Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 46

سورة الروم

وَ مِنۡ اٰیٰتِہٖۤ اَنۡ یُّرۡسِلَ الرِّیَاحَ مُبَشِّرٰتٍ وَّ لِیُذِیۡقَکُمۡ مِّنۡ رَّحۡمَتِہٖ وَ لِتَجۡرِیَ الۡفُلۡکُ بِاَمۡرِہٖ وَ لِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِہٖ وَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۴۶﴾

And of His signs is that He sends the winds as bringers of good tidings and to let you taste His mercy and so the ships may sail at His command and so you may seek of His bounty, and perhaps you will be grateful.

اس کی نشانیوں میں سے خوشخبریاں دینے والی ہواؤں کو چلانا بھی ہے اس لئے کہ تمہیں اپنی رحمت سے لطف اندوز کرے اور اس لئے کہ اس کے حکم سے کشتیاں چلیں اور اس لئے کہ اس کے فضل کو تم ڈھونڈو اور اس لئے کہ تم شکر گزاری کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡ اٰیٰتِہٖۤ
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے
اَنۡ
کہ
یُّرۡسِلَ
وہ بھیجتا ہے
الرِّیَاحَ
ہوائیں
مُبَشِّرٰتٍ
خوش خبری دینے والیاں
وَّلِیُذِیۡقَکُمۡ
اور تا کہ وہ چکھائے تمہیں
مِّنۡ رَّحۡمَتِہٖ
اپنی رحمت سے
وَلِتَجۡرِیَ
اور تاکہ چلیں
الۡفُلۡکُ
کشتیاں
بِاَمۡرِہٖ
اس کے حکم سے
وَلِتَبۡتَغُوۡا
اور تاکہ تم تلاش کرو
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اس کے فضل میں سے
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡ اٰیٰتِہٖۤ
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے
اَنۡ
یہ کہ
یُّرۡسِلَ
وہ بھیجتاہے
الرِّیَاحَ
ہوائیں
مُبَشِّرٰتٍ
بشارت دینے والی
وَّلِیُذِیۡقَکُمۡ
اور تاکہ وہ چکھائےتمہیں
مِّنۡ رَّحۡمَتِہٖ
اپنی کچھ رحمت
وَلِتَجۡرِیَ
اور تاکہ چلیں
الۡفُلۡکُ
کشتیاں
بِاَمۡرِہٖ
اس کے حکم سے
وَلِتَبۡتَغُوۡا
اور تاکہ تم تلاش کرو
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اس کا کچھ فضل 
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
شکرگزار بنو
Translated by

Juna Garhi

And of His signs is that He sends the winds as bringers of good tidings and to let you taste His mercy and so the ships may sail at His command and so you may seek of His bounty, and perhaps you will be grateful.

اس کی نشانیوں میں سے خوشخبریاں دینے والی ہواؤں کو چلانا بھی ہے اس لئے کہ تمہیں اپنی رحمت سے لطف اندوز کرے اور اس لئے کہ اس کے حکم سے کشتیاں چلیں اور اس لئے کہ اس کے فضل کو تم ڈھونڈو اور اس لئے کہ تم شکر گزاری کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ہواؤں کو خوشخبری دینے والی بنا کر بھیجتا ہے اور اس لئے کہ تمہیں اپنی رحمت سے لطف اندوز کرے، نیز اس لئے کہ اس کے حکم سے کشتیاں رواں ہوں اور تم اس کا فضل تلاش کرو اور اس کے شکرگزار بنو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس کی نشانیوں میں سے ہے کہ وہ بشارت دینے والی ہوائیں بھیجتا ہے اورتاکہ وہ تمہیں اپنی کچھ رحمت کامزہ چکھائے اورتاکہ کشتیاں اُس کے حکم سے چلیں اور تاکہ تم اُس کاکچھ فضل تلاش کرواورتاکہ تم شکرگزاربنو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among His sings is that He sends winds giving good news (of rain), and so that He gives you a taste of His mercy, and that the ships may sail with His command, and that you may search for His grace, and you may be grateful.

اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ چلاتا ہے ہوائیں خوشخبری لانے والی اور تاکہ چکھائے تم کو کچھ مزہ اپنی مہربانی کا اور تاکہ چلیں جہاز اس کے حکم سے اور تاکہ تلاش کرو اس کے فضل سے اور تاکہ تم حق مانو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ بھیجتا ہے ہواؤں کو بشارت دینے والی بنا کر اور تاکہ وہ تمہیں مزہ چکھائے اپنی رحمت کا اور اس لیے بھی کہ اسی کے حکم سے کشتیاں چلیں اور تاکہ تم (ان کشتیوں پر سوار ہو کر) اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم اس کا شکرادا کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And of His Signs is that He sends winds to herald good tidings and that He may give you a taste of His Mercy, and that ships may sail at His bidding, and you may seek His Bounty and give thanks to Him.

اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ ہوائیں بھیجتا ہے بشارت دینے کے لیے 68 اور تمہیں اپنی رحمت سے بہرہ مند کرنے کے لیے اور اس غرض کے لیے کہ کشتیاں اس کے حکم سے چلیں 69 اور تم اس کا فضل تلاش کرو 70 اور اس کے شکر گزار بنو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس ( اللہ کی قدرت ) کی ایک نشانی یہ ہے کہ وہ ہوائیں بھیجتا ہے جو ( بارش کی ) خوشخبری لے کر آتی ہیں ، اور اس لیے بھیجتا ہے تاکہ تمہیں اپنی رحمت کا کچھ مزہ چکھائے اور تاکہ کشتیاں اس کے حکم سے پانی میں چلیں ، اور تم اس کا فضل تلاش کرو ، ( ٢١ ) اور شکر ادا کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس کی (قدرت کی) نشانیوں میں سے یہ ہے کہ (بارش کی) خوشخبری دینے والی ہوائیں بارش سے پہلے بھیجتا ہے اور اس سے مطلب یہ ہے کہ اپنی مہربانی کا مزہ تم کو چکھانے 6 اور اس کے حکم سے دریائوں میں جہاز چلیں ( جو ہوا کے زور سے چلتے ہیں اور اس لئے دریا کا سفر کر کے تم اس کا فضل ڈھونڈو (روپیہ کمائو) اور اس لئے کہ تم اس کے احسانوں کا) شکر کرو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ ہواؤں کو خوشخبری دے کر بھیجتا ہے اور تاکہ تم کو اپنی رحمت (کا مزہ) چکھائے اور تاکہ کشتیاں (بحری سواریاں) اس کے حکم سے چلیں اور تاکہ تم اس کی روزی میں سے تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ (بارش سے پہلے) خوش خبری دینیوالی ہوائیں بھیجتا ہے تاکہ وہ تمہیں اپنی رحمت کا مزہ چکھا دے (فائدے عطا کر دے) تاکہ کشتیاں (جہاز) اس کے حکم سے چلیں اور تم اس کا فضل (رزق) تلاش کرو اور شاید کہ تم شکر ادا کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اُسی کی نشانیوں میں سے ہے کہ ہواؤں کو بھیجتا ہے کہ خوشخبری دیتی ہیں تاکہ تم کو اپنی رحمت کے مزے چکھائے اور تاکہ اس کے حکم سے کشتیاں چلیں اور تاکہ اس کے فضل سے (روزی) طلب کرو عجب نہیں کہ تم شکر کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of His signs is that he sendeth winds heralding rain and that he may make you taste of His mercy, and that the ships may sail at His command and that ye may seek His grace, and that haply ye may return thanks.

اور اللہ کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ہواؤں کو بھیجتا ہے خوش خبری دیتی ہوئی ۔ اور تاکہ وہ تمہیں اپنی رحمت کی لذت چکھائے ۔ اور تاکہ کشتیاں اس کے حکم سے چلیں اور تاکہ تم اس کے فضل کی تلاش کرو ۔ تاکہ تم شکر ادا کرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ بھیجتا ہے ہواؤں کو ( اپنے ابرِ رحمت کی ) خوشخبری دینے والی بنا کر اور تاکہ وہ تم کو اپنی رحمت سے نوازے اور تاکہ کشتیاں اس کے حکم سے چلیں اور تاکہ تم اس کے فصل کے طالب بنو اور تاکہ تم اس کا شکر ادا کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس کی نشانیوں میں سے ( یہ بھی ) ہے کہ وہ خوشخبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے اور تاکہ ( انجام کار ) تم لوگوںکو اپنیکچھ رحمت ( کامزہ ) چکھادے اور تاکہ اس کے حکم سے کشتیاں چلیں اور تاکہ تم لوگ اس کے فضل میں سے تلاش کرو تاکہ تم لوگ شکر ادا کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے کہ ہواؤں کو بھیجتا ہے۔ جو خوشخبری دیتی ہیں تاکہ تم کو اپنی رحمت کے مزے چکھائے اور تاکہ اس کے حکم سے کشتیاں چلیں اور تاکہ تم اس کے فضل سے روزی طلب کرو عجب نہیں کہ تم شکر کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ ہوائیں بھیجتا ہے خوشخبری سنانے کو (تاکہ تم خوش ہوجاؤ) اور تاکہ وہ چکھائے تم کہ اپنی رحمت (و عنایت) سے اور تاکہ کشتیاں چلیں اس کے حکم سے اور تاکہ تم تلاش کرو اس کے فضل (و مہربانی) سے اور تاکہ تم شکرگزار بنو

