Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 15

سورة آل عمران

قُلۡ اَؤُنَبِّئُکُمۡ بِخَیۡرٍ مِّنۡ ذٰلِکُمۡ ؕ لِلَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا عِنۡدَ رَبِّہِمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا وَ اَزۡوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ وَّ رِضۡوَانٌ مِّنَ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ بَصِیۡرٌۢ بِالۡعِبَادِ ﴿ۚ۱۵﴾

Say, "Shall I inform you of [something] better than that? For those who fear Allah will be gardens in the presence of their Lord beneath which rivers flow, wherein they abide eternally, and purified spouses and approval from Allah . And Allah is Seeing of [His] servants -

آپ کہہ دیجئے! کیا میں تمہیں اس سے بہت ہی بہتر چیز بتاؤں؟ تقویٰ والوں کے لئے ان کے رب تعالٰی کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ بیویاں اور اللہ تعالٰی کی رضامندی ہے ، سب بندے اللہ تعالٰی کی نگاہ میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
اَؤُنَبِّئُکُمۡ
کیا میں خبردوں تمہیں
بِخَیۡرٍ
بہتر کی
مِّنۡ ذٰلِکُمۡ
اس سے
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
اتَّقَوۡا
تقویٰ کیا
عِنۡدَ رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے پاس
جَنّٰتٌ
باغات ہیں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
اس میں
وَ اَزۡوَاجٌ
اور بیویاں
مُّطَہَّرَۃٌ
پاکیزہ
وَّرِضۡوَانٌ
اور رضامندی
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بَصِیۡرٌۢ
خوب دیکھنے والا ہے
بِالۡعِبَادِ
بندوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَؤُنَبِّئُکُمۡ
کیا میں بتاؤں تمہیں
بِخَیۡرٍ
بہتر
مِّنۡ ذٰلِکُمۡ
ان سب سے
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لئے
اتَّقَوۡا
جنہوں نے پرہیزگاری کی
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے
جَنّٰتٌ
جنتیں ہیں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
اس میں
وَ اَزۡوَاجٌ
اور بیویاں
مُّطَہَّرَۃٌ
نہایت پاک صاف
وَّرِضۡوَانٌ
اور رضا مندی
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
بَصِیۡرٌۢ
خوب دیکھنے والا ہے
بِالۡعِبَادِ
بندوں کو
Translated by

Juna Garhi

Say, "Shall I inform you of [something] better than that? For those who fear Allah will be gardens in the presence of their Lord beneath which rivers flow, wherein they abide eternally, and purified spouses and approval from Allah . And Allah is Seeing of [His] servants -

آپ کہہ دیجئے! کیا میں تمہیں اس سے بہت ہی بہتر چیز بتاؤں؟ تقویٰ والوں کے لئے ان کے رب تعالٰی کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ بیویاں اور اللہ تعالٰی کی رضامندی ہے ، سب بندے اللہ تعالٰی کی نگاہ میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ لوگوں سے کہئے : کیا میں تمہیں ایسی چیزوں کی خبر دوں جو اس دنیوی سامان سے بہتر ہیں ؟ جو لوگ تقویٰ اختیار کریں۔ ان کے لیے ان کے پروردگار کے ہاں ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ اور وہاں انہیں پاک صاف بیویاں میسر ہوں گی اور اللہ کی رضامندی (ان سب نعمتوں سے بڑھ کر ہوگی) اور اللہ تعالیٰ ہر وقت اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کیامیں تمہیں ان سب سے بہتر نہ بتاؤں؟ پرہیزگاروں کے لیے اُن کے رب کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، اُس میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں،اورنہایت پاک صاف بیویاں ہیں اوراللہ تعالیٰ کی رضامندی ہے اوراللہ تعالیٰ بندوں کوخوب دیکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say: |"Shall I tell you what is far better than that? For those who fear (Allah), there are with their Lord gar-dens beneath which rivers flow where they shall live for ever, and wives purified, and approval from Allah. And Allah is watchful over His servants|"

