Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 62

سورة آل عمران

اِنَّ ہٰذَا لَہُوَ الۡقَصَصُ الۡحَقُّ ۚ وَ مَا مِنۡ اِلٰہٍ اِلَّا اللّٰہُ ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۶۲﴾

Indeed, this is the true narration. And there is no deity except Allah . And indeed, Allah is the Exalted in Might, the Wise.

یقیناً صرف یہی سچّا بیان ہے اور کوئی معبودِ برحق نہیں بجُز اللہ تعالٰی کے اور بیشک غالب اور حکمت والا اللہ تعالٰی ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
ہٰذَا
یہ
لَہُوَ
البتہ وہ
الۡقَصَصُ
قصے ہیں
الۡحَقُّ
جو سچے ہیں
وَمَا
اور نہیں
مِنۡ اِلٰہٍ
کوئی الہٰ (برحق)
اِلَّا
سوائے
اللّٰہُ
اللہ کے
وَاِنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
لَہُوَ
البتہ وہ
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست ہے
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
ہٰذَا
یہ
لَہُوَ
یقیناً وہی
الۡقَصَصُ
بیان ہے
الۡحَقُّ
سچا
وَمَا
اور نہیں
مِنۡ اِلٰہٍ
کوئی معبود
اِلَّا
مگر
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَاِنَّ
اور بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَہُوَ
یقیناً وہی ہے
الۡعَزِیۡزُ
سب پر غالب
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, this is the true narration. And there is no deity except Allah . And indeed, Allah is the Exalted in Might, the Wise.

یقیناً صرف یہی سچّا بیان ہے اور کوئی معبودِ برحق نہیں بجُز اللہ تعالٰی کے اور بیشک غالب اور حکمت والا اللہ تعالٰی ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ بالکل سچے واقعات ہیں اور (حقیقت یہی ہے کہ) اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں اور اللہ ہی بالادست اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یہ یقیناًسچابیان ہے اور اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی معبودنہیں اوربلاشبہ اﷲ تعالیٰ یقیناوہی سب پرغالب،کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

This is, indeed, the true narration. And there exists no god but Allah. And Allah is surely the All-Mighty, the All-Wise.

بیشک یہی ہے بیان سچا اور کسی کی بندگی نہیں ہے سوا اللہ کے اور اللہ جو ہے وہی ہے زبردست حکمت والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً یہی بالکل صحیح سرگزشت ہے اور نہیں ہے کوئی معبود اللہ کے سوا اور یقیناً اللہ تعالیٰ ہی زبردست اور کمال حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This is the true story. There is no God but Allah, and assuredly Allah is All-Mighty, All-Wise.

یہ بالکل صحیح واقعات ہیں ، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی خداوند نہیں ہے ، اور وہ اللہ ہی کی ہستی ہے جس کی طاقت سب سے بالا اور جس کی حکمت نظام عالم میں کار فرما ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین جانو کہ واقعات کا سچا بیان یہی ہے ۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ اور یقینا اللہ ہی ہے جو اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک یہی قصے جو اللہ نے حضرت مریم اور عیسیٰ کے بیان کئے ہیں سچ ہیں اور اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور بیشک اللہ ہی زبر دست ہے حکمت والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا یہی سچا بیان ہے اور اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اور یقینا اللہ غالب ہیں حکمت والے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ بالکل صحیح واقعات ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ اور بلا شبہ اللہ ہی غالب حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ تمام بیانات صحیح ہیں اور خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک خدا غالب اور صاحبِ حکمت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily this! it is the true recital; and God there is none save Allah, and verily Allah! He is the Mighty, the Wise.

بیشک یہی ہے سچا واقعہ کوئی معبود نہیں ہے بجز اللہ کے اور بیشک اللہ ہی زبردست ہے حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک یہی سچا بیان ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک اللہ ہی عزیز اور حکیم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک یہی واقعات حق ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک اللہ ( تعالیٰ ) ہی غالب اور حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ بالکل صحیح واقعات ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور وہ اللہ ہی کی ہستی ہے۔ جس کی طاقت سب سے بالا اور جس کی حکمت نظام عالم میں کارفرما ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک یہی ہے قطعی طور پر حق (اور سچا) بیان، اور یہ کہ کوئی معبود (برحق) نہیں سوائے اللہ (وحدہ لاشریک) کے، اور بیشک اللہ ہی ہے جو سب پر غالب نہایت حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

یہ با لکل سچے واقعات ہیں اور ( حقیقت یہی ہے کہ ) اللہ کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں اور اللہ ہی زبردست حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہی بیشک سچا بیان ہے ( ف۱۱۷ ) اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ( ف۱۱۸ ) اور بیشک اللہ ہی غالب ہے حکمت والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک یہی سچا بیان ہے ، اور کوئی بھی اﷲ کے سوا لائقِ عبادت نہیں ، اور بیشک اﷲ ہی تو بڑا غالب حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( جناب عیسیٰ کی ) یہ برحق سرگزشت ہے ( وہ خدا یا خدا کے بیٹے نہیں بلکہ اس کے خاص بندے ہیں ) اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے وہ توانا اور بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

This is the true account: There is no god except Allah; and Allah-He is indeed the Exalted in Power, the Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

This is the true story (of Jesus). There is no Lord but God. It is God who is Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, this is the true narrative, and there is no god except Allah. And indeed, Allah is the Almighty, the All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Most surely this is the true explanation, and there is no god but Allah; and most surely Allah-- He is the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

Lo! This verily is the true narrative. There is no Allah save Allah, and lo! Allah, He verily is, is the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक यह सच्चा बयान है, और अल्लाह के सिवा कोई माबूद नहीं, और अल्लाह ही ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک یہ (جو کچھ مذکور ہوا) وہی ہے سچی بات اور کوئی معبود (ہونے کے لائق) نہیں بجز اللہ تعالیٰ کے اور بلاشک اللہ تعالیٰ ہی غلبہ والے حکمت والے ہیں۔ (62)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً یہ سچا بیان ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ بیشک اللہ غالب حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ بالکل صحیح واقعات ہیں ‘ اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ اور وہ اللہ ہی کی ہستی ہے جس کی طاقت سب سے بالا اور جس کی حکمت نظام عالم میں کارفرما ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ یہ سچی بات ہے، اور کوئی معبود نہیں اللہ کے سوا اور بیشک اللہ زبردست حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک یہی ہے بیان سچا اور کسی کی بندگی نہیں ہے سوائے اللہ کے اور اللہ جو ہے وہی ہے زبردست حکمت والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بالیقین یہ جو کچھ یہ ہوا یہی واقعات حق ہیں اور بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی معبود ہونے کے لائق نہیں اور بلا شبہ اللہ تعالیٰ ہی بڑا زبردست بڑی حکمت والا ہے ،