Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 39

سورة آل عمران

فَنَادَتۡہُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ وَ ہُوَ قَآئِمٌ یُّصَلِّیۡ فِی الۡمِحۡرَابِ ۙ اَنَّ اللّٰہَ یُبَشِّرُکَ بِیَحۡیٰی مُصَدِّقًۢا بِکَلِمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ سَیِّدًا وَّ حَصُوۡرًا وَّ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۳۹﴾

So the angels called him while he was standing in prayer in the chamber, "Indeed, Allah gives you good tidings of John, confirming a word from Allah and [who will be] honorable, abstaining [from women], and a prophet from among the righteous."

پس فرشتوں نے انہیں آواز دی جب وہ حُجرے میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے کہ اللہ تعالٰی تجھے یحییٰ کی یقینی خوشخبری دیتا ہے جو اللہ تعالٰی کے کلمہ کی تصدیق کرنے والا ، سردار ، ضابط نفس اور نبی ہے نیک لوگوں میں سے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَنَادَتۡہُ
پس پکارا اسے
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتوں نے
وَہُوَ
اور وہ
قَآئِمٌ
کھڑا
یُّصَلِّیۡ
نماز پڑھ رہاتھا
فِی الۡمِحۡرَابِ
محراب میں
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یُبَشِّرُکَ
خوش خبری دیتا ہے تجھے
بِیَحۡیٰی
یحیی کی
مُصَدِّقًۢا
تصدیق کرنے والا
بِکَلِمَۃٍ
ایک کلمے کی
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَسَیِّدًا
اور سردار
وَّحَصُوۡرًا
اور پاکباز
وَّنَبِیًّا
اور نبی
مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ
نیک لوگوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَنَادَتۡہُ
چنانچہ آواز دی اُس کو
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتوں نے
وَہُوَ
جب کہ وہ
قَآئِمٌ
کھڑا تھا
یُّصَلِّیۡ
وہ نماز ادا کررہا تھا
فِی الۡمِحۡرَابِ
عبادت خانے میں
اَنَّ
بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُبَشِّرُکَ
خوش خبری دیتا ہے آپ کو
بِیَحۡیٰی
یحییٰ کی
مُصَدِّقًۢا
تصدیق کرنے والا ہو گا
بِکَلِمَۃٍ
ایک کلمےکی
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
وَسَیِّدًا
اور سردار ہو گا
وَّحَصُوۡرًا
اور اپنے اوپر بہت ضبط رکھنے والا ہوگا
وَّنَبِیًّا
اور نبی ہو گا
مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ
نیک لوگوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

So the angels called him while he was standing in prayer in the chamber, "Indeed, Allah gives you good tidings of John, confirming a word from Allah and [who will be] honorable, abstaining [from women], and a prophet from among the righteous."

پس فرشتوں نے انہیں آواز دی جب وہ حُجرے میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے کہ اللہ تعالٰی تجھے یحییٰ کی یقینی خوشخبری دیتا ہے جو اللہ تعالٰی کے کلمہ کی تصدیق کرنے والا ، سردار ، ضابط نفس اور نبی ہے نیک لوگوں میں سے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب زکریا محراب میں کھڑے نماز ادا کر رہے تھے تو انہیں فرشتوں نے پکارا اور کہا کہ : اللہ تعالیٰ آپ کو یحییٰ کی خوشخبری دیتا ہے جو اللہ کے ایک کلمہ (عیسیٰ کی تصدیق کرے گا۔ وہ سردار ہوگا، اپنے نفس کو روکنے والا اور نبی ہوگا اور وہ بہترین کردار کا مالک ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ فرشتوں نے اس کو آواز دی جب کہ وہ عبادت خانے میں کھڑے نمازاداکررہے تھے: ’’بے شک اﷲ تعالیٰ آپ کو یحییٰ کی خوش خبری دیتا ہے جواﷲ تعالیٰ کے ایک کلمے (عیسیٰ )کی تصدیق کرنے والا اورسرداراوراپنے اوپربہت ضبط رکھنے والا ہوگااورنیک لوگوں میں سے نبی ہو گا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So then the angles called out to him, while he stood praying in the Arch, saying: |"Allah gives you the good news of Yahya (John) who shall come to confirm a word of Allah and shall be a chief, abstinent (from women), a prophet and one of the righteous.|"

