Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 169

سورة آل عمران

وَ لَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِیۡنَ قُتِلُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اَمۡوَاتًا ؕ بَلۡ اَحۡیَآءٌ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ یُرۡزَقُوۡنَ ﴿۱۶۹﴾ۙ

And never think of those who have been killed in the cause of Allah as dead. Rather, they are alive with their Lord, receiving provision,

جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید کئے گئے ہیں ان کو ہرگِز مُردہ نہ سمجھیں ، بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس روزیاں دیئے جاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ لَا
اور نہ
تَحۡسَبَنَّ
آپ ہر گز گمان کریں
الَّذِیۡنَ
ان کو جو
قُتِلُوۡا
قتل کردیے گئے
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
اَمۡوَاتًا
مردے
بَلۡ
بلکہ
اَحۡیَآءٌ
زندہ ہیں
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے
یُرۡزَقُوۡنَ
وہ رزق دیے جاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ لَاتَحۡسَبَنَّ
اور تم ہر گز نہ سمجھو
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
قُتِلُوۡا
قتل کیے گئے
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
اَمۡوَاتًا
مردہ
بَلۡ
بلکہ
اَحۡیَآءٌ
زندہ ہیں
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے
یُرۡزَقُوۡنَ
رزق دیئے جاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And never think of those who have been killed in the cause of Allah as dead. Rather, they are alive with their Lord, receiving provision,

جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید کئے گئے ہیں ان کو ہرگِز مُردہ نہ سمجھیں ، بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس روزیاں دیئے جاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید ہوگئے انہیں ہرگز مردہ نہ سمجھو۔ وہ تو زندہ ہیں جو اپنے پروردگار کے ہاں سے رزق پا رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجولوگ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں قتل ہوگئے انہیں تم مردہ نہ سمجھوبلکہ وہ زندہ ہیں،اپنے رب کے پاس رزق دیئے جاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And never take those killed in the way of Allah as dead. Rather, they are alive, with their Lord, well-provided,

اور تو نہ سمجھ ان لوگوں کو جو مارے گئے اللہ کی راہ میں مردے بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس کھاتے پیتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہرگز نہ سمجھنا ان لوگوں کو جو اللہ کی راہ میں قتل ہوجائیں کہ وہ مردہ ہیں بلکہ وہ تو زندہ ہیں اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Think not of those slain in the way of Allah as dead. Indeed they are living, and with their Lord they have their sustenance,

جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوئے ہیں انھیں مردہ نہ سمجھو ، وہ تو حقیقت میں زندہ ہیں ، 120 اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغبر ) جو لوگ اللہ کے راستے میں قتل ہوئے ہیں ، انہیں ہرگز مردہ نہ سمجھنا ، بلکہ وہ زندہ ہیں ، انہیں اپنے رب کے پاس رزق ملتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیمبر جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے ان کو مردہ مت سمجھ اور وہ اپنے مالک کے پاس زندہ ہیں ان کو روزی ملتی ہے اور اللہ نے جو اپنے فضل سے ان کو دیا ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوئے ان کو تم مردہ گمان نہ کرو بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے پروردگار کے پاس ان کو رزق دیا جاتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو اپنے آپ کو موت سے بچا لو۔ اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے ہیں ۔ ان کو ہرگز مرا ہوا نہ سمجھنا۔ بلکہ وہ اپنے پروردگار کے پاس زندہ ہیں۔ اپنے رب کے پاس سے رزق حاصل کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ خدا کی راہ میں مارے گئے ان کو مرے ہوئے نہ سمجھنا (وہ مرے ہوئے نہیں ہیں) بلکہ خدا کے نزدیک زندہ ہیں اور ان کو رزق مل رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And reckon not thou those slain in the way of Allah to be dead. Nay, they are alive, and with their Lord, and provided for.

اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے ہیں انہیں ہرگز مردہ مت خیال کرو بلکہ وہ لوگ اپنے پروردگار کے پاس زندہ ہیں زرق پاتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوئے ہیں ، ان کو مردہ خیال نہ کرو ۔ بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں ۔ انہیں روزی مل رہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جولوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی راہ میں شہید کئے گئے ہیں انہیں ہرگز مردہ خیال نہ کرو بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس رزق دیے جاتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوئے انہیں مردہ نہ سمجھو، وہ تو حقیقت میں زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم ان لوگوں کو جو کہ اللہ کی راہ میں مارے جائیں کبھی مردہ نہیں سمجھنا کہ وہ (حقیقت میں) زندہ ہیں، اپنے رب کے یہاں رزق (بےگمان) پا رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ اللہ کی راہ میں شہیدہوگئے ہیں انہیں ہرگزمردونہ سمجھووہ زندہ ہیں جو اپنے رب کے ہاں سے رزق پارہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو اللہ کی راہ میں مارے گئے ( ف۳۳۲ ) ہرگز انہیں مردہ نہ خیال کرنا ، بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں روزی پاتے ہیں ( ف۳۳۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں انہیں ہرگز مردہ خیال ( بھی ) نہ کرنا ، بلکہ وہ اپنے ربّ کے حضور زندہ ہیں انہیں ( جنت کی نعمتوں کا ) رزق دیا جاتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے ہیں انہیں ہرگز مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے پروردگار کے یہاں رزق پا رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Think not of those who are slain in Allah's way as dead. Nay, they live, finding their sustenance in the presence of their Lord;

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not think of those slain for the cause of God as dead. They are alive with their Lord and receive sustenance from Him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Think not of those as dead who are killed in the way of Allah. Nay, they are alive, with their Lord, and they have provision.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And reckon not those who are killed in Allah's way as dead; nay, they are alive (and) are provided sustenance from their Lord;

Translated by

William Pickthall

Think not of those, who are slain in the way of Allah, as dead. Nay, they are living. With their Lord they have provision.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग अल्लाह की राह में मारे जाएं उनको मुर्दा न समझो; बल्कि वे ज़िंदा हैं अपने रब के पास, जहाँ उनको रोज़ी मिल रही है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اے مخاطب) جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے ان کو مردہ مت خیال کر بلکہ وہ لوگ زندہ ہیں اپنے پروردگار کے مقرب ہیں ان کو رزق بھی ملتا ہے۔ (169)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید کئے گئے ہیں انہیں مردہ نہ سمجھو۔ وہ تو زندہ ہیں اور اپنے رب کے پاس رزق دیے جاتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوئے ہیں انہیں مردہ نہ سمجھو ‘ وہ تو حقیقت میں زندہ ہیں ‘ اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہرگز گمان نہ کرو ان لوگوں کے بارے میں جو اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے کہ وہ مردہ ہیں بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس رزق پاتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو نہ سمجھ ان لوگوں کو جو مارے گئے اللہ کی راہ میں مردے بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس کھاتے پیتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے گئے ہیں ان کو تو اے مخاطب مردہ نہ سمجھ بلکہ وہ تو زندہ ہیں اپنے پروردگار کے مقرب ہیں ان کو روزی عطا کی جاتی ہے