کہہ دے کیا بتاؤں میں تم کو اس سے بہتر پرہیزگاروں کے لئے اپنے رب کے ہاں باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ہمیشہ رہیں گے ان میں اور عورتیں ہیں ستھری اور رضا مندی اللہ کی اور اللہ کی نگاہ میں ہیں بندے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان سے کہیے کہ کیا میں تمہیں بتاؤں ان تمام چیزوں سے بہتر شے کون سی ہے ؟ جو لوگ تقویٰ اختیار کرتے ہیں ان کے لیے ان کے رب کے پاس ایسے باغات ہیں جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور ان کے لیے بڑی ہی پاک عورتیں ہوں گی اور (سب سے بڑھ کر) اللہ کی خوشنودی ہوگی اور اللہ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'Shall I tell you of things better than these? For the God-fearing there are, with their Lord, gardens beneath which rivers flow; there they will abide for ever, will have spouses of stainless purity as companions, and will enjoy the good pleasure of Allah.' Allah thoroughly observes His servants.

کہو: میں تمھیں بتاؤں کہ ان سے زیادہ اچھی چیز کیا ہے ؟ جو لوگ تقویٰ کی روش اختیار کریں ، ان کے لیے ان کے رب کے پاس باغ ہیں ، جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، وہاں انہیں ہمیشگی کی زندگی حاصل ہوگی ، پاکیزہ بیویاں ان کی رفیق ہوں گی 11 اور اللہ کی رضا سے وہ سرفراز ہوں گے ۔ اللہ اپنے بندوں کے رویّے پر گہری نظر رکھتا ہے ۔ 12

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کیا میں تمہیں وہ چیزیں بتاؤں جو ان سب سے کہیں بہتر ہیں؟ جو لوگ تقوی اختیار کرتے ہیں ان کے لیے ان کے رب کے پاس وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، اور پاکیزہ بیویاں ہیں ، اور اللہ کی طرف سے خوشنودی ہے ۔ اور تمام بندوں کو اللہ اچھی طرح دیکھ رہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر کہہ دے کہ میں تم کو ان دنیاوی فانی مزوں سے 4 مزہ بتلاؤں جو لوگ پرہیز گار ہیں یعنی شرک سے بچتے ہیں ان کو اپنے پروردگار کے پاس باغ ملیں گے جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں اور ستھری بی بیاں اور سب سے بڑی نعمت اللہ جل جلالہ کی رضامندی ملے گی اور اللہ بندوں کو دیکھ رہا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہئے کیا میں تم کو ان (چیزوں) سے بہتر (چیز) کی خبر دوں جو پرہیزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے پاس ہے۔ باغات ہیں جن کے تابع نہریں چلتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ بیبیاں اور اللہ کی رضا ہے اور اللہ اپنے بندوں کو دیکھ رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں جو ان چیزوں سے کہیں بہتر ہے ۔ اللہ کا خوف رکھنے والوں کے لئے ایسی جنتیں ہیں جن کے نیچے بہتی ہوئی نہریں اور پاکیزہ بیویاں ہوں گی۔ جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور اللہ کی رضا و خوشنودی انہیں حاصل ہوگی۔ اللہ اپنے بندوں کے تمام حالات سے واقف ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر ان سے) کہو کہ بھلا میں تم کو ایسی چیز بتاؤں جو ان چیزوں سے کہیں اچھی ہو (سنو) جو لوگ پرہیزگار ہیں ان کے لیے خدا کے ہاں باغات (بہشت) ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ عورتیں ہیں اور (سب سے بڑھ کر) خدا کی خوشنودی اور خدا (اپنے نیک) بندوں کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou! Shall I declare unto you that which is better than these For those who fear Allah are Gardens with their Lord, there under rivers flow, wherein they shall be abiders, and spouses purified, and pleasure from Allah. And Allah is Beholder of His bondsmen

