Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 7

سورة آل عمران

ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ عَلَیۡکَ الۡکِتٰبَ مِنۡہُ اٰیٰتٌ مُّحۡکَمٰتٌ ہُنَّ اُمُّ الۡکِتٰبِ وَ اُخَرُ مُتَشٰبِہٰتٌ ؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ زَیۡغٌ فَیَتَّبِعُوۡنَ مَا تَشَابَہَ مِنۡہُ ابۡتِغَآءَ الۡفِتۡنَۃِ وَ ابۡتِغَآءَ تَاۡوِیۡلِہٖ ۚ؃ وَ مَا یَعۡلَمُ تَاۡوِیۡلَہٗۤ اِلَّا اللّٰہُ ۘ ؔ وَ الرّٰسِخُوۡنَ فِی الۡعِلۡمِ یَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِہٖ ۙ کُلٌّ مِّنۡ عِنۡدِ رَبِّنَا ۚ وَ مَا یَذَّکَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ ﴿۷﴾

It is He who has sent down to you, [O Muhammad], the Book; in it are verses [that are] precise - they are the foundation of the Book - and others unspecific. As for those in whose hearts is deviation [from truth], they will follow that of it which is unspecific, seeking discord and seeking an interpretation [suitable to them]. And no one knows its [true] interpretation except Allah . But those firm in knowledge say, "We believe in it. All [of it] is from our Lord." And no one will be reminded except those of understanding.

وہی اللہ تعالٰی ہے جس نے تجھ پر کتاب اُتاری جس میں واضح مضبوط آیتیں ہیں جو اصل کتاب ہیں اور بعض متشابہ آیتیں ہیں ۔ پس جن کے دلوں میں کجی ہے وہ تو اس کی متشابہ آیتوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں ، فتنے کی طلب اور ان کی مراد کی جستجو کے لئے ، حالانکہ ان کی حقیقی مراد کو سوائے اللہ تعالٰی کے کوئی نہیں جانتا اور پختہ ومضبوط علم والے یہی کہتے ہیں کہ ہم تو ان پر ایمان لا چکے ، یہ ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور نصیحت تو صرف عقلمند حاصل کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَنۡزَلَ
نازل کی
عَلَیۡکَ
آپ پر
الۡکِتٰبَ
کتاب
مِنۡہُ
اس میں سے
اٰیٰتٌ
کچھ آیات
مُّحۡکَمٰتٌ
محکم ہیں
ہُنَّ
وہ
اُمُّ
اصل ہیں
الۡکِتٰبِ
کتاب کی
وَاُخَرُ
اور دوسری
مُتَشٰبِہٰتٌ
متشا بہ / باہم ملتی جلتی ہیں
فَاَمَّا
تو رہے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
دلوں میں جن کے
زَیۡغٌ
ٹیڑھ ہے
فَیَتَّبِعُوۡنَ
پس وہ پیروی کرتے ہیں
مَا
اس کی جو
تَشَابَہَ
متشابہ ہے
مِنۡہُ
اس میں سے
ابۡتِغَآءَ
چاہنے کو
الۡفِتۡنَۃِ
فتنہ
وَابۡتِغَآءَ
اور چاہنے کو
تَاۡوِیۡلِہٖ
مطلب اس کا
وَمَا
اور نہیں
یَعۡلَمُ
جانتا
تَاۡوِیۡلَہٗۤ
مطلب اس کا
اِلَّا
مگر
اللّٰہُ
اللہ
وَالرّٰسِخُوۡنَ
اور جو پختہ کا ر ہیں
فِی الۡعِلۡمِ
علم میں
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
اٰمَنَّا
ایمان لاہے ہم
بِہٖ
اس پر
کُلٌّ
سب کچھ
مِّنۡ عِنۡدِ
پاس سے
رَبِّنَا
ہمارے رب کے
وَمَا
اور نہیں
یَذَّکَّرُ
نصیحت پکڑتے
اِلَّاۤ
مگر
اُولُواالۡاَلۡبَابِ
عقل والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَنۡزَلَ
اتاری
عَلَیۡکَ
آپ پر
الۡکِتٰبَ
کتاب
مِنۡہُ
جس میں سے
اٰیٰتٌ
آیات
مُّحۡکَمٰتٌ
محکم
ہُنَّ
وہی
اُمُّ
اصل ہیں
الۡکِتٰبِ
کتاب کی
وَاُخَرُ
اورکچھ دوسری
مُتَشٰبِہٰتٌ
کئی معنوں میں ملتی جلتی ہیں
فَاَمَّا الَّذِیۡنَ
پھر جن لوگوں کے
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
اُن کے دلوں میں
زَیۡغٌ
کجی ہے
فَیَتَّبِعُوۡنَ
تو وہ پیچھے لگ جاتے ہیں
مَا
اُس کے جو
تَشَابَہَ
کئی معنوں میں ملتی جلتی ہیں
مِنۡہُ
اس میں سے
ابۡتِغَآءَ
تلاش میں
الۡفِتۡنَۃِ
فتنے کی
وَابۡتِغَآءَ
اور تلاش میں
تَاۡوِیۡلِہٖ
اس کی اصل مراد کی
وَمَا
حالانکہ نہیں
یَعۡلَمُ
جانتا
تَاۡوِیۡلَہٗۤ
ان کی اصل مراد کو
