Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 8

سورة آل عمران

رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدَیۡتَنَا وَ ہَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ ﴿۸﴾

[Who say], "Our Lord, let not our hearts deviate after You have guided us and grant us from Yourself mercy. Indeed, You are the Bestower.

اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر دے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما ، یقیناً تو ہی بہت بڑی عطا دینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لَاتُزِغۡ
نہ تو ٹیڑھا کر
قُلُوۡبَنَا
ہمارے دلوں کو
بَعۡدَ
بعد اس کے
اِذۡ
جب
ہَدَیۡتَنَا
ہدایت دی تو نے ہمیں
وَہَبۡ
اور عطا کر
لَنَا
ہمارے لیے
مِنۡ لَّدُنۡکَ
اپنے پاس سے
رَحۡمَۃً
رحمت
اِنَّکَ
بےشک تو
اَنۡتَ
تو ہی ہے
الۡوَہَّابُ
بہت عطا کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لَاتُزِغۡ
نہ آپ ٹیڑھا کرنا
قُلُوۡبَنَا
ہمارے دلوں کو
بَعۡدَ
۔ (اس کے)بعد
اِذۡ
جب
ہَدَیۡتَنَا
ہدایت دی آپ نے ہمیں
وَہَبۡ
اور آپ عطا فرمانا
لَنَا
ہمارے لئے
مِنۡ لَّدُنۡکَ
اپنے پاس سے
رَحۡمَۃً
رحمت
اِنَّکَ
بے شک آپ
اَنۡتَ
آپ ہی
الۡوَہَّابُ
بے حد عطا کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

[Who say], "Our Lord, let not our hearts deviate after You have guided us and grant us from Yourself mercy. Indeed, You are the Bestower.

اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر دے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما ، یقیناً تو ہی بہت بڑی عطا دینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اور وہ یوں دعا مانگتے ہیں کہ) اے ہمارے پروردگار ! ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو کج رو نہ بنا اور اپنے ہاں سے رحمت عطا فرما۔ بلاشبہ تو ہی سب کچھ عطا کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ہمارے رب!آپ ہمارے دلوں کوٹیٹرھانہ کردینا،اس کے بعد کہ جب آپ نے ہمیں ہدایت دی اورہمیں اپنے پاس سے رحمت عطافرمانا،بے شک آپ ہی بے حدعطاکرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

|"Our Lord, do not let our hearts go crooked after You have given us guidance, and bestow upon us mercy from Your own. Surely, You, and You alone, are the Be¬stower.

اے رب نہ پھیر ہمارے دلوں کو جب تو ہم کو ہدایت کرچکا اور عنایت کر ہم کو اپنے پاس سے رحمت تو ہی ہے سب کچھ دینے والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اور ان اولوالالباب کا یہ قول ہوتا ہے) اے رب ہمارے ! ہمارے دلوں کو کج نہ ہونے دیجیو اس کے بعد کہ تو نے ہمیں ہدایت دے دی ہے اور ہمیں تو خاص اپنے خزانۂ فضل سے رحمت عطا فرما یقیناً تو ہی سب کچھ دینے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They pray to Allah: 'Our Lord! Do not let our hearts swerve towards crookedness after You have guided us to the right way, and. bestow upon us Your mercy. Surely You, only You, are the Munificent Giver!

وہ اللہ سے دعا کرتے رہتے ہیں کہ پروردگار ! جب تو ہمیں سیدھے رستہ پر لگا چکا ہے ، تو پھر کہیں ہمارے دلوں کو کجی میں مبتلا نہ کر دیجیو ۔ ہمیں اپنے خزانہ فیض سے رحمت عطا کر کہ تو ہی فیاضِ حقیقی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( ایسے لوگ یہ دعا کرتے ہیں کہ ) اے ہمارے رب تو نے ہمیں جو ہدایت عطا فرمائی ہے اس کے بعد ہمارے دلوں میں ٹیڑھ پیدا نہ ہونے دے ، اور خاص اپنے پاس سے ہمیں رحمت عطا فرما ۔ بیشک تیری اور صرف تیری ذات وہ ہے جو بے انتہا بخشش کی خوگر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ دعا مانگتے ہیں اے رب پر لگانے کے بعد پھر ہمارے دوں کو ڈانو اں ڈول مت کر اور اپنی رحمت ہم کو عنایت فرما بیشک تو بڑا دینے والا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(جو کہتے ہیں) اے ہمارے پروردگار ! آپ نے ہمیں راہ دکھائی اس کے بعد ہمارے دلوں میں کجی پیدا نہ کیجئے اور ہمیں اپنے ہاں سے رحمت عطا فرمائیے بیشک آپ ہی عطا فرماتے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(ان کی زبانوں پر ہوتا ہے کہ ) اے ہمارے پروردگار ہمیں ہدایت اور رہنمائی عطا کرنے کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر دیجئے گا۔ ہمیں اپنی رحمت سے نوازئیے گا، بیشک تو ہے بڑا دینے والا،

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پروردگار جب تو نے ہمیں ہدایت بخشی ہے تو اس کے بعد ہمارے دلوں میں کجی نہ پیدا کر دیجیو اور ہمیں اپنے ہاں سے نعمت عطا فرما تو تو بڑا عطا فرمانے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our Lord Suffer not our hearts to deviate after that Thou hast guided US, and bestow from Thine presence mercy. Verily Thou! Thou art the Bestower!

