Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 86

سورة آل عمران

کَیۡفَ یَہۡدِی اللّٰہُ قَوۡمًا کَفَرُوۡا بَعۡدَ اِیۡمَانِہِمۡ وَ شَہِدُوۡۤا اَنَّ الرَّسُوۡلَ حَقٌّ وَّ جَآءَہُمُ الۡبَیِّنٰتُ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۸۶﴾

How shall Allah guide a people who disbelieved after their belief and had witnessed that the Messenger is true and clear signs had come to them? And Allah does not guide the wrongdoing people.

اللہ تعالٰی ان لوگوں کو کیسے ہدایت دے گا جو اپنے ایمان لانے اور رسول کی حقّانیت کی گواہی دینے اور اپنے پاس روشن دلیلیں آجانے کے بعد کافر ہو جائیں اللہ تعالٰی ایسے بے انصاف لوگوں کو راہ راست پر نہیں لاتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَیۡفَ
کس طرح
یَہۡدِی
ہدایت دے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالی
قَوۡمًا
اس قوم کو
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
بَعۡدَ
بعد
اِیۡمَانِہِمۡ
اپنے ایمان لانے کے
وَشَہِدُوۡۤا
اور انہوں نے گواہی دی
اَنَّ
بےشک
الرَّسُوۡلَ
رسول
حَقٌّ
برحق ہے
وَّجَآءَہُمُ
اور آئیں ان کے پاس
الۡبَیِّنٰتُ
واضح نشانیاں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالی
لَایَہۡدِی
نہیں ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
ان لوگو کو
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَیۡفَ
کیسے
یَہۡدِی
ہدایت دے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
قَوۡمًا
لوگوں کو
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
بَعۡدَ
بعد
اِیۡمَانِہِمۡ
اپنے ایمان لانے کے
وَشَہِدُوۡۤا
حالانکہ انہوں نے گواہی دی
اَنَّ
یقیناً
الرَّسُوۡلَ
رسول
حَقٌّ
سچا ہے
وَّجَآءَہُمُ
اور آچکیں ان کے پاس
الۡبَیِّنٰتُ
واضح دلیلیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
لَایَہۡدِی
نہیں ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
لوگوں کو
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

How shall Allah guide a people who disbelieved after their belief and had witnessed that the Messenger is true and clear signs had come to them? And Allah does not guide the wrongdoing people.

اللہ تعالٰی ان لوگوں کو کیسے ہدایت دے گا جو اپنے ایمان لانے اور رسول کی حقّانیت کی گواہی دینے اور اپنے پاس روشن دلیلیں آجانے کے بعد کافر ہو جائیں اللہ تعالٰی ایسے بے انصاف لوگوں کو راہ راست پر نہیں لاتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے لوگوں کو اللہ کیونکر ہدایت دے سکتا ہے جنہوں نے ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کیا ؟ حالانکہ وہ خود گواہی دے چکے ہیں کہ یہ رسول حق پر ہے اور ان کے پاس اس بات کے واضح دلائل بھی آچکے ہیں ؟ اور اللہ تعالیٰ ایسے ۔ ناانصاف لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ ان لوگوں کو کیسے ہدایت دے گاجنہوں نے ایمان لانے کے بعدکفرکیا؟حالانکہ انہوں نے گواہی دی کہ یقیناًرسول سچا ہے اور اُن کے پاس واضح دلیلیں بھی آچکی تھیں اوراﷲ تعالیٰ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

How shall Allah give guidance to a people who disbe¬lieved after they had accepted Faith and testified that the Prophet is true and the clear signs had come to them? And .Allah does not give guidance to the unjust people.

کیونکر راہ دے گا اللہ ایسے لوگوں کو کہ کافر ہوگئے ایمان لا کر اور گواہی دے کر کہ بیشک رسول سچا ہے اور آئیں ان کے پاس نشانیاں لے کر اور اللہ راہ نہیں دیتا ظالم لوگوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیسے ہدایت دے گا اللہ ان لوگوں کو جو ایمان کے بعد کافر ہوگئے ؟ اور انہوں نے گواہی دی کہ یہ رسول حق ہیں اور ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں بھی آچکی ہیں اور اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How can Allah guide people who once believed, after they received clear signs and affirmed that the Messenger was a true one, lapsed into disbelief. Allah does not guide the wrong-doers.

