Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 24

سورة آل عمران

ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ قَالُوۡا لَنۡ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَیَّامًا مَّعۡدُوۡدٰتٍ ۪ وَ غَرَّہُمۡ فِیۡ دِیۡنِہِمۡ مَّا کَانُوۡا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿۲۴﴾

That is because they say, "Never will the Fire touch us except for [a few] numbered days," and [because] they were deluded in their religion by what they were inventing.

اس کی وجہ ان کا یہ کہنا ہے کہ ہمیں تو گنے چنے چند دن ہی آگ جلائے گی ، ان کی گھڑی گھڑائی باتوں نے انہیں ان کے دین کے بارے میں دھوکے میں ڈال رکھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
بوجہ اس کے کہ وہ
قَالُوۡا
کہتے ہیں
لَنۡ
ہرگز نہ
تَمَسَّنَا
چھوئے گی ہمیں
النَّارُ
آگ
اِلَّاۤ
مگر
اَیَّامًا
دن
مَّعۡدُوۡدٰتٍ
گنے چنے
وَغَرَّہُمۡ
اور دھوکے میں ڈال دیا انہیں
فِیۡ دِیۡنِہِمۡ
ان کے دین (کے بارے)میں
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ گھڑتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
اس وجہ سے ہے کہ یقیناً وہ
قَالُوۡا
کہا انہوں نے
لَنۡ
ہرگز نہیں
تَمَسَّنَا
چھوئے گی ہمیں
النَّارُ
آگ
اِلَّاۤ
سوائے
اَیَّامًا
دنوں کے
مَّعۡدُوۡدٰتٍ
گنتی کے چند
وَغَرَّہُمۡ
اور دھوکے میں ڈالا انہیں
فِیۡ دِیۡنِہِمۡ
ان کے دین میں
مَّا
اس چیز نے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
گھڑا کرتے
Translated by

Juna Garhi

That is because they say, "Never will the Fire touch us except for [a few] numbered days," and [because] they were deluded in their religion by what they were inventing.

اس کی وجہ ان کا یہ کہنا ہے کہ ہمیں تو گنے چنے چند دن ہی آگ جلائے گی ، ان کی گھڑی گھڑائی باتوں نے انہیں ان کے دین کے بارے میں دھوکے میں ڈال رکھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں (ان کا عقیدہ بن چکا ہے) کہ ماسوائے گنتی کے چند ایام دوزخ کی آگ انہیں ہرگز نہ چھوئے گی اور اپنے دین میں ان کی خود ساختہ باتوں نے انہیں دھوکہ میں مبتلا کر رکھا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے کہاتھاگنتی کے چنددنوں کے سوادوزخ کی آگ ہمیں ہرگزنہ چھوئے گی ، اوراُس چیزنے اُن کے دین کے بارے میں اُ نہیں دھوکے میں ڈال دیاجووہ گھڑاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is because they have said: |"The Fire shall not touch us except for a few days.|" And deceived they are in their faith by what they have been forging.

یہ اس واسطے کہ کہ کہتے ہیں وہ ہم کو ہرگز نہ لگے گی آگ دوزخ کی مگر چند دن گنتی کے اور بہکے ہیں اپنے دین میں اپنی بنائی باتوں پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس وجہ سے ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں تو جہنم کی آگ چھو ہی نہیں سکتی مگر گنتی کے چند دن اور انہیں دھوکے میں مبتلا کردیا ہے ان کے دین کے بارے میں ان چیزوں نے جو یہ گھڑتے رہے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This is because they say: 'The fire of Hell shall not touch us except for a limited number of days.' The false beliefs which they have forged have deluded them in their faith.

ان کا یہ طرز عمل اس وجہ سے ہے کہ وہ کہتے ہیں آتش دوزخ تو ہمیں مَس تک نہ کرے گی اور اگر دوزخ کی سزا ہم کو ملے گی بھی تو بس چند روز ۔ 23 ان کے خود ساختہ عقیدوں نے ان کو اپنے دین کے معاملے میں بڑی غلط فہمیوں میں ڈال رکھا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ سب اس لیے ہے کہ انہوں نے یہ کہا ہوا ہے کہ ہمیں گنتی کے چند دنوں کے سوا آگ ہرگز نہیں چھوے گی ، اور انہوں نے جو جھوٹی باتیں تراش رکھی ہیں انہوں نے ان کے دین کے معاملے میں ان کو دھوکے میں ڈال دیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ حرکتیں وہ اسلیے کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہم کو ہرگز دوزخ کی آگ نہ لگے گی مگر گنتی کے کئی دن اور جو باتیں انہوں نے دین میں بنارکھی ہیں ( جھوٹی) ان پر پھول گئے ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس لئے کہ وہ کہتے ہیں ہمیں چند دنوں کے سوا آگ ہرگز نہ چھوئے گی اور جو یہ دین کے بارے بہتان باندھتے ہیں اس نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھا ہے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں ہمیں چند روز کے سوا آگ ہرگز نہ چھوئے گی۔ ان کی من گھڑت باتوں نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھا ہے جو وہ خود سے بنا لیتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس لیے کہ یہ اس بات کے قائل ہیں کہ (دوزخ کی) آگ ہمیں چند روز کے سوا چھو ہی نہیں سکے گی اور جو کچھ یہ دین کے بارے میں بہتان باندھتے رہے ہیں اس نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is because they say, the Fire shall touch us not save for a few days numbered. And there had deluded them in their religion that which they have been fabricating.

