Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 12

سورة لقمان

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا لُقۡمٰنَ الۡحِکۡمَۃَ اَنِ اشۡکُرۡ لِلّٰہِ ؕ وَ مَنۡ یَّشۡکُرۡ فَاِنَّمَا یَشۡکُرُ لِنَفۡسِہٖ ۚ وَ مَنۡ کَفَرَ فَاِنَّ اللّٰہَ غَنِیٌّ حَمِیۡدٌ ﴿۱۲﴾

And We had certainly given Luqman wisdom [and said], "Be grateful to Allah ." And whoever is grateful is grateful for [the benefit of] himself. And whoever denies [His favor] - then indeed, Allah is Free of need and Praiseworthy.

اور ہم نے یقیناً لقمان کو حکمت دی تھی کہ تو اللہ تعالٰی کا شکر کر ہر شکر کرنے والا اپنے ہی نفع کے لئے شکر کرتا ہے جو بھی ناشکری کرے وہ جان لے کہ اللہ تعالٰی بے نیاز اور تعریفوں والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اٰتَیۡنَا
دی ہم نے
لُقۡمٰنَ
لقمان کو
الۡحِکۡمَۃَ
حکمت
اَنِ
ی کہ
اشۡکُرۡ
شکر کرو
لِلّٰہِ
اللہ کا
وَمَنۡ
اور جو
یَّشۡکُرۡ
شکر کرے
فَاِنَّمَا
تو بےشک
یَشۡکُرُ
وہ شکر کرتا ہے
لِنَفۡسِہٖ
اپنی ہی نفس کے لیے
وَمَنۡ
اور جو
کَفَرَ
ناشکری کرے
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ
غَنِیٌّ
بہت بےنیاز ہے
حَمِیۡدٌ
خوب تعریف والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اٰتَیۡنَا
عطا کی ہم نے
لُقۡمٰنَ
لقمان کو
الۡحِکۡمَۃَ
حکمت
اَنِ
یہ کہ
اشۡکُرۡ
تم شکراداکرو
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
وَمَنۡ
اور جوکوئی
یَّشۡکُرۡ
شکرکرتاہے
فَاِنَّمَا
تو یقیناً
یَشۡکُرُ
وہ شکرکرتاہے
لِنَفۡسِہٖ
اپنے ہی لیے
وَمَنۡ
اور جس نے
کَفَرَ
ناشکری کی
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَنِیٌّ
بے نیاز ہے
حَمِیۡدٌ
قابل تعریف ہے
Translated by

Juna Garhi

And We had certainly given Luqman wisdom [and said], "Be grateful to Allah ." And whoever is grateful is grateful for [the benefit of] himself. And whoever denies [His favor] - then indeed, Allah is Free of need and Praiseworthy.

اور ہم نے یقیناً لقمان کو حکمت دی تھی کہ تو اللہ تعالٰی کا شکر کر ہر شکر کرنے والا اپنے ہی نفع کے لئے شکر کرتا ہے جو بھی ناشکری کرے وہ جان لے کہ اللہ تعالٰی بے نیاز اور تعریفوں والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے لقمان کو حکمت عطا کی (جو یہ تھی) کہ اللہ کا شکر ادا کرتے رہو۔ جو کوئی شکر ادا کرتا ہے وہ اپنے ہی (فائدہ کے) لئے کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو اللہ یقینا (اس کے شکر سے) بےنیاز ہے اور خود اپنی ذات میں محمود ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناہم نے لقمان کوحکمت عطا کی تھی کہ اﷲ تعالیٰ کاشکراداکرو! اورجوکوئی شکرکرتاہے وہ اپنے ہی لیے شکر کرتا ہے اورجس نے ناشکری کی تو یقیناًاﷲ تعالیٰ بے نیاز،بہت تعریفوں والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We gave wisdom to Luqman, ( and said), |"Be grateful to Allah.|" And whoever is grateful is, in fact, grateful for his own benefit, and whoever is ungrateful, then Allah is free of all needs, worthy of all praise.

اور ہم نے دی لقمان کو عقلمندی کہ حق مان اللہ کا اور جو کوئی حق مانے اللہ کا تو مانے گا اپنے بھلے کو اور جو کوئی منکر ہوگا تو اللہ بےپرواہ ہے سب تعریفوں والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی تھی کہ اللہ کا شکر ادا کرو اور جو کوئی بھی شکر کرتا ہے تو وہ شکر کرتا ہے اپنے ہی بھلے کے لیے اور جو کوئی نا شکری کرتا ہے تو اللہ بےنیاز ہے اور وہ اپنی ذات میں خود محمود ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We bestowed wisdom upon Luqman, (enjoining): “Give thanks to Allah.” Whoso gives thanks to Allah, does so to his own good. And whoso disbelieves (let him know that) Allah is All-Sufficient, Immensely Praiseworthy.