اِلَّا
مگر
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَالرّٰسِخُوۡنَ
اور پختگی رکھنے والے
فِی الۡعِلۡمِ
علم میں
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
اٰمَنَّا
ہم ایمان لائے
بِہٖ
اس پر
کُلٌّ
سب ہی
مِّنۡ عِنۡدِ
طرف سےہے
رَبِّنَا
ہمارے رب کی
وَمَا
اور نہیں
یَذَّکَّرُ
نصیحت قبول کرتے
اِلَّاۤ
مگر
اُولُواالۡاَلۡبَابِ
عقل مند
Translated by

Juna Garhi

It is He who has sent down to you, [O Muhammad], the Book; in it are verses [that are] precise - they are the foundation of the Book - and others unspecific. As for those in whose hearts is deviation [from truth], they will follow that of it which is unspecific, seeking discord and seeking an interpretation [suitable to them]. And no one knows its [true] interpretation except Allah . But those firm in knowledge say, "We believe in it. All [of it] is from our Lord." And no one will be reminded except those of understanding.

وہی اللہ تعالٰی ہے جس نے تجھ پر کتاب اُتاری جس میں واضح مضبوط آیتیں ہیں جو اصل کتاب ہیں اور بعض متشابہ آیتیں ہیں ۔ پس جن کے دلوں میں کجی ہے وہ تو اس کی متشابہ آیتوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں ، فتنے کی طلب اور ان کی مراد کی جستجو کے لئے ، حالانکہ ان کی حقیقی مراد کو سوائے اللہ تعالٰی کے کوئی نہیں جانتا اور پختہ ومضبوط علم والے یہی کہتے ہیں کہ ہم تو ان پر ایمان لا چکے ، یہ ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور نصیحت تو صرف عقلمند حاصل کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے آپ پر کتاب نازل کی۔ جسکی کچھ آیات تو محکم ہیں اور یہی (محکمات) کتاب کی اصل بنیاد ہیں اور دوسری متشابہات ہیں۔ اب جن لوگوں کے دل میں کجی ہے (پہلے ہی کسی غلط نظریہ پر یقین رکھتے ہیں) وہ فتنہ انگیزی کی خاطر متشابہات ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ اور انہیں اپنے حسب منشا معنی پہنانا چاہتے ہیں حالانکہ ان کا صحیح مفہوم اللہ کے سوا کوئی بھی نہیں جانتا۔ اور جو علم میں پختہ کار ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم ان (متشابہات) پر ایمان لاتے ہیں۔ ساری ہی آیات ہمارے پروردگار کی طرف سے ہیں۔ اور کسی چیز سے سبق تو صرف عقلمند لوگ ہی حاصل کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی ہے جس نے آپ پرکتاب اُتاری ،جس میں سے بعض محکم آیات ہیں وہی کتاب کی اصل ہیں اور کچھ دوسری کئی معنوں میں ملتی جلتی ہیں،پھرجن کے دلوں میں کجی ہے وہ اس میں سے ان آیات کے پیچھے لگ جاتے ہیں جوکئی معنوں میں ملتی جلتی ہیں،فتنہ کی تلاش کے لئے اور اس کی اصل مرادکی تلاش کے لئے ،حالانکہ ان کی اصل مراد کو اﷲ تعالیٰ کے سواکوئی نہیں جانتا، اورعلم میں پختگی رکھنے والے لوگ کہتے ہیں کہ ہم اُس پر ایمان لائے،سب ہی ہمارے رب کی طرف سے ہیں اورنصیحت نہیں قبول کرتے مگر جو عقل مند ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the One who has revealed to you the Book. A number of its verses are Muhkamat (of established meaning) - and those are the principal verses of the Book - and others, Mutashab~ihat (whose definite mean¬ings are unknown). Now those who have crookedness in their hearts go after such part of it as is mutashabih seeking (to create) discord and searching for its inter¬pretation while no one knows its interpretation except Allah. And those well-grounded in knowledge say: &We believe therein; all is from our Lord.|" And only the men of understanding do observe the advice.

