Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 17

سورة آل عمران

اَلصّٰبِرِیۡنَ وَ الصّٰدِقِیۡنَ وَ الۡقٰنِتِیۡنَ وَ الۡمُنۡفِقِیۡنَ وَ الۡمُسۡتَغۡفِرِیۡنَ بِالۡاَسۡحَارِ ﴿۱۷﴾

The patient, the true, the obedient, those who spend [in the way of Allah ], and those who seek forgiveness before dawn.

جو صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے اور فرمانبرداری کرنے والے اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے اور پچھلی رات کو بخشش مانگنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلصّٰبِرِیۡنَ
صبر کرنے والے
وَالصّٰدِقِیۡنَ
اور سچے
وَالۡقٰنِتِیۡنَ
اور اطاعت گزار
وَالۡمُنۡفِقِیۡنَ
اور خرچ کرنے والے
وَالۡمُسۡتَغۡفِرِیۡنَ
اور استغفار کرنے والے
بِالۡاَسۡحَارِ
سحری کے وقت
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلصّٰبِرِیۡنَ
صبرکرنے والے
وَالصّٰدِقِیۡنَ
اور سچ بولنے والے
وَالۡقٰنِتِیۡنَ
اور فرمانبرداری کرنے والے
وَالۡمُنۡفِقِیۡنَ
اورخرچ کرنے والے
وَالۡمُسۡتَغۡفِرِیۡنَ
اوربخشش مانگنے والے
بِالۡاَسۡحَارِ
سحری کے اوقات میں
Translated by

Juna Garhi

The patient, the true, the obedient, those who spend [in the way of Allah ], and those who seek forgiveness before dawn.

جو صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے اور فرمانبرداری کرنے والے اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے اور پچھلی رات کو بخشش مانگنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں، سچ بولنے والے، فرمانبردار، اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے اور رات کے آخری حصہ میں استغفار کرنے والے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے اور فرمانبرداری کرنے والے اور خرچ کرنے والے اورسحری کے اوقات میں بخشش مانگنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(and those who are) the patient, the truthful and the devout, who spend (in Allah&s way) and who seek forgiveness in pre-dawn hours.|"

اور صبر کرنیوالے میں اور سچے اور حکم بجا لانے والے اور خرچ کرنے والے اور گناہ بخشوانے والے پچھلی رات میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

صبر کرنے والے اور راست باز اور فرماں بردار اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے اور اوقات سحر میں مغفرت چاہنے والے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

men who are steadfast, truthful, obedient, spend (in the way of Allah) and implore the forgiveness of Allah before daybreak.

یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں ، 13 راستباز ہیں ، فرمانبردار اور فیاض ہیں اور رات کی آخری گھڑیوں میں اللہ سے مغفرت کی دعائیں مانگا کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ بڑے صبر کرنے والے ہیں ، سچائی کے خوگر ہیں ، عبادت گذار ہیں ( اللہ کی خوشنودی کے لیے ) خرچ کرنے والے ہیں ، اور سحری کے اوقات میں استغفار کرتے رہتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ صبر کرنے والے ہیں 1 مصیبت پر اور سچ بولنے والے گو کوئی خفا ہوجائے یا نقصان ہو اور عا جزی کرنے والے یا فرمانبر دار اور اللہ کی راہ میں 2 خرچ کرنے والے اور پچھلی رات کو استغفار بخشش کی دعا میں کرنے والے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

صبر کرنے والے اور سچے اور فرمانبرداری کرنے والے اور (اللہ کی راہ میں) خرچ کرنے والے اور سحر کے اوقات میں گناہوں کی معافی مانگنے والے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ صبر کرنے والے راست باز، فرماں بردار، فیاض اور رات کے آخری حصے میں اللہ سے مغفرت چاہنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ وہ لوگ ہیں جو (مشکلات میں) صبر کرتے اور سچ بولتے اور عبادت میں لگے رہتے اور (راہ خدا میں) خرچ کرتے اور اوقات سحر میں گناہوں کی معافی مانگا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The patient ones and the truthful ones and the devout ones and the expanders and the praying ones at early dawn for forgiveness.

