Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 25

سورة لقمان

وَ لَئِنۡ سَاَلۡتَہُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ لَیَقُوۡلُنَّ اللّٰہُ ؕ قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ ؕ بَلۡ اَکۡثَرُہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۵﴾

And if you asked them, "Who created the heavens and earth?" they would surely say, " Allah ." Say, "[All] praise is [due] to Allah "; but most of them do not know.

اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ آسمان و زمین کا خالق کون ہے؟ تو یہ ضرور جواب دیں گے کہ اللہ تو کہہ دیجئے کہ سب تعریفوں کے لائق اللہ ہی ہے لیکن ان میں کے اکثر بے علم ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
سَاَلۡتَہُمۡ
پوچھیں آپ ان سے
مَّنۡ
کس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
لَیَقُوۡلُنَّ
البتہ وہ ضرور کہیں گے
اللّٰہُ
اللہ نے
قُلِ
کہہ دیجیے
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
وہ علم نہیں رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور یقیناًاگر
سَاَلۡتَہُمۡ
آپ پوچھیں ان سے
مَّنۡ
کس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
لَیَقُوۡلُنَّ
تو وہ ضرور کہیں گے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
قُلِ
آپ کہہ دیں
الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ
سب تعریف اللہ کے لیے ہے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جانتے
Translated by

Juna Garhi

And if you asked them, "Who created the heavens and earth?" they would surely say, " Allah ." Say, "[All] praise is [due] to Allah "; but most of them do not know.

اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ آسمان و زمین کا خالق کون ہے؟ تو یہ ضرور جواب دیں گے کہ اللہ تو کہہ دیجئے کہ سب تعریفوں کے لائق اللہ ہی ہے لیکن ان میں کے اکثر بے علم ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے ؟ تو فوراً کہیں گے کہ : اللہ نے آپ کہئے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یقیناًاگر آپ اُن سے پوچھیں کہ آسمانوں اورزمین کوکس نے پیدا کیا؟ تو وہ ضرور کہیں گے کہ اﷲ تعالیٰ نے ۔آپ کہہ دیں : ’’سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے‘‘۔بلکہ اُن کے اکثر لوگ نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you ask them as to who has created the heavens and the earth, they will certainly say, |"Allah.|" Say, |"Alhamdulillah|" (Praise be to Allah). But most of them do not know.

اور اگر تو پوچھے ان سے کس نے بنائے آسمان اور زمین تو کہیں اللہ تعالیٰ نے تو کہہ سب خوبی اللہ کو ہے پر وہ بہت لوگ سمجھ نہیں رکھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں لیکن ان کی اکثریت علم نہیں رکھتی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you were to ask them: “Who created the heavens and the earth?” they will certainly reply: “Allah.” Say: “All praise and thanks be to Allah.” Yet most of them do not know.

اگر تم ان سے پوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے ، تو یہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے ۔ کہو الحمد للہ ۔ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں45 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے ؟ تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ : اللہ ! کہو : الحمدللہ ! اس کے باوجود ان میں سے اکثر لوگ سمجھ سے کام نہیں لیتے ۔ ( ١٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر) اگر تو ان (کافروں) سے پوچھے آسمان اور زمین نے بنائے ہیں تو ضروری یہی کہیں گے اللہ تعالیٰ نے بنائے ہیں اور کس نے کہہ دے شکر خدا کا 1 بات یہ ہے کہ ان کافروں میں اکثر بےعلم جاہل لٹھ ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا فرمایا تو وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے۔ آپ فرمائیے کہ تمام خوبیاں اللہ کے لئے ہیں بلکہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر آپ ان (منکرین حق سے) پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو وہ کہیں گے کہ اللہ نے۔ آپ کہہ دیجئے الحمدللہ (تمام تعریفوں کا مستحق اللہ ہی ہے) ۔ اکثر لوگ وہ ہیں جو (اس حقیقت کو) جانتے نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم اُن سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو بول اُٹھیں گے کہ خدا نے۔ کہہ دو کہ خدا کا شکر ہے لیکن ان میں اکثر سمجھ نہیں رکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And wert thou to ask them: who hath created the heavens and the earth they will surely say: Allah. Say thou: All praise unto Allah! But most of them know not,