پھر اس کو آواز دی فرشتوں نے جب وہ کھڑے تھے نماز میں حجرے کے اندر کہ اللہ تجھ کو خوش خبری دیتا ہے یحییٰ کی جو گواہی دے گا اللہ کے حکم کی اور سردار ہوگا اور عورت کے پاس نہ جاوے گا اور نبی ہوگا صالحین سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو فرشتوں نے انہیں ندا دی جبکہ وہ اپنے حجرے میں کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں بشارت دیتا ہے یحییٰ ( علیہ السلام) کی جو تصدیق کرے گا اللہ کی طرف سے ایک کلمہ کی اور سردار ہوگا اور تجرد کی زندگی گزارے گا اور نبی ہوگا صالحین میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As he stood praying in the sanctuary, the angels called out to him: 'Allah gives you good tidings of John (Yahya), who shall confirm a command of Allah, shall be outstanding among men, utterly chaste, and a Prophet from among the righteous.'

جواب میں فرشتوں نے آواز دی ، جب کہ وہ محراب میں کھڑا نماز پڑھ رہا تھا ، کہ ’’اللہ تجھے یحییٰ 38 کی خوشخبری دیتا ہے ۔ وہ اللہ کی طرف سے ایک فرمان 39 کی تصدیق کرنے والا بن کر آئے گا ۔ اس میں سرداری و بزرگی کی شان ہوگی ۔ کمال درجہ کا ضابط ہوگا ۔ نبّوت سے سرفراز ہوگا اور صالحین میں شمار کیا جائے گا‘‘ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ( ایک دن ) جب زکریا عبادت گاہ میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے ، فرشتوں نے انہیں آواز دی کہ : اللہ آپ کو یحی کی ( پیدائش ) کی خوشخبری دیتا ہے جو اس شان سے پیدا ہوں گے کہ اللہ کے ایک کلمے کی تصدیق کریں گے ، ( ١٣ ) لوگوں کے پیشوا ہوں گے ، اپنے آپ کو نفسانی خواہشات سے مکمل طور پر روکے ہوئے ہوں گے ، ( ١٤ ) اور نبی ہوں گے اور ان شمار راست بازوں میں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر فرشوں نے زکریا کو آواز دی وہ محراب میں کھڑا نماز پڑھ رہا تھا بیشک خدا تعالیٰ تجھ کو ایک فرزند یحییٰ کو خوشخبری دیتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے کلمہ کی تصدیق کرے گا اور اپنی قوم کا پیشوا ہوگا زکریا حلیم اور بردبار اور عورتوں سے کچھ سرد کارنہ رکھے گا اور پیغمبر ہوگا نیک بندوں میں سے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب وہ عبادت گاہ میں نماز پڑھ رہے تھے تو فرشتوں نے انہیں پکار کر کہا کہ اللہ آپ کو یحییٰ (علیہ السلام) کی بشارت دیتے ہیں جو کلمۃ اللہ (اللہ کی بات) کی تصدیق کرنے والے ہوں گے اور سردار ہوں گے اور اپنے نفس کو (لذات سے) روکنے والے اور نبی ہوں گے نیک لوگوں میں سے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرشتوں نے ان کو اس وقت آواز دی جب کہ وہ حجرے میں نماز پڑھ رہے تھے۔ اور کہا۔ بیشک اللہ تمہیں یحییٰ کی خوشخبری دیتا ہے۔ وہ اللہ کی طرف سے کلمۃ اللہ کی تصدیق کرنے والے ہوں گے۔ ان میں سرداری و بزرگی کی شان ہوگی۔ بڑے ضبط کرنے والے اللہ کے نبی اور صالح لوگوں میں سے ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ ابھی عبادت گاہ میں کھڑے نماز ہی پڑھ رہے تھے کہ فرشتوں نے آواز دی کہ (زکریا) خدا تمہیں یحییٰ کی بشارت دیتا ہے جو خدا کے فیض یعنی (عیسیٰ) کی تصدیق کریں گے اور سردار ہوں گے اور عورتوں سے رغبت نہ رکھنے والے اور (خدا کے) پیغمبر (یعنی) نیکو کاروں میں ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then the angels called unto him even while he stood Praying in the apartment: verily Allah announceth unto thee Yahya confessing to a word from Allah, and a leader, and a chaste and a prophet of the righteous one.

