Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 29

سورة آل عمران

قُلۡ اِنۡ تُخۡفُوۡا مَا فِیۡ صُدُوۡرِکُمۡ اَوۡ تُبۡدُوۡہُ یَعۡلَمۡہُ اللّٰہُ ؕ وَ یَعۡلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۲۹﴾

Say, "Whether you conceal what is in your breasts or reveal it, Allah knows it. And He knows that which is in the heavens and that which is on the earth. And Allah is over all things competent.

کہہ دیجئے! کہ خواہ تم اپنے سینوں کی باتیں چھپاؤ خواہ ظاہر کرو اللہ تعالٰی ( بہر حال ) جانتا ہے ، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اُسے معلوم ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنۡ
اگر
تُخۡفُوۡا
تم چھپاؤ
مَا
جو
فِیۡ صُدُوۡرِکُمۡ
تمہارے سینوں میں ہے
اَوۡ
یا
تُبۡدُوۡہُ
ظاہر کرو گے اسے
یَعۡلَمۡہُ
جانتا ہے اسے
اللّٰہُ
اللہ
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتا ہے
مَا
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
بہت قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دو
اِنۡ
اگر
تُخۡفُوۡا
تم چھپاؤ
مَا
جو کچھ
فِیۡ صُدُوۡرِکُمۡ
تمہارے سینوں میں ہے
اَوۡ
یا
تُبۡدُوۡہُ
تم ظاہر کرو اسے
یَعۡلَمۡہُ
جانتاہے اسکو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتاہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز پر
قَدِیۡرٌ
پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Whether you conceal what is in your breasts or reveal it, Allah knows it. And He knows that which is in the heavens and that which is on the earth. And Allah is over all things competent.

کہہ دیجئے! کہ خواہ تم اپنے سینوں کی باتیں چھپاؤ خواہ ظاہر کرو اللہ تعالٰی ( بہر حال ) جانتا ہے ، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اُسے معلوم ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کہہ دیجئے : کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے تم چھپاؤ یا ظاہر کرو، اللہ اسے خوب جانتا ۔ ہے۔ نیز جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، اسے بھی جانتا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دوجوتمہارے سینوں میں ہے، تم اسے چھپاؤیااسے ظاہر کرواﷲ تعالیٰ اس کوجانتاہے اورجوآسمانوں میں ہے اورجوزمین میں ہے اﷲ تعالیٰ اس کوبھی جانتا ہے اوراﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say: &Whether you conceal what is in your hearts or re-veal it, Allah will know it.|" And He knows what is in the heavens and what is in the earth. And Allah is powerful over everything.

تو کہہ اگر تم چھپاؤ گے اپنے جی کی بات یا اسے ظاہر کرو گے جانتا ہے اس کو اللہ، اور اس کو معلوم ہے جو کچھ کہ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کہ اگر تم چھپاؤ جو کچھ کہ تمہارے سینوں میں ہے یا اسے ظاہر کر دو اللہ اسے جانتا ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ کہ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اللہ تعالیٰ ہرچیز پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'Whether you conceal what is in your hearts or disclose it, Allah knows it. Allah knows what is in the heavens and in the earth and He has power over everything.'

اے نبی! لوگوں کو خبردار کر دو کہ تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے ، اسے خواہ تم چھپاؤ یا ظاہر کرو ، اللہ بہرحال اسے جانتا ہے ، زمین و آسمان کی کوئی چیز اس کے علم سے باہر نہیں ہے اور اس کا اقتدار ہر چیز پر حاوی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے رسول ) لوگوں کو بتا دو کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے تم اسے چھپاؤ یا ظاہر کرو ، اللہ اسے جان لے گا ۔ اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، وہ سب جانتا ہے ، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے جو کچھ تمہارے جی میں ہے اس کو چھپاؤ یاد رکھو اللہ کو معلوم ہے اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب جانتا ہے اللہ سب کچھ کرسکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہہ دیجئے کہ خواہ تم جو کچھ اپنے سینوں میں ہے پوشیدہ رکھو یا اسے ظاہر کرو اللہ اس کو جانتے ہیں اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ جانتے ہیں اور اللہ ہر چیز پر قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے کہ تم اپنے دلوں میں جو کچھ چھپاتے ہو یا جو کچھ ظاہر کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے۔ زمین و آسمان کی کوئی چیز اس کے علم سے باہر نہیں ہے وہ ہر چیز پر پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ کوئی بات تم اپنے دلوں میں مخفی رکھو یا اسے ظاہر کرو خدا اس کو جانتا ہے اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اس کو سب کی خبر ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: Whether ye conceal that which is in your breasts or disclose it, Allah knoweth it, and He knoweth that which is in the heavens and in the earth; and Allah is over everything Potent.

