Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 4

سورة الروم

فِیۡ بِضۡعِ سِنِیۡنَ ۬ ؕ لِلّٰہِ الۡاَمۡرُ مِنۡ قَبۡلُ وَ مِنۡۢ بَعۡدُ ؕ وَ یَوۡمَئِذٍ یَّفۡرَحُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ۙ﴿۴﴾

Within three to nine years. To Allah belongs the command before and after. And that day the believers will rejoice

چند سال میں ہی ، اس سے پہلے اور اس کے بعد بھی اختیار اللہ تعالٰی ہی کا ہے ۔ اس روز مسلمان شادمان ہوں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فِیۡ بِضۡعِ سِنِیۡنَ
چند سالوں میں
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
الۡاَمۡرُ
حکم
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَمِنۡۢ بَعۡدُ
اور اس کے بعد
وَیَوۡمَئِذٍ
اور اس دن
یَّفۡرَحُ
خوش ہوجائیں گے
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومن
Word by Word by

Nighat Hashmi

فِیۡ بِضۡعِ سِنِیۡنَ
چند ہی برسوں میں
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں
الۡاَمۡرُ
سب کام
مِنۡ قَبۡلُ
پہلے بھی
وَمِنۡۢ بَعۡدُ
اور بعدمیں بھی
وَیَوۡمَئِذٍ
اور اس دن 
یَّفۡرَحُ
خوش ہوں گے
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومن
Translated by

Juna Garhi

Within three to nine years. To Allah belongs the command before and after. And that day the believers will rejoice

چند سال میں ہی ، اس سے پہلے اور اس کے بعد بھی اختیار اللہ تعالٰی ہی کا ہے ۔ اس روز مسلمان شادمان ہوں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس (شکست) سے پہلے بھی اللہ ہی کا حکم چلتا تھا اور بعد میں بھی اسی کا چلے گا اور (جب رومیوں کو فتح ہوگی) اس دن مسلمان خوشیاں منائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چندہی برسوں میں،سب کام اﷲ تعالیٰ ہی کے اختیارمیں ہیں پہلے بھی اوربعدمیں بھی اوراُس دن مؤمن خوش ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

within a few years. To Allah belonged the matter before and (to Him it belongs) thereafter. And on that day the believers will rejoice

اللہ کے ہاتھ ہیں سب کام پہلے اور پچھلے اور اس دن خوش ہوں گے مسلمان،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

چند سالوں میں اللہ ہی کا اختیار ہے پہلے بھی اور بعد میں بھی اور اس دن اہل ایمان خوشیاں منا رہے ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

All power belongs to Allah both before and after. On that day will the believers rejoice

اللہ ہی کا اختیار ہے پہلے بھی اور بعد میں بھی 2 ۔ اور وہ دن وہ ہوگا جبکہ اللہ کی بخشی ہوئی فتح پر مسلمان خوشیاں منائیں گے ۔ 3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چند ہی سالوں میں ! سارا اختیار اللہ ہی کا ہے ، پہلے بھی اور بعد میں بھی ۔ اور اس دن ایمان والے اللہ کی دی ہوئی فتح سے خوش ہوں گے ، ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اب چند سال میں۔ اللہ تعالیٰ ہی کا اختیار تھا پہلے بھی 4 جب وہ مغلوب ہوئے) اور بعد بھی اور اس دن (جبرومی غالب ہونگے 5) مسلمان خوش ہوجائینگے (جیسے آج مشرک خوش ہیں)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

چند ہی سالوں میں۔ پہلے بھی اور پیچھے بھی اللہ ہی کا حکم ہے۔ اور اس روز مومن خوش ہوجائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

چند سال کے اند پھر غلبہ حاصل کرلیں گے۔ پہلے بھی اللہ کا اخیتار تھا اور بعد میں بھی۔ اور اس دن مومن بھی خوش ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

چند ہی سال میں پہلے بھی اور پیچھے بھی خدا ہی کا حکم ہے اور اُس روز مومن خوش ہوجائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

In some few years. Allah's is the command, before and after. And on that day the believers wiil rejoice.