Translated by

Noor ul Amin

اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ہوائوں کو بارش کی خوشخبری دینے والی بناکر بھیجتا ہے اور اسلئے کہ تمہیں اپنی رحمت سے لطف اندوز کرے ، نیز ا س لئے کہ اس کے حکم سے کشتیاں رواں ہوں اور تم ا س کافضل تلاش کرو اور ا س کے شکرگزار بنو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ ہوائیں بھیجتا ہے مژدہ سناتی ( ف۹۸ ) اور اس لیے کہ تمہیں اپنی رحمت کا ذائقہ دے اور اس لیے کہ کشتی ( ف۹۹ ) اس کے حکم سے چلے اور اس لیے کہ اس کا فضل تلاش کرو ( ف۱۰۰ ) اور اس لیے کہ تم حق مانو ( ف۱۰۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ( بھی ) ہے کہ وہ ( بارش کی ) خوشخبری سنانے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے تاکہ تمہیں ( بارش کے ثمرات کی صورت میں ) اپنی رحمت سے بہرہ اندوز فرمائے اور تاکہ ( ان ہواؤں کے ذریعے ) جہاز ( بھی ) اس کے حکم سے چلیں ۔ اور ( یہ سب ) اس لئے ہے کہ تم اس کا فضل ( بصورتِ زراعت و تجارت ) تلاش کرو اور شاید تم ( یوں ) شکرگزار ہو جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور اس کی ( قدرت کی ) نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ہواؤں کو ( بارش کی ) بشارت دینے کیلئے بھیجتا ہے اور تاکہ وہ تمہیں اپنی رحمت کا مزہ چکھائے اور تاکہ اس کے حکم سے ( تمہاری ) کشتیاں چلیں اور تاکہ تم اس کا فضل ( رزق ) تلاش کرو اور تاکہ تم شکر ادا کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Among His Signs is this, that He sends the Winds, as heralds of Glad Tidings, giving you a taste of His (Grace and) Mercy,- that the ships may sail (majestically) by His Command and that ye may seek of His Bounty: in order that ye may be grateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Some evidence of His existence is His sending the glad-news-bearing winds so that He would let you to receive His mercy, cause the ships to sail by His command, and let you seek His favor so that perhaps you would give Him thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And among His signs is this that He sends the winds as glad tidings, giving you a taste of His mercy, and that the ships may sail at His command, and that you may seek of His bounty, in order that you may be thankful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And one of His signs is that He sends forth the winds bearing good news, and that He may make your taste of His mercy, and that the ships may run by His command, and that you may seek of His grace, and that you may be grateful.

Translated by

William Pickthall

And of His signs is this: He sendeth herald winds to make you taste His mercy, and that the ships may sail at His command, and that ye may seek his favour, and that haply ye may be thankful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस की निशानियों में से यह भी है कि शुभ सूचना देने वाली हवाएँ भेजता है (ताकि उन के द्वारा तुम्हें वर्षा की शुभ सूचना मिले) और ताकि वह तुम्हें अपनी दयालुता का रसास्वादन कराए और ताकि उस के आदेश से नौकाएँ चलें और ताकि तुम उस का अनुग्रह (रोज़ी) तलाश करो और कदाचित तुम कृतज्ञता दिखलाओ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ وہ ہواؤں کو بھیجتا ہے کہ وہ خوشخبری دیتی ہیں اور تاکہ تم کو اپنی رحمت کا مزہ چکھا وے اور تاکہ کشتیاں اس کے حکم سے چلیں اور تاکہ تم اس کی روزی تلاش کرو (2) اور تاکہ تم شکر کرو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی نشانی ہے کہ وہ خوشخبری دینے کے لیے ہوائیں بھیجتا ہے تاکہ تمہیں اپنی رحمت سے ہمکنار کرے اور اس کے حکم سے کشتیاں چلتی ہیں۔ تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور اس کے شکر گزار ہوجاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ ہوائیں بھیجتا ہے ، بشارت دینے کے لیے اور تمہیں اپنی رحمت سے بہرہ مند کرنے کے لیے اور اس فرض کے لیے کہ کشتیاں اس کے حکم سے چلیں اور تم اس کا فضل تلاش کرو اور اس کے شکر گزار بنو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ ہواؤں کو بھیجتا ہے جو خوشخبری دیتی ہیں تاکہ تمہیں اپنی رحمت کا مزہ چکھائے اور تاکہ کشتیاں اس کے حکم سے جاری ہوں اور تاکہ تم اس کے فضل کو تلاش کرو اور تاکہ تم شکر ادا کرو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس کی نشانیوں میں ایک یہ ہے کہ چلاتا ہے ہوائیں خوشخبری لانے والیاں اور تاکہ چکھائے تم کو کچھ مزہ اپنی مہربانی کا اور تاکہ چلیں جہاز اس کے حکم سے اور تاکہ تلاش کرو اس کے فضل سے اور تاکہ تم حق مانو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک یہ نشانی ہے کہ وہ ہوائوں کو اس لئے بھیجتا ہے کہ وہ بارش کی خوشخبری دینے والی ہوں اور تا کہ وہ تم کو اپنی رحمت سے لذت اندوز کرے اور تا کہ اس کے حکم سے کشتیاں جاری ہوں اور تا کہ اس کا فضل تلاش کرو اور تا کہ تم اسکا شکر بجا لائو