پس انہیں فرشتوں نے آواز دی اس حال میں کہ وہ حجرہ میں کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے کہ اللہ آپ کو یحییٰ (علیہ السلام) کی خوشخبری دیتا ہے ۔ جو کلمۃ اللہ کی تصدیق کرنے والے ہوں گے اور مقتداء ہوں گے اور بڑے ضبط نفس کرنے والے ہوں گے اور نبی ہوں گے صالحین میں سے۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو فرشتوں نے اس کو ندا دی جبکہ وہ محراب میں نماز میں کھڑا تھا کہ اللہ تجھ کو یحییٰ کی خوشخبری دیتا ہے جو اللہ کے ایک کلمہ کے مصداق ، سردار ، لذاتِ دنیا سے کنارہ کش اور زمرۂ صالحین سے نبی ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس فرشتوں نے انھیں آواز دی جبکہ وہ حجرے میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے ۔ بیشک اللہ ( تعالیٰ ) آپ کو یحییٰ کی خوشخبری دیتے ہیں جو اللہ ( تعالیٰ ) کے کلمے کی تصدیق کرنے والے ہونگے اور سردار ہونگے اور عورتوں سے بچنے والے ہونگے اور نبی ہونگے صالحین میں سے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جواب میں) فرشتوں نے آوازدی جب کہ وہ محراب میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے کہ اللہ تمہیں یحییٰ (بچے) کی خوشخبری دیتا ہے وہ اللہ کی طرف سے ایک فرمان کی تصدیق کرنے والا بن کر آئے گا اس میں سرداری اور بزرگی کی شان ہوگی۔ کمال درجہ کا ضابط ہوگا۔ نبوت سے سرفراز ہوگا اور صالحین میں شمار کیا جائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر فرشتوں نے آواز دی جب کہ وہ اپنے حجرے میں نماز پڑھ رہے تھے کہ بیشک اللہ آپکو خوشخبری دیتا ہے یحییٰ (جیسے عظیم الشان بیٹے) کی، جو کہ تصدیق کرنے والا ہوگا، اللہ کی طرف سے صادر ہونے والے ایک عظیم الشان فرمان کی، جو کہ سردار ہوگا بڑا ہی (پاک دامن اور) ضبط نفس رکھنے والا ہوگا، اور پیغمبر، (ہمارے قرب خاص کے) سزاواروں میں سے،

Translated by

Noor ul Amin

پھرانہیں فرشتوں نے پکاراجب زکریامحراب میں کھڑے نماز اد ا کر رہے تھے اور کہاکہ:’’اللہ آپ کو یحیٰی کی خوشخبری دیتا ہےجو اللہ کے ایک کلمہ ( عیسیٰ ) کی تصدیق کرے گا وہ سردارہوگا ، اپنے نفس کو روکنے والا ہے اور صالح نبی ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو فرشتوں نے اسے آواز دی اور وہ اپنی نماز کی جگہ کھڑا نماز پڑھ رہا تھا ( ف۷۸ ) بیشک اللہ آپ کو مژدہ دیتا ہے یحییٰ کا جو اللہ کی طرف کے ایک کلمہ کی ( ف۷۹ ) تصدیق کرے گا اور سردار ( ف۸۰ ) اور ہمیشہ کے لیے عورتوں سے بچنے والا اور نبی ہمارے خاصوں میں سے ( ف۸۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ابھی وہ حجرے میں کھڑے نماز ہی پڑھ رہے تھے ( یا دعا ہی کر رہے تھے ) کہ انہیں فرشتوں نے آواز دی: بیشک اﷲ آپ کو ( فرزند ) یحیٰی ( علیہ السلام ) کی بشارت دیتا ہے جو کلمۃ اﷲ ( یعنی عیسٰی علیہ السلام ) کی تصدیق کرنے والا ہو گا اور سردار ہو گا اور عورتوں ( کی رغبت ) سے بہت محفوظ ہو گا اور ( ہمارے ) خاص نیکوکار بندوں میں سے نبی ہو گا

Translated by

Hussain Najfi

تو فرشتوں نے انہیں اس حالت میں آواز دی جب کہ وہ محراب میں کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے ۔ کہ خدا آپ کو یحییٰ کی بشارت دیتا ہے جو اللہ کے ایک کلمہ ( عیسیٰ ) کی تصدیق کرنے والا ہوگا ۔ سردار ، ضبط نفس کرنے والا پارسا اور نیکوکار جماعت میں سے نبی ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

While he was standing in prayer in the chamber, the angels called unto him: "Allah doth give thee glad tidings of Yahya, witnessing the truth of a Word from Allah, and (be besides) noble, chaste, and a prophet,- of the (goodly) company of the righteous."

