Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 155

سورة آل عمران

اِنَّ الَّذِیۡنَ تَوَلَّوۡا مِنۡکُمۡ یَوۡمَ الۡتَقَی الۡجَمۡعٰنِ ۙ اِنَّمَا اسۡتَزَلَّہُمُ الشَّیۡطٰنُ بِبَعۡضِ مَا کَسَبُوۡا ۚ وَ لَقَدۡ عَفَا اللّٰہُ عَنۡہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ حَلِیۡمٌ ﴿۱۵۵﴾٪  7

Indeed, those of you who turned back on the day the two armies met, it was Satan who caused them to slip because of some [blame] they had earned. But Allah has already forgiven them. Indeed, Allah is Forgiving and Forbearing.

تم میں سے جن لوگوں نے اس دن پیٹھ دکھائی جس دن دونوں جماعتوں کی مڈ بھیڑ ہوئی تھی یہ لوگ اپنے بعض کرتوتُوں کے باعث شیطان کے پھسلانے میں آگئے لیکن یقین جانو کہ اللہ تعالٰی نے انہیں معاف کر دیا اللہ تعالٰی بخشنے والا اور تحمل والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
تَوَلَّوۡا
پھر گئے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
یَوۡمَ
جس دن
الۡتَقَی
آمنے سامنے ہوئیں
الۡجَمۡعٰنِ
دو جماعتیں
اِنَّمَا
بیشک
اسۡتَزَلَّہُمُ
پھسلایا تھا انہیں
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
بِبَعۡضِ
بوجہ بعض (اعمال ) کے
مَا
جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمائے
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
عَفَا
در گزر کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
عَنۡہُمۡ
ان سے
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
حَلِیۡمٌ
بہت بردبار ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
تَوَلَّوۡا
پیٹھ پھیر گئے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
یَوۡمَ
اس دن
الۡتَقَی
باہمی تصادم ہوا
الۡجَمۡعٰنِ
دو جماعتوں کا
اِنَّمَا
یقیناً
اسۡتَزَلَّہُمُ
پھسلا دیاتھا ان کو
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
بِبَعۡضِ
ساتھ بعض
مَا
۔ (ان کے )جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمائے
وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
عَفَا
معاف کر دیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَنۡہُمۡ
ان سے
اِنَّ
بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
حَلِیۡمٌ
نہایت بردبارہے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those of you who turned back on the day the two armies met, it was Satan who caused them to slip because of some [blame] they had earned. But Allah has already forgiven them. Indeed, Allah is Forgiving and Forbearing.

تم میں سے جن لوگوں نے اس دن پیٹھ دکھائی جس دن دونوں جماعتوں کی مڈ بھیڑ ہوئی تھی یہ لوگ اپنے بعض کرتوتُوں کے باعث شیطان کے پھسلانے میں آگئے لیکن یقین جانو کہ اللہ تعالٰی نے انہیں معاف کر دیا اللہ تعالٰی بخشنے والا اور تحمل والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن دونوں لشکروں کی مڈ بھیڑ ہوئی تو تم میں سے کچھ لوگ جو پسپا ہوئے تو اس کی وجہ محض یہ تھی کہ ان کی بعض لغزشوں کی بنا پر شیطان نے ان کے قدم ڈگمگا دیئے تھے۔ بلاشبہ اللہ نے انہیں معاف کردیا ہے کیونکہ اللہ بہت درگزر کرنے والا اور بردبار ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناتم میں سے جولوگ اس دن پیٹھ پھیرگئے جب دو جماعتوں کاباہمی تصادم ہوا،یقیناانہیں شیطان ہی نے ان کے بعض اعمال کی وجہ سے پھسلا دیا تھا اوربلاشبہ اﷲ تعالیٰ نے انہیں یقینامعاف کردیا ہے، بے شک اﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا، نہایت بُردبارہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those of you who turned back on the day when the troops faced each other, Satan had but made them slip for some of their deeds. And, of course, Allah has forgiven them. Certainly, Allah is Most-Forgiving, Forbearing.

جو لوگ تم میں سے ہٹ گئے جس دن لڑیں دو فوجیں سو ان کو بہکا دیا شیطان نے ان کے گناہ کی شامت سے اور ان کو بخش چکا اللہ اللہ بخشنے والا ہے تحمل کرنے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم میں سے وہ لوگ جو میدان جنگ سے چلے گئے اس دن جب دو گروہ ایک دوسرے کے مقابلے میں آئے اصل میں شیطان نے ان کے پاؤں پھسلا دیے تھے ان کے بعض افعال کی وجہ سے اور اللہ انہیں معاف کرچکا ہے یقیناً اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا اور بردبار ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely those of them who turned their backs on the day when the two armies met (at Uhud) did so because Satan made them slip because of some of their lapses. But Allah has pardoned them; He is All-Forgiving, All-Forbearing.