وہی ہے جس نے اتاری تجھ پر کتاب اس میں بعض آیتیں ہیں محکم یعنی ان کے معنی واضح ہیں وہ اصل ہیں کتاب کی اور دوسری ہیں متشابہ یعنی جن کے معنی معلوم یا معین نہیں سو جن کے دلوں میں کجی ہی وہ پیروی کرتے ہیں متشابہات کی گمراہی پھیلانے کی غرض سے اور مطلب معلوم کرنے کی وجہ سے ان کا مطلب کوئی نہیں جانتا سوا اللہ کے اور مضبوط علم والے کہتے ہیں ہم اس پر یقین لائے، سب ہمارے رب کی طرف سے اتری ہیں اور سمجھانے سے وہی سمجھتے ہیں جن کو عقل ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ کتاب نازل فرمائی اس میں محکم آیات ہیں اور وہی اصل کتاب ہیں اور کچھ دوسری آیتیں ایسی ہیں جو متشابہ ہیں تو وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہوتی ہے وہ پیچھے لگتے ہیں ان آیات کے جو ان میں سے متشابہ ہیں فتنے کی تلاش میں اور ان کی حقیقت و ماہیت معلوم کرنے کے لیے حالانکہ ان کا حقیقی مفہوم اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور جو لوگ علم میں راسخ ہیں وہ یوں کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اس کتاب پر یہ کل کا کل ہمارے رب کی طرف سے ہے اور یہ نصیحت حاصل نہیں کرسکتے مگر وہی جو ہوش مند ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is He Who has revealed the Book to you. Some of its verses are absolutely clear and lucid, and these are the core of the Book. Others are ambiguous. Those in whose hearts there is perversity, always go about the part which is ambiguous, seeking mischief and seeking to arrive at its meaning arbitrarily, although none knows their true meaning except Allah. On the contrary, those firmly rooted in knowledge say: 'We believe in it; it is all from our Lord alone.' No one derives true admonition from anything except the men of understanding.

