32. If the 'woman of 'Imran' is interpreted as the wife of 'Imran, this 'Imran must be different from the 'Imran just mentioned (see the preceding verse) . In the Christian tradition the name of the father of Mary is mentioned as Joachim. If this expression, however, is interpreted to mean 'a woman of the house of 'Imran', it would mean that the mother of Mary belonged to that tribe. There is, unfortunately, no definite source of information that would lead us to prefer one interpretation to the other, as there is no historical record either about who the parents of Mary were, or to which tribes they belonged. Were we to accept the tradition that the mother of John (Yahya) and the mother of Jesus were cousins, then it would be valid to interpret the expression as meaning 'a woman of the tribe of 'Imran' for, according to the Gospel of Luke, the mother of John was one of the daughters of Aaron (Luke 1:5) .
33. That is, God heeds the prayers of His creatures and is well aware of their intentions.
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :32
اگر عمران کی عورت سے مراد”عمران کی بیوی“ لی جائے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ یہ وہ عمران نہیں ہیں جن کا ذکر اوپر ہوا ہے ، بلکہ یہ حضرت مریم کے والد تھے ، جن کا نام شاید عمران ہوگا ۔ ( مسیحی روایات میں حضرت مریم کے والد کا نام یوآخیم Ioachim لکھا ہے ) اور اگر عمران کی عورت سے مراد آل عمران لی جائے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ حضرت مریم کی والدہ اس قبیلے سے تعلق رکھتی تھیں ۔ لیکن ہمارے پاس کوئی ایسا ذریعہ معلومات نہیں ہے جس سے ہم قطعی طور پر ان دونوں معنوں میں سے کسی ایک کو ترجیح دے سکیں ، کیونکہ تاریخ میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے کہ حضرت مریم کے والد کون تھے اور ان کی والدہ کس قبیلے کی تھیں ۔ البتہ اگر یہ روایت صحیح مانی جائے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کی والدہ اور حضرت مریم کی والدہ آپس میں رشتہ کی بہنیں تھیں تو پھر ”عمران کی عورت“ کے معنی قبیلہ عمران کی عورت ہی درست ہوں گے ، کیونکہ انجیل لوقا میں ہم کو یہ تصریح ملتی ہے کہ حضرت یحییٰ کی والدہ حضرت ہارون علیہ السلام کی اولاد سے تھیں ( لوقا۵:١ ) ۔
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :33
یعنی تو اپنے بندوں کی دعائیں سنتا ہے اور ان کی نیتوں کے حال سے واقف ہے ۔