Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 4

سورة آل عمران

مِنۡ قَبۡلُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَ اَنۡزَلَ الۡفُرۡقَانَ ۬ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ لَہُمۡ عَذَابٌ شَدِیۡدٌ ؕ وَ اللّٰہُ عَزِیۡزٌ ذُو انۡتِقَامٍ ﴿۴﴾

Before, as guidance for the people. And He revealed the Qur'an. Indeed, those who disbelieve in the verses of Allah will have a severe punishment, and Allah is exalted in Might, the Owner of Retribution.

اس سے پہلے لوگوں کو ہدایت کرنے والی بنا کر اور قرآن بھی اسی نے اتارا جو لوگ اللہ تعالٰی کی آیتوں سے کفر کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالٰی غالب ہے ، بدلہ لینے والا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
ہُدًی
ہدایت
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَاَنۡزَلَ
اور اس نے نازل کیا
الۡفُرۡقَانَ
فرقان
اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِاٰیٰتِ
ساتھ آیات کے
اللّٰہِ
اللہ کی
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
شَدِیۡدٌ
سخت
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَزِیۡزٌ
بہت زبر دست ہے
ذُوانۡتِقَامٍ
انتقام لینے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
ہُدًی
ہدایت
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لئے
وَاَنۡزَلَ
اور اس نے اتارا ہے
الۡفُرۡقَانَ
فرق کرنے والا(قرآن)
اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات کا
لَہُمۡ
ان کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
شَدِیۡدٌ
زبردست
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَزِیۡزٌ
سب پر غالب ہے
ذُوانۡتِقَامٍ
بدلہ لینے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Before, as guidance for the people. And He revealed the Qur'an. Indeed, those who disbelieve in the verses of Allah will have a severe punishment, and Allah is exalted in Might, the Owner of Retribution.

اس سے پہلے لوگوں کو ہدایت کرنے والی بنا کر اور قرآن بھی اسی نے اتارا جو لوگ اللہ تعالٰی کی آیتوں سے کفر کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالٰی غالب ہے ، بدلہ لینے والا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (ان کے بعد) فرقان (قرآن مجید) نازل کیا (یعنی جو حق و باطل میں فرق کرنے والا ہے) اب جو لوگ اللہ کی آیات کا انکار کریں انہیں سخت سزا ملے گی اور اللہ تعالیٰ زور آور ہے (برائی کا) بدلہ لینے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لئے اوراُسی نے حق اورباطل میں فرق کرنے والا(قرآن) اُتارا ہے، یقیناًجن لوگوں نے اﷲ تعالیٰ کی آیات کاکفرکیا،اُن کے لیے زبردست عذاب ہے اوراﷲ تعالیٰ سب پرغالب،بدلہ لینے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(the Evangel) earlier to give guidance to mankind, and sent down the Furqan (the Criterion of right and wrong). Surely, those who have rejected the verses of Allah, for them there is severe punishment. And Allah is Mighty, Lord of Retri-bution.

اس کتاب سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لئے اور اتارے فیصلے، بیشک جو منکر ہوئے اللہ کی آیتوں سے ان کے واسطے سخت عذاب ہے، اور اللہ زبردست ہے بدلہ لینے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لیے اور اللہ نے فرقان اتارا بیشک جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا ان کے لیے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ زبردست ہے انتقام لینے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

for the guidance of mankind; and He has also revealed the Criterion (to distinguish truth from falsehood). A severe chastisement lies in store for those who deny the signs of Allah. Allah is All-Mighty; He is the Lord of Retribution.

اور اس نے وہ کسوٹی اتاری ہے ﴿جو حق اور باطل کا فرق دکھانے والی ہے﴾ ۔ اب جو لوگ اللہ کے فرامین کو قبول کرنے سے انکار کریں ، ان کو یقیناً سخت سزا ملے گی ۔ اللہ بے پناہ طاقت کا مالک ہے اور برائی کا بدلہ دینے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو اس سے پہلے لوگوں کے لیے مجسم ہدایت بن کر آئی تھیں ، اور اسی نے حق و باطل کو پرکھنے کا معیار نازل کیا ۔ ( ١ ) ۔ بیشک جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا ہے ان کے لیے سخت عذاب ہے ، اور اللہ زبردست اقتدار کا مالک اور برائی کا بدلہ دینے والا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(قرآن مجید اتر نے سے پہلے اتاریں لوگوں کی ہدایت کے لیے اور اسی نے فیصلہ اتارا جن لوگوں نے خدا کی آیتوں کا انکار کیا 7 ان کو سخت عذاب ہوگا اور اللہ زبر دست بدلی لینے والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس سے پہلے لوگوں کی راہنمائی کے لئے اور حق و باطل کو الگ کردینے والا (قرآن) نازل فرمایا یقینا جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ غالب ہیں بدلہ لینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لئے نازل کیا۔ اور اسی نے حق و باطل میں فرق کرنے والی کسوٹی نازل کی۔ بلا شبہ جنہوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا ان کو سخت عذاب دیا جائے گا ۔ اللہ زبردست طاقت والا اور (برائی کا ) بدلہ لینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یعنی) لوگوں کی ہدایت کے لیے پہلے (تورات اور انجیل اتاری) اور (پھر قرآن جو حق اور باطل کو) الگ الگ کر دینے والا (ہے) نازل کیا جو لوگ خدا کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کو سخت عذاب ہوگا اور خدا زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Aforetime, for a guidance unto the people, and sent down the criterion. Verily those who disbelieve in the signs of Allah Unto them shall be torment severe. And Allah is Mighty, Lord of Retribution.