آپ کہہ دیجئے کہ جو کچھ تمہارے سینوں میں ہے تم اسے خواہ پوشیدہ رکھو یا ظاہر کرو اللہ اس کو جانتا ہے ۔ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اس (سب) کو جانتا ہے ۔ اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ، اس کو چھپاؤ یا ظاہر کرو ، اللہ اس سے باخبر ہے اور وہ اس سب کو جانتا ہے ، جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے جو کچھ تمہارے سینوں میں ہے خواہ تم اس کو چھپائو یا ظاہر کرو ، اللہ ( تعالیٰ ) اسے جانتے ہیں ۔ اور اللہ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے بنی ! لوگوں کو خبردار کر دو کہ تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے اسے خواہ تم چھپاؤ یا ظاہر کر دو ، اللہ بہرحال اسے جانتا ہے، زمین و آسمان کی کوئی چیز اس کے علم سے باہر نہیں ہے اور اس کا اقتدار ہر چیز پر حاوی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو (ان سے، کہ اے لوگو ! ) اگر تم چھپا رکھو وہ کچھ جو کہ تمہارے سینوں کے اندر ہے یا اس کو ظاہر کرو اللہ بہرحال اس سب کو جانتا ہے اور اللہ جانتا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں میں ہے، اور وہ سب کچھ بھی جو کہ زمین میں ہے، اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے تم چھپائویاظاہر کرواللہ اسے خوب جانتا ہے نیزجوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اسے بھی جانتا ہے اور اللہ ہرچیز پر قادرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرمادو کہ اگر تم اپنے جی کی بات چھپاؤ یا ظاہر کرو اللہ کو سب معلوم ہے ، اور جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، اور ہر چیز پر اللہ کا قابو ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں کہ جو تمہارے سینوں میں ہے خواہ تم اسے چھپاؤ یا اسے ظاہر کر دو اﷲ اسے جانتا ہے ، اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ خوب جانتا ہے ، اور اﷲ ہر چیز پر بڑا قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجئے! جو کچھ تمہارے سینوں میں ہے ، تم اسے چھپاؤ یا اسے ظاہر کرو ، بہرحال خدا اسے جانتا ہے ۔ اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب کچھ جانتا ہے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Whether ye hide what is in your hearts or reveal it, Allah knows it all: He knows what is in the heavens, and what is on earth. And Allah has power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "God knows all that you may conceal in your hearts or you may reveal. He knows all that is in the heavens and the earth. He has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Whether you hide what is in your breasts or reveal it, Allah knows it, and He knows what is in the heavens and what is in the earth. And Allah is able to do all things."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Whether you hide what is in your hearts or manifest it, Allah knows it, and He knows whatever is in the heavens and whatever is in the earth, and Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

Say, (O Muhammad): Whether ye hide that which is in your breasts or reveal it, Allah knoweth it. He knoweth that which is in the heavens and that which is in the earth, and Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(ऐ नबी) कह दें कि जो कुछ तुम्हारे सीनों में है उसको छुपाए रखो या ज़ाहिर कर दो अल्लाह उसको जानता है, और वह जानता है जो कुछ आसमानों में है और जो कुछ ज़मीन में है, और अल्लाह हर चीज़ पर क़ादिर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمادیجیئے کہ اگر تم پوشیدہ رکھو گے اپنا مافی الضمیر یا اس کو ظاہر کروگے اللہ تعالیٰ اس کو (ہر حال میں) جانتے ہیں اور وہ تو سب کچھ جانتے ہیں جو کچھ کہ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت بھی کامل رکھتے ہیں۔ (29)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرما دیجیے کہ خواہ تم اپنے دلوں کی باتیں چھپاؤ یا انہیں ظاہر کرو اللہ تعالیٰ سب کو جانتا ہے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسے معلوم ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قاد رہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی لوگوں کو خبردار کردو کہ تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے اسے خواہ تم چھپاؤ ‘ یا ظاہر کرو ‘ اللہ بہرحال اسے جانتا ہے ۔ زمین و آسمان کی کوئی چیز اس کے علم سے باہر نہیں اور اس کا اقتدار ہر چیز پر حاوی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے اگر تم چھپاؤ گے جو تمہارے سینوں میں ہے یا اسے ظاہر کرو گے تو اللہ اس کو جان لے گا، اور اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اگر تم چھپاؤ گے اپنے جی کی بات یا اسے ظاہر کرو گے جانتا ہے اس کو اللہ اور اس کو معلوم ہے جو کچھ کہ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی ؐ! آپ کہہ دیجئے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خواہ تم اس کو چھپائو یا تم اس کا اظہار کرو بہرحال اللہ تعالیٰ اس کو جانتا ہے اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ اس سب کو بھی جانتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے ،