Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 24

سورة لقمان

نُمَتِّعُہُمۡ قَلِیۡلًا ثُمَّ نَضۡطَرُّہُمۡ اِلٰی عَذَابٍ غَلِیۡظٍ ﴿۲۴﴾

We grant them enjoyment for a little; then We will force them to a massive punishment.

ہم انہیں گو کچھ یونہی سا فائدہ دے دیں لیکن ( بالآخر ) ہم انہیں نہایت بیچارگی کی حالت میں سخت عذاب کی طرف ہنکالے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

نُمَتِّعُہُمۡ
ہم فائدہ دیں گے انہیں
قَلِیۡلًا
تھوڑا سا
ثُمَّ
پھر
نَضۡطَرُّہُمۡ
ہم مجبور کریں گے انہیں
اِلٰی عَذَابٍ
طرف عذاب
غَلِیۡظٍ
سخت کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

نُمَتِّعُہُمۡ
ہم سامان دے رہے ہیں ان کو
قَلِیۡلًا
تھوڑا 
ثُمَّ
پھر
نَضۡطَرُّہُمۡ
ہم مجبور کرکے لے جائیں گے ان کو
اِلٰی
طرف
عَذَابٍ
عذاب کی
غَلِیۡظٍ
بہت سخت
Translated by

Juna Garhi

We grant them enjoyment for a little; then We will force them to a massive punishment.

ہم انہیں گو کچھ یونہی سا فائدہ دے دیں لیکن ( بالآخر ) ہم انہیں نہایت بیچارگی کی حالت میں سخت عذاب کی طرف ہنکالے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم انھیں تھوڑی مدت مزے کرلینے کا موقعہ دے رہے ہیں پھر انھیں بےبس کر کے سخت عذاب کی طرف کھینچ لائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہم انہیں بہت تھوڑا سامان دے رہے ہیں، پھرہم انہیں ایک بہت سخت عذاب کی طرف مجبورکرکے لے جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We let them enjoy a little, then We will drag them to a heavy punishment.

کام چلا دیں گے ہم ان کا تھوڑے دنوں پھر پکڑ بلائیں گے ان کو گاڑھے عذاب میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم انہیں تھوڑی دیر کے لیے مال و متاع دے رہے ہیں پھر ہم انہیں کھینچ کر لائیں گے ایک بہت گاڑھے عذاب کی طرف

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We allow them to enjoy themselves a while in the world and then We shall drive them in utter helplessness to a harsh chastisement.

ہم تھوڑی مدت انہیں دنیا میں مزے کرنے کا موقع دے رہے ہیں ، پھر ان کو بے بس کر کے ایک سخت عذاب کی طرف کھینچ لے جائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم انہیں کچھ مزے اڑانے کا موقع دے رہے ہیں ، پھر ہم انہیں ایک سخت عذاب کی طرف کھینچ کرلے جائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم ان کو تھوڑا سا دنیا کا مزہ اٹھانے دینگے یا چند روز پھر ان کو سخت عذاب میں پکڑے جائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم ان کو چند روزہ عیش دیئے ہوئے ہیں پھر ان کو مجبور کرکے سخت عذاب کی طرف لے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم انہیں (دنیا کا ) تھوڑا سا تھوڑاسا زندگی گزارنے کا سامان دیں گے۔ پھر ہم انہیں ایک سخت ترین عذاب کی طرف کھینچ لائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم اُن کو تھوڑا سا فائدہ پہنچائیں گے پھر عذاب شدید کی طرف مجبور کر کے لیجائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

We let them enjoy for a while, and then We shall drive them to a torment rough.

ہم انہیں چند روزہ عیش دیئے ہوئے ہیں پھر ان کو سخت عذاب کی طرف کشاں کشاں پہنچا دیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم ان کو کچھ دن برومند کریں گے ، پھر ان کو ایک سخت عذاب کی طرف دھکیلیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہم ان کو چند دن کا فائدہ دے رہے ہیں پھر ہم ان کو زبردستی ایک سخت عذاب کی طرف لے آئیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم ان کو تھوڑا سا فائدہ پہنچائیں گے پھر شدید عذاب کی طرف مجبور کر کے لے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہم انھیں تھوڑی سی مدت مزے کرنے کا موقع دے رہے ہیں پھر ان کو بےبس کر کے کھینچ لائیں گے ایک بڑے ہی سخت عذاب کی طرف

Translated by

Noor ul Amin

ہم انہیں دنیامیں تھوڑی مدت مزے کرنے کا موقع دیں گے پھر بے بس کرکے شدیدعذاب کی طرف کھینچ لائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم انھیں کچھ برتنے دیں گے ( ف٤٤ ) پھر انھیں بےبس کرکے سخت عذاب کی طرف لے جائیں گے

Translated by

Tahir ul Qadri

ہم انہیں ( دنیا میں ) تھوڑا سا فائدہ پہنچائیں گے پھر ہم انہیں بے بس کر کے سخت عذاب کی طرف لے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

ہم انہیں چند روزہ عیش کا موقع دیں گے اور پھر انہیں سخت عذاب کی طرف کشاں کشاں لے جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We grant them their pleasure for a little while: in the end shall We drive them to a chastisement unrelenting.

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall allow them to enjoy themselves for a short while, then force them into severe torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We let them enjoy for a little while, then in the end We shall oblige them to (enter) a great torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We give them to enjoy a little, then will We drive them to a severe chastisement.

Translated by

William Pickthall

We give them comfort for a little, and then We drive them to a heavy doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम उन्हें थोड़ा मज़ा उड़ाने देंगे। फिर उन्हें विवश करके एक कठोर यातना की ओर खींच ले जाएँगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم ان کو چند روزہ عیش دیئے ہوئے ہیں پھر ان کو کشاں کشاں ایک سخت عذاب کی طرف لے آویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم انہیں تھوڑی مدّت کے لیے فائدہ دے رہے ہیں، بالآخر انہیں سخت عذاب کی طرف دھکیل دیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم تھوڑی مدت انہیں دنیا میں مزے کرنے کا موقع دے رہے ہیں ، پھر ان کو بےبس کرکے ایک سخت عذاب کی طرف کھینچ لے جائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم انہیں چند روزہ عیش دیں گے پھر انہیں سخت عذاب کی طرف مجبور کریں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کام چلادیں گے ہم ان کا تھوڑے دنوں پھر پکڑ بلائیں گے ان کو گاڑھے عذاب میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم ان لوگوں کو تھوڑے دنوں سود مند رکھیں گے پھر ہم ان کو نا چار و مجبور کر کے سخت عذاب کی طرف لے جائیں گے