Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 40

سورة آل عمران

قَالَ رَبِّ اَنّٰی یَکُوۡنُ لِیۡ غُلٰمٌ وَّ قَدۡ بَلَغَنِیَ الۡکِبَرُ وَ امۡرَاَتِیۡ عَاقِرٌ ؕ قَالَ کَذٰلِکَ اللّٰہُ یَفۡعَلُ مَا یَشَآءُ ﴿۴۰﴾

He said, "My Lord, how will I have a boy when I have reached old age and my wife is barren?" The angel said, "Such is Allah ; He does what He wills."

کہنے لگے اے میرے رب! میرے ہاں بچہ کیسے ہوگا؟ میں بالکل بوڑھا ہوگیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے ، فرمایااسی طرح اللہ تعالٰی جو چاہے کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اَنّٰی
کیسے
یَکُوۡنُ
ہوگا
لِیۡ
میرے لیے
غُلٰمٌ
لڑکا
وَّقَدۡ
حالانکہ تحقیق
بَلَغَنِیَ
پہنچا مجھے
الۡکِبَرُ
بڑھاپا
وَامۡرَاَتِیۡ
اور بیوی میری
عَاقِرٌ
بانجھ ہے
قَالَ
اس نے کہا
کَذٰلِکَ
اس طرح
اللّٰہُ
اللہ تعالی
یَفۡعَلُ
کرتا ہے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اَنّٰی
کیسے
یَکُوۡنُ
ہوگا
لِیۡ
میرے لئے
غُلٰمٌ
لڑکا
وَّقَدۡ
حالانکہ یقیناً
بَلَغَنِیَ
آ پہنچا ہے مجھے
الۡکِبَرُ
بڑھاپا
وَامۡرَاَتِیۡ
اور بیوی میری
عَاقِرٌ
بانجھ ہے
قَالَ
۔ (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا
کَذٰلِکَ
اسی طرح
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یَفۡعَلُ
کرتا ہے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
Translated by

Juna Garhi

He said, "My Lord, how will I have a boy when I have reached old age and my wife is barren?" The angel said, "Such is Allah ; He does what He wills."

کہنے لگے اے میرے رب! میرے ہاں بچہ کیسے ہوگا؟ میں بالکل بوڑھا ہوگیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے ، فرمایااسی طرح اللہ تعالٰی جو چاہے کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

زکریا کہنے لگے میرے پروردگار ! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوگا جبکہ میں خود بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے جواب دیا : ہاں ایسا ہی ہوگا، اللہ جیسے چاہتا ہے کرتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

زکریانے کہا : ’’اے میرے رب!میرے ہاں بیٹاکیسے ہوگاحالانکہ یقینامجھ تک بڑھاپا آپہنچا ہے اورمیری بیوی بانجھ ہے؟‘‘(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا: ’’اسی طرح اﷲ تعالیٰ جو چاہتاہے وہ کرتا ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said: |"0 my Lord, how shall I have a boy when old age has come upon me and my wife is barren?|" Said He: &That is how Allah does what He wills.|"

کہا اے رب کہاں سے ہوگا میرے لڑکا اور پہنچ چکا مجھ کو بڑھاپا اور عورت میری بانجھ ہے فرمایا اس طرح اللہ کرتا ہے جو چاہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہا : پروردگار ! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوجائے گا ؟ جبکہ میں انتہائی بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری بیوی بانجھ رہی ہے (اللہ نے) فرمایا : اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Zechariah exclaimed: 'My Lord! How shall I have a son when old age has overtaken me and my wife is barren?' He said: Thus shall it be; Allah does what He wills.'

زکریّا نے کہا پروردگار! میرے ہاں لڑکا کہاں سے ہوگا ، میں تو بہت بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے ۔ جواب ملا ایسا ہی ہوگا ، 40 اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

زکریا نے کہا : یا رب ! میرے یہاں لڑکا کس طرح پیدا ہوگا جبکہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے اور میری بیوی بانجھ ہے ؟ ( ١٥ ) اللہ نے کہا : اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

زکریا نے عرض کیا مالک میرا لڑکا کہاں سے ہوگا بڑھاپے نے تو مجھ کو لو ڈالا ہے اور میری عورت بانچھ فرمایا اللہ تعالیٰ اسی طرح جو چاہے سو کرتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار ! میرے لڑکا کیوں کر ہوگا اور بیشک مجھے بڑھاپا آپہنچا اور میری بیوی بھی اولاد کے قابل نہیں فرمایا ایسا ہی ہے اللہ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

زکریا (علیہ السلام) نے کہا میرے پروردگار بھلا میرے ہاں لڑکا کہاں سے ہوگا ؟ میں تو بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے۔ جواب ملا ایسا ہی ہوگا۔ اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

زکریا نے کہا اے پروردگار میرے ہاں لڑکا کیونکر پیدا ہوگا کہ میں تو بڈھا ہوگیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے خدا نے فرمایا اسی طرح خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: my Lord! in what wise shall there be unto me a youth whereas age hath overtaken me and my wife is barren. Allah said: even so: Allah doeth whatsoever He listeth.

