Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 16

سورة آل عمران

اَلَّذِیۡنَ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿ۚ۱۶﴾

Those who say, "Our Lord, indeed we have believed, so forgive us our sins and protect us from the punishment of the Fire,"

جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب !ہم ایمان لا چکے اس لئے ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ جو
یَقُوۡلُوۡنَ
کہتے ہیں
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّنَاۤ
بےشک ہم
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
فَاغۡفِرۡ لَنَا
پس بخش دے ہمارے لیے
ذُنُوۡبَنَا
ہمارے گناہوں کو
وَقِنَا
اور بچا ہمیں
عَذَابَ
عذاب سے
النَّارِ
آگ کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَقُوۡلُوۡنَ
کہتے ہیں
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّنَاۤ
بلاشبہ ہم
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
فَاغۡفِرۡ
سو بخش دے
لَنَا
ہمارے لئے
ذُنُوۡبَنَا
گناہ ہمارے
وَقِنَا
اور بچالے ہمیں
عَذَابَ
عذاب سے
النَّارِ
آگ کے
Translated by

Juna Garhi

Those who say, "Our Lord, indeed we have believed, so forgive us our sins and protect us from the punishment of the Fire,"

جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب !ہم ایمان لا چکے اس لئے ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کہتے ہیں : اے ہمارے پروردگار ! ہم ایمان لے آئے ہیں لہذا ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ لوگ جوکہتے ہیں اے ہمارے رب!بلاشبہ ہم ایمان لائے سوہمارے لیے ہمارے گناہ بخش دے اورہمیں آگ کے عذاب سے بچالے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

those who say: |"Our Lord, surely. we have believed, so forgive us our sins and save us from the punishment of the Fire|" [ 16]

وہ جو کہتے ہیں اے رب ہمارے ہم ایمان لائے ہیں سو بخش دے ہم کو گناہ ہمارے اور بچا ہم کو دوزخ کے عذاب سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو یہ کہتے رہتے ہیں پروردگار ! ہم ایمان لے آئے پس ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These are the ones who pray: 'Our Lord! We do indeed believe, so forgive us our sins and keep us safe from the chastisement of the Fire';

یہ وہ لوگ ہیں ، جو کہتے ہیں کہ مالک! ہم ایمان لائے ، ہماری خطاؤں سے در گزر فرما اور ہمیں آتشِ دوزخ سے بچا لے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ : اے ہمارے پروردگار ہم آپ پر ایمان لے آئے ہیں ، اب ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے ، اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیجیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ و کہتے ہیں مالک ہمارے ہم ایمان لائے تو ہمارے گناہ بخش دے اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچا دے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ لوگ جو کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار ! بیشک ہم ایمان لائے سو ہم کو ہمارے گناہوں سے معافی عطا کیجئے اور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ رکھیئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لائے۔ ہمارے گناہ بخش دیجئے اور ہمیں دوزخ میں کی آگ سے بچا لیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو خدا سے التجا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم ایمان لے آئے سو ہم کو ہمارے گناہ معاف فرما اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who say our Lord! verify we! we have believed, wherefore forgive us our sins, and protect us from the torment of the Fire.

(یہ وہ لوگ ہیں) جو کہتے ہیں کہ اے پروردگار ہم یقیناً ایمان لے آئے سو ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں دوزخ کی آگ سے بچا دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو یہ دعا کرتے رہتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لائے ، پس تو ہمارے گناہوں کو بخش اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا!

Translated by

Mufti Naeem

یہ وہ ( پرہیز گار ) لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! بیشک ہم ایمان لائے پس ہمارے گناہوں کو معاف فرما دیجئے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیجئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب ! ہم ایمان لائے، ہماری خطاؤں سے درگزر فرما اور ہمیں دوزخ کی آگ سے بچا لے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(یہ خوش نصیب لوگ وہ ہیں) جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! ہم (صدق دل سے) ایمان لائے، پس تو بخش دے ہمارے گناہوں کو، اور بچا دے ہمیں دوزخ کے عذاب سے،

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہم ایما ن لے آ ئے ہیں لہٰذاہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچالے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو کہتے ہیں اے رب ہمارے! ہم ایمان لائے تو ہمارے گناہ معاف کر اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ وہ لوگ ہیں ) جو کہتے ہیں: اے ہمارے رب! ہم یقینا ایمان لے آئے ہیں سو ہمارے گناہ معاف فرما دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ان متقیوں کی صفت یہ ہے کہ ) کہتے ہیں ( دعا کرتے ہیں ) ہمارے پروردگار! بے شک ہم ایمان لائے ہیں تو ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمیں آتش دوزخ کے عذاب سے بچا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Namely), those who say: "Our Lord! we have indeed believed: forgive us, then, our sins, and save us from the agony of the Fire;"-

Translated by

Muhammad Sarwar

(Such will be the reward of) those who say, "Lord, we have believed in you. Forgive us our sins and save us from the torment of fire,"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who say: "Our Lord! We have indeed believed, so forgive us our sins and save us from the punishment of the Fire."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who say: Our Lord! surely we believe, therefore forgive us our faults and save us from the chastisement of the fire.

Translated by

William Pickthall

Those who say: Our Lord! Lo! we believe. So forgive us our sins and guard us from the punishment of Fire;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कहते हैं: ऐ हमारे परवरदिगार! हम यक़ीनन ईमान ले आए, पस आप हमारे गुनाहों को माफ़ फ़रमा दीजिए और हमें आग के अज़ाब से बचा लीजिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(یہ) ایسے لوگ (ہیں) جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لے آئے سو آپ ہمارے گناہوں کو معاف کردیجیے اور ہم کو عذاب دوزخ سے بچالیجئیے۔ (7) (16)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ لوگ جو دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! ہم ایمان لاچکے، لہٰذا ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ فرما

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں مالک ! ہم ایمان لائے ہماری خطاؤں سے درگزر فرما اور ہمیں آتش دوزخ سے بچا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب بلاشبہ ہم ایمان لائے لہٰذا بخش دے ہمارے گناہوں کو اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا دے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ جو کہتے ہیں اے رب ہمارے ہم ایمان لائے ہیں سو بخش دے ہم کو گناہ ہمارے اور بچا ہم کو دوزخ کے عذاب سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ اہل تقویٰ وہ ہیں جو یوں کہا کرتے ہیں اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لائے سو تو ہمارے گناہوں کو معاف کر دے اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے ۔