Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 175

سورة آل عمران

اِنَّمَا ذٰلِکُمُ الشَّیۡطٰنُ یُخَوِّفُ اَوۡلِیَآءَہٗ ۪ فَلَا تَخَافُوۡہُمۡ وَ خَافُوۡنِ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۷۵﴾

That is only Satan who frightens [you] of his supporters. So fear them not, but fear Me, if you are [indeed] believers.

یہ خبر دینے والا صرف شیطان ہی ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تم ان کافروں سے نہ ڈرو اور میرا خوف رکھو ، اگر تم مومن ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بیشک
ذٰلِکُمُ
یہ
الشَّیۡطٰنُ
شیطان ہے
یُخَوِّفُ
جو ڈراتا ہے
اَوۡلِیَآءَہٗ
اپنے دوستوں کو
فَلَا
تو نہ
تَخَافُوۡہُمۡ
تم ڈرو ان سے
وَخَافُوۡنِ
اور ڈرو مجھ سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقیناً
ذٰلِکُمُ
یہ(تو)
الشَّیۡطٰنُ
شیطان ہے
یُخَوِّفُ
وہ ڈراتا ہے
اَوۡلِیَآءَہٗ
اپنے دوستوں سے
فَلَا
چنانچہ نہ
تَخَافُوۡہُمۡ
تم ڈرو ان سے
وَخَافُوۡنِ
اور تم ڈرو مجھ سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
مومن
Translated by

Juna Garhi

That is only Satan who frightens [you] of his supporters. So fear them not, but fear Me, if you are [indeed] believers.

یہ خبر دینے والا صرف شیطان ہی ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تم ان کافروں سے نہ ڈرو اور میرا خوف رکھو ، اگر تم مومن ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ شیطان ہی تو ہے جو تمہیں اپنے دوستوں (لشکر کفار) سے ڈراتا ہے۔ لہذا اگر تم مومن ہو تو اس سے نہ ڈرو بلکہ صرف مجھی سے ڈرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینایہ (تو) شیطان ہی ہے جوتمہیں اپنے دوستوں سے ڈراتاہے،چنانچہ تم اُن سے نہ ڈرواورمجھ سے ڈرو اگرتم مومن ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is none but that Satan who frightens (you) of his friends. So, do not fear them. And fear Me if you arebelievers.

یہ جو ہے سو شیطان ہے کہ ڈراتا ہے اپنے دوستوں سے سو تم ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو اگر تم ایمان رکھتے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے مسلمانو ! ) یہ شیطان ہے جو تمہیں ڈراتا ہے اپنے ساتھیوں سے تو تم ان سے نہ ڈرو مجھ سے ڈرو اگر تم مؤمن صادق ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It was Satan who suggested to you the fear of his allies. Do not fear them; fear Me, if you truly believe.

اب تمہیں معلوم ہوگیا کہ وہ دراصل شیطان تھا جو اپنے دوستوں سے خواہ مخواہ ڈرا رہا تھا ۔ لہٰذا آئندہ تم انسانوں سے نہ ڈرنا ، مجھ سے ڈرنا اگر تم حقیقت میں صاحب ایمان ہو ۔ 124

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

درحقیقت یہ تو شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے ، لہذا اگر تم مومن ہو تو ان سے خوف نہ کھاؤ ، اور بس میرا خوف رکھو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ شیطان تھا اپنے دستور سے تم کو ڈراتا تھا تو تم ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو اگر سچے مسلمان ہو 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا یہ شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے خوفزدہ کرتا ہے پس تم ان سے مت ڈرو اور اگر تم ایمان والے ہو تو صرف مجھ سے ڈرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ شیطان ہی ہے جو اپنے دوستوں کے ذریعہ ڈراتا ہے۔ تم ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ہی ڈرتے رہو اگر تم ایمان والے ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ (خوف دلانے والا) تو شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تو اگر تم مومن ہو تو ان سے مت ڈرنا اور مجھ ہی سے ڈرتے رہنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It is only that the Satan frighteth you of his friends, wherefore fear them not, but fear Me, if ye are believers.