(زکریا علیہ السلام) بولے اے میرے پروردگار میرے بیٹا کس طرح ہوگا درآنحالیکہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے اور میری بیوی بانجھ ہیں ۔ ارشاد ہوا اسی طرح اللہ کردیتا ہے جو کچھ وہ چاہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: اے میرے رب! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوگا ، میں تو بوڑھا ہوچکا اور میری بیوی بھی بانجھ ہے؟ فرمایا: اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے ، کرتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

عرض کرنے لگے اے میرے رب! میرے ہاں بچہ کیسے ہوگا حالانکہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے اور میری بیوی ( بھی ) بانجھ ہے ۔ اللہ ( تعالیٰ ) نے فرمایا اسی طرح ( بچہ پیدا ہوگا ) اللہ ( تعالیٰ ) جو چاہے کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہا اے میرے رب ! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوگا جب کہ میں بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے۔ فرمایا (فرشتے نے) اسی طرح اللہ جو چاہے کرتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اس پر) زکریا نے (فرط مسرت اور کمال ادب سے) عرض کیا کہ اے میرے رب، میرے یہاں کوئی لڑکا کس طرح ہوگا جب کہ حال یہ ہے کہ مجھے ایسا (آخری درجے کا) بڑھاپا پہنچ چکا ہے، اور میری بیوی (پہلے سے ہی) بانجھ ہے، ارشاد ہوا ایسے ہی ہوگا، اللہ (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) جو چاہتا ہے کرتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

زکریا کہنے لگے ’’میرے رب!میرے ہاں لڑکاکیسے ہوگا جبکہ میں خودبوڑھاہوچکا اور میری بیوی بانجھ ہے؟‘‘اللہ نے کہا:’’ایساہی ہوگا ، اللہ جیسے چاہتا ہے کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولا اے میرے رب میرے لڑکا کہاں سے ہوگا مجھے تو پہنچ گیا بڑھا پا ( ف۸۲ ) اور میری عورت بانجھ ( ف۸۳ ) فرمایا اللہ یوں ہی کرتا ہے جو چاہے ( ف۸٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( زکریاعلیہ السلام نے ) عرض کیا: اے میرے رب! میرے ہاں لڑکا کیسے ہو گا؟ درآنحالیکہ مجھے بڑھاپا پہنچ چکا ہے اور میری بیوی ( بھی ) بانجھ ہے ، فرمایا: اسی طرح اﷲ جو چاہتا ہے کرتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جناب زکریا نے ( یہ خوشخبری سن کر ) کہا: اے پروردگار! میرے یہاں لڑکا کس طرح ہوگا جبکہ میرا بڑھاپا آگیا ۔ اور میری بیوی بانجھ ہے؟ ارشاد ہوا اسی طرح ( خدا ) جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "O my Lord! How shall I have son, seeing I am very old, and my wife is barren?" "Thus," was the answer, "Doth Allah accomplish what He willeth."

Translated by

Muhammad Sarwar

He said, "How can there be a son for me when I am already senile and my wife is barren." The angel replied, "God does as He wills."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "O my Lord! How can I have a son when I am very old, and my wife is barren" (Allah) said: "Thus Allah does what He wills."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: My Lord! when shall there be a son (born) to me, and old age has already come upon me, and my wife is barren? He said: even thus does Allah what He pleases.

Translated by

William Pickthall

He said: My Lord! How can I have a son when age hath overtaken me already and my wife is barren? (The angel) answered: So (it will be). Allah doeth what He will.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ज़करिया (अलै॰) ने कहाः ऐ मेरे परवरदिगार! मुझे लड़का कैसे होगा हालाँकि मैं तो बूढ़ा हो चुका हूँ और मेरी बीवी बाँझ है, (अल्लाह ने) फ़रमाया कि इसी तरह अल्लाह कर देता है जो वह चाहता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

زکریا نے عرض کیا کہ اے میرے پروردگار میرے لڑکا کس طرح ہوگا حالانکہ مجھکو بڑھاپا آپہنچا اور میری بی بی بھی بچہ جننے کے قابل نہیں رہی۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اسی حالت میں (لڑکا) ہوجاوے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ جو کچھ ارادہ کریں کردیتے ہیں۔ (40)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہنے لگے اے میرے رب ! میرے ہاں بچہ کیسے ہوگا ؟ میں بالکل بوڑھا ہوگیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے۔ فرمایا اسی طرح اللہ تعالیٰ جو چاہے کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زکریا نے کہا ۔ پروردگار ! بھلا میرے ہاں لڑکا کہاں سے ہوگا۔ میں تو بہت بوڑھا ہوچکا ہوں اور میر بیوی بانجھ ہے کہا ‘ اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگے کہ اے میرے رب کہاں سے ہوگا میرے لڑکا حالانکہ مجھے بڑھاپا پہنچ چکا ہے اور میری بیوی بانجھ ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اسی طرح اللہ کرتا ہے جو چاہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا اے رب کہاں سے ہوگا میرے لڑکا اور پہنچ چکا مجھ کو بڑھاپا اور عورت میری بانجھ ہے فرمایا اسی طرح اللہ کرتا ہے جو چاہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

زکریا (علیہ السلام) نے عرض کیا اے میرے پروردگار میرے ہاں لڑکا کس طرح ہوگا حالانکہ مجھ پر بڑھاپا آپہنچا اور میری عورت بچہ جننے کے قابل نہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا اسی حالت میں ہوگا کیونکہ اللہ جو چاہتا ہے کردیتا ہے