Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 23

سورة آل عمران

اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ اُوۡتُوۡا نَصِیۡبًا مِّنَ الۡکِتٰبِ یُدۡعَوۡنَ اِلٰی کِتٰبِ اللّٰہِ لِیَحۡکُمَ بَیۡنَہُمۡ ثُمَّ یَتَوَلّٰی فَرِیۡقٌ مِّنۡہُمۡ وَ ہُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ ﴿۲۳﴾

Do you not consider, [O Muhammad], those who were given a portion of the Scripture? They are invited to the Scripture of Allah that it should arbitrate between them; then a party of them turns away, and they are refusing.

کیا آپ نے انہیں دیکھا جنہیں ایک حصّہ کتاب کا دیا گیا ہے وہ اپنے آپس کے فیصلوں کے لئے اللہ تعالٰی کی کتاب کی طرف بلائے جاتے ہیں ، پھر بھی ایک جماعت ان کی منہ پھیر کر لوٹ جاتی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی الَّذِیۡنَ
طرف ان کے جو
اُوۡتُوۡا
دیئے گئے
نَصِیۡبًا
ایک حصہ
مِّنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
یُدۡعَوۡنَ
وہ بلائے جاتے ہیں
اِلٰی
طرف
کِتٰبِ اللّٰہِ
اللہ کی کتاب کے
لِیَحۡکُمَ
تاکہ وہ فیصلہ کرے
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
ثُمَّ
پھر
یَتَوَلّٰی
منہ پھیر لیتا ہے
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
وَہُمۡ
اور وہ
مُّعۡرِضُوۡنَ
اعراض کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی
طرف
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
اُوۡتُوۡا
دیئے گئے
نَصِیۡبًا
ایک حصہ
مِّنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
یُدۡعَوۡنَ
وہ بلائے جاتے ہیں
اِلٰی کِتٰبِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی کتاب کی طرف
لِیَحۡکُمَ
تاکہ وہ فیصلہ کرے
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
ثُمَّ
پھر
یَتَوَلّٰی
بے رخی کرتا ہے
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
وَہُمۡ
اور وہ اس حال میں کہ
مُّعۡرِضُوۡنَ
منہ موڑنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Do you not consider, [O Muhammad], those who were given a portion of the Scripture? They are invited to the Scripture of Allah that it should arbitrate between them; then a party of them turns away, and they are refusing.

کیا آپ نے انہیں دیکھا جنہیں ایک حصّہ کتاب کا دیا گیا ہے وہ اپنے آپس کے فیصلوں کے لئے اللہ تعالٰی کی کتاب کی طرف بلائے جاتے ہیں ، پھر بھی ایک جماعت ان کی منہ پھیر کر لوٹ جاتی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا آپ نے ان لوگوں کے حال پر غور نہیں کیا جنہیں کتاب (تورات) کے علم سے کچھ حصہ ملا ہے۔ انہیں اللہ کی کتاب (تورات) کی طرف بلایا جاتا ہے کہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کر دے تو ان کا ایک گروہ منہ پھیر لیتا ہے اور وہ (کتاب کے فیصلہ سے) اعراض کرنے لگتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے اُن لوگوں کونہیں دیکھاجنہیں کتاب کاایک حصہ دیاگیاتھا؟انہیں اﷲ تعالیٰ کی کتاب کی طرف بلایاجاتاہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے پھران میں سے ایک گروہ منہ موڑلیتاہے ،اس حال میں کہ وہ منہ موڑنے والے ہوتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did you not see those who have been given a share from the Book? They are invited to the Book of Allah in order that it may decide between them. Then, a group from them goes back turning their faces away.

کیا نہ دیکھا تو نے ان لوگوں کو جن کو ملا کچھ ایک حصہ کتاب کا ان کو بلاتے ہیں اللہ کی کتاب کی طرف تاکہ وہ کتاب ان میں حکم کرے پھر منہ پھیرتے ہیں بعضے ان میں سے تغافل کرکے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے غور نہیں کیا ان لوگوں کی حالت پر جنہیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا تھا ؟ اب انہیں بلایا جاتا ہے اللہ کی کتاب کی طرف کہ وہ ان کے مابین فیصلہ کرے پھر ان میں سے ایک گروہ پیٹھ پھیر لیتا ہے اعراض کرتے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have you not noticed those who have been given a portion of the Book? Whenever their learned men are summoned to the Book of Allah to judge the differences between them, a party of them turns away in aversion.