Translated by

Muhammad Sarwar

When he was standing during prayer in his place of worship, the angels called him saying, "God gives you the glad news of the birth of your son, John who will be a confirmation of (Jesus) the Word of God. He will become a chaste, noble leader and one of the righteous Prophets.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then the angels called him, while he was standing in prayer in the Mihrab, (saying): "Allah gives you glad tidings of Yahya, believing in the Word from Allah, and Sayyidan, and Hasuran, a Prophet, from among the righteous."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then the angels called to him as he stood praying in the sanctuary: That Allah gives you the good news of Yahya verifying a Word from Allah, and honorable and chaste and a prophet from among the good ones.

Translated by

William Pickthall

And the angels called to him as he stood praying in the sanctuary: Allah giveth thee glad tidings of (a son whose name is) John, (who cometh) to confirm a word from Allah lordly, chaste, a prophet of the righteous.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर फ़रिश्तों ने उन्हें आवाज़ दी जबकि वह कमरे में खड़े नमाज़ पढ़ रहे थे कि अल्लाह तुम्हें यहया की ख़ुश-ख़बरी देते हैं, जो अल्लाह के कलिमे की तस्दीक़ करने वाले होंगे और सरदार होंगे और अपने नफ़्स को रोकने वाले होंगे और नबी होंगे नेक लोगों में से।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس پکار کے کہا ان سے فرشتوں نے اور وہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے محراب میں (4) کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بشارت دیتے ہیں یحییٰ (علیہ السلام) کی جن کے احوال یہ ہونگے کہ وہ کلمتہ اللہ کی تصدیق کرنے والے ہونگے (5) اور مقتداء ہونگے اور اپنے نفس کو (لذات سے) بہت روکنے والے ہونگے (6) اور نبی بھی ہونگے اور اعلیٰ درجہ کے شائستہ ہونگے۔ (39)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس فرشتوں نے اسے آواز دی جب کہ وہ حجرے میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یحییٰ کی خوشخبری دیتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے کلمہ کی تصدیق کرنے والا، سردار، نفس پر قابو رکھنے والا ‘ نبی اور نیک لوگوں میں سے ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جواب میں فرشتوں نے آواز دی ‘ جب وہ محراب میں کھڑا نماز پڑھ رہا تھا کہ اللہ تجھے یحییٰ کی خوشخبری دیتا ہے ۔ وہ اللہ کی طرف سے ایک فرمان کی تصدیق کرنے والا بن کر آئے گا ۔ اس میں سرداری اور بزرگی کی شان ہوگی ۔ کمال درجے کا ضابطہ ہوگا ۔ نبوت سے سرفراز ہوگا ۔ اور صالحین میں شمار ہوگا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پس فرشتوں نے ان کو آواز دی اس حالت میں کہ وہ کھڑے ہوئے محراب میں نماز پڑھ رہے تھے کہ بلاشبہ اللہ آپ کو یحییٰ کی خوشخبری دیتا ہے وہ اللہ کے کلمہ کی تصدیق کرنے والا ہوگا اور سردار ہوگا اور عورتوں سے دور رہنے والا ہوگا۔ اور نبی ہوگا صالحین میں سے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اس کو آواز دی فرشتوں نے جب وہ کھڑے تھے نماز میں حجرے کے اندر کہ اللہ تجھ کو خوشخبری دیتا ہے یحییٰ کی جو گواہی دیگا اللہ کے ایک حکم کی اور سردار ہوگا اور عورت کے پاس نہ جائیگا اور نبی ہوگا صالحین سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر فرشتوں نے زکریا (علیہ السلام) کو جبکہ وہ مسجد میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے آواز دے کر کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یحییٰ کی بشارت دیتا ہے وہ کلمۃ اللہ یعنی حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی تصدیق کرنیوالا ہوگا اور سردار ہوگا اور خواہشات پر پورا قابو یافتہ ہوگا اور وہ نیکو کاروں میں سے ایک نبی ہوگا