Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 42

سورة الروم

قُلۡ سِیۡرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ فَانۡظُرُوۡا کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلُ ؕ کَانَ اَکۡثَرُہُمۡ مُّشۡرِکِیۡنَ ﴿۴۲﴾

Say, [O Muhammad], "Travel through the land and observe how was the end of those before. Most of them were associators [of others with Allah ].

زمین میں چل پھر کر دیکھو تو سہی کہ اگلوں کا انجام کیا ہوا جن میں اکثر لوگ مشرک تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
سِیۡرُوۡا
چلو پھرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَانۡظُرُوۡا
پھر دیکھو
کَیۡفَ
کیسا
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الَّذِیۡنَ
ان کا جو
مِنۡ قَبۡلُ
ـان سےـپہلے تھے
کَانَ
تھے
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
مُّشۡرِکِیۡنَ
مشرک
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
سِیۡرُوۡا
چلوپھرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَانۡظُرُوۡا
پھر دیکھو
کَیۡفَ
کیسا
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کا جو
مِنۡ قَبۡلُ
ان سے پہلے
کَانَ
تھے
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
مُّشۡرِکِیۡنَ
مشرک
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "Travel through the land and observe how was the end of those before. Most of them were associators [of others with Allah ].

زمین میں چل پھر کر دیکھو تو سہی کہ اگلوں کا انجام کیا ہوا جن میں اکثر لوگ مشرک تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : ذرا زمین میں چل پھر کر تو دیکھو کہ جو لوگ تم سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا ؟ ان میں اکثر مشرک ہی تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ زمین میں چلوپھروپھردیکھوکہ اس سے پہلے لوگوں کا کیسا انجام ہوا؟اُن میں سے اکثرمشرک تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Go about in the land and see how was the end of those who were before. Most of them were Mushriks (i.e. those who ascribe partners to Allah) |".

تو کہ پھرو ملک میں تو دیکھو کیسا ہوا انجام پہلوں کا بہت ان میں سے شرک کرنے والے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہیے کہ تم زمین میں گھومو پھرو اور دیکھو کہ ان لوگوں کا کیا انجام ہوا جو (تم سے) پہلے تھے ان میں سے اکثر مشرک ہی تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), say: “Traverse in the earth and see what was the end of those who went before you: most of them associated others with Allah in His Divinity.”

﴿اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ﴾ ان سے کہو کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو پہلے گزرے ہوئے لوگوں کا کیا انجام ہو چکا ہے ، ان میں اکثر مشرک ہی تھے ۔ 65

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو کہ : زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ جو لوگ پہلے گذرے ہیں ، ان کا کیسا انجام ہوا ۔ ان میں سے اکثر مشرک تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ان لوگوں سے کہہ دے ذرا ملکوں کی سیر تو کرو اور دیکھو اگلے لوگوں کا انجام کیا ہوا ان میں اکثر مشرک تھے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے زمین میں پھرو تو دیکھو کہ جو پہلے ہو گزرے ان کا انجام کیا ہو ؟ ان میں اکثر لوگ شرک کرنے والے ہی تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ ان سے کہہ دیجئے کہ تم زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ (تم سے) پہلے (نافرمان) لوگوں کا انجام کیسا ہوا۔ ان میں سے اکثر مشرک تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ جو لوگ (تم سے) پہلے ہوئے ہیں ان کا کیسا انجام ہوا ہے۔ ان میں زیادہ تر مشرک ہی تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: go forth in the land and behold what wise hath been the end of those of aforetime? And most of them were associaters.

آپ کہیے کہ زمین میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ جو لوگ پہلے گذرے ہیں ان کا انجام کیسا ہوا ہے اس میں سے اکثر مشرک ہی تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے کہو کہ ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ ان لوگوں کا انجام کیا ہوا ، جو پہلے ہو گذرے ہیں؟ ان میں سے اکثر مشرک ہی تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے زمین میں چلو پھرو پھر دیکھو جو لوگ پہلے تھے ان کا کیا انجام ہوا؟ ان میں سے اکثر لوگ شرک کرنے والے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ جو لوگ تم سے پہلے ہوئے ہیں ان کا کیسا انجام ہوا، ان میں زیادہ تر مشرک ہی تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ تم لوگ چلو پھرو (اللہ کی عبرتوں بھری) اس زمین میں پھر دیکھو کہ کیسا ہوا انجام ان لوگوں کا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں ان میں سے اکثر (باغی اور) مشرک ہی تھے

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ:زمین میں چل پھر کر دیکھو تو سہی کہ جو لوگ تم سے پہلے تھے ان کا انجام کیساہوا؟ان میں سے اکثرلوگ مشرک ہی تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ زمین میں چل کر دیکھو کیا انجام ہوا اگلوں کا ، ان میں بہت مشرک تھے ( ف۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیجئے کہ تم زمین میں سیر و سیاحت کیا کرو پھر دیکھو پہلے لوگوں کا کیسا ( عبرت ناک ) انجام ہوا ، ان میں زیادہ تر مشرک تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ کہہ دیجئے! کہ زمین میں چلو پھرو ۔ پھر دیکھو کہ پہلے گزرے ہوئے لوگوں کا انجام کیسا ہوا؟ ان میں سے اکثر مشرک تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Travel through the earth and see what was the end of those before (you): Most of them worshipped others besides Allah."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "Travel through the land to see how terrible was the end of those who lived before. Many of them were pagans.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Travel in the land and see what was the end of those before (you)! Most of them were idolators."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Travel in the land, then see how was the end of those before; most of them were polytheists.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad, to the disbelievers): Travel in the land, and see the nature of the consequence for those who were before you! Most of them were idolaters.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "धरती में चल-फिरकर देखो कि उन लोगों का कैसा परिणाम हुआ जो पहले गुज़रे हैं। उन में अधिकतर बहुदेववादी ही थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرما دیجیئے کہ ملک میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ جو لوگ پہلے ہو گزرے ہیں ان کا آخیر کیسے ہوا ان میں اکثر مشرک ہی تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان سے کہو کہ زمین میں چل کر دیکھو پہلے گزرے ہوئے لوگوں کا کیا انجام ہوا ہے، ان میں سے اکثر مشرک تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو۔ پہلے گزرے ہوئے لوگوں کا کیا انجام ہوچکا ہے ، ان میں سے اکثر مشرک ہی تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے زمین میں چلو پھر دیکھو ان لوگوں کا کیا انجام ہوا جو تم سے پہلے تھے، ان میں سے اکثر مشرک تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ پھرو ملک میں تو دیکھو کیسا ہوا انجام پہلوں کا بہت ان میں تھے شرک کرنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجئے کہ تم لوگ زمین میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ جو لوگ پہلے ہو گزرے ہیں ان کا انجام کیسا ہوا ان گزشتہ لوگوں میں اکثر لوگ مشرک ہی تھے