آپ کہیے کہ کیا میں تمہیں ایسی چیز کی خبردوں جو ان (چیزوں) سے (کہیں) بہتر ہے ۔ جو لوگ ڈرتے رہتے ہیں ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس باغ ہیں کہ ان کے نیچے نہریں پڑی بہ رہی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔ اور صاف ستھری کی ہوئی بیویاں ہوں گی ۔ اور اللہ کی خوشنودی ہوگی ۔ اور اللہ اپنے بندوں کا خوب دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے کہو: کیا میں تمہیں ان چیزوں سے بہتر چیز کا پتا دوں؟ جو لوگ تقویٰ اختیار کریں گے ، ان کیلئے ان کے رب کے پاس باغ ہیں ، جن میں نہریں جاری ہوں گی ، ان میں ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور اللہ کی خوشنودی ہوگی اور اللہ اپنے بندوں کی خبر رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کیا میں تم کو ان سب چیزوں سے بہتر چیز بتائوں؟ ان لوگوں کے لیے جو پرہیز گار ہیں ان کے رب کے پاس ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان باغوں میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور ان کے لیے پاکیزہ بیویاں ہیں اور رضا مندی ہے اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے اور اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندوں کو خوب دیکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو میں تمہیں بتاؤں کہ ان سے زیادہ اچھی چیز کیا ہے ؟ جو لوگ تقو ٰیٰ کی روش اختیار کریں، ان کے لئے ان کے رب کے پاس باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی وہاں انہیں ہمیشگی کی زندگی حاصل ہوگی، پاکیزہ بیویاں ( ان کی رفیق ہوں گی) اور اللہ کی رضا سے وہ سرفراز ہوں گے۔ اللہ اپنے بندوں کے رویئے پر گہری نظر رکھتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کیا میں تم لوگوں کو ایسی چیز (نہ) بتادوں جو ان سے کہیں بڑھ کر بہتر ہے ؟ (وہ یہ کہ) جن لوگوں نے تقوٰی (و پرہیزگاری) کی زندگی گزاری ہوگی، ان کے لئے ان کے رب کے یہاں ایسی عظیم الشان جنتیں ہوں گی، جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی عظیم الشان (اور بےمثل) نہریں، جہاں ان کو ہمیشہ رہنا نصیب ہوگا، اور وہاں ان کے لئے ایسی بیویاں بھی ہونگی جن کو پاک کردیا گیا ہوگا (ہر طرح کے عیوب و نقائص سے) ، اور (ان سب سے بڑھ کر یہ کہ ان کے لئے) اللہ کی طرف سے خوشنودی (کی عظیم الشان نعمت) بھی ہوگی ، اور اللہ خوب دیکھنے والا ہے اپنے بندوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے! کیا میں تمہیں ایسی چیزوں کی خبردوںجو دنیاوی سامان سے بہترہیں ؟جوتقوٰی اختیار کریں ان کے لئے ان کے رب کے ہاں ایسے باغات ہیں جن میں نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور وہا ں انہیں ایسی پاکیزہ بیویاں میسرہوں گی اور اللہ کی رضامندی بھی اور اللہ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کیا میں تمہیں اس سے ( ف۳۱ ) بہتر چیز بتادوں پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے اور ستھری بیبیاں ( ف۳۲ ) اور اللہ کی خوشنودی ( ف۳۳ ) اور اللہ بندوں کو دیکھتا ہے ( ف۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) آپ فرما دیں: کیا میں تمہیں ان سب سے بہترین چیز کی خبر دوں؟ ( ہاں ) پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس ( ایسی ) جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ( ان کے لئے ) پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور ( سب سے بڑی بات یہ کہ ) اﷲ کی طرف سے خوشنودی نصیب ہوگی ، اور اﷲ بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہو ۔ کیا میں تمہیں ان سب سے بہتر چیز بتاؤں؟ جن لوگوں نے پرہیزگاری اختیار کی ان کے لئے ان کے پروردگار کے یہاں ایسے بہشت ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ( ان کے علاوہ ) پاک و پاکیزہ بیویاں ہیں اور ( سب سے بڑی نعمت ) خدا کی خوشنودی ہے ۔ اور خدا ( اپنے ) بندوں کو خوب دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: Shall I give you glad tidings of things Far better than those? For the righteous are Gardens in nearness to their Lord, with rivers flowing beneath; therein is their eternal home; with companions pure (and holy); and the good pleasure of Allah. For in Allah's sight are (all) His servants,-

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask them, "Shall I tell you what is far superior to worldly pleasures? Those who have fear of God will have (as their reward) gardens wherein streams flow and wherein they will live forever with their purified spouses and with the consent of God. God knows all about His servants."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Shall I inform you of things far better than those For those who have Taqwa there are Gardens (Paradise) with their Lord, underneath which rivers flow. Therein (is their) eternal (home) and Azwajun Mutahharatun (purified mates or wives). And Allah will be pleased with them. And Allah is All-Seer of the servants."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Shall I tell you what is better than these? For those who guard (against evil) are gardens with their Lord, beneath which rivers flow, to abide in them, and pure mates and Allah's pleasure; and Allah sees the servants.

Translated by

William Pickthall

Say: Shall I inform you of something better than that? For those who keep from evil, with their Lord, are Gardens underneath which rivers flow wherein they will abide, and pure companions, and contentment from Allah. Allah is Seer of His bondmen,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(ऐ नबी) कह दीजिए कि क्या में तुमको बताऊँ उससे बेहतर चीज़, उन लोगों के लिए जो डरते हैं उनके रब के पास बाग़ात हैं जिनके नीचे नहरें जारी होंगी, वे उनमें हमेशा रहेंगे, और साफ़-सुथरी बीवियाँ होंगी और अल्लाह की रज़ामंदी होगी, और अल्लाह अपने बंदों को ख़ूब देखने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمادیجئیے کیا میں تم کو ایسی چیز بتلا دوں جو (بدر جہا) بہتر ہو ان چیزوں سے (سوسنو) ایسے لوگوں کے لیے جو (الله سے) ڈرتے ہیں ان کے مالک (حقیقی) کے پاس ایسے ایسے باغ ہیں جن کے پائین میں نہریں جارہی ہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ کو رہیں گے اور (ان کے لیے) ایسی بیبیاں ہیں جو صاف ستھری کی ہوئی ہیں اور (ان کے لیے) خوشنودی ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور اللہ تعالیٰ خوب دیکھتے ہیں (بھالتے) ہیں بندوں کو۔ (15)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ فرما دیجیے : کیا میں تمہیں اس سے بہت بہتر چیز نہ بتاؤں ؟ متقین کے لیے ان کے رب کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ بیویاں ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رضا مندی ہوگی اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اچھی طرح دیکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو : میں تمہیں بتاؤں کہ اس سے زیادہ اچھی چیز کیا ہے ؟ جو لوگ تقویٰ کی روش اختیار کریں ‘ ان کے لئے ان کے رب کے پاس باغ ہیں ۔ جس کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ‘ وہاں انہیں ہمیشگی کی زندگی حاصل ہوگی ‘ پاکیزہ بیویاں ان کی رفیق ہوں گی اور اللہ کی رضا سے وہ سرفراز ہوں گے ‘ اللہ اپنے بندوں کے رویے پر گہری نظر رکھتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کیا میں تم کو اس سے بہتر بتادوں ؟ جن لوگوں نے تقویٰ اختیار کیا ان کے لیے ان کے رب کے پاس باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گے اور بیویاں ہیں پاکیزہ، اور رضا مندی ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ بندوں کو دیکھنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ دے کیا بتاؤں میں تم کو اس سے بہتر پرہیزگاروں کے لئے اپنے رب کے ہاں باغ ہیں جن کے نیچے جاری ہیں نہریں ہمیشہ رہیں گے ان میں اور عورتیں ہیں ستھری اور رضامندی اللہ کی   اور اللہ کی نگاہ میں ہیں بندے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ ان سے کہئے کیا میں تم کو اس دنیوی سامان سے بہتر چیزیں بتائوں جو لوگ تقویٰ کی روش اختیار کریں ان کے لئے ان کے رب کے ہاں ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے اور ان کے لئے پاکیزہ عورتیں ہیں اور مزید براں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی انہیں حاصل ہوگی اور سب بندے اللہ کی نگاہ میں ہیں