Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 8

سورة الروم

اَوَ لَمۡ یَتَفَکَّرُوۡا فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ ۟ مَا خَلَقَ اللّٰہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ وَ مَا بَیۡنَہُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَ اَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ وَ اِنَّ کَثِیۡرًا مِّنَ النَّاسِ بِلِقَآیِٔ رَبِّہِمۡ لَکٰفِرُوۡنَ ﴿۸﴾

Do they not contemplate within themselves? Allah has not created the heavens and the earth and what is between them except in truth and for a specified term. And indeed, many of the people, in [the matter of] the meeting with their Lord, are disbelievers.

کیا ان لوگوں نے اپنے دل میں یہ غور نہیں کیا؟ کہ اللہ تعالٰی نے آسمانوں کو اور زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے سب کو بہترین قرینے سے مقرر وقت تک کے لئے ( ہی ) پیدا کیا ہے ، ہاں اکثر لوگ یقیناً اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَتَفَکَّرُوۡا
انہوں نے غور و فکر کیا
فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے نفسوں میں
مَا
نہیں
خَلَقَ
پیدا کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
السَّمٰوٰتِ
آسمانو ں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَمَا
اور جو کچھ
بَیۡنَہُمَاۤ
درمیان ہے ان دونوں کے
اِلَّا
مگر
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَاَجَلٍ
اور وقت
مُّسَمًّی
مقرر کے
وَاِنَّ
اور بےشک
کَثِیۡرًا
بہت سے
مِّنَ النَّاسِ
لوگوں میں سے
بِلِقَآیِٔ
ملاقات کا
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
لَکٰفِرُوۡنَ
البتہ انکار کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَتَفَکَّرُوۡا
انہوں نے غور وفکرکیا
فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے آپ میں
مَا
نہیں
خَلَقَ
پیداکیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَمَا
اور جو
بَیۡنَہُمَاۤ
ان کے درمیان ہے
اِلَّا
مگر
بِالۡحَقِّ
برحق
وَاَجَلٍ
اور مدت
مُّسَمًّی
مقررہ
وَاِنَّ
اور یقیناً
کَثِیۡرًا
بہت سے
مِّنَ النَّاسِ
لوگوں میں سے
بِلِقَآیِٔ
ملاقات کا
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
لَکٰفِرُوۡنَ
یقیناًانکار کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Do they not contemplate within themselves? Allah has not created the heavens and the earth and what is between them except in truth and for a specified term. And indeed, many of the people, in [the matter of] the meeting with their Lord, are disbelievers.

کیا ان لوگوں نے اپنے دل میں یہ غور نہیں کیا؟ کہ اللہ تعالٰی نے آسمانوں کو اور زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے سب کو بہترین قرینے سے مقرر وقت تک کے لئے ( ہی ) پیدا کیا ہے ، ہاں اکثر لوگ یقیناً اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا انہوں نے کبھی اپنے آپ میں غور و فکر نہیں کیا ؟ اللہ نے آسمانوں زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے ان سب کو کسی حقیقی مصلحت اور ایک مقررہ وقت تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ مگر لوگوں میں سے اکثر اپنے پروردگار کی ملاقات سے منکر ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکیاانہوں نے اپنے آپ میں غوروفکرنہیں کیاکہ اﷲ تعالیٰ نے آسمانوں کو اورزمین کواوراُن کے درمیان کوبرحق اورمدّتِ مقررہ تک پیدا کیا ہے اوریقیناًبہت سے لوگ اپنے رب کی ملاقات کایقیناانکارکرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did they not reflect in their own selves? Allah did not create the heavens and the earth and what is between them but with a just cause and for an appointed time. And many of the people deny the meeting with their Lord.

کیا دھیان نہیں کرتے اپنے جی میں کہ اللہ نے جو بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے سو ٹھیک سادھ کر اور وعدہ مقرر پر اور بہت لوگ اپنے رب کا ملنا نہیں مانتے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ لوگ اپنی ذات میں غور نہیں کرتے نہیں پیدا کیا اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے مگر حق کے ساتھ اور ایک وقت معینّ تک کے لیے اور یقیناً بہت سے لوگ اپنے رب سے ملاقات کے منکر ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they not reflect on themselves? Allah created the heavens and the earth and whatever lies between them in Truth and for an appointed term. Yet many people deny that they will meet their Lord.