کیسے ہو سکتا ہے کہ اللہ ان لوگوں کو ہدایت بخشے جنہوں نے نعمت ایمان پا لینے کے بعد پھر کفر اختیار کیا حالانکہ وہ خود اس بات پر گواہی دے چکے ہیں کہ یہ رسول حق پر ہے اور ان کے پاس روشن نشانیاں بھی آچکی ہیں ۔ 73 اللہ ظالموں کو تو ہدایت نہیں دیا کرتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ ایسے لوگوں کو کیسے ہدایت دے جنہوں نے ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کرلیا؟ حالانکہ وہ گوہی دے چکے تھے کہ یہ رسول سچے ہیں ، اور ان کے پاس ( اس کے ) روشن دلائل بھی آچکے تھے ۔ اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ ایسے لوگو کو کیوں راہ پر لائے گا جو کافر ہوگئے اپنے ایمان کے بعد اور بتا چکے کہ یہ رسول حضرت محمد سچے پیغمبر ہیں اور کھلی نشانیاں ان تک پہنچ گئیں اور اللہ نے انصاف لوگوں کو راہ پر نہیں لاتا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ایسے لوگوں کو کیونکر ہدایت دے جو ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے اور جنہوں نے (پہلے) گواہی دی کہ پیغمبر برحق ہے اور ان کے پاس واضح دلائل بھی آچکے اور اللہ ایسے لوگوں کو کیونکر ہدایت دے جو ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے اور جنہوں نے (پہلے) گواہی دی کہ پیغمبر برحق ہے اور ان کے پاس واضح دلائل بھی آچکے اور اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت عطا نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس نے ایمان کی نعمت پالینے کے بعد پھر کفر کا راستہ اختیار کیا۔ اللہ ان لوگوں کو ہدایت کیسے دے سکتا ہے حالانکہ وہ خود اس پر گواہی دے چکے ہیں کہ یہ رسول برحق ہیں ان کے پاس کھلی ہوئی نشانیاں بھی آچکی ہیں۔ اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ایسے لوگوں کو کیونکر ہدایت دے جو ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے اور (پہلے) اس بات کی گواہی دے چکے کہ یہ پیغمبر برحق ہے اور ان کے پاس دلائل بھی آگئے اور خدا بے انصافوں کو ہدایت نہیں دیتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

How shall Allah guide a people who disbelieved after their belief and after they bore witness that the apostle was true and after evidences had come unto them! And Allah guideth not a wrong-doing people.

اللہ کیسے ایسے لوگوں کو ہدایت دے گا جنہوں نے اپنے ایمان کے بعد کفر (اختیار) کرلیا اور (بعد اس کے کہ) شہادت دے چکے تھے کہ رسول برحق ہیں اور (بعد اس کے کہ) ان کے پاس کھلی ہوئی نشانیاں آچکی تھیں اور اللہ (ایسے) ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ان لوگوں کو کس طرح بامراد کرے گا ، جنہوں نے اپنے ایمان کے بعد کفر کیا درآنحالیکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ سچے رسول ہیں اور ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں بھی آچکی ہیں اور اللہ ظالموں کو بامراد نہیں کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) ان لوگوں کوکیسے ہدایت دیں گے جو اپنے ایمان لانے اور رسول ( ﷺ ) کی سچائی کی گواہی دینے اور اپنے پاس واضح دلائل آجانے کے بعد کافر ہو جائیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیسے ہوسکتا ہے کہ اللہ ان لوگوں کو ہدایت بخشے جنہوں نے نعمت ایمان پالینے کے بعد پھر کفر اختیار کیا۔ حالانکہ وہ خود اس بات پر گواہی دے چکے ہیں کہ یہ رسول حق پر ہے اور ان کے پاس روشن نشانیاں بھی آچکی ہیں اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیسے ہدایت (کے نور) سے نوازے اللہ ایسے لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا اپنے ایمان کے بعد ؟ حالانکہ وہ خود اس بات کی گواہی دے چکے ہیں، کہ یہ رسول قطعی طور پر حق ہے، اور ان لوگوں کے پاس (حق کو واضح کرنے والی کھلی اور) روشن نشانیاں بھی آچکیں، اور اللہ ہدایت (کی دولت) سے نہیں نوازتا ظالم لوگوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

