Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 47

سورة الروم

وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِکَ رُسُلًا اِلٰی قَوۡمِہِمۡ فَجَآءُوۡہُمۡ بِالۡبَیِّنٰتِ فَانۡتَقَمۡنَا مِنَ الَّذِیۡنَ اَجۡرَمُوۡا ؕ وَ کَانَ حَقًّا عَلَیۡنَا نَصۡرُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۴۷﴾

And We have already sent messengers before you to their peoples, and they came to them with clear evidences; then We took retribution from those who committed crimes, and incumbent upon Us was support of the believers.

اور ہم نے آپ سے پہلے بھی اپنے رسولوں کو ان کی قوم کی طرف بھیجا وہ ان کے پاس دلیلیں لائے ۔ پھر ہم نے گناہ گاروں سے انتقام لیا ۔ ہم پر مومنوں کی مدد کرنا لازم ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
رُسُلًا
کئی رسولوں کو
اِلٰی قَوۡمِہِمۡ
طرف ان کی قوم کے
فَجَآءُوۡہُمۡ
تو وہ لائے ان کے پاس
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح نشانیاں
فَانۡتَقَمۡنَا
تو انتقام لیا ہم نے
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان سے جنہوں نے
اَجۡرَمُوۡا
جرم کیا
وَکَانَ
اور ہے
حَقًّا
حق
عَلَیۡنَا
ہم پر
نَصۡرُ
مدد کرنا
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اَرۡسَلۡنَا
بھیجے ہم نے
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
رُسُلًا
رسول
اِلٰی
طرف
قَوۡمِہِمۡ
ان کی قوم کی
فَجَآءُوۡہُمۡ
چنانچہ وہ لائے تھے ان کے پاس
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح نشانیاں
فَانۡتَقَمۡنَا
تو انتقام لیاہم نے
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے
اَجۡرَمُوۡا
جنہوں نے جرم کیا
وَکَانَ
اور ہے
حَقًّا
حق
عَلَیۡنَا
ہم پر
نَصۡرُ
مدد کرنا
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کی
Translated by

Juna Garhi

And We have already sent messengers before you to their peoples, and they came to them with clear evidences; then We took retribution from those who committed crimes, and incumbent upon Us was support of the believers.

اور ہم نے آپ سے پہلے بھی اپنے رسولوں کو ان کی قوم کی طرف بھیجا وہ ان کے پاس دلیلیں لائے ۔ پھر ہم نے گناہ گاروں سے انتقام لیا ۔ ہم پر مومنوں کی مدد کرنا لازم ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ سے پیشتر ہم نے کئی رسول ان کی قوموں کی طرف بھیجے جو روشن دلیلیں لے کر ان کے پاس آئے۔ پھر جو لوگ مجرم تھے ہم نے ان سے انتقام لے لیا اور مومنوں کی مدد کرنا ہمارا حق تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناہم نے آپ سے پہلے بھی رسول اُن کی قوم کی طرف بھیجے تھے پھروہ اُن کے پاس واضح نشانیاں لائے تھے توہم نے اُن سے انتقام لیاجنہوں نے جُرم کیااورمؤمنوں کی مددکرنا ہم پرلازم ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We had indeed sent before you messengers to their people. So they came to them with clear proofs. Then We took vengeance upon those who were guilty. And it was due on Us to help the believers.

اور ہم بھیج چکے ہیں تجھ سے پہلے کتنے رسول اپنی اپنی قوم کے پاس سو پہنچے ان کے پاس نشانیاں لے کر پھر بدلہ لیا ہم نے ان سے جو گنہگار تھے اور حق ہے ہم پر مدد ایمان والوں کی ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ سے پہلے بھی ہم نے رسول ( علیہ السلام) بھیجے ان کی اپنی اپنی قوم کی طرف تو وہ ان کی طرف لے کر آئے واضح نشانیاں پھر ہم نے انتقام لیا (ان میں سے) ان لوگوں سے جو مجرم تھے اور اہل ایمان کی مدد کرنا ہمارے ذمہ تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We sent Messengers before you to their respective nations, and they brought Clear Signs to them. Then We took vengeance upon those who acted wickedly. It was incumbent on Us to come to the aid of the believers.