(یہ) صبر کرنے والے ہیں اور راستباز ہیں اور فروتنی کرنے والے ہیں اور خرچ کرنے والے ہیں اور پچھلی رات میں گناہوں سے بخشش چاہنے والے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو صابر ، راست باز ، فرمانبردار ، راہِ خدا میں خرچ کرنے والے اور اوقاتِ سحر میں مغفرت چاہنے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ لوگ صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے اور عاجزی کرنے والے اور ( اللہ کی ر اہ میں ) خرچ کرنے والے اور رات کے آخری حصے میں اپنے گناہوں کی معافی چاہنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں، راست باز ہیں، فرمانبردار اور فیاض ہیں اور رات کی آخری گھڑیوں میں اللہ سے مغفرت کی دعائیں مانگا کرتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو صبر کرنے والے، راستباز، فرمانبرداری کرنے والے، (راہ حق میں) خرچ کرنے والے، اور اپنی بخشش کی دعائیں مانگنے والے ہیں، راتوں کے پچھلے حصوں میں،

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ صبرکرنے والے ، سچ بولنے والے ، فرمانبردار ، اللہ کی راہ میں خرچ کر نے والے اور رات کے آخری حصے میں استغفار کرنے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

صبر والے ( ف۳۵ ) اور سچے ( ف۳٦ ) اور ادب والے اور راہِ خدا میں خرچنے والے اور پچھلے پہر سے معافی مانگنے والے ( ف۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ لوگ ) صبر کرنے والے ہیں اور قول و عمل میں سچائی والے ہیں اور ادب و اطاعت میں جھکنے والے ہیں اور اﷲ کی راہ میں خرچ کرنے والے ہیں اور رات کے پچھلے پہر ( اٹھ کر ) اﷲ سے معافی مانگنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں ( قول و فعل میں ) سچ بولنے والے ، اطاعت کرنے والے ، راہِ خدا میں خیرات کرنے والے اور سحر کے وقت طلب مغفرت کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who show patience, Firmness and self-control; who are true (in word and deed); who worship devoutly; who spend (in the way of Allah); and who pray for forgiveness in the early hours of the morning.

Translated by

Muhammad Sarwar

who exercise patience, speak the truth, who are devoted in prayer, spend their property for the cause of God and seek forgiveness from God during the last part of the night.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(They are) the patient, the true believers, and obedient with sincere devotion in worship to Allah. Those who spend [in good] and those who pray and beg Allah's pardon in the last hours of the night.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The patient, and the truthful, and the obedient, and those who spend (benevolently) and those who ask forgiveness in the morning times.

Translated by

William Pickthall

The steadfast, and the truthful, and the obedient, those who spend (and hoard not), those who pray for pardon in the watches of the night.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे सब्र करने वाले हैं और सच्चे हैं, फ़रमाँबरदार हैं और ख़र्च करने वाले हैं और रात के अख़ीर हिस्से में मग़्फ़िरत मांगने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

( اور وہ لوگ) صبر کرنے والے ہیں اور راست باز ہیں اور (الله کے سامنے) فروتنی کرنے والے ہیں اور (مال) خرچ کرنے والے ہیں اور اخیر شب میں (اٹھ اٹھ کر) گناہوں کی معافی چاہنے والے ہیں۔ (1) (17)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ صبر کرنے والے، سچ بولنے والے، تابعداری کرنے والے، اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے اور سحری کے وقت بخشش مانگنے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں ۔ راست باز ہیں ۔ فرمانبردار اور فیاض ہیں اور رات کی آخری گھڑیوں میں اللہ سے مغفرت کی دعائیں مانگا کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں اور سچے ہیں، اور حکم ماننے والے ہیں، اور خرچ کرنے والے ہیں اور راتوں کے پچھلے حصوں میں مغفرت طلب کرنے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ صبر کرنے والے ہیں اور سچے اور حکم بجا لا نے والے اور خرچ کرنے والے اور گناہ بخشوانے والے پچھلی رات میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ لوگ صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے ہیں اور فرمانبردار اور خیرات کرنے والے ہیں اور شب کی آخری گھڑیوں میں استغفار کرنے والے ہیں