ایسے لوگوں کو اللہ کیونکرہدایت دے سکتا ہے جنہوں نے ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کیا ؟حالانکہ وہ گواہی دے چکے ہیں کہ یہ رسول حق پر ہے اور ان کے پاس واضح دلائل آچکے ہیں ؟ اور اللہ تعالیٰ ایسے ناانصاف لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیونکر اللہ ایسی قوم کی ہدایت چاہے جو ایمان لاکر کافر ہوگئے ( ف۱٦٦ ) اور گواہی دے چکے تھے کہ رسول ( ف۱٦۷ ) سچا ہے اور انہیں کھلی نشانیاں آچکی تھیں ( ف۱٦۸ ) اور اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ ان لوگوں کو کیونکر ہدایت فرمائے جو ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے حالانکہ وہ اس امر کی گواہی دے چکے تھے کہ یہ رسول سچا ہے اور ان کے پاس واضح نشانیاں بھی آچکی تھیں ، اور اﷲ ظالم قوم کو ہدایت نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

بھلا خدا ان لوگوں کو کیوں کر ہدایت دے گا ( منزل مقصود پر پہنچائے گا ) جو ایمان لانے کے بعد پھر کافر ہوگئے ۔ حالانکہ وہ گواہی دے چکے تھے کہ رسول برحق ہے ۔ اور ان کے پاس آیات بینات ( واضح معجزات ) بھی آچکے تھے ۔ بے شک خدا ظلم و جور کرنے والوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

How shall Allah Guide those who reject Faith after they accepted it and bore witness that the Messenger was true and that Clear Signs had come unto them? but Allah guides not a people unjust.

Translated by

Muhammad Sarwar

Why would God guide a people who disbelieves after having had faith, who have found the Messenger to be truthful, and who have received authoritative evidence? God does not guide the unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

How shall Allah guide a people who disbelieved after their belief and after they bore witness that the Messenger is true and after clear proofs came to them And Allah guides not the people who are wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

How shall Allah guide a people who disbelieved after their believing and (after) they had borne witness that the Apostle was true and clear arguments had come to them; and Allah does not guide the unjust people.

Translated by

William Pickthall

How shall Allah guide a people who disbelieved after their belief and (after) they bore witness that the messenger is true and after clear proofs (of Allah's Sovereignty) had come unto them. And Allah guideth not wrongdoing folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह क्योंकर ऐसे लोगों को हिदायत देगा जो ईमान लाने के बाद मुनकिर हो गए; हालाँकि वह गवाही दे चुके कि यह रसूल बरहक़ है और उनके पास रौशन निशानियाँ आ चुकी हैं, और अल्लाह ज़ालिमों को हिदायत नहीं देता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو کیسے ہدایت کرینگے جو کافر ہوگئے بعد اپنے ایمان لانے کے اور بعد اپنے اقرار کے کہ رسول سچے ہیں اور (بعد اس کے کہ) ان کو واضح دلائل پہونچ چکے تھے اور اللہ تعالیٰ ایسے بےڈھنگے لوگوں کو ہدایت نہیں کرتے۔ (2) (86)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو کیسے ہدایت دے جو ایمان لانے اور رسول کی سچائی کی گواہی دینے اور اپنے پاس واضح دلائل آجانے کے بعد کفر کریں اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیسے ہوسکتا ہے کہ اللہ ان لوگوں کو ہدایت بخشے ‘ جنہوں نے نعمت ایمان پالینے کے بعد پھر کفر اختیار کیا حالانکہ وہ اس بات پر گواہی دے چکے ہیں کہ یہ رسول حق پر ہے اور ان کے پاس روشن نشانیاں آچکی ہیں ۔ اللہ ظالموں کو تو ہدایت نہیں دیا کرتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کیونکر ہدایت دے اس قوم کو جنہوں نے اپنے ایمان کے بعد کفر اختیار کرلیا۔ حالانکہ وہ گواہی دے چکے تھے کہ بلاشبہ رسول حق ہے اور ان کے پاس واضح دلائل بھی آگئے اور اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیونکر راہ دیگا اللہ ایسے لوگوں کو کہ کافر ہوگئے ایمان لا کر اور گواہی دے کر کہ بیشک رسول سچا ہے اور آئیں ان کے پاس نشانیاں روشن اور اللہ راہ نہیں دیتا ظالم لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کی کیوں کر رہنمائی فرمائے گا جو اپنے ایمان لانے کے بعد اور اس اقرار کرنے کے بعد کہ یہ رسول برحق ہے اور اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح دلائل آ چکے پھر کفر اختیار کر بیٹھے اور اللہ تعالیٰ ایسے ستم شعار لوگوں کی رہنمائی نہیں فرمایا کرتا