وہی خدا ہے ، جس نے یہ کتاب تم پر نازل کی ہے ۔ اس کتاب میں دو طرح کی آیات ہیں: ایک محکمات ، جو کتاب کی اصل بنیاد ہیں 5 اور دوسری متشا بہات 6 ۔ جن لوگوں کے دلوں میں ٹیڑھ ہے ، وہ فتنے کی تلاش میں ہمیشہ متشابہات ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور ان کو معنی پہنانے کی کو شش کیا کرتے ہیں ، حالانکہ ان کا حقیقی مفہوم اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ بخلا ف اس کے جو لوگ علم میں پختہ کار ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ ہمارا ان پر ایمان ہے ، یہ سب ہمارے رب ہی کی طرف سے ہیں ۔ 7 اور سچ یہ ہے کہ کسی چیز سے صحیح سبق صرف دانشمند لوگ ہی حاصل کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے رسول ) وہی اللہ ہے جس نے تم پر کتاب نازل کی ہے جس کی کچھ آیتیں تو محکم ہیں جن پر کتاب کی اصل بنیاد ہے اور کچھ دوسری آیتیں متشابہ ہیں ۔ ( ٣ ) اب جن لوگوں کے دلوں میں ٹیڑھ ہے وہ ان متشابہ آیتوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں تاکہ فتنہ پیدا کریں اور ان آیتوں کی تاویلات تلاش کریں ، حالانکہ ان آیتوں کا ٹھیک ٹھیک مطلب اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ، اور جن لوگوں کا علم پختہ ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ : ہم اس ( مطلب ) پر ایمان لاتے ہیں ( جو اللہ کو معلوم ہے ) سب کچھ ہمارے پروردگار ہی کی طرف سے ہے ، اور نصیحت وہی لوگ حاصل کرتے ہیں جو عقل والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اسی نے تجھ پر یہ کتاب اتاری یعنی قرآن شریف اس میں سے سے بعض آیتیں کھلی صاف مضمون کی ہیں وہ تو قرآن شریف کی جڑ ہیں جن کو محکم کہتے ہیں اور بعض آیتیں گول گول مضمون کی ہیں کئی پہل و رکھتی ہیں پھر جن کے دل پھرے ہو ہیں یعنی کج ہیں باطل کی طرف جھکے ہوئے وہ لوگو کو گمراہ کرنے اور اصلی حقیقت دریافت کرنے کی نیت سے گو گول آیتوں نے پیچھے پڑجاتے ہیں حالانکہ اصلی حقیقت ان کی اللہ کے سوا کئی نہیں جانتا اور جو پکے عالم ہیں نہ کٹھ ملا وہ کہتے ہیں ہم ایمان لائے ان پر یہ سب آیتیں محکم ہوں ہمارے پروردگار کی طرف سے اتری ہیں اور جن عقل ہے وہی سمجھائے سمجھتے ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی ہے جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کتاب نازل فرمائی جس کی کچھ آیات محکم ہیں وہی اصل کتاب ہیں اور کچھ دوسری متشابہ ہیں تو جن لوگوں کے دلوں میں کجی ہے پس وہ متشابہات کا اتباع کرتے ہیں (کہ) اس سے فتنہ پیدا کریں اور ان کی اصلی مراد کا پتہ لگائیں اور ان کی اصلی مراد اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور جو (لوگ) علم میں مضبوط ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم ان پر ایمان لائے (یہ) سب ہمارے پروردگار کی طرف سے ہیں اور عقلمندوں کے سوا کوئی نصیحت حاصل نہیں کرتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جس نے آپ پر کتاب کو نازل کیا ۔ ان میں سے کچھ آیات تو محکمات ہیں جو اس کتاب کی اصل بنیاد ہیں۔ کچھ دوسری آیات متشابہات ہیں۔ جن لوگوں کے دلوں میں کجی اور ٹیڑھ پن ہے ۔ وہ ان آیات میں ان کے پیچھے لگے رہتے ہیں جو متشابہات ہیں تا کہ وہ ان کے من پسند مطلب اور فتنے تلاش کرسکیں۔ حالانکہ ان کا ٹھیک مطلب اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ اور پختہ علم رکھنے والے کہتے ہیں کہ ہم تو اللہ پر ایمان لے آئے۔ سب کچھ ہمارے پروردگار کی طرف سے ہے مگر اس پر وہی دھیان دیتے ہیں جو عقل وفکر رکھنے والے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی تو ہے جس نے تم پر کتاب نازل کی جس کی بعض آیتیں محکم ہیں (اور) وہی اصل کتاب ہیں اور بعض متشابہ ہیں تو جن لوگوں کے دلوں میں کجی ہے وہ متشابہات کا اتباع کرتے ہیں تاکہ فتنہ برپا کریں اور مراد اصلی کا پتہ لگائیں حالانکہ مراد اصلی خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا اور جو لوگ علم میں دست گاہ کامل رکھتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم ان پر ایمان لائے یہ سب ہمارے پروردگار کی طرف سے ہیں اور نصیحت تو عقل مند ہی قبول کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is who hath sent down unto thee the Book, wherein some verses are firmly constructed they are the mother of the Book: and others consimilar. But those in whose hearts is and deviation follow that which is consimilar therein, seeking discord and seeking to misinterpret the same whereas none knoweth the interpretation thereof a save Allah. And the firmly- grounded in knowledge Say: we believe therein, the whole is from our Lord. And none receiveth admonition save men of understanding.

وہ وہی (خدا) ہے جس نے آپ پر کتاب اتاری ہے اس میں محکم آیتیں ہیں اور وہی کتاب کا اصل مدار ہیں ۔ اور دوسری آیتیں متشابہ ہیں ۔ سو وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے وہ اس کے (اسی حصہ کے) پچھے ہولیتے ہیں جو متشابہ ہے ۔ شورش کی تلاش میں اور اس کے (غلط) مطلب کی تلاش میں ۔ درآنحالیکہ کوئی اس کا (صحیح) مطلب نہیں جانتا بجز اللہ کے ۔ اور پختہ علم والے کہتے ہیں کہ ہم تو اس پر ایمان لے آئے (وہ) سب ہی ہمارے پروردگار کی طرف سے ہے ۔ اور نصیحت تو بس عقل والے ہی قبول کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے تمہارے اوپر کتاب اتاری ، جس میں محکم آیات ہیں ، جو اصل کتاب کا درجہ رکھتی ہیں اور دوسری کچھ آیتیں اس میں ایسی ہیں جو متشابہ ہیں ۔ تو جن کے دلوں میں کجی ہے ، وہ اس میں سے متشابہات کے درپے ہوتے ہیں ، تاکہ فتنہ پیدا کریں اور ان کی حقیقت وماہیت معلوم کریں ، حالانکہ ان کی اصل حقیقت اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور جو لوگ علم میں راسخ ہیں ، وہ یوں کہتے ہیں کہ ہم ان پر ایمان لائے ، یہ سب ہمارے رب ہی کے پاس سے ہیں اور یاد دہانی تو اہل عقل ہی حاصل کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہی تو اللہ ( تعالیٰ ) ہے جس نے آپ ( ﷺ ) پر کتاب ( قرآن مجید ) نازل فرمائی جس کی بعض آیتیں واضح ہیں وہی آیتیں اصل اور ( بنیادی ) ہیں اور بعض آیتیں متشابہات ہیں ۔ پس وہ لوگ جن کے دلوں میں ٹیڑھا پن ہے پس وہ فتنہ و فساد کی غرض سے اور غلط مطلب ڈھونڈنے کے لئے متشابہات کے پیچھے پڑے رہتے ہیں ۔ حالانکہ اس کا حقیقی مطلب اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ۔ اور پختہ علم والے یہی کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لا چکے سب ہمارے رب کی طرف سے ہے ۔ اور نصیحت تو بس عقل والے ہی قبول کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی اللہ ہے جس نے تم پر یہ کتاب نازل کی ہے (اس کتاب میں دو طرح کی آیات ہیں ایک) محکمات (واضح) جو کتاب کی اصل بنیاد ہیں اور دوسری متشا بہات، پھر جن لوگوں کے دلوں میں ٹیڑھ ہے وہ ان (متشابہ آیات) کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور ان کا مقصد فتنے اور تأویل کی تلاش ہوتا ہے، حالانکہ ان کا حقیقی مفہوم اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور جو لوگ علم میں پختہ ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمارا ان (متشابہات) پر ایمان ہے یہ سب ہمارے رب ہی کی طرف سے ہیں اور سچ یہ ہے کہ کسی چیز سے ٹھیک سبق صرف دانش مند لوگ ہی حاصل کرتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ ہی ہے جس نے آپ پر یہ (عظیم الشان) کتاب اتاری، جس کی کچھ آیتیں محکم ہیں، جو کہ اس کتاب کی اصل بنیاد ہیں، جب کہ اس کی کچھ دوسری آیتیں متشابہ ہیں ، سو جن لوگوں کے دلوں میں کجی (اور ٹیڑھ) ہے، وہ اس کی انہی آیتوں کے پیچھے پڑتے ہیں، جو کہ متشابہ ہیں، فتنہ (و فساد) کی تلاش میں، اور ان (سے اپنی مرضی) کا مطلب نکالنے کے لئے حالانکہ ان کا (حقیقی) مطلب کوئی نہیں جانتا سوائے اللہ (وحدہ لاشریک) کے ، اور جو لوگ علم میں پختہ کار ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمارا ان پر (اللہ کی مراد کے مطابق) ایمان ہے، یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہیں، اور (حقیقت یہ ہے کہ) سبق وہی لوگ لیتے ہیں جو عقل سلیم رکھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جس نے آپ پر کتاب نازل کی جس کی کچھ آیات واضح احکامات والی ہیں اور یہی کتاب کی اصل بنیادہیں اور کچھ دوسری آیات متشابہات