کیا انہوں نے کبھی اپنے آپ میں غور و فکر نہیں کیا ؟5 اللہ نے زمین اور آسمانوں کو اور ان ساری چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں برحق اور ایک مقرر مدت ہی کے لیےپیدا کیا ہے ۔ 6 مگر بہت سے لوگ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں ۔ 7

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا انہوں نے اپنے دلوں میں غور نہیں کیا؟ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان پائی جانے والی چیزوں کو بغیر کسی برحق مقصد کے اور کوئی میعاد مقرر کیے بغیر پیدا نہیں کردیا ۔ ( ٣ ) اور بہت سے لوگ ہیں کہ اپنے پروردگار سے جا ملنے کے منکر ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان لوگوں نے اپنے دلوں میں سوچا نہیں 8 اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین اور جو ان کے بیچ میں ہے حکمت ہی کے ساتھ اور ایک ٹھیری ہوئی مدت کے لئے بنائے ہیں 9 اور بہت سے آدمی تو اپنے مالک سے ملنے کو ہی نہیں مانتے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا انہوں نے اپنے دلوں میں یہ غور نہیں کیا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے کسی حکمت ہی سے اور ایک معیاد معین کے لئے پیدا فرمایا ہے۔ اور بیشک بہت سے آدمی اپنے پروردگار کے ملنے سے منکر ہیں 0

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا انہوں نے کبھی اپنے دلوں میں غور کیا ہے کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان سب کو برحق اور (مقرر) مدت تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ لیکن اکثر لوگ اپنے پروردگار کے سامنے حاضری کا انکار کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا اُنہوں نے اپنے دل میں غور نہیں کیا۔ کہ خدا نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اُن کو حکمت سے اور ایک وقت مقرر تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ اور بہت سے لوگ اپنے پروردگار سے ملنے کے قائل ہی نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ponder they not in their minds: Allah hath not created the heavens and the earth and whatsoever is in-between the twain save with a purpose and for a term appointed? And verily many men in the meecing of their Lord are unbelievers.

کیا انہوں نے اپنے دلوں میں غور نہیں کیا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ بھی ان کے درمیان ہے سب کو کسی حکمت ہی سے اور ایک میعاد معین تک کے لئے پیدا کیا ہے اور کثرت سے لوگ اپنے پروردگار کی ملاقات کے منکر ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے اپنے دلوں میں غور نہیں کیا؟ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ، نہیں پیدا کیا ہے مگر غایت وحکمت اور ایک مدت مقرر کے ساتھ اور لوگوں میں سے بہت سے ایسے ہیں ، جو اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا انہوں نے اپنی جانوں میں غور ( وفکر ) نہیں کیا ، اللہ ( تعالیٰ ) نے آسمانوں کو اور زمین کو اور جو ان دونوں کے درمیان ہے حق ( وحکمت ) ہی سے پیدا فرمایا ہے اور اک مقررہ میعاد ( تک ) کے لیے اور بے شک اکثر لوگ اپنے رب کی ملاقات سے البتہ انکار کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے اپنے نفسوں میں غور نہیں کیا کہ اس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے ان کو حکمت سے اور ایک وقت مقرر تک کے لیے پیدا کیا ہے اور بہت سے لوگ اپنے رب کی ملاقات کا انکار کرنے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں نے کبھی غور و فکر سے کام نہیں لیا اپنے دلوں میں کہ اللہ نے نہیں پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی کائنات کو مگر حق کے ساتھ اور ایک مقررہ مدت تک کے لئے اور بیشک بہت سے لوگ اپنے رب کی ملاقات (اور اس کے حضور پیشی) کے پکے منکر ہیں