اور ہم نے تم سے پہلے رسولوں کو ان کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ ان کے پاس روشن نشانیاں لے کر آئے ، 71 پھر جنہوں نے جرم کیا 72 ان سے ہم نے انتقام لیا اور ہم پر یہ حق تھا کہ ہم مومنوں کی مدد کریں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تم سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ان کی قوموں کے پاس بھیجے ، چنانچہ وہ ان کے پاس کھلے کھلے دلائل لے کر آئے ۔ پھر جنہوں نے جرائم کا ارتکاب کیا تھا ، ہم نے ان سے انتقام لیا ، اور ہم نے یہ ذمہ داری لی تھی کہ ایمان والوں کی مدد کریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر ہم تجھ سے پہلے کئی پیغمبر ان کی قوم کی طرف بھیج چکے ہیں وہ نشانیاں (معجزے) لے کر ان کے پاس آئے مگر انہوں نے نہ مانا آخر گناہگاروں نافرمانوں سے ہم نے بدلہ لیا اور ایمان والوں کی مدد ہم کو ضرور تھی 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے آپ سے پہلے بھی پیغمبر ان کی قوموں کی طرف بھیجے پس وہ ان کے پاس نشانیاں (معجزات) لے کر آئے سو ہم نے ان لوگوں سے انتقام لیا جو گناہ کرتے تھے اور اہل ایمان کا غالب کرنا ہمارے ذمہ تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقینا ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے ان کو قوم کی طرف بہت سے رسول بھیجے تھے جو ان کے پاس کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے تھے۔ پھر ہم نے (نافرمانیوں کے سبب) مجرموں سے انتقام لیا۔ اور مومنین کی مدد کرنا (ان کو غالب کرنا) ہماری ذمہ داری ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے تم سے پہلے بھی پیغمبر ان کی قوم کی طرف بھیجے تو وہ اُن کے پاس نشانیاں لےکر آئے سو جو لوگ نافرمانی کرتے تھے ہم نے اُن سے بدلہ لےکر چھوڑا اور مومنوں کی مدد ہم پر لازم تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We sent apostles before thee unto their people. They brought them manifest signs. Then We took vengeance upon those who transgressed. And incumbent upon us was avengement of the believers.

اور ہم نے آپ سے پہلے (بہت سے) پیغمبر ان کی قوموں کے پاس بھیجے اور وہ ان کے پاس دلائل لے کر آئے پھر ہم نے ان لوگوں سے انتقام لے لیا جو جرم کرتے رہے تھے ۔ اور اہل ایمان کا غلبہ تو ہمارے ذمہ تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم سے پہلے بھی رسول بھیجے ان کی قوموں کی طرف ۔ پس وہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے تو ہم نے ان لوگوں سے انتقام لیا جنہوں نے جرم کیا اور اہلِ ایمان کی نصرت ہم پر لازم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق ( اے محبوب ﷺ ) ہم نے آپ سے پہلے بہت سے رسولوں کو ان کی قوم کے پاس بھیجا پس وہ ان کے پاس واضح دلائل لے کر آئے پھر ہم نے ان لوگوں سے جنہوں نے جرم کیا تھا بدلہ لیا اور ایمان والوں کی مدد تو ہم پر ( ہمارے کرم کے طفیل ) واجب ہی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے تم سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تو وہ ان کے پاس نشانیاں لے کر آئے سو جو لوگ نافرمانی کرتے تھے ہم نے ان سے بدلہ لے کر چھوڑا اور مومنوں کی مدد ہم پر لازم تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے آپ سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کو بھیجا ان کی قوموں کی طرف سو وہ بھی ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر پہنچے (مگر جنہوں نے نہیں ماننا تھا انہوں نے نہیں مانا) تو آخرکار ہم نے انتقام لیا ان سے جو (تکذیب و مخالفت حق جیسے) جرائم کے مرتکب ہوئے اور ہمارے ذمے لازم ہے ایمان والوں کی مدد کرنا