اے ہمارے پروردگار ہمارے دلوں کو کج نہ کر بعد اس کے کہ تو ہمیں سیدھی راہ دکھا چکا اور ہم کو اپنے پاس سے رحمت عطا کر ۔ بیشک تو ہی بڑا عطا کرنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ہمارے پروردگار! ہمارے دلوں کو ہدایت بخشنے کے بعد کج نہ کر اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت بخش ۔ بیشک تو ہی نہایت بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ہمارے پروردگار! آپ نے ہمیں ہدایت دی اب اس کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا ( گمراہ ) نہ کیجئے ۔ اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرمائیے بیشک آپ ہی بہت زیادہ عطا کرنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے پروردگار ! جب تو ہمیں سیدھے رستہ پر لگا چکا ہے تو پھر کہیں ہمارے دلوں کو کجی میں مبتلا نہ کردینا، ہمیں اپنے خزانہ فیض سے رحمت عطا کر کہ تو ہی اصل میں رحمت دینے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور وہ دعا کرتے ہیں کہ) اے ہمارے رب، پھیر نہ دینا ہمارے دلوں کو (راہ حق و صواب سے) اس کے بعد کہ تو (اپنے کرم سے) ہمیں نواز چکا ہے (حق و) ہدایت (کی دولت) سے اور عطا فرما دے ہمیں اپنی طرف سے رحمت بیشک تو (اے ہمارے مالک ! ) بڑا ہی بخشنے والا (سب کچھ عطا کرنے والا) ہے،

Translated by

Noor ul Amin

( وہ دعامانگتے ہیں ) اے ہمارے رب!ہمیں ہدایتدینے کے بعدہمارے دل ٹیڑھے نہ کردے اور اپنے پاس سے رحمت عطافرمابلا شبہ توہی سب کچھ عطاکرنیوالا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے رب ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر بعد اس کے کہ تو نے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا کر بیشک تو ہے بڑا دینے والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اور عرض کرتے ہیں: ) اے ہمارے رب! ہمارے دلوں میں کجی پیدا نہ کر اس کے بعد کہ تو نے ہمیں ہدایت سے سرفراز فرمایا ہے اور ہمیں خاص اپنی طرف سے رحمت عطا فرما ، بیشک تو ہی بہت عطا فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( جو دعا کرتے ہیں ) اے ہمارے پروردگار! ہمیں سیدھے راستے پر لگانے کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے اور ہمیں اپنی جناب سے رحمت عطا فرما ۔ یقینا تو بڑا عطا کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Our Lord!" (they say), "Let not our hearts deviate now after Thou hast guided us, but grant us mercy from Thine own Presence; for Thou art the Grantor of bounties without measure.

Translated by

Muhammad Sarwar

They say, "Lord, do not cause our hearts to deviate from Your guidance, and grant us mercy. You are the Most Awarding One.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(They say): "Our Lord! Let not our hearts deviate (from the truth) after You have guided us, and grant us mercy from You. Truly, You are the Bestower."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Our Lord! make not our hearts to deviate after Thou hast guided us aright, and grant us from Thee mercy; surely Thou art the most liberal Giver.

Translated by

William Pickthall

Our Lord! Cause not our hearts to stray after Thou hast guided us, and bestow upon us mercy from Thy Presence. Lo! Thou, only Thou, art the Bestower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ हमारे (प्यारे) रब! हमारे दिलों को न फेरिए जबकि आप हमको हिदायत दे चुके, और हमको अपने पास से रहमत दीजिए, बेशक आप ही सब कुछ देने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ہمارے پروردگار ہمارے دلوں کو کج نہ کیجیے بعد اس کے کہ آپ ہم کو ہدایت کرچکے ہیں اور ہم کو اپنے پاس سے رحمت (خاصہ) عطا فرمائیے۔ بلاشبہ آپ بڑے عطا فرمانے والے ہیں۔ (7) (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ہمارے رب ! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل کو ٹیڑھا نہ کردینا اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا فرما، یقیناً تو ہی سب سے بڑا عطا کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ سے دعا کرتے رہتے ہیں کہ پروردگار ! جب تو ہمیں سیدھے رستے پر لاچکا ہے تو پھر ہمارے دلوں کو کجی میں مبتلا نہ کردیجیو ‘ ہمیں اپنے خزانہ غیب سے رحمت عطا کر کہ تو ہی فیاض حقیقی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ہمارے رب ! ہمارے دلوں کو کج نہ کردیجیے اس کے بعد کہ آپ نے ہم کو ہدایت دی، اور ہمیں اپنے پاس سے بڑی رحمت عطا فرمائیے ! بیشک آپ بہت عطا فرمانے والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رب نہ پھیر ہمارے دلوں کو جب تو ہم کو ہدایت کرچکا اور عنایت کر ہم کو اپنے پاس سے رحمت تو ہی ہے سب کچھ دینے والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ہمارے رب جب تو ہم کو ہدایت دے چکا تو اب ہدایت کے بعد ہمارے دلوں کو کجی میں مبتلا نہ کر اور اپنے پاس سے ہم کو رحمت عطا فرما بیشک تو بڑا ہی دینے والا ہے ۔