ہم17 نے لقمان کو حکمت عطا کی تھی کہ اللہ کے شکر گزار ہو 18 ۔ جو کوئی شکر کرے اس کا شکر اس کے اپنے ہی لیے مفید ہے ۔ اور جو کوئی کفر کرے تو حقیقت میں اللہ بے نیاز اور آپ سے آپ محمود ہے 19 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی تھی ، ( ٤ ) ( اور ان سے کہا تھا ) کہ اللہ کا شکر کرتے رہو ۔ ( ٥ ) اور جو کوئی اللہ کا شکر اداکرتا ہے وہ خود اپنے فائدے کے لیے شکر کرتا ہے اور اگر کوئی ناشکری کرے تو اللہ بڑا بے نیاز ہے ، بذات خود قابل تعریف ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم (تجھ سے پہلے) لقمان کو حکمت دے چکے ہیں 4 اور (ہم نے اس سے فرمایا) اللہ کا شکر کر 1 اور جو کوئی شکر کرے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لئے شکر کریگا اس کو اللہ اور زیادہ نعمتیں دیگا اور جو کوئی ناشکری کرے تو اللہ بےپرواہ ہے خوبیوں والاف 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے لقمن کو دانشمندی عطا فرمائی کہ اللہ کا شکر ادا کرتے رہو اور جو (اللہ کا) شکر ادا کرے تو وہ بیشک اپنے (نفع کے) کے لئے کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو بیشک اللہ بےنیاز (اور) خوبیوں کے مالک ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یقینا ہم نے لقمان کو حکمت و دانائی عطا کی تھی ( اور کہا تھا کہ) تم اللہ کا شکر ادا کرو۔ اور جو شخص شکت کرتا ہے وہ اپنے ہی بھلے کے لئے کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے (اس کا وبال اسی پر ہے) بیشک اللہ تو بےنیاز ہے اور تمام تعریفوں کا مستحق ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے لقمان کو دانائی بخشی۔ کہ خدا کا شکر کرو۔ اور جو شخص شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے۔ اور جو ناشکری کرتا ہے تو خدا بھی بےپروا اور سزاوار حمد (وثنا) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We vouchsafed unto Luqman Wisdom, saying: give thanks unto Allah; and whosoever giveth thanks giveth thanks for his soul; and whosoever is unthankful--then verily Allah is self-sufficient, praiseworthy

اور بیشک ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی ۔ (اور یہ حکم) کہ اللہ کا شکر کرتے رہو اور جو کوئی شکر کرتا ہے وہ اپنے ہی ( نفع کے) لئے شکر کرتا ہے ۔ اور جو کوئی ناشکری کرے سو اللہ بےنیاز ہے ستودہ صفات ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے لقمان کو حکمت عطا فرمائی کہ اللہ کے شکر گذار رہو اور جو شکر گذار رہے گا تو اپنے ہی لئے رہے گا اور جو ناشکری کرے گا تو اللہ بے نیاز وستودہ صفات ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے ( حضرت ) لقمان کو عقل مندی عطا فرمائی کہ اللہ ( تعالیٰ ) کا شکر ادا کیجیے اور جو شخص شکر کرے اپنے ہی ( فائدے کے ) لیے کرتا ہے اور جو شخص ناشکری کرے پس بے شک اللہ ( تعالیٰ ) بے نیاز ہر قسم کی حمد و ثنا کا مالک ( قابل تعریف ) ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے لقمان کو دانائی بخشی کہ اللہ کا شکر کرو۔ اور جو شخص شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لیے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو اللہ بھی بےپرواہ اور سزا و ارِحمد و ثنا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے بخشی تھی لقمٰن کو حکمت (و دانائی کی دولت) کہ تم شکر بجا لاؤ اللہ کے لئے اور (حقیقت یہ ہے کہ) جو شکر کرتا ہے تو سوائے اس کے نہیں کہ وہ اپنے ہی (بھلے کے) لئے شکر کرتا ہے اور جس نے کفر کیا تو (اس سے اللہ کا کچھ نہیں بگڑے گا کہ) بیشک اللہ غنی (و بےنیاز) اور خود ہی تعریفوں والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے لقمان کو حکمت عطاکی ( جویہ تھی ) کہ اللہ کا شکراداکرتے رہو ، جوکوئی شکرکرتا ہے وہ اپنے ہی فائدے کے لئے کرتا ہے اورجو ناشکری کرے تو اللہ یقینابے نیاز ہے اور اپنی ذات میں محمودہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے لقمان کو حکمت عطا فرمائی ( ف۱۳ ) کہ اللہ کا شکر کر ( ف۱٤ ) اور جو شکر کرے وہ اپنے بھلے کو شکر کرتا ہے ( ف۱۵ ) اور جو ناشکری کرے تو بیشک اللہ بےپرواہ ہے سب خوبیاں سراہا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے لقمان کو حکمت و دانائی عطا کی ، ( اور اس سے فرمایا ) کہ اﷲ کا شکر ادا کرو اور جو شکر کرتا ہے وہ اپنے ہی فائدہ کے لئے شکر کرتا ہے ، اور جو ناشکری کرتا ہے تو بیشک اﷲ بے نیاز ہے ( خود ہی ) سزاوارِ حمد ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے لقمان کو حکمت ( و دانائی ) عطا کی ( اور کہا ) کہ خدا کا شکر ادا کرو اور جو شکر ادا کرتا ہے وہ اپنے ہی فائدہ کیلئے شکر ادا کرتا ہے اور جو کفرانِ نعمت ( ناشکری ) کرتا ہے ( وہ اپنا نقصان کرتا ہے کیونکہ ) بے شک اللہ بے نیاز ہے ( اور ) لائقِ حمد و ثنا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