یہ تو شیطان ہی ہے جو تمہیں اپنے دوستوں کے ذریعہ سے ڈراتا ہے ۔ سو تم ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھی سے ڈرو اگر ایمان والے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ شیطان ہے جو اپنے رفیقوں کے ڈراوے دے رہا ہے ۔ تو تم ان سے نہ ڈرو ، مجھی سے ڈرو اگر تم مؤمن ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس کے علاوہ کوئی بات نہیں کہ یہ شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈرایا کرتاہے پس تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ہی ڈرا کرو اگر تم ایمان والے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اب تمہیں معلوم ہوگیا کہ) وہ اصل میں شیطان تھا جو اپنے دوستوں سے خواہ مخواہ ڈرا رہا تھا۔ لہٰذا آئندہ تم انسانوں سے نہ ڈرنا مجھ سے ڈرنا اگر تم حقیقت میں ایمان والے ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سوائے اس کے نہیں کہ (ڈرانے والا) یہ شخص دراصل شیطان تھا، جو تمہیں ڈرا رہا تھا اپنے دوستوں سے، پس تم ایسوں سے کبھی نہ ڈرنا اور خاص مجھ سے ہی ڈرتے رہنا اگر تم ایماندار ہوف

Translated by

Noor ul Amin

یہ شیطان ہی توہے جو اپنے دوستوں کو ڈراتا ہے لہٰذااگرتم مومن ہوتواس سے نہ ڈروبلکہ صرف مجھی سے ڈرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ تو شیطان ہی ہے کہ اپنے دوستوں سے دھمکاتا ہے ( ف۳٤٤ ) تو ان سے نہ ڈرو ( ف۳٤۵ ) اور مجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو ( ف ۳٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک یہ ( مخبر ) شیطان ہی ہے جو ( تمہیں ) اپنے دوستوں سے دھمکاتا ہے ، پس ان سے مت ڈرا کرو اور مجھ ہی سے ڈرا کرو اگر تم مومن ہو

Translated by

Hussain Najfi

دراصل یہ تمہارا شیطان تھا جو تمہیں اپنے حوالی موالی ( دوستوں ) سے ڈراتا ہے ۔ اور تم ان سے نہ ڈرو اور صرف مجھ سے ڈرو ۔ اگر سچے مؤمن ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is only the Evil One that suggests to you the fear of his votaries: Be ye not afraid of them, but fear Me, if ye have Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is Satan who frightens his friends. Do not be afraid of them (enemies) but have fear of Me if you truly believe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is only Shaytan that suggests to you the fear of his friends; so fear them not, but fear Me, if you are indeed believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

It is only the Shaitan that causes you to fear from his friends, but do not fear them, and fear Me if you are believers.

Translated by

William Pickthall

It is only the devil who would make (men) fear his partisans. Fear them not; fear Me, if ye are true believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह शैतान है जो तुमको अपने दोस्तों से डराता है, तुम उनसे न डरो बल्कि मुझसे डरो अगर तुम मोमिन हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس سے زیادہ کوئی بات نہیں کہ یہ شیطان ہے کہ اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے سو تم ان سے مت ڈرنا اور مجھ ہی سے ڈرنا اگر تم ایمان والے ہو۔ (1) (175)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ صرف شیطان ہے جو تمہیں اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تم ان کافروں سے نہ ڈرو اور مجھ سے ہی ڈرو اگر تم مومن ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب تمہیں معلوم ہوگیا کہ وہ دراصل شیطان تھا جو اپنے دوستوں سے خواہ مخواہ ڈرا رہا تھا۔ لہٰذا آئندہ تم انسانوں سے نہ ڈرنا ‘ مجھ سے ڈرنا اگر تم حقیقت میں صاحب ایمان ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ جو بات پیش آئی صرف اس وجہ سے کہ شیطان اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے سو تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اگر تم ایمان والے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ جو ہے سو شیطان ہے کہ ڈراتا ہے اپنے دوستوں سے سو تم ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس کے سوا اور کوئی بات نہیں کہ یہ شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈرایا کرتا ہے سو تم ان شیطان کے دوستوں سے نہ ڈرنا اور صرف مجھ ہی سے ڈرنا اگر تم حقیقت میں صاحب ایمان ہو