اور اگر آپ ان سے پوچھئے کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے تو وہ یہی کہیں گے کہ اللہ نے آپ کہیے کہ الحمد للہ ۔ لیکن ان میں سے اکثر تو (اتنی بات بھی) نہیں جانتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟ تو جواب دیں گے: اللہ نے! کہو: شکر کا سزاوار بھی اللہ ہے! بلکہ ان کے اکثر اس بات کو نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر آپ ( ﷺ ) ان لوگوں سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے تو البتہ ضرور کہیں گے اللہ ( تعالیٰ ) ( نے ) آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے تمام تعریف اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہے ، بلکہ ان میں سے اکثر ( لوگ ) نہیں جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے ؟ تو بول اٹھیں گے کہ ” اللہ نے “ فرمادیں کہ اللہ کا شکر ہے مگر ان میں اکثر سمجھ نہیں رکھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ (بتاؤ) کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین (کی اس عظیم الشان کائنات) کو ؟ تو یہ سب کہیں گے اللہ ہی نے کہو الحمد للہ مگر ان کی اکثریت جانتی نہیں

Translated by

Noor ul Amin

اگر آپ ان سے پوچھیں کہ زمین وآسمان کو کس نے پیدا کیا توفورا ًکہیں گے’’اللہ نے‘‘آپ کہہ دیجئے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تم ان سے پوچھو کس نے بنائے آسمان اور زمین تو ضرور کہیں گے اللہ نے ، تم فرماؤ سب خوبیاں اللہ کو ( ف٤٦ ) بلکہ ان میں اکثر جانتے نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ۔ تو وہ ضرور کہہ دیں گے کہ اﷲ نے ، آپ فرما دیجئے: تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) اگر آپ ان ( مشرکین ) سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو وہ ( جواب میں ) ضرور کہیں گے کہ اللہ نے! آپ کہئے! الحمدﷲ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If thou ask them, who it is that created the heavens and the earth. They will certainly say, "Allah". Say: "Praise be to Allah!" But most of them understand not.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you ask them, "Who has created the heavens and the earth," they will certainly say, "God has created them." Say, "It is only God who deserves all praise, but most of them do not know".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you ask them: "Who has created the heavens and the earth," they will certainly say: "Allah." Say: "All the praises and thanks be to Allah!" But most of them know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you ask them who created the heavens and the earth, they will certainly say: Allah. Say: (All) praise is due to Allah; nay! most of them do not know.

Translated by

William Pickthall

If thou shouldst ask them: Who created the heavens and the earth? they would answer: Allah. Say: Praise be to Allah! But most of them know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि तुम उन से पूछो कि "आकाशों और धरती को किसने पैदा किया?" तो वे अवश्य कहेंगे कि "अल्लाह ने।" कहो, "प्रशंसा भी अल्लाह के लिए है।" वरन उन में से अधिकांश जानते नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر آپ ان سے پوچھ لیں کہ آسمان و زمین کو کس نے پیدا کیا ہے تو ضرور یہی جواب دیں گے کہ اللہ نے آپ کہیئے کہ الحمد لله بلکہ ان میں اکثر نہیں جانتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر آپ ان سے پوچھیں کہ زمین و آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے تو یہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے پیدا کیے ہیں۔ آپ اس پر ” اللہ “ کا شکر ادا کریں پھر بھی اکثر لوگ نہیں جانتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تم ان سے پوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے ، تو یہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے۔ کہو الحمدللہ۔ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ ان سے سوال کریں کہ آسمانوں کو اور زمین کو کس نے پیدا فرمایا تو وہ ضرور ضرور یہ جواب دیں گے کہ اللہ نے پیدا فرمایا، آپ فرما دیجیے کہ سب تعریف اللہ کے لیے ہے بلکہ ان میں اکثر لوگ نہیں جانتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تو پوچھے ان سے کس نے بنائے آسمان اور زمین تو کہیں اللہ نے تو کہہ سب خوبی اللہ کو ہے پر وہ بہت لوگ سمجھ نہیں رکھتے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر آپ ان کفار سے دریافت کریں کہ آسمانوں کو اور زمین کو کس نے بنایا ہے تو وہ لوگ ضرور یہی جواب دیں گے کہ اللہ نے آپ کہئے سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اصل بات یہ ہے کہ ان میں اکثر لوگ اتنا بھی نہیں جانتے