اختیار اللہ کو پہلے بھی تھا اور پیچھے بھی ہے اور اس روز اہل ایمان اللہ کی امداد پر خوش ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

رومی پاس کے علاقے میں مغلوب ہوئے اور وہ اپنی مغلوبیت کے بعد عنقریب – چند سالوں میں – غالب آجائیں گے ۔ اللہ ہی کے حکم سے ہوا جو پہلے ہوا اور اللہ ہی کے حکم سے ہوگا جو بعد میں ہوگا اور اس وقت اہلِ ایمان مسرور ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

چند سالوں میں ، اللہ ( تعالیٰ ) ہی کا اختیار ( چلتا ہے ) پہلے بھی اور بعد میں بھی ، اور اس دن ( غزوہ بدر کی فتح پر ) ایمان والے خوش ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

چند ہی سال میں پہلے بھی اور پیچھے بھی اللہ کا ہی حکم ہے اور اس روز مومن خوش ہوجائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یعنی چند ہی سالوں میں (کہ غلبہ و مغلوبیت سمیت) ہر معاملہ اللہ ہی کے اختیار میں ہے پہلے بھی اور بعد بھی اور اس روز خوش ہو رہے ہوں گے ایمان والے

Translated by

Noor ul Amin

چند ہی سالوں میں اس ( شکست ) سے پہلے بھی اللہ ہی کاحکم چلتاتھا اور بعد میں بھی صرف اسی ہی کو حاصل رہیگااور ( جب رومیوں یعنی اہل کتاب کی فتح ہوگی تو ) اس دن مسلمان خوشیاں منائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

چند برس میں ( ف۵ ) حکم اللہ ہی کا ہے آگے اور پیچھے ( ف٦ ) اور اس دن ایمان والے خوش ہوں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

چند ہی سال میں ( یعنی دس سال سے کم عرصہ میں ) ، اَمر تو اﷲ ہی کا ہے پہلے ( غلبۂ فارس میں ) بھی اور بعد ( کے غلبۂ روم میں ) بھی ، اور اس وقت اہلِ ایمان خوش ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

چند سالوں میں اختیار اللہ کو ہی حاصل ہے پہلے بھی اور بعد بھی ۔ اور اس دن اہلِ ایمان خوش ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Within a few years. With Allah is the Decision, in the past and in the Future: on that Day shall the Believers rejoice-

Translated by

Muhammad Sarwar

All matters of the past and future are in the hands of God. The believers will enjoy the help of God on that Day.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

In Bid`i years. The decision of the matter, before and after is only with Allah. And on that day, the believers will rejoice

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Within a few years. Allah's is the command before and after; and on that day the believers shall rejoice,

Translated by

William Pickthall

Within ten years - Allah's is the command in the former case and in the latter - and in that day believers will rejoice

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हुक्म तो अल्लाह ही का है पहले भी और उस के बाद भी। और उस दिन ईमान वाले अल्लाह की सहायता से प्रसन्न होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پہلے بھی اختیار اللہ ہی کو تھا اور پیچھے بھی اور اس روز مسلمان اللہ تعالیٰ کی اس امداد پر خوش ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ کا ہی اختیار ہے پہلے بھی اور بعد میں بھی اور اس دن اللہ کی دی ہوئی فتح پر مسلمان خوشیاں منائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ ہی کا اختیار ہے پہلے بھی اور بعد میں بھی۔ اور وہ دن ہو ہوگا جب کہ مسلمان خوشیاں منائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ اپنے مغلوب ہونے کے بعد عنقریب چند سال میں غالب ہوجائیں گے۔ اللہ ہی کے لیے اختیار ہے پہلے بھی اور بعد میں بھی۔ اور ایمان والے اس دن خوش ہوں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

چند برسوں میں اللہ کے ہاتھ ہیں سب کام پہلے اور پچھلے اور اس دن خوش ہوں گے مسلمان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

چند برسوں میں یعنی تین سال سے لیکر نو سال کے اندر اندر ، اللہ ہی کے ہاتھ اختیار ہے پہلے بھی اور پیچھے بھی اس دن مسلمان اس پیشین گوئی کے پورے ہونے پر بہت خوش ہوں گے