تم نے دیکھا نہیں کہ جن لوگوں کو کتاب کے علم میں سے کچھ حصّہ ملا ہے ، ان کا حال کیا ہے؟ انہیں جب کتابِ الٰہی کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے ، 22 تو ان میں سے ایک فریق اس سے پہلو تہی کرتا ہے اور اس فیصلے کی طرف آنے سے منہ پھیر جاتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا تھا کہ انہیں اللہ کی کتاب کی طرف دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے ، اس کے باوجود ان میں سے ایک گروہ منہ موڑ کر انحراف کرجاتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو اللہ کی کتاب کا کچھ علم دیا گیا تھا یا بہت علم دیا گیا تھا ان کو اللہ کی کتاب کی طرف فیصلہ کے لیے بیالا جاتا ہے تو یاک فرقہ ان میں کا پیٹھ موڑ کر چل دیتا ہے اور وہ جان بوجھ کر تفاغل کرتے ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب میں سے (کافی) حصہ دیا گیا (جب) ان کو اللہ کی کتاب کی طرف بلایا جاتا ہے کہ ان کے درمیان فیصلہ کردے پھر ان میں سے ایک جماعت پھرجاتی ہے اور وہ منہ پھیرنے والے (ہی) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا آپ نے (ان علماء یہود) کو نہیں دیکھا جنہیں اللہ کی کتاب کا کچھ علم دیا گیا تھا۔ ان کو اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے تو ان میں سے ایک گروہ بےرخی اختیار کرتا ہوا منہ پھیر لیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب (خدا یعنی تورات سے) بہرہ دیا گیا اور وہ (اس) کتاب الله کی طرف بلائے جاتے ہیں تاکہ وہ (ان کے تنازعات کا) ان میں فیصلہ کر دے تو ایک فریق ان میں سے کج ادائی کے ساتھ منہ پھیر لیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hast thou not observed those vouchsafed a portion of the Book called to the Book of Allah that it may judge between them? Then a party of them turn away and they are backsliders

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب الہی سے حصہ دیا گیا تھا انہیں کتاب اللہ کی طرف بلایا جاتا ہے کہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے پھر ان میں سے ایک فریق بےرخی کرتا ہوا منہ پھیر لیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ذرا ان کو تو دیکھو جن کو کتابِ الہٰی کا ایک حصہ عطا ہوا ، ان کو اللہ کی کتاب ہی کی طرف دعوت دی جارہی ہے ، تاکہ ان کے درمیان فیصلہ کرے ، پھر ان کا ایک گروہ منہ پھیر لیتا ہے اور یہ منہ پھیر لینے ہی والے لوگ ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا آپ نے ایسے لوگ نہیںد یکھے جنہیں اللہ ( تعالیٰ ) کی کتاب کا ایک حصہ دیا گیا ( جب ) انہیں ( تعالیٰ ) اللہ کی کتاب کی طرف بلایا جاتا ہے کہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے پھر ان میں سے ایک گروہ اعراض کرتے ہوئے منہ پھیر لیتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم نے دیکھا نہیں کہ جن لوگوں کو کتاب کے علم میں سے کچھ حصہ ملا ہے، ان کا حال کیا ہے ؟ انہیں جب کتاب الٰہی کی طرف بلایا جاتا ہے، تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے، تو ان میں سے ایک فریق اس سے پہلو تہی کرتا ہے اور اس (فیصلہ کی طرف آنے) سے منہ پھیر نے والے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے ان لوگوں (کے تعجب انگیز حال) کی طرف نہیں دیکھا ؟ جن کو دیا گیا ایک حصہ کتاب (خداوندی) کا، (ان کا حال یہ کہ جب) ان کو بلایا جاتا ہے اللہ کی کتاب کی طرف، تاکہ وہ فیصلہ فرمائے ان کے درمیان، تو پھرجاتا ہے ان میں سے ایک گروہ (کلام حق سے پوری ڈھٹائی کے ساتھ) بےرخی برتتے ہوئے،

