) ڈرنے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And vie with each other in hastening to obtain forgiveness from your Lord and toward the Garden whereof the width equalleth the heavens and the earth, gotten ready for the God- fearing

اور مغفرت کی طرف جو تمہارے پروردگار کی طرف سے ہے ڈرو اور جنت کی طرف (دوڑو) جس کا عرض سارے آسمان اور زمین ہیں ۔ اور جو پرہیزگاروں کے لیے تیار کی گئی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اپنے رب کی مغفرت اور اس جنّت کیلئے مسابقت کرو ، جس کا عرض آسمانوں اور زمین کے عرض کی طرح ہے ۔ یہ پرہیزگاروں کیلئے تیار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اپنی بخشش اور ( اس ) جنت کی طرف دوڑو جس کی چوڑائی آسمان اور زمین کے برابر ہے جو پرہیز گاروں کیلئے تیار کی گئی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دوڑ کر چلو ( اس راہ پر جو) تمہارے رب کی بخشش اور جنت کی طرف جاتی ہے جس کی وسعت زمین اور آسمانوں جیسی ہے جو پرہیزگاروں کے لیے تیار کی گئی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور دوڑو تم لوگ (ایک دوسرے سے آگے بڑھ کر) اپنے رب (مہربان و غفور) کی بخشش اور ایسی جنت کی طرف، جس کا عرض (اور پھیلاؤ) آسمانوں اور زمین کے (عرض و پھیلاؤ) کے برابر ہے، جسے تیار کیا گیا ہے ان متقی (اور پرہیزگار) لوگوں کیلئے

Translated by

Noor ul Amin

اور اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف دوڑکرچلوجس کاعرض آسمانوں اور زمین کے برابرہے وہ ان پرہیزگارلوگوں کے لئے تیارکی گئی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور دوڑو ( ف۲۳۷ ) اپنے رب کی بخشش اور ایسی جنت کی طرف جس کی چوڑان میں سب آسمان و زمین پرہیزگاروں کے لئے تیار کر رکھی ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف تیزی سے بڑھو جس کی وسعت میں سب آسمان اور زمین آجاتے ہیں ، جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور تیزی سے دوڑو اپنے پروردگار کی طرف سے بخشش ۔ اور اس کے بہشت کی طرف جس کی چوڑائی تمام آسمانوں اور زمین کے برابر ہے جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Be quick in the race for forgiveness from your Lord, and for a Garden whose width is that (of the whole) of the heavens and of the earth, prepared for the righteous,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Hasten to obtain forgiveness from your Lord and to qualify yourselves for Paradise. Paradise, vast as the heavens and the earth, is prepared for the pious

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And march forth in the way (which leads to) forgiveness from your Lord, and for Paradise as wide as the heavens and the earth, prepared for the Muttaqin (the pious).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And hasten to forgiveness from your Lord; and a Garden, the extensiveness of which is (as) the heavens and the earth, it is prepared for those who guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

And vie one with another for forgiveness from your Lord, and for a paradise as wide as are the heavens and the earth, prepared for those who ward off (evil);

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और दौड़ो अपने रब की बख़्शिश की तरफ़ और उस जन्नत की तरफ़ जिसकी वुसअत आसमान और ज़मीन जैसी है, वह तैयार की गई है अल्लाह से डरने वालों के लिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور دوڑو طرف مغفرت کی جو تمہارے پروردگار کی جانب سے ہے۔ (5) اور (طرف) جنت کی جس کی وسعت ایسی ہے جیسے سب آسمان اور زمین وہ تیار کی گئی ہے خدا سے ڈرنے والوں کے لیے۔ (133)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف جلدی کرو جس کی چوڑائی (وسعت) آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔ جو پرہیزگاروں کے لیے تیار کی گئی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دوڑ کر چلو اس راہ پر جو تمہارے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف جاتی ہے جس کی وسعت زمین اور آسمانوں جیسی ہے ‘ اور وہ ان اللہ ترس لوگوں کے لئے مہیا کی گئی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جلدی آگے بڑھو مغفرت کی طرف جو تمہارے رب کی طرف سے ہے اور جنت کی طرف جس کا عرض ایسا ہے جیسے تمام آسمان اور زمین، وہ تیار کی گئی ہے متقیوں کے لیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور دوڑو بخشش کی طرف اپنے رب کی اور جنت کی طرف جس کا عرض ہے آسمان اور زمین تیار ہوئی ہے واسطے پرہیزگاروں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اپنے رب کی بخشش کی طرف اور نیز اس جنت کی طرف چلنے میں جلدی کرو جس کی چوڑائی اور عرض ایسا ہے جیسے آسمانوں کا اور زمین کا پھیلائو وہ جنت پرہیز گاروں کے لئے تیار کی جا چکی ہے