ہیں اب جن لوگوں کے دلوں میں کھوٹ ہوتا ہے وہ فتنہ انگیزی کی خاطرمتشابہات آیات ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور انہی ( متشابہات ) آیات کے ( اپنی خواہشات نفس کے مطابق ) معنی نکالتے رہتے ہیں حالانکہ ان کاصحیح مفہوم اللہ کے سواکوئی نہیں جانتا اورجو علم میں پختہ ہیں کہتے ہیں کہ ہم ان ( متشابہات ) پرایمان لائے ساری آیات ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور نصیحت توصرف عقل مندلوگ ہی حاصل کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے جس نے تم پر یہ کتاب اتاری اس کی کچھ آیتیں صاف معنی رکھتی ہیں ( ف٦ ) وہ کتاب کی اصل ہیں ( ف۷ ) اور دوسری وہ ہیں جن کے معنی میں اشتباہ ہے ( ف۸ ) وہ جن کے دلوں میں کجی ہے ( ف۹ ) وہ اشتباہ والی کے پیچھے پڑتے ہیں ( ف۱۰ ) گمراہی چاہنے ( ف۱۱ ) اور اس کا پہلو ڈھونڈنے کو ( ف۱۲ ) اور اس کا ٹھیک پہلو اللہ ہی کو معلوم ہے ( ف۱۳ ) اور پختہ علم والے ( ف۱٤ ) کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے ( ف۱۵ ) سب ہمارے رب کے پاس سے ہے ( ف۱٦ ) اور نصیحت نہیں مانتے مگر عقل والے ( ف۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی ہے جس نے آپ پر کتاب نازل فرمائی جس میں سے کچھ آیتیں محکم ( یعنی ظاہراً بھی صاف اور واضح معنی رکھنے والی ) ہیں وہی ( احکام ) کتاب کی بنیاد ہیں اور دوسری آیتیں متشابہ ( یعنی معنی میں کئی احتمال اور اشتباہ رکھنے والی ) ہیں ، سو وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے اس میں سے صرف متشابہات کی پیروی کرتے ہیں ( فقط ) فتنہ پروری کی خواہش کے زیرِ اثر اور اصل مراد کی بجائے من پسند معنی مراد لینے کی غرض سے ، اور اس کی اصل مراد کو اﷲ کے سوا کوئی نہیں جانتا ، اور علم میں کامل پختگی رکھنے والے کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے ، ساری ( کتاب ) ہمارے رب کی طرف سے اتری ہے ، اور نصیحت صرف اہلِ دانش کو ہی نصیب ہوتی ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہی ہے جس نے آپ پر ایسی کتاب نازل کی جس میں کچھ آیتیں تو محکم ہیں ۔ جو کتاب کی اصل و بنیاد ہیں اور کچھ متشابہ ہیں اب جن لوگوں کے دلوں میں کجی ( ٹیڑھ ) ہے ۔ تو وہ فتنہ برپا کرنے اور من مانی تاویلیں کرنے کی خاطر متشابہ آیتوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں ۔ حالانکہ خدا اور ان لوگوں کے سوا جو علم میں مضبوط و پختہ کار ہیں اور کوئی ان کی تاویل ( اصل معنی ) کو نہیں جانتا ۔ جو کہتے ہیں کہ ہم اس ( کتاب ) پر ایمان لائے ہیں یہ سب ( آیتیں ) ہمارے پروردگار کی طرف سے ہیں اور نصیحت کا اثر صرف عقل والے ہی لیتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He it is Who has sent down to thee the Book: In it are verses basic or fundamental (of established meaning); they are the foundation of the Book: others are allegorical. But those in whose hearts is perversity follow the part thereof that is allegorical, seeking discord, and searching for its hidden meanings, but no one knows its hidden meanings except Allah. And those who are firmly grounded in knowledge say: "We believe in the Book; the whole of it is from our Lord:" and none will grasp the Message except men of understanding.