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہوں نے کبھی اپنے آ پ میں غوروفکرنہیں کیا ؟اللہ نے زمین وآسمان اور ان کے درمیان جو کچھ ہے سب کو کسی حقیقی مصلحت اور ایک مقرروقت تک کے لئے پیدا کیا ہے مگر لوگوں میں سے اکثراپنے رب کی ملاقات سے منکرہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا انہوں نے اپنے جی میں نہ سوچا کہ ، اللہ نے پیدا نہ کیے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے مگر حق ( ف۱۱ ) اور ایک مقرر میعاد سے ( ف۱۲ ) اور بیشک بہت سے لوگ اپنے رب سے ملنے کا انکار رکھتے ہیں ( ف۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے اپنے مَن میں کبھی غور نہیں کیا کہ اﷲ نے آسمانوں اور زمین کو اور جوکچھ ان دونوں کے درمیان ہے پیدا نہیں فرمایا مگر ( نظامِ ) حق اور مقرّرہ مدت ( کے دورانیے ) کے ساتھ ، اور بیشک بہت سے لوگ اپنے رب کی ملاقات کے مُنکِر ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا انہوں نے اپنے آپ میں کبھی غور و فکر نہیں کیا؟ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو ( حق اور حکمت کے ) ساتھ ایک مقررہ مدت تک کیلئے پیدا کیا ہے اور یقیناً بہت سے لوگ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حضوری کے منکر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they not reflect in their own minds? Not but for just ends and for a term appointed, did Allah create the heavens and the earth, and all between them: yet are there truly many among men who deny the meeting with their Lord (at the Resurrection)!

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they not thought that God has not created the heavens and the earth and all that is between them but for a genuine purpose to exist for an appointed term? Many people do not believe in their meeting with their Lord.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Do they not reflect upon themselves) Thinking and pondering how Allah created various things in the upper and lower realms and in the space between, realizing that this was not created in jest or in vain, but in truth, and that it will continue until an appointed time, the Day of Resurrection

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not reflect within themselves: Allah did not create the heavens and the earth and what is between them two but with truth, and (for) an appointed term? And most surely most of the people are deniers of the meeting of their Lord.

Translated by

William Pickthall

Have they not pondered upon themselves? Allah created not the heavens and the earth, and that which is between them, save with truth and for a destined end. But truly many of mankind are disbelievers in the meeting with their Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन्होंने अपने आप में सोच-विचार नहीं किया? अल्लाह ने आकाशों और धरती को और जो कुछ उन के बीच है सत्य के साथ और एक नियत अवधि ही के लिए पैदा किया है। किन्तु बहुत-से लोग अपने प्रभु के मिलन का इनकार करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا انہوں نے اپنے دلوں میں یہ غور نہیں کیا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین کو اور ان چیزوں کو جو ان کے درمیان میں ہیں کسی حکمت ہی سے اور ایک معیاد معین کے لیے پیدا کیا ہے (4) اور بہت سے آدمی اپنے رب کے ملنے کے منکر ہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا انہوں نے اپنے آپ پر غور نہیں کیا اور یہ نہیں سوچا کہ اللہ نے زمین اور آسمانوں کو اور ان چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں با مقصد اور ایک مقرر مدّت کے لیے پیدا کیا ہے۔ مگر بہت سے لوگ اپنے رب کی ملاقات کے انکاری ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا انہوں نے کبھی اپنے آپ میں غوروفکر نہیں کیا ؟ اللہ نے زمین اور آسمانوں کو اور ان ساری چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں ، برحق اور ایک مدت مقرر ہی کے لیے پیدا کیا ہے مگر بہت سے لوگ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا انہوں نے اپنے نفسوں میں غور نہیں کیا، اللہ نے آسمانوں کو اور زمین کو اور جو ان دونوں کے درمیان ہے پیدا نہیں فرمایا مگر حق کے ساتھ اور ایک معینہ مدت تک، اور بلاشبہ بہت سے لوگ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا دھیان نہیں کرتے اپنے جی میں کہ اللہ نے جو بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے سو ٹھیک سادھ کر اور وعدہ مقرر پر اور بہت لوگ اپنے رب کا ملنا نہیں مانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان لوگوں نے اپنے دلوں میں کبھی یہ غور نہیں یا کہ اللہ نے آسمانوں کو اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اس کے کسی خالص مصلحت ہی سے پیدا کیا ہے اور ایک وقت مقرر ہ تک کیلئے ہی پیدا کیا ہے اور بہت سے آدمی تو اپنے رب کے روبرو حاضر ہونے کو مانتے ہی نہیں