Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 69

سورة آل عمران

وَدَّتۡ طَّآئِفَۃٌ مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ لَوۡ یُضِلُّوۡنَکُمۡ ؕ وَ مَا یُضِلُّوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَہُمۡ وَ مَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۶۹﴾

A faction of the people of the Scripture wish they could mislead you. But they do not mislead except themselves, and they perceive [it] not.

اہلِ کتاب کی ایک جماعت چاہتی ہے کہ تمہیں گُمراہ کر دیں ، دراصل وہ خود اپنے آپ کو گُمراہ کر رہے ہیں اور سمجھتے نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَدَّتۡ
چاہا
طَّآئِفَۃٌ
ایک گروہ نے
مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے
لَوۡ
کاش
یُضِلُّوۡنَکُمۡ
وہ گمراہ کردیں تمہیں
وَمَا
اور نہیں
یُضِلُّوۡنَ
وہ گمراہ کرتے ہیں
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں کو
وَمَا
اور نہیں
یَشۡعُرُوۡنَ
وہ شعور رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَدَّتۡ
خواہش رکھتا ہے
طَّآئِفَۃٌ
ایک گروہ
مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہلِ کتاب میں سے
لَوۡ
کاش
یُضِلُّوۡنَکُمۡ
وہ گمراہ کردیں تمہیں
وَمَا
حالانکہ نہیں
یُضِلُّوۡنَ
وہ گمراہ کر رہے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں کو
وَمَا
اور نہیں
یَشۡعُرُوۡنَ
وہ شعور رکھتے
Translated by

Juna Garhi

A faction of the people of the Scripture wish they could mislead you. But they do not mislead except themselves, and they perceive [it] not.

اہلِ کتاب کی ایک جماعت چاہتی ہے کہ تمہیں گُمراہ کر دیں ، دراصل وہ خود اپنے آپ کو گُمراہ کر رہے ہیں اور سمجھتے نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اہل کتاب میں سے کچھ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ وہ آپ لوگوں کو گمراہ کردیں حالانکہ وہ اپنے آپ ہی کو گمراہ کر رہے ہیں اور انہیں اس بات کی سمجھ بھی نہیں آرہی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اہلِ کتاب میں سے ایک گروہ خواہش رکھتاہے کہ کاش وہ تمہیں گمراہ کر دیں حالانکہ وہ نہیں گمراہ کررہے مگراپنی جانوں کواوروہ شعورنہیں رکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

A group from the people of the Book loves to mislead you, while they mislead none but themselves and they do not realise.

آرزو ہے بعض اہل کتاب کو کہ کس طرح گمراہ کریں تم کو اور گمراہ نہیں کرتے مگر اپنے آپ کو اور نہیں سمجھتے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اہل کتاب کا ایک گروہ آرزومند ہے کہ (اے مسلمانو ! ) تمہیں کسی طرح گمراہ کردیں اور وہ نہیں گمراہ کرسکیں گے مگر اپنے آپ کو لیکن انہیں اس کا شعور نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

A party of the People of the Book would fain lead you astray, whereas in truth they lead none astray except themselves, but they do not realize it.

اللہ صرف انہی کا حامی و مددگار ہے جو ایمان رکھتے ہوں ۔ ﴿اے ایمان لانے والو﴾ اہل کتاب میں سے ایک گروہ چاہتا ہے کہ کسی طرح تمہیں راہ راست سے ہٹا دے ، حالانکہ درحقیقت وہ اپنے سوا کسی کو گمراہی میں نہیں ڈال رہے ہیں مگر انہیں اس کا شعور نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) اہل کتاب کا ایک گروہ یہ چاہتا ہے کہ تم لوگوں کو گمراہ کردے ، حالانکہ وہ اپنے سوا کسی اور کو گمراہ نہیں کر رہے ، اگرچہ انہیں اس کا احساس نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کتاب والوں کا ایک گروہ یہ چاہتا ہے کہ تم کو گمراہ کردیں حالانکہ وہ اپنے تئیں آپ گمراہ خراب کرتے ہیں مگر سمجھتے نہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اہل کتاب کی ایک جماعت تو چاہتی ہے کہ کاش تم کو گمراہ کردے اور وہ سوائے اپنے آپ کے کسی کو گمراہ نہیں کرتے اور وہ سمجھ نہیں رکھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! اہل کتاب میں سے ایک جماعت یہ چاہتی ہے کہ وہ کسی طرح تمہیں راہ حق سے بھٹکا دے۔ اور وہ اپنے ہی آپ کو گمراہ کرتے ہیں اور انہیں شعور نہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے اہل اسلام) بعضے اہلِ کتاب اس بات کی خواہش رکھتے ہیں کہ تم کو گمراہ کر دیں مگر یہ (تم کو کیا گمراہ کریں گے) اپنے آپ کو ہی گمراہ کر رہے ہیں اور نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Pain would a party of the people of the Book lead you astray, and none they lead astray save themselves, and they perceive not.

