Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 18

سورة لقمان

وَ لَا تُصَعِّرۡ خَدَّکَ لِلنَّاسِ وَ لَا تَمۡشِ فِی الۡاَرۡضِ مَرَحًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ کُلَّ مُخۡتَالٍ فَخُوۡرٍ ﴿ۚ۱۸﴾

And do not turn your cheek [in contempt] toward people and do not walk through the earth exultantly. Indeed, Allah does not like everyone self-deluded and boastful.

لوگوں کے سامنے اپنے گال نہ پھلا اور زمین پراترا کر نہ چل کسی تکبر کرنے والے شیخی خورے کو اللہ تعا لٰی پسند نہیں فرماتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تُصَعِّرۡ
تم موڑو
خَدَّکَ
اپنا گال
لِلنَّاسِ
لوگوں سے
وَلَا
اور نہ
تَمۡشِ
تم چلو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مَرَحًا
اکڑ کر/اترا کر
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایُحِبُّ
نہیں وہ پسند کرتا
کُلَّ
ہر
مُخۡتَالٍ
خود پسند
فَخُوۡرٍ
فخر جتانے والے کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تُصَعِّرۡ
تکبر سے پھیرو
خَدَّکَ
اپنا منہ
لِلنَّاسِ
لوگوں سے
وَلَا
اور نہ ہی
تَمۡشِ
چلو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مَرَحًا
اکڑ کر
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایُحِبُّ
نہیں محبت رکھتا
کُلَّ
کسی
مُخۡتَالٍ
خودپسند 
فَخُوۡرٍ
فخرکرنے والے سے
Translated by

Juna Garhi

And do not turn your cheek [in contempt] toward people and do not walk through the earth exultantly. Indeed, Allah does not like everyone self-deluded and boastful.

لوگوں کے سامنے اپنے گال نہ پھلا اور زمین پراترا کر نہ چل کسی تکبر کرنے والے شیخی خورے کو اللہ تعا لٰی پسند نہیں فرماتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (از راہ تکبر) لوگوں سے اپنے گال نہ پھلانا، نہ ہی زمین میں اکڑ کر چلنا (کیونکہ) اللہ کسی خود پسند اور شیخی خور کو پسند نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورلوگوں سے منہ پھیرکربات نہ کرو اور زمین میں اکڑکرنہ چلو،یقینااﷲ تعالیٰ کسی خودپسند،فخرکرنے والے سے محبت نہیں کرتا ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not turn your cheek away from people, and do not walk on the earth haughtily. Surely, Allah does not like anyone arrogant, proud.

اور اپنے گال مت پھلا لوگوں کی طرف اور مت چل زمین پر اتراتا بیشک اللہ کو نہیں بھاتا کوئی اتراتا بڑائیاں کرنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اپنے گالوں کو پھلا کر مت رکھو لوگوں کے سامنے اور زمین میں اکڑ کر مت چلو یقیناً اللہ ہر شیخی خورے تکبر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not (contemptuously) turn your face away from people, nor tread haughtily upon earth. Allah does not love the arrogant and the vainglorious.

اور لوگوں سے منہ پھیر کر بات نہ کر 31 ، نہ زمین میں اکڑ کر چل ، اللہ کسی خو دپسند اور فخر جتانے والے شخص کو پسند نہیں کرتا 32 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور لوگوں کے سامنے ( غرور سے ) اپنے گال مت پھلاؤ ، اور زمین پر اتراتے ہوئے مت چلو ۔ یقین جانو اللہ کسی اترانے والے شیخی باز کو پسند نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگوں سے اپنے گال نہ پھلا 15 اور زمین میں اترانا (اکڑتا) ہوا چل کیوں کہ اللہ تعالیٰ کسی اترانے (اکڑنے) والے شیخی خورے کو پسند نہیں کرتا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (غرور کرتے ہوئے) لوگوں سے اپنے گال نہ پھلانا اور زمین میں اکڑ کر نہ چلنا۔ بیشک اللہ کسی تکبر کرنے والے ، فخر کرنے والے کو پسند نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور لوگوں سے منہ پھیر کر بات نہ کر۔ نہ زمین پر اکڑ کر چل۔ بیشک اللہ تعالیٰ ہر اترانے والے اور مغرور آدمی کو پسند نہیں کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (ازراہ غرور) لوگوں سے گال نہ پھلانا اور زمین میں اکڑ کر نہ چلنا۔ کہ خدا کسی اترانے والے خود پسند کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And turn not away thy cheek from men nor walk on the earth stultingly, verily Allah loveth not any vainglorious boaster.