we bestowed (in the past) Wisdom on Luqman: "Show (thy) gratitude to Allah." Any who is (so) grateful does so to the profit of his own soul: but if any is ungrateful, verily Allah is free of all wants, Worthy of all praise.

Translated by

Muhammad Sarwar

We gave wisdom to Luqman so that he would give thanks to God. Those who give thanks to God do so for their own good. Those who are ungrateful should know that God is Self-sufficient and Praiseworthy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We bestowed upon Luqman Al-Hikmah saying: "Give thanks to Allah." And whoever gives thanks, he gives thanks for (the good of) himself. And whoever is unthankful, then verily, Allah is All-Rich, Worthy of all praise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We gave wisdom to Luqman, saying: Be grateful to Allah. And whoever is grateful, he is only grateful for his own soul; and whoever is ungrateful, then surely Allah is Self-sufficient, Praised.

Translated by

William Pickthall

And verily We gave Luqman wisdom, saying: Give thanks unto Allah; and whosoever giveth thanks, he giveth thanks for (the good of) his soul. And whosoever refuseth - Lo! Allah is Absolute, Owner of Praise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही हम ने लुकमान को तत्वदर्शिता प्रदान की थी कि अल्लाह के प्रति कृतज्ञता दिखलाओ और जो कोई कृतज्ञता दिखलाए, वह अपने ही भले के लिए कृतज्ञता दिखलाता है। और जिस ने अकृतज्ञता दिखलाई तो अल्लाह वास्तव में निस्पृह, प्रशंसनीय है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے لقمان کو دانشمندی عطا فرمائی (4) کہ اللہ تعالیٰ کا شکر کرتے رہو اور جو شخص شکر کرے گا وہ اپنے ذاتی نفع کے لیے شکر کرتا ہے (5) اور جو ناشکری کرے گا تو اللہ تعالیٰ بےنیاز خوبیوں والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی تھی تاکہ اللہ کا شکر ادا کرے، جو شکر کرے گا اس کا شکر اسی کے لیے فائدہ مند ہے۔ اور جو کفر کرے گا حقیقت ہے کہ اللہ اس کے کفر سے بےپرواہ ہے کیونکہ وہ لائقِ تعریف ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے لقمان کو حکمت عطا کی تھی کہ اللہ کا شکر گزار ہو۔ جو کوئی شکر کرے اس کا شکر اس کے اپنے ہی لیے مفید ہے اور جو کفر کرے تو حقیقت میں اللہ بےنیاز اور آپ سے آپ محمود ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ہم نے لقمان کو دانشمندی عطا فرمائی کہ اللہ کا شکر ادا کر، اور جو شخص شکر ادا کرے سو وہ اپنے ہی بھلے کے لیے شکر ادا کرتا ہے، اور جو شخص ناشکری کرے تو اس میں شک نہیں کہ اللہ بےنیاز حمد کا مستحق ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے دی لقمان کو عقلمندی   کہ حق مان اللہ کا اور جو کوئی حق مانے اللہ کا تو مانے گا اپنے بھلے کو اور جو کوئی منکر ہوگا تو اللہ بےپروا ہے سب تعریفوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلا شبہ ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی اور حکم دیا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا رہ اور جو شخص شکر ادا کرتا ہے تو اپنے ہی بھلے کو شکر کرتا ہے اور جو نا سپاسی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بےنیاز اور سزا وار حمد وثناء ہے