(اس سے) پیشترلوگوں کی ہدایت کے واسطے ۔ اور اس نے فرقان کو اتارا ۔ بیشک جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں سے کفر کیا ان کے لیے عذاب سخت ہے ۔ اور اللہ بڑا زبردست ہے بڑا بدلہ لینے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس سے پہلے ، لوگوں کیلئے ہدایت بنا کر اور پھر فرقان اتارا ۔ بیشک جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا ، ان کیلئے سخت عذاب ہے اور اللہ غالب اور انتقام لینے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس نے فرقان ( حق و باطل میں تمیز کرنے والا قرآن ) اتارابیشک جن لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کی آیات کا انکار کیا ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) بڑے زبردست ہیں بدلہ لینے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس نے وہ کسوٹی تیار کی ہے (جو حق اور باطل کا فرق دکھانے والی ہے) اب جو لوگ اللہ کے فرامین کو قبول کرنے سے انکار کریں، ان کو یقیناً سخت سزا ملے گی اللہ بےپناہ طاقت کا مالک ہے اور (برائی کا) بدلہ دینے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس سے پہلے، لوگوں کی ہدایت (و راہنمائی) کیلئے، اور اسی نے اتارا (حق و باطل کے درمیان) فرق کردینے والی چیز کو ، بیشک جن لوگوں نے انکار کیا اللہ کی آیتوں (عظیم الشان نعمت) کا، ان کے لئے بڑا سخت عذاب ہے، اور اللہ بڑا ہی زبردست، (اور) انتقام لینے والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

جواس سے پہلے لوگوں کی ہدایت کاذریعہ بنیں اور اسی نے ( ان کے بعد ) قرآن مجیدنازل کیا بلاشبہ اب جو لوگ اللہ کی آیات کا انکارکریں انہیں سخت سزا ملے گی اور اللہ زورآورہے ( برائی کا ) بدلہ لینے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

لوگوں کو راہ دکھاتی اور فیصلہ اتارا ، بیشک وہ جو اللہ کی آیتوں سے منکر ہوئے ( ف۳ ) ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ غالب بدلہ لینے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( جیسے ) اس سے قبل لوگوں کی رہنمائی کے لئے ( کتابیں اتاری گئیں ) اور ( اب اسی طرح ) اس نے حق اور باطل میں امتیاز کرنے والا ( قرآن ) نازل فرمایا ہے ، بیشک جو لوگ اﷲ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کے لئے سنگین عذاب ہے ، اور اﷲ بڑا غالب انتقام لینے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی نے اس سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لئے تورات و انجیل نازل کی ۔ اور ( حق و باطل کا ) فیصلہ کن کلام نازل کیا ۔ بلاشبہ جو لوگ آیاتِ الٰہی کا انکار کرتے ہیں ۔ ان کے لیے بڑا سخت عذاب ہے ۔ خدا زبردست ہے ( اور برائی کا ) بدلہ لینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then those who reject Faith in the Signs of Allah will suffer the severest penalty, and Allah is Exalted in Might, Lord of Retribution.

Translated by

Muhammad Sarwar

before as a guide for the people and now He has revealed the criteria of discerning right from wrong. Those who reject the revelations of God will face the most severe torment. God is Majestic and capable to revenge.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Aforetime, as a guidance to mankind. And He sent down the criterion. Truly, those who disbelieve in the Ayat of Allah, for them there is a severe torment; and Allah is All-Mighty, All-Able of Retribution.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely they who disbelieve in the communications of Allah they shall have a severe chastisement; and Allah is Mighty, the Lord of retribution.

Translated by

William Pickthall

Aforetime, for a guidance to mankind; and hath revealed the Criterion (of right and wrong). Lo! those who disbelieve the revelations of Allah, theirs will be a heavy doom. Allah is Mighty, Able to Requite (the wrong).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इससे पहले लोगों की हिदायत के लिए, और अल्लाह ही ने यह फ़र्क़ करने वाली किताब उतारी, बेशक जिन लोगों ने अल्लाह की निशानियों का इनकार किया उनके लिए सख़्त अज़ाब है, और अल्लाह ज़बरदस्त है, बदला लेने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس کے قبل لوگوں کی ہدایت کے واسطے اور اللہ تعالیٰ نے بھیجے معجزات بیشک جو لوگ منکر ہیں اللہ تعالیٰ کی آیتوں کے ان کے لیے سزائے سخت ہے اور اللہ تعالیٰ غلبہ ( اور قدرت) والے ہیں بدلہ لینے والے ہیں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس سے پہلے، لوگوں کے لیے ہدایت تھی اور یہ قرآن بھی اسی نے نازل فرمایا۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کرتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ غالب ‘ بدلہ لینے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس سے پہلے وہ انسانوں کی ہدایت کے لئے اور اس نے یہ فرقان اتارا ہے ‘ اب جو لوگ اللہ کے فرامین کو قبول کرنے سے انکار کریں ان کو یقیناً سخت سزاملے گی ‘ اللہ بےپناہ طاقت کا مالک ہے اور برائی کا بدلہ دینے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگوں کے لیے ہدایت ہیں اور نازل فرمایا فرقان کو، بیشک جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا ان کے لیے سخت عذاب ہے اور اللہ غلبہ والا ہے بدلہ لینے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس کتاب سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لئے اور اتارے فیصلے بیشک جو منکر ہوئے اللہ کی آیتوں سے ان کے واسطے سخت عذاب ہے اور اللہ زبردست ہے بدلہ لینے والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس کتاب سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے واسطے نازل کیا تھا اور اسی نے حق و باطل میں امتیاز کرنے والی چیزیں نازل فرمائیں ۔ بیشک جو لوگ اللہ کی آیتوں کے منکر ہوئے ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ بڑا زبردست اور صاحب انتقام ہے