Every available translation of Surat Aal e Imran, verse 174, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.
|
فَانۡقَلَبُوۡا
پس وہ پلٹ آئے
|
بِنِعۡمَۃٍ
ساتھ نعمت کے
|
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
|
وَفَضۡلٍ
اور فضل کے
|
لَّمۡ
نہیں
|
یَمۡسَسۡہُمۡ
چھوا انہیں
|
سُوۡٓءٌ
کسی برائی (تکلیف )نے
|
وَّاتَّبَعُوۡا
اور انہوں نے پیروی کی
|
رِضۡوَانَ اللّٰہِ
اللہ کی رضا کی
|
وَاللّٰہُ
اور اللہ
|
ذُوۡ فَضۡلٍ
فضل والا ہے
|
عَظِیۡمٍ
بہت بڑے
|
|
فَانۡقَلَبُوۡا
چنانچہ وہ پلٹے
|
بِنِعۡمَۃٍ
ساتھ نعمت کے
|
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
|
وَفَضۡلٍ
اور فضل کے
|
لَّمۡ
نہیں
|
یَمۡسَسۡہُمۡ
پہنچی انہیں
|
سُوۡٓءٌ
کوئی تکلیف
|
وَّاتَّبَعُوۡا
اور پیروی کی انہوں نے
|
رِضۡوَانَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی رضاکی
|
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
|
ذُوۡ فَضۡلٍ
فضل والا ہے
|
عَظِیۡمٍ
بڑے
|
So they returned with favor from Allah and bounty, no harm having touched them. And they pursued the pleasure of Allah , and Allah is the possessor of great bounty.
۔ ( نتیجہ یہ ہوا ) کہ اللہ کی نعمت اور فضل کے ساتھ یہ لوٹے ، انہیں کوئی بُرائی نہیں پہنچی ، انہوں نے اللہ تعالٰی کی رضامندی کی پیروی کی ، اللہ بہت بڑے فضل والا ہے ۔
یہ لوگ اللہ کا فضل اور اس کی نعمت حاصل کرکے واپس آئے، انہیں کوئی تکلیف بھی نہ پہنچی، وہ اللہ کی رضا کے پیچھے لگے رہے اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے
چنانچہ وہ اﷲ تعالیٰ کے فضل ونعمت کے ساتھ پلٹے کہ اُنہیں کوئی تکلیف تک نہ پہنچی اورانہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضاکی پیروی کی اوراللہ تعالیٰ بڑے ہی فضل والا ہے۔
So, they returned with bounty from Allah, and grace, with no evil having even touched them -- and submitted to the pleasure of Allah. And Allah is the Lord of great bounty.
پھر چلے آئے مسلمان اللہ کے احسان اور فضل کے ساتھ کچھ نہ پہنچی ان کو برائی اور تابع ہوئے اللہ کی مرضی کے اور اللہ کا فضل بڑا ہے
پس وہ لوٹ آئے اللہ کی نعمت اور اس کے فضل کے ساتھ ان کو کسی قسم کا بھی ضرر نہ پہنچا اور انہوں نے تو اللہ کی رضا کی پیروی کی اور یقیناً اللہ تعالیٰ بڑے فضل کا مالک ہے
So they returned with a mighty favour and a great bounty from Allah having suffered no harm. They followed the good pleasure of Allah, and Allah is the Lord of great bounty.
آخر کار وہ اللہ تعالیٰ کی نعمت اور فضل کے ساتھ پلٹ آئے ، ان کو کسی قسم کا ضرر بھی نہ پہنچا اور اللہ کی رضا پر چلنے کا شرف بھی انھیں حاصل ہوگیا ، اللہ بڑا فضل فرمانے والا ہے ۔
نتیجہ یہ کہ یہ لوگ اللہ کی نعمت اور فضل لے کر اس طرح واپس آئے کہ انہیں ذرا بھی گذند نہیں پہنچی ، اور وہ اللہ کی خوشنودی کے تابع رہے ۔ اور اللہ فضل عظیم کا مالک ہے ۔
پھر لوٹ آئے اللہ کی بڑی نعمت صحت و سلامتی اور اس کا فضل دنیا کا فائدہ لے کر ان کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی اور اللہ کی مرضی پر چلے اوکے رسول کے حکم پر اور اللہ کا فضل بڑا ہے 3
پھر وہ اللہ کی نعمت اور فضل کے ساتھ (سلامت) واپس آئے انہیں کوئی ناگواری پیش نہ آئی اور وہ اللہ کی رضامندی کے تابع رہے اور اللہ بڑے فضل کے مالک ہیں
بالاخر وہ اللہ کے فضل و کرم سے اس طرح پلٹ آئے کہ ان کو کسی قسم کا نقصان بھی نہ پہنچا۔ اور یہ لوگ اللہ کی خوشنودی بھی حاصل کر لائے۔ اللہ بڑے فضل و کرم والا ہے۔
پھر وہ خدا کی نعمتوں اور اس کے فضل کے ساتھ (خوش وخرم) واپس آئے ان کو کسی طرح کا ضرر نہ پہنچا۔ اور وہ خدا کی خوشنودی کے تابع رہے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے
They then returned with a favour from Allah and His grace: no evil touched them: and they followed Allah's pleasure and Allah is Owner of mighty grace.
