Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 57

سورة الروم

فَیَوۡمَئِذٍ لَّا یَنۡفَعُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا مَعۡذِرَتُہُمۡ وَ لَا ہُمۡ یُسۡتَعۡتَبُوۡنَ ﴿۵۷﴾

So that Day, their excuse will not benefit those who wronged, nor will they be asked to appease [ Allah ].

پس اس دن ظالموں کو ان کا عذر بہانہ کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان سے توبہ اور عمل طلب کیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَیَوۡمَئِذٍ
تو اس دن
لَّایَنۡفَعُ
نہ نفع دے گی
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
مَعۡذِرَتُہُمۡ
معذرت ان کی
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یُسۡتَعۡتَبُوۡنَ
وہ توبہ طلب کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَیَوۡمَئِذٍ
تو اس دن
لَّایَنۡفَعُ
نہ فائدہ دے گی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
مَعۡذِرَتُہُمۡ
ان کی معذرت
وَلَا
اور نہ ہی
ہُمۡ
ان سے
یُسۡتَعۡتَبُوۡنَ
معافی مانگنے کے لیے کہا جائے گا
Translated by

Juna Garhi

So that Day, their excuse will not benefit those who wronged, nor will they be asked to appease [ Allah ].

پس اس دن ظالموں کو ان کا عذر بہانہ کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان سے توبہ اور عمل طلب کیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس اس دن ظالموں کو نہ ان کی معذرت کچھ فائدہ دے گی اور نہ ہی ان سے یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اپنے پروردگار کو راضی کرلیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تواُس دن جن لوگوں نے ظلم کیااُن کی معذرت فائدہ نہ دے گی اورنہ ہی اُن سے معافی مانگنے کے لیے کہاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, on that Day, their apology will not benefit the wrongdoers, nor will they be asked to repent.

اس دن کا نہ آئے گا ان گنہگاروں کو قصور بخشوانا اور نہ ان سے کوئی منانا چاہے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو آج کے دن کچھ فائدہ نہیں پہنچائے گی ظالم لوگوں کو ان کی معذرت اور نہ ہی انہیں توبہ کا موقع دیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So that will be the Day when the excuses of the wrong-doers will not avail them, nor will they be asked to make amends.

پس وہ دن ہوگا جس میں ظالموں کو ان کی معذرت کوئی نفع نہ دے گی اور نہ ان سے معافی مانگنے کے لیے کہا جائے گا ۔ 83

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جن لوگوں نے ظلم کی راہ اپنائی تھی ، اس دن ان کی معذرت انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی ، اور نہ ان سے یہ کہا جائے گا کہ اللہ کی ناراضی دور کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اس دن گنہگاروں کا کوئی عذر کام نہ آئے گا اور نہ ان کو توبہ کرنے کا (اور پروردگار کو راضی کرنے کا موقع دیا جائے گا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

غرض ظالموں کو اس دن ان کا عذر نفع نہ دے گا اور نہ ان سے توبہ قبول کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اس دن ان ظالموں کو ان کی معذرت نفع نہ دے گی اور نہ ان سے معافی کے لئے کہا جائے گا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو اس روز ظالم لوگوں کو ان کا عذر کچھ فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن سے توبہ قبول کی جائے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

On that Day the excusing of themselves will not profit those who did wrong, nor shall they be suffered to please Allah.

غرض اس روز ظالموں کو ان کا عذر کرنا (کچھ) نفع نہ دے گا اور نہ ان سے تدارک چاہا جائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اس دن ان لوگوں کو ان کی معذرت کچھ نفع نہ دے گی جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہوگا اور نہ ان سے یہ چاہا جائے گا کہ وہ خدا کو راضی کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اس دن جن لوگوں نے ظلم کیا ان کو ان کی معذرت کوئی نفع نہ دے گی اور نہ ہی ان لوگوں سے معذرت طلب کی جائے گی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اس روز ظالم لوگوں کو ان کا عذر کچھ فائدہ نہ دے گا اور نہ ان سے توبہ قبول کی جائے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو اس دن ظالموں کو نہ تو ان کی معذرت کچھ کام دے سکے گی اور نہ ہی ان سے معافی مانگنے کو کہا جائے گا

Translated by

Noor ul Amin

پس اس دن ظالموں کو نہ ان کی معذرت کچھ فائدہ دیگی اور نہ ہی ان سے یہ مطالبہ کیا جائے گاکہ وہ اپنے رب کو راضی کرلیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس دن ظالموں کو نفع نہ دے گی ان کی معذرت اور نہ ان سے کوئی راضی کرنا مانگے ( ف۱۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس اس دن ظالموں کو ان کی معذرت کوئی فائدہ نہ دے گی اور نہ ہی ان سے ( اﷲ کو ) راضی کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

سو اس دن ظالموں کو ان کی معذرت کوئی فائدہ نہیں دے گی اور نہ ہی ان سے ( توبہ کرکے ) خدا کو راضی کرنے کیلئے کہا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So on that Day no excuse of theirs will avail the transgressors, nor will they be invited (then) to seek grace (by repentance).

Translated by

Muhammad Sarwar

The excuses of the unjust on this day will be of no avail to them and they will not be able to please God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, on that Day no excuse of theirs will avail those who did wrong, nor will they be allowed to return to seek (Allah's) pleasure.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But on that day their excuse shall not profit those who were unjust, nor shall they be regarded with goodwill.

Translated by

William Pickthall

In that day their excuses will not profit those who did injustice, nor will they be allowed to make amends.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः उस दिन ज़ुल्म करने वालों को उन का कोई उज़्र (सफाई पेश करना) काम न आएगा और न उन से यह चाहा जाएगा कि वे किसी यत्न से (अल्लाह के) प्रकोप को टाल सकें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

غرض اس دن ظالموں کو ان کا عذر کرنا نفع نہ دے گا اور نہ ان سے خدا کی خفگی کا تدارک چاہا جاوے گا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس اس دن ظالموں کی معذرت انہیں کوئی فائدہ نہیں دے گی اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس وہ دن ہوگا جس میں ظالموں کو ان کی معذرت کو ئی نفع نہ دے گی اور نہ ان سے معافی مانگنے کیلئے کہا جائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ان دن ظالموں کو ان کی معذرت نفع نہ دے گی اور نہ انہیں اس کا موقع دیا جائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو اس دن کام نہ آئے گا ان گناہ گاروں کو قصور بخشوانا اور نہ ان سے کوئی منانا چاہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بہر حال اس دن نہ تو ظالموں کا ان کا معذرت کرنا کوئی نفع دے گا اور نہ ان سے خدا کو راضی کرنی کی حواہش کی جائیگی