Translated by

Noor ul Amin

کیا آپ نے غورنہیں کیا جنہیں کتاب ( تورات ) کاایک حصہ دیاگیا ہے ، انہیں اللہ کی کتاب کی طرف بلایاجاتا ہے کہ وہی ان کے درمیان فیصلہ کرے توان کا ایک گروہ منہ پھیرلیتا ہے اور فیصلہ سے اغراض کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم نے انہیں دیکھا جنہیں کتاب کا ایک حصہ ملا ( ف۵۱ ) کتاب اللہ کی طرف بلائے جاتے ہیں کہ وہ ان کا فیصلہ کرے پھر ان میں کا ایک گروہ اس سے روگرداں ہو کر پھر جاتا ہے ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں ( علمِ ) کتاب میں سے ایک حصہ دیا گیا وہ کتابِ الٰہی کی طرف بلائے جاتے ہیں تاکہ وہ ( کتاب ) ان کے درمیان ( نزاعات کا ) فیصلہ کر دے تو پھر ان میں سے ایک طبقہ منہ پھیر لیتا ہے اور وہ روگردانی کرنے والے ہی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے ان ( علماءِ یہود ) کو نہیں دیکھا جن کو کتاب ( تورات کے علم ) سے تھوڑا سا حصہ ملا ہے جب انہیں کتابِ خدا کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے اس پر ان کا ایک گروہ پیٹھ پھیر لیتا ہے ۔ درآنحالیکہ وہ روگردانی کرنے والے ہوتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Hast thou not turned Thy vision to those who have been given a portion of the Book? They are invited to the Book of Allah, to settle their dispute, but a party of them Turn back and decline (The arbitration).

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), consider those who have received a share of the Book. When they refer to the Book in order to judge amongst themselves, a group of them turn away with disregard

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have you not seen those who have been given a portion of the Scripture They are being invited to the Book of Allah to settle their dispute, then a party of them turned away, and they are averse.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have you not considered those (Jews) who are given a portion of the Book? They are invited to the Book of Allah that it might decide between them, then a part of them turn back and they withdraw.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen how those who have received a portion of the Scripture invoke the Scripture of Allah (in their disputes) that it may judge between them; then a faction of them turn away, being opposed (to it)?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुमने उन लोगों को नहीं देखा जिनको अल्लाह की किताब का एक हिस्सा दिया गया था, उनको अल्लाह की किताब की तरफ़ बुलाया जा रहा है ताकि वे उनके दरमियान फ़ैसला करे, फिर उनमें का एक गिरोह मुँह फेर लेता है बेरुख़ी करते हुए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اے محمد) کیا آپ نے ایسے لوگ نہیں دیکھے جن کو کتاب (توراة) کا ایک (کافی) حصہ دیا گیا (5) اور اسی کتاب اللہ کی طرف اس غرض سے ان کو بلایا بھی جاتا ہے کہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کردے پھر (بھی) ان میں سے بعض لوگ انحراف کرتے ہیں بےرخی کرتے ہوئے۔ (23)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا ہے ؟ وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کی طرف بلائے جاتے ہیں تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے، پھر ان کی ایک جماعت منہ پھیر لیتی ہے اور وہ اعراض کرنے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم نے دیکھا نہیں کہ جن لوگوں کو کتاب کے علم میں سے کچھ حصہ ملا ہے ۔ ان کا حال کیا ہے ؟ انہیں جب کتاب الٰہی کی طرف بلایا جاتا ہے ‘ تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلے کرے ‘ تو ان میں سے ایک فریق پہلو تہی کرتا ہے اور اس فیصلے کی طرف آنے سے منہ پھیرتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے مخاطب کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا، انہیں اللہ کی کتاب کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ ان کے درمیان فیصلہ کرے پھر ان میں سے ایک فریق اعراض کرتے ہوئے منہ پھیر لیتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نہ دیکھا تو نے ان لوگوں کو جن کو ملا کچھ ایک حصہ کتاب کا ان کو بلاتے ہیں اللہ کی کتاب کی طرف تاکہ وہ کتاب انہیں حکم کرے پھر منہ پھیرتے ہیں بعضے ان میں سے تغافل کر کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا آپ نے ان لوگوں کو ملاحظہ نہیں فرمایا جن کو توریت کے علم سے ایک اچھا خاصہ حصہ دیا گیا ہے مگر ان کی حالت یہ ہے کہ جب ان کو اس کتاب کی طرف اس غرض سے بلایا جاتا ہے کہ وہ کتاب ان کے مابین فیصلہ کر دے تو انہی میں ہے ایک فریق بےرخی کے ساتھ حق سے انحراف کرتا ہے