یہ اس سبب سے کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم کو آگ چھوئے گی بھی نہیں بجز (چند) گنے ہوئے دنوں کے ۔ اور جو کچھ یہ تراشتے رہتے ہیں اس نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس سبب سے ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں تو دوزخ کی آگ بس گنتی کے چند دن چھوئے گی ۔ یہ جو کچھ گھڑتے رہے ہیں ، اس نے ان کو ان کے دین کے بارے میں دھوکے میں ڈال دیا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس ( اعراض ) کی وجہ ان کا یہ کہنا ہے کہ ہمیں چند گنے چنے دن ہی آگ چھوئے ( جلائے ) گی ان کی اپنی گھڑی ہوئی باتوں نے انہیں ان کے دین کے بارے میں دھوکے میں ڈال رکھا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کا یہ طرز عمل اس وجہ سے ہے کہ وہ کہتے ہیں : آتش دوزخ تو ہمیں چھوئے گی بھی نہیں اور اگر دوزخ کی سزا ہمیں ملے گی بھی تو بس چند روز ان کے خود بنائے ہوئے عقیدوں نے انہیں اپنے دین کے معاملہ میں بڑی غلط فہمیوں میں ڈال رکھا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ اس وجہ سے کہ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں دوزخ کی آگ چھوئے گی بھی نہیں، مگر گنتی کے کچھ دن، اور دھوکے میں ڈال رکھا ہے ان کو ان کے دین کے بارے میں، ان کی ان (خود ساختہ) باتوں نے جن کو یہ لوگ خود (گھڑ) گھڑ کر بناتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

کیونکہ وہ کہتے ہیں گنتی کے چنددن کے علاوہ دوزخ کی آگ انہیں ہرگز نہ چھوئے گی اور اپنے دین میں ان کی خود ساختہ باتوں نے انہیں دھوکہ میں مبتلاکررکھا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ جرأت ( ف۵۳ ) انہیں اس لئے ہوئی کہ وہ کہتے ہیں ہرگز ہمیں آگ نہ چھوئے گی مگر گنتی کے دنوں ( ف۵٤ ) اور ان کے دین میں انہیں فریب دیا اس جھوٹ نے جو باندھتے تھے ( ف۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ ( روگردانی کی جرأت ) اس لئے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں گنتی کے چند دنوں کے سوا دوزخ کی آگ مَس نہیں کرے گی ، اور وہ ( اﷲ پر ) جو بہتان باندھتے رہتے ہیں اس نے ان کو اپنے دین کے بارے میں فریب میں مبتلا کر دیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ ( انداز ) اس لئے ہے کہ وہ اس بات کے قائل ہیں کہ گنتی کے چند دنوں کے سوا ہمیں آتش جہنم چھوئے گی بھی نہیں ۔ یہ لوگ جو افتراء پردازیاں کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے ان کو دین کے بارے میں دھوکہ دیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

This because they say: "The Fire shall not touch us but for a few numbered days": For their forgeries deceive them as to their own religion.

Translated by

Muhammad Sarwar

because of their belief that the fire will only touch them for a few days. This fabricated belief has deceived them in matters of their religion.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

This is because they say: "The Fire shall not touch us but for a number of days." And that which they used to invent in their religion has deceived them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is because they say: The fire shall not touch us but for a few days; and what they have forged deceives them in the matter of their religion.

Translated by

William Pickthall

That is because they say: The Fire will not touch us save for a certain number of days. That which they used to invent hath deceived them regarding their religion.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये इसलिए है कि उनका कहना है कि हमको हरगिज़ आग न छुएगी मगर गिनती के चंद दिन, और उनकी बनाई हुई बातों ने उनको उनके दीन के बारे में धोके में डाल रखा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

( اور) یہ اس سبب سے ہے کہ وہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ ہم کو صرف گنتی کے تھوڑے دنوں تک دوزخ کی آگ لگے گی (پھرمغفرت ہوجاویگی) اور ان کو دھوکہ میں ڈال رکھا ہے ان کی تراشی ہوئی باتوں نے۔ (24)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کی وجہ ان کا یہ دعو ٰی ہے کہ ہمیں چند دن ہی آگ چھوئے گی۔ ان کے دین نے ہی انہیں دھوکے میں ڈال رکھا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کا یہ طرز عمل اس وجہ سے ہے کہ وہ کہتے ہیں ۔ کہ آتش دوزخ تو ہمیں مس تک نہ کرے گی اور اگر دوزخ کی سزا ہم کو ملے گی بھی تو بس چند روز ان کے خودساختہ عقیدوں نے ان کو اپنے دین کے معاملے میں بڑی غلط فہمیوں میں ڈال رکھا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس لیے کہ انہوں نے کہا کہ ہرگز ہمیں آگ نہ چھوئے گی مگر چند گنے چنے دنوں میں، اور ان کو دھوکے میں ڈال دیا ان کے دین کے بارے میں اس چیز نے جس کو وہ افترا کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ اس واسطے کہ کہتے ہیں وہ ہم کو ہرگز نہ لگے گی آگ دوزخ کی مگر چند دن گنتی کے اور بہکے ہیں اپنے دین میں اپنی بنائی باتوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کے اس اعراض و انحراف کا سبب یہ ہے کہ یہ یوں کہا کرتے ہیں کہ ہم کو گنتی کے چند دنوں کے سوا دوزخ کی آگ مس بھی نہ کریگی اور ان کو ان کے دین کے بارے میں ان کی افترا پردازیوں نے مبتلائے فریب کر رکھا ہے