تم میں سے جو لوگ مقابلہ کے دن پیٹھ پھیر گئے تھے ان کی اس لغزش کا سبب یہ تھا کہ ان کی بعض کمزوریوں کی وجہ سے شیطان نے ان کے قدم ڈگمگا دیے تھے ۔ اللہ نے انہیں معاف کر دیا ، اللہ بہت درگزر کرنے والا اور برد بار ہے ۔ ؏١٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم میں سے جن لوگوں نے اس دن پیٹھ پھیری جب دونوں لشکر ایک دوسرے سے ٹکرائے ، درحقیقت ان کے بعض اعمال کے نتیجے میں شیطان نے ان کو لغزش میں مبتلا کردیا تھا ۔ ( ٥٤ ) اور یقین رکھو کہ اللہ نے انہیں معاف کردیا ہے ۔ یقینا اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا بردبار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن دو فوجیں گتھ گئیں اس دن جو تم میں سے یعنی مسلمانوں میں سے بھاگ نکلے ان کو شیطان نے کچھ ان کے کیے کی شامت میں بہکا دیا 2 اور البتہ اللہ نے ان کو معاف کردیا بیشک اللہ بخشنے والا تحمل وا لا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ تم میں سے ، جس دن دو جماعتوں نے آپس میں جنگ کی ، منہ موڑ گئے یقینا ان کے بعض اعمال کی وجہ سے شیطان نے ان کو ڈگمگا دیا اور یقینا اللہ نے انہیں معاف فرمادیا بیشک اللہ بخشنے والے ، تحمل والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم میں سے جو لوگ اس مقابلہ کے دن پیٹھ پھیر گئے تھے جس دن دونوں جماعتیں باہم مقابلہ کر رہی تھیں تو یہ اس وجہ سے ہوا کہ بعض کمزوریوں کے سبب شیطان نے ان کے قدم ڈگمگادئیے تھے۔ بیشک اللہ انہیں معاف کرچکا ہے۔ یقیناً اللہ بہت مغفرت کرنے والا اور برداشت کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ تم میں سے (اُحد کے دن) جبکہ (مومنوں اور کافروں کی) دو جماعتیں ایک دوسرے سے گتھ گئیں (جنگ سے) بھاگ گئے تو ان کے بعض افعال کے سبب شیطان نے ان کو پھسلا دیا مگر خدا نے ان کا قصور معاف کر دیا بےشک خدا بخشنے والا اور بردبار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

As for those of you who turned back on the day the two hosts met, it was the Satan who made them slip because of something they had earned; and of a surety Allah hath pardoned them. Verily, Allah is Forgiving, Forbearing.

یقیناً تم میں سے جو لوگ اس دن پھرگئے تھے جس دن کہ دونوں جماعتیں باہم مقابل ہوئی تھیں ۔ تو یہ تو بس اس سبب سے ہوا کہ شیطان نے انہیں ان کے بعض کرتوتوں کے سبب لغزش دے دی تھی ۔ اور بیشک اللہ انہیں معاف کرچکا ہے ۔ یقیناً اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا حلم والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دونوں گروہوں کی مڈبھیڑ کے دن جو لوگ تم میں سے پھر گئے ، ان کو شیطان نے ان کی بعض کرتوتوں کے سبب سے پھسلا دیا اور اللہ نے ان سے درگذر فرمایا ۔ بیشک اللہ بخشنے والا ، بُردبار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک تم میں سے جن لوگوں نے اس روز پیٹھ دکھائی جس دن دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں ایسا اس لئے ہوا کہ ان کے بعض اعمال کی وجہ سے شیطان نے ان کولغزش دیدی تھی ۔ تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے انہیں معاف کر دیا بیشک اللہ ( تعالیٰ ) مغفرت کرنے والے ، حلم والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم میں سے جو لوگ مقابلہ سے پیٹھ پھیر گئے تھے ان کی اس لغزش کا سبب یہ تھا کہ ان کی بعض کمزوریوں کی وجہ سے شیطان نے ان کے قدم ڈگمگا دیئے تھے۔ اللہ نے انہیں معاف کردیا، اللہ بہت درگزر کرنے والا اور برد بار ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک تم میں سے جن لوگوں نے پیٹھ پھیری (اس دن) جس دن کہ آمنا سامنا ہوا (حق و باطل کے) دو گروہوں کا تو اس کی وجہ سوائے اس کے اور کچھ نہ تھی کہ ان کو پھسلا دیا تھا شیطان نے ان کی بعض کمزوریوں کی بناء پر اور یقینا اللہ نے معاف فرما دیا ان سب کو بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا نہایت ہی بردبار ہے (سبحانہ وتعالی)

