Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 18

سورة الروم

وَ لَہُ الۡحَمۡدُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ عَشِیًّا وَّ حِیۡنَ تُظۡہِرُوۡنَ ﴿۱۸﴾

And to Him is [due all] praise throughout the heavens and the earth. And [exalted is He] at night and when you are at noon.

تمام تعریفوں کے لائق آسمان و زمین میں صرف وہی ہے تیسرے پہر کو اور ظہر کے وقت بھی ( اس کی پاکیزگی بیان کرو )

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَہُ
اور اسی کے لیے ہے
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
وَعَشِیًّا
اور تیسرے پہر
وَّحِیۡنَ
اور جس وقت
تُظۡہِرُوۡنَ
تم ظہر کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَہُ
اور اسی کے لیے ہے
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
وَعَشِیًّا
اور تیسرے پہرکو
وَّحِیۡنَ
اور جس وقت
تُظۡہِرُوۡنَ
تم ظہر کرو
Translated by

Juna Garhi

And to Him is [due all] praise throughout the heavens and the earth. And [exalted is He] at night and when you are at noon.

تمام تعریفوں کے لائق آسمان و زمین میں صرف وہی ہے تیسرے پہر کو اور ظہر کے وقت بھی ( اس کی پاکیزگی بیان کرو )

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آسمانوں اور زمین میں حمد اسی کو سزاوار ہے۔ نیز پچھلے پہر اور ظہر کے وقت بھی (اس کی تسبیح کرو)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تمام تعریفوں کے لائق آسمان و زمین میں صرف وہی ہے تیسرے پہر کو اور ظہر کے وقت بھی ( اس کی پاکیزگی بیان کرو )

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And to Him be praise in the heavens and the earth, and in the afternoon and when you enter the time of Zuhr (soon after the decline of the sun towards West).

اور اسی کی خوبی ہے آسمان میں اور زمین میں اور پچھلے وقت اور جب دوپہر ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی کے لیے حمد ہے آسمانوں اور زمین میں اور رات کو اور جب تم ظہر کرتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

His is all praise in the heavens and in the earth; (and glorify Him) in the afternoon and when the sun begins to decline.

آسمانوں اور زمین میں اسی کے لیے حمد ہے ۔ اور ﴿تسبیح کرو اس کی﴾ تیسرے پہر اور جبکہ تم پر ظہر کا وقت آتا ہے ۔ 24

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسی کی حمد ہوتی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی ۔ اور سورج ڈھلنے کے وقت بھی ( اس کی تسبیح کرو ) اور اس وقت بھی جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور روہی تعریف کے لائق ہے آسمان اور زمین 1 اور اس کی پاکی بیان کرو تیسرے پہر اور دوپہر کو 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی حمد ہوتی ہے تمام آسمانوں اور زمین میں اور بعد زوال کے اور ظہر کے وقت

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آسمانوں اور زمین میں ساری حمد و ثنا اللہ کے لئے ہے۔ اور تم رات کو اور دوپہر کے وقت اللہ کی پاکی بیان کیا کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کی تعریف ہے۔ اور تیسرے پہر بھی اور جب دوپہر ہو (اُس وقت بھی نماز پڑھا کرو)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And His is all praise in the heavens and the earth! --and at the sun's decline and when ye enter the noon.

اور آسمانوں اور زمین میں حمد اسی کی ہوتی ہے اور بعد زوال بھی اور ظہر کے وقت بھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور آسمانوں اور زمین میں اسی کی حمد ہورہی ہے اور عشاء کے وقت بھی اور اس وقت بھی جب تم ظہر کرتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی کے لیے آسمانوں اور زمین میں تمام تعریفیں ہیں اور ( اسی کی پاکی بیان کرو ) آفتاب کے ڈھلنے کے وقت اور جب تم ظہر کرتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آسمانوں اور زمین میں اسی کی تعریف ہے اور تیسرے پہر بھی اور جب دوپہر ہو اس وقت بھی نماز قائم کیا کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی کے لئے ہے تعریف آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی اور (اسی کی تعریف کرو تم لوگ بھی) دن کے پچھلے حصے میں اور جب تم ظہر کے وقت میں داخل ہوجاؤ

Translated by

Noor ul Amin

زمین وآسمانوں میں ہر تعریف صرف اسی کے لئے ہے ، نیزتیسرے پہر اور ظہرکے وقت بھی اُس کی پاکیزگی بیان کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی کی تعریف ہے آسمانوں اور زمین میں ( ف۳۰ ) اور کچھ دن رہے ( ف۳۱ ) اور جب تمہیں دوپہر ہو ( ف۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ساری تعریفیں آسمانوں اور زمین میں اسی کے لئے ہیں اور ( تم تسبیح کیا کرو ) سہ پہر کو بھی ( یعنی عصر کے وقت ) اور جب تم دوپہر کرو ( یعنی ظہر کے وقت )

Translated by

Hussain Najfi

اور آسمانوں میں اور زمین میں اور سہ پہر کو اور جب تم ظہر کرتے ہو ساری حمد و ثنا اسی خدا کے لئے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Yea, to Him be praise, in the heavens and on earth; and in the late afternoon and when the day begins to decline.

Translated by

Muhammad Sarwar

To Him belongs all the thanks giving which takes place in the heavens and the earth, in the evenings and the noontime.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And His is all the praise in the heavens and the earth; and in `Ashiyya and when Tuzhirun.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And to Him belongs praise in the heavens and the earth, and at nightfall and when you are at midday.

Translated by

William Pickthall

Unto Him be praise in the heavens and the earth! - and at the sun's decline and in the noonday.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

-और उसी के लिए प्रशंसा है आकाशों और धरती में - और पिछले पहर और जब तुम पर दोपहर हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تمام آسمان اور زمین میں اسی کی حمد ہوتی ہے (2) اور بعد زوال اور ظہر کے وقت۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آسمانوں اور زمین میں اسی کے لیے حمد ہے اور تیسرے پہر اور جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آسمانوں اور زمین میں اسی کے لیے حمد ہے اور (تسبیح کرو اس کی) تیسرے پہر اور جبکہ تم پر ظہر کا وقت آتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی کے لیے سب تعریف ہے آسمانوں میں اور زمین اور دن کے پچھلے اوقات میں اور دوپہر کے وقت اس کی تسبیح بیان کرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی کی خوبی ہے آسمان میں اور زمین میں اور پچھلے وقت اور جب دوپہر ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تمام آسمانوں میں اور زمین میں اسی کی تعریف اور حمد وثناء ہوتی ہے اور تم سہ پہر کیوقت اور ظہر کے وقت بھی خدا کی پاکی بیان کیا کرو