اہل کتاب میں سے ایک گروہ کو تو یہی پسند ہے کہ تمہیں گمراہ کرکے رہے حالانکہ وہ بجز اپنے اور کسی کو بھی گمراہ نہیں کرتے اور (اس کی بھی) خبر نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اہلِ کتاب کا ایک گروہ یہ آرزو رکھتا ہے کہ کاش! تمہیں گمراہ کردے ۔ حالانکہ وہ نہیں گمراہ کرتے مگر اپنے ہی کو ، لیکن وہ اس کا احساس نہیں کرتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اہل کتاب کی ایک جماعت دل سے چاہتی ہے کہ وہ تمہیں گمراہ کر دے حالانکہ وہ ( لوگ ) اپنے علاوہ کسی دوسرے کو گمراہ نہیں کررہے اور وہ اس حقیقت کو نہیں سمجھتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اہل کتاب میں سے ایک گروہ چاہتا ہے کہ کسی طرح تمہیں راہ سے ہٹا دے، حالانکہ وہ اپنے سوا کسی کو گمراہی میں نہیں ڈال رہے ہیں مگر انہیں اس کا شعور نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اہل کتاب کا ایک گروہ (حق سے اپنے شدید بغض وعناد کی بناء پر) چاہتا ہے کہ وہ کسی طرح تم کو بھی گمراہ کر دے، لیکن (حقیقت میں) وہ کسی کو گمراہ نہیں کرتے سوائے اپنے آپ کے، مگر یہ لوگ اس کا شعور نہیں رکھتے،

Translated by

Noor ul Amin

اہل کتاب میں سے کچھ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ تم لوگوں کو گمراہ کردیں حالانکہ وہ اپنے آپ ہی کو گمراہ کر رہے ہیں اور انہیں اس بات کی سمجھ نہیں آرہی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کتابیوں کا ایک گروہ دل سے چاہتا ہے کہ کسی طرح تمہیں گمراہ کردیں ، اور وہ اپنے ہی آپ کو گمراہ کرتے ہیں اور انہیں شعور نہیں ( ف۱۳۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے مسلمانو! ) اہلِ کتاب میں سے ایک گروہ تو ( شدید ) خواہش رکھتا ہے کہ کاش وہ تمہیں گمراہ کر سکیں ، مگر وہ فقط اپنے آپ ہی کو گمراہی میں مبتلا کئے ہوئے ہیں اور انہیں ( اس بات کا ) شعور نہیں

Translated by

Hussain Najfi

اہل کتاب کا ایک گروہ چاہتا ہے کہ کاش وہ تمہیں گمراہ کر سکے حالانکہ وہ اپنے سوا کسی کو بھی گمراہ نہیں کرتے مگر انہیں اس کا شعور نہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is the wish of a section of the People of the Book to lead you astray. But they shall lead astray (Not you), but themselves, and they do not perceive!

Translated by

Muhammad Sarwar

A group among the People of the Book would love to mislead you but they mislead no one but themselves. However, they do not realize it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

A party of the People of the Scripture wish to lead you astray. But they shall not lead astray anyone except themselves, and they perceive not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

A party of the followers of the Book desire that they should lead you astray, and they lead not astray but themselves, and they do not perceive.

Translated by

William Pickthall

A party of the People of the Scripture long to make you go astray; and they make none to go astray except themselves, but they perceive not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अहले-किताब में से एक गिरोह चाहता है कि किसी तरह तुमको गुमराह कर दे; हालाँकि वे नहीं गुमराह करते मगर ख़ुद अपने आपको, मगर वे इसका एहसास नहीं करते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

دل سے چاہتے ہیں بعضے لوگ اہل کتاب میں سے اس امر کو کہ تم کو (دین حق سے) گمراہ کردیں۔ اور وہ کسی کو گمراہ نہیں کرسکتے مگر خود اپنے آپ کو اور اس کی اطلاع نہیں رکھتے۔ (69)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اہل کتاب کی ایک جماعت چاہتی ہے کہ تمہیں گمراہ کردیں دراصل وہ خود اپنے آپ کو گمراہ کر رہے ہیں لیکن وہ سمجھتے نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اہل کتاب کا ایک گروہ چاہتا ہے کہ کسی طرح تمہیں راہ راست سے ہٹادے ‘ حالانکہ وہ اپنے سوا کسی کو گمراہی میں نہیں ڈال رہے ہیں مگر انہیں اس کا شعور نہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اہل کتاب کی ایک جماعت نے اس بات کی خواہش کی کہ کسی طرح تمہیں گمراہ کردیں۔ اور وہ گمراہ نہیں کرتے مگر اپنے ہی نفسوں کو اور وہ نہیں سمجھتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

آرزو ہے بعضے اہل کتاب کو کہ کسی طرح گمراہ کریں تم کو اور گمراہ نہیں کرتے مگر اپنے آپ کو اور نہیں سمجھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بعض اہل کتاب اس بات کی دل سے آرزو کرتے ہیں کہ وہ کسی طرح تم کو گمراہ کردیں اور وہ کسی کو گمراہ نہیں کرتے مگر اپنے ہی آپ کو اور ان کو اس کا شعور نہیں