Translated by

Noor ul Amin

جس دن دونوں لشکروں کی مڈبھیڑہوئی توتم میں سے جو لوگ پسپاہوئے ان کی بعض غلطیوں کی بناپرشیطان نے ان کے قدم ڈگمگا دئیے تھے بلا شبہ اللہ نے انہیں معاف کردیا کیونکہ اللہ بہت درگزرکرنیوالا اور بردبارہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو تم میں سے پھرگئے ( ف۲۹۳ ) جس دن دونوں فوجیں ملی تھیں انہیں شیطان ہی نے لغزش دی ان کے بعض اعمال کے باعث ( ف۲۹٤ ) اور بیشک اللہ نے انہیں معاف فرمادیا ، بیشک اللہ بخشنے والا حلم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ تم میں سے اس دن بھاگ کھڑے ہوئے تھے جب دونوں فوجیں آپس میں گتھم گتھا ہو گئی تھیں تو انہیں محض شیطان نے پھسلا دیا تھا ، ان کے کسی عمل کے باعث جس کے وہ مرتکب ہوئے ، بیشک اللہ نے انہیں معاف فرما دیا ، یقینا اللہ بہت بخشنے والا بڑے حلم والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جن لوگو ں نے دو جماعتوں کی مڈبھیڑ کے دن پیٹھ پھرائی ( اس کا سبب یہ تھا ) کہ ان کی بعض بدعملیوں کے نتیجہ میں جو وہ کر بیٹھے تھے شیطان نے ان کے قدم ڈگمگائے تھے اور بے شک اللہ نے انہیں معاف کر دیا ۔ یقینا اللہ بڑا بخشنے والا نہایت بردبار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those of you who turned back on the day the two hosts Met,-it was Satan who caused them to fail, because of some (evil) they had done. But Allah Has blotted out (their fault): For Allah is Oft-Forgiving, Most Forbearing.

Translated by

Muhammad Sarwar

God knows what the hearts contain. Because of some of your bad deeds, those of you who ran away, when you faced the enemy, were misled by Satan. God forgave you for He is All-forgiving and Forbearing."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those of you who turned back on the day the two hosts met, Shaytan only caused them to err because of some of what they had earned. But Allah, indeed, has forgiven them. Surely, Allah is Oft-Forgiving, Most Forbearing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) those of you who turned back on the day when the two armies met, only the Shaitan sought to cause them to make a slip on account of some deeds they had done, and certainly Allah has pardoned them; surely Allah is Forgiving, Forbearing.

Translated by

William Pickthall

Lo! those of you who turned back on the day when the two hosts met, Satan alone it was who caused them to backslide, because of some of that which they have earned. Now Allah hath forgiven them. Lo! Allah is Forgiving, Clement.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम में से जो लोग फिर गए थे उस दिन कि दोनों गिरोहों में मुडभेड़ हुई उनको शैतान ने उनके बअज़ आमाल के सबब से फिस्ला दिया था, अल्लाह ने उनको माफ़ कर दिया, बेशक अल्लाह बख़्शने वाला, बड़ा बुर्दबार है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یقینا تم میں سے جن لوگوں نے پشت پھیردی تھی جس روز کہ دونوں جماعتیں باہم مقابل ہوئیں اس کے سوا اور کوئی بات نہیں ہوئی کہ ان کو شیطان نے لغزش دے دی ان کے بعض اعمال کے سبب سے (3) اور یقین سمجھو کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو معاف فرمادیا۔ واقعی اللہ تعالیٰ بڑے مغفرت کرنے والے ہیں بڑے حلم والے ہیں۔ (4) (155)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے اس دن پیٹھ دکھائی جس دن دو جماعتوں کا ٹکراؤ ہوا یہ لوگ اپنے بعض اعمال کی وجہ سے شیطان کے پھسلانے میں آگئے لیکن یقین جانو اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کردیا اللہ تعالیٰ بخشنے والا ‘ حوصلے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم میں سے جو لوگ مقابلہ کے دن پیٹھ پھیرگئے تھے ان کی لغزش کا سبب یہ تھا کہ ان کی بعض کمزوریوں کی وجہ سے شیطان نے ان کے قدم ڈگمگاڈئیے تھے ۔ اللہ نے انہیں معاف کردیا ‘ اللہ بہت درگزر کرنے والا اور بردبار ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ سینوں کی باتوں کو جاننے والا ہے۔ بیشک تم میں سے جو لوگ اس دن پشت پھیر کر چلے گئے جس دن دونوں جماعتیں آپس میں مقابل ہوئی تھیں۔ بات یہی ہے کہ ان کو شیطان نے لغزش دے دی بعض ایسے اعمال کے سبب جو انہوں نے کیے اور البتہ تحقیق اللہ نے ان کو معاف فرما دیا بیشک اللہ بخشنے والا ہے حلم والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ تم میں سے ہٹ گئے جس دن لڑیں دو فوجیں سو ان کو بہکا دیا شیطان نے ان کے گناہ کی شامت سے اور ان کو بخش چکا اللہ، اللہ بخشنے والا ہے تحمل کرنے والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ جس دن دو جماعتیں باہم نبرد آزما ہوئی تھیں اس دن جو لوگ پیٹھ دکھا گئے تھے تو اس لغزش کا سبب سوائے اس کے کچھ نہ تھا کہ ان کے بعض اعمال کی وجہ سے شیطان نے ان کے قدم ڈگمگا دیئے تھے اور بلاشبہ جن سے لغزش ہوئی ان کو اللہ تعالیٰ نے معاف فرما دیا واقعی اللہ تعالیٰ بڑا در گذر کرنیوالا بڑے تحمل والا ہے۔