Translated by

Noor ul Amin

اور آپ سے قبل ہم نے کئی رسول ان قوموں کی طرف بھیجےجو روشن دلائل لے کر ان کے پاس آ ئے ، پھرجولوگ مجرم تھے ہم نے ان سے انتقام لے لیا اور مومنوں کی مدد کرناہماراحق تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے تم سے پہلے کتنے رسول ان کی قوم کی طرف بھیجے تو وہ ان کے پاس کھلی نشانیاں لائے پھر ہم نے مجرموں سے بدلہ لیا ( ف۱۰۳ ) اور ہمارے ذمہٴ کرم پر ہے مسلمانوں کی مدد فرمانا ( ف۱۰٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور درحقیقت ہم نے آپ سے پہلے رسولوں کو ان کی قوموں کی طرف بھیجا اور وہ ان کے پاس واضح نشانیاں لے کر آئے پھر ہم نے ( تکذیب کرنے والے ) مجرموں سے بدلہ لے لیا ، اور مومنوں کی مدد کرنا ہمارے ذمۂ کرم پر تھا ( اور ہے )

Translated by

Hussain Najfi

بے شک ہم نے آپ سے پہلے ( بہت سے ) پیغمبر ان کی قوموں کی طرف بھیجے جو ان کے پاس کھلی ہوئی نشانیاں ( معجزات ) لے کر آئے ۔ پھر ہم نے مجرموں سے بدلہ لیا اور ہم پر اہلِ ایمان کی مدد کرنا لازم ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We did indeed send, before thee, messengers to their (respective) peoples, and they came to them with Clear Signs: then, to those who transgressed, We meted out Retribution: and it was due from Us to aid those who believed.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), We had sent before you Our Messengers to their people. The Messengers showed them clear miracles and We took revenge on the criminals. It was necessary for Us to help the believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We did send Messengers before you to their own peoples. They came to them with clear proofs, then, We took vengeance on those who committed crimes; and it was incumbent upon Us to help the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We sent before you apostles to their people, so they came to them with clear arguments, then We gave the punishment to those who were guilty; and helping the believers is ever incumbent on Us.

Translated by

William Pickthall

Verily We sent before thee (Muhammad) messengers to their own folk. Then we took vengeance upon those who were guilty (in regard to them). To help believers is ever incumbent upon Us.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम तुम से पहले कितने ही रसूलों को उन की क़ौम की ओर भेज चुके हैं और वे उन के पास खुली निशानियाँ लेकर आए। फिर हम उन लोगों से बदला लेकर रहे जिन्होंने अपराध किया, और ईमान वालों की सहायता करना तो हम पर एक हक़ है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے آپ سے پہلے بہت سے پیغمبران کی قوموں کے پاس بھیجے اور وہ ان کے پاس دلائل لے کر آئے سو ہم نے ان لوگوں سے انتقام لیا جو مرتکب جرائم ہوئے تھے (3) اور اہل ایمان کا غالب کرنا ہمارے ذمہ تھا۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے آپ سے پہلے رسولوں کو ان کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے۔ پھر جنہوں نے جرم کیا ہم نے ان سے انتقام لیا اور مومنوں کی مدد کرنا ہم پر حق تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم نے تم سے پہلے رسولوں کو ان کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ ان کے پاس روشن نشانیاں لے کر آئے ، پھر جنہوں نے جرم کیا ان سے ہم نے انتقام لیا اور ہم پر یہ حق تھا کہ ہم مومنوں کی مدد کریں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ہم نے آپ سے پہلے رسولوں کو ان کی قوم کی طرف بھیجا سو وہ ان کے پاس کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے پھر ہم نے ان لوگوں سے انتقام لے لیا جنہوں نے جرم کیے، اور اہل ایمان کو غالب کرنا ہمارے ذمہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم بھیج چکے ہیں تجھ سے پہلے کتنے رسول اپنی اپنی قوم کے پاس سو پہنچے ان کے پاس نشانیاں لے کر پھر بدلہ لیا ہم نے ان سے جو گناہ گار تھے اور حق ہے ہم پر مدد ایمان والوں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلا شبہ ہم نے آپ سے پہلے بہت سے پیغمبروں کو ان کی قوموں کی طرف بھیجا سو وہ پیغمبر ان قوموں کے پاس صاف دلائل لے کر آئے پھر ہم نے ان لوگوں سے انتقام لیا جو جرائم کے مرتکب ہوئے تھے اور اہل ایمان کی مدد کرنا ہمارے ذمہ لازم تھا