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God who has revealed the Book to you in which some verses are clear statements (which accept no interpretation) and these are the fundamental ideas of the Book, while other verses may have several possibilities. Those whose hearts are perverse, follow the unclear statements in pursuit of their own mischievous goals by interpreting them in a way that will suit their own purpose. No one knows its true interpretations except God and those who have a firm grounding in knowledge say, "We believe in it. All its verses are from our Lord." No one can grasp this fact except the people of reason.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is He Who has sent down to you the Book. In it are verses that are entirely clear, they are the foundations of the Book; and others not entirely clear. So as for those in whose hearts there is a deviation (from the truth) they follow (only) that which is not entirely clear thereof, seeking Al-Fitnah, and seeking its Ta'wil, but none knows its Ta'wil except Allah. And those who are firmly grounded in knowledge say: "We believe in it; all of it is from our Lord." And none receive admonition except men of understanding.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is Who has revealed the Book to you; some of its verses are decisive, they are the basis of the Book, and others are allegorical; then as for those in whose hearts there is perversity they follow the part of it which is allegorical, seeking to mislead and seeking to give it (their own) interpretation. but none knows its interpretation except Allah, and those who are firmly rooted in knowledge say: We believe in it, it is all from our Lord; and none do mind except those having understanding.

Translated by

William Pickthall

He it is Who hath revealed unto thee (Muhammad) the Scripture wherein are clear revelations - they are the substance of the Book - and others (which are) allegorical. But those in whose hearts is doubt pursue, forsooth, that which is allegorical seeking (to cause) dissension by seeking to explain it. None knoweth its explanation save Allah. And those who are of sound instruction say: We believe therein; the whole is from our Lord; but only men of understanding really heed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जिसने तुम्हारे ऊपर किताब उतारी, उसमें बअज़ आयतें साफ़-साफ़ हैं, वह किताब की असल हैं, और दूसरी आयतें “मुतशाबेह” हैं, पस जिनके दिलों में टेढ़ापन है वह मुतशाबेह आयतों के पीछे पड़ जाते हैं, फ़ित्ने की ग़र्ज़ से और उसके मतलब की तलाश में; हालाँकि उनका मतलब कोई नहीं जानता अल्लाह के सिवा, और जो लोग पुख़्ता इल्म वाले हैं वह कहते हैं कि हम उस पर ईमान लाए, सब हमारे रब की तरफ़ से है, और नसीहत वही लोग क़बूल करते हैं जो अक़्ल वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسا ہے جس نے نازل کیا تم پر کتاب کو جس میں کا ایک حصہ وہ آیتیں ہیں جو کہ اشتباہ مراد سے محفوظ ہیں (3) اور یہی آیتیں اصلی مدار ہیں (اس) کتاب کا (4) اور دوسری آیتیں ایسی ہیں جو کہ مشتبہ المراد ہیں۔ (5) سو جن لوگوں کے دلوں میں کجی ہے وہ اس کے اسی حصہ کے پیچھے ہولیتے ہیں جو مشتبہ المراد ہے (دین میں) شورش ڈھونڈنے کی غرض سے اور اس کا (غلط) مطلب ڈھونڈنے کی غرض سے حالانکہ ان کا (صحیح) مطلب بجز حق تعالیٰ کے کوئی اور نہیں جانتا جو لوگ علم (دین) میں پختہ کار ( اور فہیم) ہیں وہ یوں کہتے ہیں کہ ہم اس پر (اجمالا) یقین رکھتے ہیں (یہ) سب ہمارے پروردگار کی طرف سے ہیں اور نصیحت وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو کہ اہل عقل ہیں۔ (6) (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی اللہ ہے جس نے آپ پر کتاب اتاری جس میں واضح محکم آیات ہیں جو اصل کتاب ہیں اور دوسری متشابہ آیات ہیں۔ پس جن کے دلوں میں ٹیڑھ ہے وہ فتنہ تلاش کرنے اور اس کی تاویل ڈھونڈنے کے لیے اس کی متشابہ آیات کے پیچھے لگ جاتے ہیں حالانکہ ان کی تاویل اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور پختہ مضبوط علم والے تو یہی کہتے ہیں کہ ہم ان پر ایمان لائے یہ ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور نصیحت صرف عقل مند ہی حاصل کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی اللہ ہے ‘ جس نے یہ کتاب تم پر نازل کی ہے ۔ اس کتاب میں دوطرح کی آیات ہیں : ایک محکمات ‘ جو کتاب کی اصل بنیادیں ہیں اور دوسری متشابہات ‘ جن لوگوں کے دلوں میں ٹیڑھ ہے ‘ وہ فتنے کی تلاش میں ہمیشہ متشابہات کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور ان کو معنی پہنانے کی کوشش کیا کرتے ہیں ۔ حالانکہ ان کا حقیقی مفہوم اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ بخلاف اس کے جو لوگ علم میں پختہ کار ہیں ‘ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا ان پر ایمان ہے ‘ یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور سچ یہ ہے کہ کسی چیز سے صحیح سبق صرف دانش مند لوگ ہی حاصل کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہ ہے جس نے آپ پر کتاب نازل فرمائی۔ اس میں آیات محکمات ہیں جو ام الکتاب ہیں اور دوسری آیات متشابہات ہیں۔ سو وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے وہ ان کے پیچھے پڑتے ہیں جو قرآن میں متشا بہات ہیں فتنہ تلاش کرنے کے لیے اور اس کا مطلب تلاش کرنے کے لیے اور نہیں جانتا اس کے مطلب کو مگر اللہ اور جو لوگ علم میں راسخ ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے، سب ہمارے رب کی طرف ہے۔ اور نہیں نصیحت حاصل کرتے مگر عقل والے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے جس نے اتاری تجھ پر کتاب اس میں بعض آیتیں ہیں محکم یعنی ان کے معنی واضح ہیں وہ اصل ہیں کتاب کی اور دوسری ہیں مشابہ یعنی جن کے معنیٰ معلوم یا معیّن نہیں سو جن کے دلوں میں کجی ہے وہ پیروی کرتے ہیں متشابہات کی گمراہی پھیلا نے کی غرض سے اور مطلب معلوم کرنے کی وجہ سے اور ان کا مطلب کوئی نہیں جانتا سوا اللہ کے اور مضبوط علم والے کہتے ہیں ہم اس پر یقین لائے سب ہمارے رب کی طرف سے اتری ہیں اور سمجھانے سے وہی سمجھتے ہیں جن کو عقل ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ ذات ہے جس نے آپ پر کتاب یعنی قرآن نازل فرمایا اس کتاب کی بعض آیات تو واضح اور محکم میں وہی آیتیں اس کتاب کی اصل اور بنیاد ہیں اور بعض دوسری آیتیں ایسی ہیں جو مختلف معنی کو شامل ہیں ، سو جن لوگوں کے دلوں میں کجی ہے وہ کتاب کی انہی آیتیوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور جو مختلف المعنی اور مختلف المراد ہیں تا کہ کوئی فتنہ برپا کرنے کی راہ نکالیں اور نیز اس لئے کہ اس مشتبہ المراد کا مطلب تلاش کریں حالانکہ اس کا حقیقی مفہوم کوئی نہیں جانتا مگر اللہ تعالیٰ اور پختہ کار اہل علم یوں کہتے ہیں کہ ہم ان آیات متشابہات پر یقین رکھتے ہیں ہر ایک محکم اور متشابہ ہمارے رب ہی کی طرف سے ہے اور نصیحت صرف وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو صاحبان عقل و خرد ہیں