Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 177

سورة آل عمران

اِنَّ الَّذِیۡنَ اشۡتَرَوُا الۡکُفۡرَ بِالۡاِیۡمَانِ لَنۡ یَّضُرُّوا اللّٰہَ شَیۡئًا ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۷۷﴾

Indeed, those who purchase disbelief [in exchange] for faith - never will they harm Allah at all, and for them is a painful punishment.

کُفر کو ایمان کے بدلے خریدنے والے ہرگِز ہرگِز اللہ تعالٰی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور ان ہی کے لئے المناک عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
اشۡتَرَوُا
خرید لیا
الۡکُفۡرَ
کفر کو
بِالۡاِیۡمَانِ
بدلے ایمان کے
لَنۡ
ہرگز نہیں
یَّضُرُّوا
وہ نقصان دے سکتے
اللّٰہَ
اللہ کو
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
اشۡتَرَوُا
جنہوں نے خرید لیا
الۡکُفۡرَ
کفر کو
بِالۡاِیۡمَانِ
بدلے ایمان کے
لَنۡ
ہر گز نہیں
یَّضُرُّوا
وہ نقصان پہنچائیں گے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَلَہُمۡ
اور اُن کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who purchase disbelief [in exchange] for faith - never will they harm Allah at all, and for them is a painful punishment.

کُفر کو ایمان کے بدلے خریدنے والے ہرگِز ہرگِز اللہ تعالٰی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور ان ہی کے لئے المناک عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر کو خریدا ہے یہ اللہ (کے دین) کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکیں گے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجن لوگوں نے ایمان کے بدلے میں کفرخریداہے،وہ اللہ تعالیٰ کوہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے اوراُن کے لئے دردناک عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Certainly, those who bought disbelief in exchange of Belief cannot harm Allah at all. And for them there is a painful punishment.

جنہوں نے مول لیا کفر کو ایمان کے بدلے وہ نہ بگاڑیں گے اللہ کا کچھ اور ان کے لئے عذاب ہے درد ناک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً جن لوگوں نے ایمان ہاتھ سے دے کر کفر خرید لیا وہ اللہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed those who have purchased unbelief in exchange for faith shall not hurt Allah in the least. Theirs shall be a painful chastisement.

جو لوگ ایمان کو چھوڑ کر کفر کے خریدار بنے ہیں وہ یقیناً اللہ کا کوئی نقصان نہیں کر رہے ہیں ، ان کے لیے دردناک عذاب تیار ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر کو مول لے لیا ہے وہ اللہ کو ہرگز ذرا بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے ، اور ان کے لیے ایک دکھ دینے والا عذاب ( تیار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

نے شک جن لوگوں نے ایمان دے کر کفر مول لیا وہ خدا کا کچھ بگاڑ نہیں کرسکیں گے اپناہی نقصان کریں گے اور ان کو تکلیف کا عذاب ہوگا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر خریدا وہ ہرگز اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جنہوں نے ایمان کے بدلے میں کفر کو خرید لیا ہے وہ اللہ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر خریدا وہ خدا کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور ان کو دکھ دینے والا عذاب ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who have purchased infidelity for belief shall not hurt Allah at all, and theirs shall be a torment afflictive.

یقیناً جن لوگوں نے ایمان کے عوض کفر کو خرید لیا ہے وہ اللہ کو ذرا بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جنہوں نے ایمان سے کفر کو بدلا ، وہ اللہ کا کچھ بھی نہ بگاڑیں گے اور ان کیلئے ایک دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر کو خرید لیا ہے وہ ہرگز اللہ ( تعالیٰ ) کو ذرا بھی نقصان نہیںپہنچا سکتے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ایمان کو چھوڑ کر کفر کے خریدار بنے ہیں وہ یقیناً اللہ کا کوئی نقصان نہیں کر رہے، ان کے لیے درد ناک عذاب تیار ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جن لوگوں نے ایمان کے (نور کی) بجائے کفر (کی ظلمت) کو اپنایا وہ یقینا اللہ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے، اور ان کے لئے (انجام کار) ایک بڑا ہی دردناک عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفرکوخریدا ہے یہ اللہ ( کے دین ) کاکچھ بگاڑنہ سکیں گے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جنہوں نے ایمان کے بدلے کفر مول لیا ( ف۳٤۹ ) اللہ کا کچھ نہ بگاڑیں گے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جنہوں نے ایمان کے بدلے کفر خرید لیا ہے وہ اللہ کا کچھ نقصان نہیں کر سکتے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر خرید لیا ہے وہ ہرگز اللہ کو کچھ نقصان نہیں پہنچائیں گے اور ان کے لیے دردناک عذاب ( تیار ) ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who purchase Unbelief at the price of faith,- not the least harm will they do to Allah, but they will have a grievous punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who have traded faith in exchange for disbelief can never do any harm to God. There will be a painful torment for them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who purchase disbelief at the price of faith, not the least harm will they do to Allah. For them, there is a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who have bought unbelief at the price of faith shall do no harm at all to Allah, and they shall have a painful chastisement.

Translated by

William Pickthall

Those who purchase disbelief at the price of faith harm Allah not at all, but theirs will be a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने ईमान के बदले कुफ़्र को ख़रीदा है वे अल्लाह का कुछ बिगाड़ नहीं सकते, और उनके लिए दर्दनाक अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یقینا جن لوگوں نے ایمان کی جگہ کفر کو اختیار کر رکھا ہے یہ لوگ اللہ تعالیٰ کو ذرہ برابر ضرر نہیں پہنچاسکتے اور ان کو دردناک سزا ہوگی۔ (177)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کفر کو ایمان کے بدلے خریدنے والے اللہ تعالیٰ کو ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ ایمان کو چھوڑ کر کفر کے خریدار بنے ہیں وہ یقیناً اللہ کا کوئی نقصان نہیں کررہے ہیں ‘ ان کے لئے دردناک عذاب تیار ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جن لوگوں نے کفر کو ایمان کے بدلہ خرید لیا وہ ہرگز اللہ کو کچھ بھی ضرر نہ پہنچا سکیں گے اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جنہوں نے مول لیا کفر کو ایمان کے بدلے وہ نہ بگاڑیں گے اللہ کا کچھ اور ان کے لئے عذاب ہے دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ جن لوگوں نے ایمان کو چھوڑ کر کفر خریدا ہے وہ اللہ تعالیٰ کا ذرہ بھر بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے