Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 28

سورة آل عمران

لَا یَتَّخِذِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الۡکٰفِرِیۡنَ اَوۡلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ۚ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡ ذٰلِکَ فَلَیۡسَ مِنَ اللّٰہِ فِیۡ شَیۡءٍ اِلَّاۤ اَنۡ تَتَّقُوۡا مِنۡہُمۡ تُقٰىۃً ؕ وَ یُحَذِّرُکُمُ اللّٰہُ نَفۡسَہٗ ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۲۸﴾

Let not believers take disbelievers as allies rather than believers. And whoever [of you] does that has nothing with Allah , except when taking precaution against them in prudence. And Allah warns you of Himself, and to Allah is the [final] destination.

مومنوں کو چاہیے کہ ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا وہ اللہ تعالٰی کی کسی حمایت میں نہیں مگر یہ کہ ان کے شر سے کسی طرح بچاؤ مقصود ہو اور اللہ تعالٰی خود تمہیں اپنی ذات سے ڈرا رہا ہے اور اللہ تعالٰی ہی کی طرف لوٹ جانا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَایَتَّخِذِ
نہ بنائیں
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومن
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّفۡعَلۡ
کرے گا
ذٰلِکَ
ایسا
فَلَیۡسَ
تو نہیں وہ
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے
فِیۡ شَیۡءٍ
کسی چیز میں
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
تَتَّقُوۡا
تم بچو
مِنۡہُمۡ
ان سے
تُقٰىۃً
بچنا
وَیُحَذِّرُکُمُ
اور ڈراتا ہے تمہیں
اللّٰہُ
اللہ
نَفۡسَہٗ
اپنی ذات سے
وَاِلَی اللّٰہِ
اورطرف اللہ ہی کے
الۡمَصِیۡرُ
پلٹناہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَایَتَّخِذِ
نہ بنائیں
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان والے
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
مِنۡ دُوۡنِ
چھوڑ کر
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
وَمَنۡ
اور جو
یَّفۡعَلۡ
کرے گا
ذٰلِکَ
ایسا
فَلَیۡسَ
تو نہیں
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
فِیۡ شَیۡءٍ
کسی چیز میں
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
تَتَّقُوۡا
تم بچو
مِنۡہُمۡ
ان سے
تُقٰىۃً
کسی طرح سے بچنا
وَیُحَذِّرُکُمُ
اور ڈراتا ہے تمہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
نَفۡسَہٗ
اپنی ذات سے
وَاِلَی اللّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے
الۡمَصِیۡرُ
لوٹ کر جانا ہے
Translated by

Juna Garhi

Let not believers take disbelievers as allies rather than believers. And whoever [of you] does that has nothing with Allah , except when taking precaution against them in prudence. And Allah warns you of Himself, and to Allah is the [final] destination.

مومنوں کو چاہیے کہ ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا وہ اللہ تعالٰی کی کسی حمایت میں نہیں مگر یہ کہ ان کے شر سے کسی طرح بچاؤ مقصود ہو اور اللہ تعالٰی خود تمہیں اپنی ذات سے ڈرا رہا ہے اور اللہ تعالٰی ہی کی طرف لوٹ جانا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مومنوں کو اہل ایمان کو چھوڑ کر کافروں کو ہرگز دوست نہ بنانا چاہیے اور جو ایسا کرے گا اسے اللہ سے کوئی واسطہ نہیں الا یہ کہ تمہیں ان کافروں سے بچاؤ کے لیے کسی قسم کا طرز عمل اختیار کرنا پڑے۔ اور اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ایمان والے مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بنائیں، اور جوایسا کرے گاتووہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی چیزمیں نہیں مگریہ کہ تم ان سے بچو،کسی طرح سے بچنا اور اﷲ تعالیٰ تمہیں اپنی ذات سے ڈراتاہے اور اﷲ تعالیٰ ہی کی طرف لوٹ کرجانا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The believers must not take the disbelievers as friends instead of the believers. And whoever does that has no relation with Allah whatsoever, unless you guard yourselves against an apprehension from them. And Al¬lah warns you of Himself and to Allah is the return.

نہ بنادیں مسلمان کافروں کو دوست مسلمانوں کو چھوڑ کر اور جو کوئی یہ کام کرے تو نہیں اس کو اللہ سے کوئی تعلق مگر اس حالت میں کہ کرنا چاہو تم ان سے بچاؤ اور اللہ تم کو ڈراتا ہے اپنے سے اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اہل ایمان نہ بنائیں کافروں کو اپنے دوست اہل ایمان کو چھوڑ کر اور جو کوئی بھی یہ حرکت کرے گا تو پھر اللہ کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں رہے گا سوائے یہ کہ تم ان سے بچنے کے لیے اپنا بچاؤ کرنا چاہو اور اللہ تمہیں ڈراتا ہے اپنے آپ سے اور اللہ ہی کی طرف (تمہیں) لوٹ کر جانا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The believers may not take the unbelievers for their allies in preference to those who believe. Whoever does this has nothing to do with Allah unless he does so in order to protect himself from their wrong-doing. Allah warns you to beware of Him for it is to Allah that you will return.

مومنین اہل ایمان کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا رفیق اور دوست ہرگز نہ بنائیں ۔ جو ایسا کرے گا اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں ۔ ہاں یہ معاف ہے کہ تم ان کے ظلم سے بچنے کے لیے بظاہر ایسا طرزِ عمل اختیار کر جاؤ ۔ 25 مگر اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور تمہیں اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے ۔ 26

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

مومن لوگ مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا یارومددگار نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں ، الا یہ کہ تم ان ( کے ظلم ) سے بچنے کے لیے بچاؤ کا کوئی طریقہ اختیار کرو ، ( ٩ ) اور اللہ تمہیں اپنے ( عذاب ) سے بچاتا ہے ، اور اسی کی طرف ( سب کو ) لوٹ کر جانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نبہ بناویں اور جو کوئی ایسا کرے یعنی کافر سے دوستی جو ڑے تو اسکو اللہ سے کچھ تعلق نہیں رہا ( کیونکہ اللہ کے دشمن ہیں ان سے دوستی کرنا اللہ سے دشمنی کرنا ہے مگر ہاں جب ایسے امر کا ڈر ہو جس سے بچنا ضروری ہے اور اللہ اپنی ذات سے مقدس میں سے تم کو ڈراتا ہے اور اللہ ہی کے پاس جانا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

مسلمان سوائے مسلمانوں کے کافروں کو دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا تو اس کا اللہ سے کچھ (عہد) نہیں سوائے اس کے کہ تم ان سے شدید قسم کا اندیشہ رکھتے ہو (اس سے بچنے کے لئے) اور اللہ تم کو اپنی ذات سے ڈراتے ہیں اور اللہ ہی کے پاس لوٹ کر جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اہل ایمان مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں۔ جو ایسا کرے گا اللہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوگا مگر ایسی صورت میں کہ تم ان سے کسی قسم کا (قوی) اندیشہ رکھنے کی وجہ سے بچاؤ اختیار کرو۔ اور اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور تمہیں اللہ ہی کی طرف پلٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مؤمنوں کو چاہئے کہ مؤمنوں کے سوا کافروں کو دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا اس سے خدا کا کچھ (عہد) نہیں ہاں اگر اس طریق سے تم ان (کے شر) سے بچاؤ کی صورت پیدا کرو (تو مضائقہ نہیں) اور خدا تم کو اپنے (غضب) سے ڈراتا ہے اور خدا ہی کی طرف (تم کو) لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Let not the believers take unto themselves the infidels as friends, beside the believers: and whosoever doth that, then he is not in respect of Allah in aught, unless indeed ye fear from them a danger. And Allah maketh ye beware of Himself; and unto Allah is the last wending.

مومنوں کو نہ چاہیے کہ مومنوں کے ہوتے ہوئے کافروں کو (اپنا) دوست بنائیں ۔ اور جو کوئی ایسا کرے گا تو وہ اللہ کے ہاں کسی شمار میں نہیں ۔ مگر ہاں ایسی صورت میں کہ تم ان سے کچھ اندیشہ (ضرر کا) رکھتے ہو ۔ اور اللہ تم کو اپنے سے ڈراتا ہے ۔ اور اللہ ہی کی طرف آنا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اہلِ ایمان ، مؤمنوں کے برخلاف ، کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کریں گے تو اللہ سے ان کو کوئی تعلق نہیں ، مگر یہ کہ تم ان سے بچو ، جیسا بچنے کا حق ہے اور اللہ تمہیں اپنی ذات سے ڈراتا ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

مومنوں کو چاہئے کہ ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں ۔ اور جو کوئی ایسا کرے گا تو اس کا اللہ ( تعالیٰ ) سے کوئی تعلق نہیں مگر یہ کہ تم ان کے شر سے بچنا چاہتے ہو ۔ اور اللہ ( تعالیٰ ) تم کو اپنے سے ڈراتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنین اہل ایمان کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا رفیق اور دوست ہرگز نہ بنائیں، جو ایسا کرے گا اس سے اللہ کا کوئی تعلق نہیں۔ ہاں (یہ معاف) ہے کہ تم ان (کے ظلم) سے بچنے کے لئے (بظاہر ایسا طرز عمل اختیار کر جاؤ) اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور تمہیں اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایمان والے کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں اہل ایمان کو چھوڑ کر، اور جس نے ایسے کیا، اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں، مگر یہ کہ تم ان (کے ظلم وستم) سے بچنے کے لئے (اور اپنی حفاظت کی خاطر) بچاؤ کا کوئی طریقہ اختیار کرلو، اور اللہ تم لوگوں کو ڈراتا ہے اپنے آپ سے، اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (سب کو)

Translated by

Noor ul Amin

مومنوں کے لئے مناسب نہیں کہ اہل ایمان کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بنائیں اورجو ایساکرے گاتواس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں ہوگامگریہ کہ تمہیں ان کافروں کے شرسے بچنامقصودہواوراللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کرجانا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مسلمان کافروں کو اپنا دوست نہ بنالیں مسلمانوں کے سوا ( ف٦۰ ) اور جو ایسا کرے گا اسے اللہ سے کچھ علاقہ نہ رہا مگر یہ کہ تم ان سے کچھ ڈرو ( ف٦۱ ) اور اللہ تمہیں اپنے غضب سے ڈراتا ہے اور اللہ ہی کی طرف پھرنا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

مسلمانوں کو چاہئے کہ اہلِ ایمان کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بنائیں اور جو کوئی ایسا کرے گا اس کے لئے اﷲ ( کی دوستی میں ) سے کچھ نہیں ہوگا سوائے اس کے کہ تم ان ( کے شر ) سے بچنا چاہو ، اور اﷲ تمہیں اپنی ذات ( کے غضب ) سے ڈراتا ہے ، اور اﷲ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( خبردار ) اہل ایمان ، اہل ایمان کو چھوڑ کر کافروں کو دوست ( اور سرپرست ) نہ بنائیں ۔ اور جو ایسا کرے گا ۔ اس کا خدا سے کوئی تعلق اور سروکار نہیں ہوگا ۔ مگر یہ کہ تمہیں ان ( کافروں ) سے خوف ہو تو پھر ( بقصد تقیہ اور بچاؤ ) ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ اور خدا تمہیں اپنی ذات سے ڈراتا ہے اور خدا ہی کی طرف پلٹ کر جانا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let not the believers Take for friends or helpers Unbelievers rather than believers: if any do that, in nothing will there be help from Allah: except by way of precaution, that ye may Guard yourselves from them. But Allah cautions you (To remember) Himself; for the final goal is to Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

The believers must not establish friendship with the unbelievers in preference to the faithful. Whoever does so has nothing to hope for from God unless he does it out of fear or taqiyah (pious dissimulation). God warns you about Himself. To God do all things return.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Let not the believers take the disbelievers as friends instead of the believers, and whoever does that, will never be helped by Allah in any way, unless you indeed fear a danger from them. And Allah warns you against Himself, and to Allah is the final return.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Let not the believers take the unbelievers for friends rather than believers; and whoever does this, he shall have nothing of (the guardianship of) Allah, but you should guard yourselves against them, guarding carefully; and Allah makes you cautious of (retribution from) Himself; and to Allah is the eventual coming.

Translated by

William Pickthall

Let not the believers take disbelievers for their friends in preference to believers. Whoso doeth that hath no connection with Allah unless (it be) that ye but guard yourselves against them, taking (as it were) security. Allah biddeth you beware (only) of Himself. Unto Allah is the journeying.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मुसलमानों को चाहिए कि मुसलमानों को छोड़ कर काफ़िरों को दोस्त न बनाएं, और जो शख़्स ऐसा करेगा तो अल्लाह से उसका कोई तअल्लुक़ नहीं, मगर ऐसी हालत में कि तुम उनसे बचाव करना चाहो, और अल्लाह तुम्हें डराता है अपनी ज़ात से, और अल्लाह ही की तरफ़ लौटना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

مسلمانوں کو چاہیئے کہ کفار کو (ظاہرا یا باطنا) دوست نہ بناویں (2) مسلمانوں (کی دوستی) سے تجاوز کرکے (3) اور جو شخص ایسا (کام) کرے گا سو وہ شخص اللہ کے ساتھ (دوستی رکھنے کے) کسی شمار میں نہیں مگر ایسی صورت میں کہ تم ان سے کسی قسم کا (قوی) اندیشہ رکھتے ہو۔ اور اللہ تعالیٰ تم کو اپنی ذات سے ڈراتا ہے اور خدا ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ (4) (28)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مومنوں کو چاہیے کہ ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا اس کا اللہ تعالیٰ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، مگر یہ کہ ان کے شر سے بچنے کے لیے ایسا کرے اور اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی ذات سے ڈرا رہا ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹ جانا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مومنین ‘ اہل ایمان کو چھوڑ کر ‘ کافروں کو اپنا رفیق اور دوست ہرگز نہ بنائیں ۔ جو ایسا کرے گا اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہ ہوگا۔ ہاں یہ معاف ہے کہ تم ان کے ظلم سے بچنے کے لئے بظاہر ایسا طرزعمل اختیار کرجاؤ مگر اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور تمہیں اس کی طرف پلٹ کر جانا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نہ بنائیں مومن کافروں کو دوست مسلمانوں کو چھوڑ کر، اور جو شخص یہ کام کرے گا تو اللہ سے دوستی کرنے کے کسی شمار میں نہیں۔ مگر اس حالت میں کہ دشمنوں سے کچھ بچاؤ کرنا ہو، اور اللہ تم کو اپنے سے ڈراتا ہے۔ اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہ بناویں مسلمان کافروں کو دوست مسلمانوں کو چھوڑ کر اور جو کوئی یہ کام کرے تو نہیں اس کو اللہ سے کوئی تعلق مگر اس حالت میں کہ کرنا چاہو تم ان سے بچاؤ اور اللہ تم کو ڈراتا ہے اپنے سے اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مسلمان ! مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بنائیں اور جو شخص مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بنائے گا تو اس کا اللہ سے کوئی واسطہ نہیں مگر یہ کہ ان کے شر سے بچنے کی خاطر تمہیں ایسا کرنا پڑے ( تو ظاہری رواداری میں مضائقہ نہیں) اور اللہ تعالیٰ تم کو اپنے سے ڈراتا ہے اور اللہ ہی کی طرف واپس جانا ہے