سو یہ لوگ اللہ کے انعام اور فضل کے ساتھ واپس آئے کہ انہیں کوئی ناگواری (ذرا) نہ پیش آئی اور یہ لوگ رضاء الہی کے تابع رہے ۔ اور اللہ بڑا فضل والا ہے ۔
سو یہ لوگ اللہ کی نعمت اور اس کے فضل کے ساتھ واپس آئے ، ان کو ذرا گزند نہ پہنچا اور یہ اللہ کی خوشنودی کے طالب ہوئے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔
یہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے انعام اور فضل لے کر واپس ہوئے کہ انہیں کوئی ناگواری پیش نہ آئی اور یہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی رضا مندی کے تابع رہے اور اللہ ( تعالیٰ ) بڑے فضل والے ہیں ۔
تو وہ اللہ کی طرف سے عظیم نعمت اور فضل کے ساتھ لوٹے، انھیں کوئی برائی نہیں پہنچی اور انہوں نے اللہ کی رضا کی پیروی کی اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے
سو اس (ایمان و یقین اور صدق و اخلاص) کے نتیجے میں وہ اللہ (کی طرف) سے ملنے والی بڑی نعمت اور فضل کے ساتھ واپس لوٹے، اس حال میں کہ کسی (تکلیف اور) برائی نے ان کو چھوا تک نہیں، اور انہیں اللہ کی رضا کی پیروی کا شرف بھی حاصل ہوگیا، اور اللہ بڑا ہی فضل فرمانے والا (اور نوازنے والا) ہے
پس یہ لوگ اللہ کا فضل اور اس کی نعمت حاصل کرکے واپس آئے ، انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچی وہ اللہ کی رضا کے پیچھے لگے رہے اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے
تو پلٹے اللہ کے احسان اور فضل سے ( ف۳٤۱ ) کہ انہیں کوئی برائی نہ پہنچی اور اللہ کی خوشی پر چلے ( ف۳٤۲ ) اور اللہ بڑے فضل والا ہے ( ف۳٤۳ )
پھر وہ ( مسلمان ) اللہ کے انعام اور فضل کے ساتھ واپس پلٹے انہیں کوئی گزند نہ پہنچی اور انہوں نے رضائے الٰہی کی پیروی کی اور اللہ بڑے فضل والا ہے
پس یہ لوگ اللہ کی عنایت اور اس کے فضل و کرم سے اس طرح ( اپنے گھروں کی طرف ) لوٹے کہ انہیں کسی قسم کی تکلیف نے چھوا بھی نہیں تھا ۔ اور وہ رضاءِ الٰہی کے تابع رہے اور اللہ بڑے فضل و کرم والا ہے ۔
And they returned with Grace and bounty from Allah: no harm ever touched them: For they followed the good pleasure of Allah: And Allah is the Lord of bounties unbounded.
They returned with the favors and the bounties of God untouched by evil and followed by the pleasure of God. God's favor is great.
So they returned with grace and bounty from Allah. No harm touched them; and they followed the pleasure of Allah. And Allah is the Owner of great bounty.
So they returned with favor from Allah and (His) grace, no evil touched them and they followed the pleasure of Allah; and Allah is the Lord of mighty grace.
So they returned with grace and favour from Allah, and no harm touched them. They followed the good pleasure of Allah, and Allah is of Infinite Bounty.
पस वे अल्लाह की नेमत और उसके फ़ज़्ल के साथ वापस आए, उन लोगों के साथ कोई बुराई पेश न आई, और वे अल्लाह की रज़ामंदी पर चले, और अल्लाह बड़ा फ़ज़्ल वाला है।
پس یہ لوگ خدا کی نعمت اور فضل سے بھرے ہوئے واپس آئے کہ ان کو کوئی ناگواری ذرا پیش نہیں آئی اور وہ لوگ رضائے حق کے تابع رہے اور اللہ تعالیٰ بڑا فضل والا ہے۔ (174)
پھر وہ اللہ کی نعمت و فضل کے ساتھ لوٹے انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا۔ وہ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی طلب کرنے والے ہوئے اور اللہ بڑے فضل والا ہے
آخرکار وہ اللہ تعالیٰ کی نعمت اور فضل کے ساتھ پلٹ آئے ‘ ان کو کسی قسم کا ضرور بھی نہ پہنچا اور اللہ کی رضا پر چلنے کا شرف بھی انہیں حاصل ہوگیا ‘ اللہ بڑا فضل فرمانے والا ہے ۔
سو وہ اللہ کی نعمت اور اس کا فضل لے کر واپس ہوئے ان کو کچھ بھی تکلیف نہیں پہنچی اور وہ اللہ کی رضا مندی کے تابع رہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔
پھر چلے آئے مسلمان اللہ کے احسان اور فضل کے ساتھ کچھ نہ پہنچی ان کو برائی اور تابع ہوئے اللہ کی مرضی کے اور اللہ کا فضل بڑا ہے
چناچہ یہ لوگ اللہ کی نعمت اور اس کے فضل سے مالا مال ہو کر اس طرح واپس آئے کہ ان کو ذرا سی تکلیف بھی نہ پہنچی اور یہ لوگ رضائے الٰہی کے پیرو رہے اور اللہ تعالیٰ بڑا فضل فرمانے والا ہے۔