اور لوگوں سے اپنا رخ مت پھیر اور زمین پر اکڑ کر مت چک بیشک اللہ کسی تکبر کرنے والے فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں سے بے رُخی نہ کر اور زمین میں اکڑ کر نہ چل ، اللہ کسی اکڑنے والے اور فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور لوگوں سے اپنا چہرہ ( رُخ ) مت پھیرنا اور زمین میں اکڑ کر مت چلنا ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کسی خود پسند ( شیخی خور ) تکبر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور غرور سے لوگوں سے گال نہ پھلانا اور زمین میں اکڑ کر نہ چلنا کہ اللہ کسی مغرور اور خود پسند کو پسند نہیں کرتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور لوگوں سے (تکبر کے طور پر) منہ پھیر کے بات نہ کرنا اور نہ ہی اکڑ کر چلنا (اللہ کی) اس زمین میں بیشک اللہ پسند نہیں فرماتا کسی بھی خود پسند شیخی باز کو

Translated by

Noor ul Amin

اور ( از راہ تکبر ) لوگوں سے اپناچہراپھیرکربات نہ کر اور نہ ہی زمین میں اکڑکرچلنا ( کیونکہ ) اللہ کسی خودپسند اور شیخی خورے کو پسندنہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کسی سے بات کرنے میں ( ف۳۱ ) اپنا رخسارہ کج نہ کر ( ف۳۲ ) اور زمین میں اِتراتا نہ چل ، بیشک اللہ کو نہیں بھاتا کوئی اِتراتا فخر کرتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور لوگوں سے ( غرور کے ساتھ ) اپنا رخ نہ پھیر ، اور زمین پر اکڑ کر مت چل ، بیشک اﷲ ہر متکبّر ، اِترا کر چلنے والے کو ناپسند فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( تکبر سے ) اپنا رخسار لوگوں سے نہ پھیر اور زمین پر ناز و انداز سے نہ چل ۔ بے شک خدا تکبر کرنے والے ( اور ) بہت فخر کرنے والے کو دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And swell not thy cheek (for pride) at men, nor walk in insolence through the earth; for Allah loveth not any arrogant boaster.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not scornfully turn your face away from people. Do not walk around puffed-up with pride; God does not love arrogant and boastful people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And turn not your face away from men with pride, nor walk in insolence through the earth. Verily, Allah likes not any arrogant boaster."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not turn your face away from people in contempt, nor go about in the land exulting overmuch; surely Allah does not love any self-conceited boaster;

Translated by

William Pickthall

Turn not thy cheek in scorn toward folk, nor walk with pertness in the land. Lo! Allah loveth not each braggart boaster.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"और लोगों से अपना रूख़ न फेर और न धरती में इतराकर चल। निश्चय ही अल्लाह किसी अहंकारी, डींग मारने वाले को पसन्द नहीं करता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور لوگوں سے اپنا رخ مت پھیر اور زمین پر اترا کر مت چل بیشک اللہ تعالیٰ کسی تکبر کرنے والے فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور لوگوں سے منہ پھیر کر بات نہ کر نہ زمین میں اکڑ کر چل ” اللہ “ کسی متکبر اور فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور لوگوں سے منہ پھیر کر بات نہ کر ، نہ زمین میں اکڑ کر چل ، اللہ کسی خود پسند اور فخر جتانے والے شخص کو پسند نہیں کرتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تو لوگوں سے اپنا رخ مت پھیر اور زمین پر اترا کر مت چل، بلاشبہ تکبر کرنے والے کو اللہ پسند نہیں فرماتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اپنے گال مت پھلا لوگوں کی طرف مت چل زمین پر اتراتا بیشک اللہ کو نہیں بھاتا کوئی اتراتا بڑائیاں کرنے والا  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور لوگوں سے بےرخی کا برتائو نہ کر اور زمین پر متکبرانہ چال سے نہ چلا کر بیشک اللہ کسی تکبر کرنیوالے شیخی مارنے والے کو پسند نہیں کرتا