Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 27

سورة لقمان

وَ لَوۡ اَنَّ مَا فِی الۡاَرۡضِ مِنۡ شَجَرَۃٍ اَقۡلَامٌ وَّ الۡبَحۡرُ یَمُدُّہٗ مِنۡۢ بَعۡدِہٖ سَبۡعَۃُ اَبۡحُرٍ مَّا نَفِدَتۡ کَلِمٰتُ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۲۷﴾

And if whatever trees upon the earth were pens and the sea [was ink], replenished thereafter by seven [more] seas, the words of Allah would not be exhausted. Indeed, Allah is Exalted in Might and Wise.

روئے زمین کے ( تمام ) درختوں کی اگر قلمیں ہوجائیں اور تمام سمندروں کی سیاہی ہو اور ان کے بعد سات سمندر اور ہوں تاہم اللہ کے کلمات ختم نہیں ہو سکتے بیشک اللہ تعالٰی غالب اور باحکمت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّ
بےشک
مَا
جو بھی
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مِنۡ شَجَرَۃٍ
درخت ہیں
اَقۡلَامٌ
قلمیں ہوں
وَّالۡبَحۡرُ
اور سمندر(سیاہی ہو)
یَمُدُّہٗ
بڑھائیں اس کو
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
بعد اس کے
سَبۡعَۃُ
سات
اَبۡحُرٍ
ـاورـسمندر
مَّا
نہ
نَفِدَتۡ
ختم ہوں گے
کَلِمٰتُ
کلمات
اللّٰہِ
اللہ کے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عَزِیۡزٌ
بہت زبردست ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّ
بلاشبہ
مَا
جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مِنۡ شَجَرَۃٍ
درخت ہیں
اَقۡلَامٌ
قلمیں ہوں
وَّالۡبَحۡرُ
اور سمندر
یَمُدُّہٗ
سیاہی ہوں اس کی
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
اس کے بعد
سَبۡعَۃُ
سات
اَبۡحُرٍ
سمندر ہوں 
مَّا
نہ
نَفِدَتۡ
ختم ہوں گی
کَلِمٰتُ
باتیں
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
اِنَّ
یقینا ً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَزِیۡزٌ
سب پر غالب
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والاہے
Translated by

Juna Garhi

And if whatever trees upon the earth were pens and the sea [was ink], replenished thereafter by seven [more] seas, the words of Allah would not be exhausted. Indeed, Allah is Exalted in Might and Wise.

روئے زمین کے ( تمام ) درختوں کی اگر قلمیں ہوجائیں اور تمام سمندروں کی سیاہی ہو اور ان کے بعد سات سمندر اور ہوں تاہم اللہ کے کلمات ختم نہیں ہو سکتے بیشک اللہ تعالٰی غالب اور باحکمت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب قلمیں بن جائیں اور سمندر روشنائی بن جائے پھر اس کے بعد سات مزید سمندر بھی روشنائی مہیا کریں تو بھی اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں گی۔ بلاشبہ اللہ غالب اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگر واقعتا روئے زمین کے تمام درختوں کی قلمیں ہوں اور تمام سمندر اس کی سیاہی ہوں،اس کے بعد سات سمندر اورہوں تب بھی اﷲ تعالیٰ کی باتیں ختم نہ ہوں گی،یقینااﷲ تعالیٰ سب پر غالب ،بڑی حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if all trees that are on the earth were to be pens and the ocean (converted into ink) is supported by seven seas following it, the words of Allah would not come to an end. Surely, Allah is Mighty, Wise.

اور اگر جتنے درخت ہیں زمین میں قلم ہوں اور سمندر ہو اس کی سیاہی اس کے پیچھے سات سمندر نہ تمام ہوں باتیں اللہ کی بیشک اللہ زبردست ہے حکمتوں والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر زمین میں جتنے بھی درخت ہیں وہ سب قلم بن جائیں اور سمندر (سیاہی بن جائے) اس کے بعداس کو مزید سات سمندر سیاہی مہیا کریں اللہ کے کلمات ختم نہ ہوں گے۔ یقیناً اللہ زبردست ہے کمال حکمت والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If all the trees on earth become pens, and the sea replenished by seven more seas were to supply them with ink, the Words of Allah would not be exhausted. Verily Allah is Most Mighty, Most Wise.

زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب کے سب قلم بن جائیں اور سمندر ( دوات بن جائے ) جسے سات مزید سمندر روشنائی مہیا کریں تب بھی اللہ کی باتیں ( لکھنے سے ) ختم نہ ہوں گی 48 ۔ بے شک اللہ زبردست اور حکیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور زمین میں جتنے درخت ہیں ، اگر وہ قلم بن جائیں ، اور یہ جو سمندر ہے ، اس کے علاوہ سات سمندر اس کے ساتھ اور مل جائیں ( اور وہ روشنائی بن کر اللہ کی صفات لکھیں ) تب بھی اللہ کی باتیں ختم نہیں ہوں گی ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر زمین میں ہر درخت کے قلم بنائے جائیں اور سمندر سیاہی ہو اس کے بعد سات اور (ایسے) سمندر سیاہی بنیں جب بھی اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں 6 بیشک اللہ زبردست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور زمین بھر میں جتنے درخت ہیں اگر وہ قلم بن جائیں اور یہ جو سمندر ہے اسکے علاوہ اس میں سات سمندر اور شامل ہوجائیں (اور سیاہی بن جائیں) تو اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں۔ بیشک اللہ غالب (اور) حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اور اگر ایسا ہو کہ ) زمین میں جتنے بھی درخت ہیں وہ سب کے سب قلم بن جائیں اور سمندر (لکھنے کی) سیاہی بن جائیں اور مزید سات سمندر اور ہوں (جو سیاہی بن جائیں اور ان سے لکھا جائے) تب بھی اللہ کے کلمات ختم نہ ہوں گے۔ بیشک اللہ زبردست اور غالب حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر یوں ہو کہ زمین میں جتنے درخت ہیں (سب کے سب) قلم ہوں اور سمندر (کا تمام پانی) سیاہی ہو (اور) اس کے بعد سات سمندر اور (سیاہی ہو جائیں) تو خدا کی باتیں (یعنی اس کی صفتیں) ختم نہ ہوں۔ بیشک خدا غالب حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if whatever trees there are on the earth were pens, and the sea were ink with seven more seas to help it, the words of Allah could not be exhausted; verily Allah is Mighty, Wise.

اور جتنے زمین بھر میں ہیں اگر یہ سب قلم بن جائیں ۔ اور اس سمندر کے علاوہ سات سمندر اور ہوجائیں تو بھی اللہ کے کلمات (کی حکایت) ختم نہ ہو بیشک اللہ بڑا زبردست ہے حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر زمین میں جو درخت ہیں وہ قلم بن جائیں اور سمندر – سات مزید سمندروں کے ساتھ – ( روشنائی بن جائیں ) ، جب بھی اللہ کی نشانیاں قلمبند نہیں ہوسکتیں ۔ بیشک اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور زمین میں جو بھی درخت ہیں اگر وہ قلم بن جائیں اور سمندر ( لکھنے کی ) سیاہی بن جائیں اور مزید سات سمندر اور ہوں ( جن سے لکھا جائے تب بھی ) اللہ ( تعالیٰ ) کی باتیں ( تعریف ) ختم نہ ہوں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) غلبے والا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر یوں ہو کہ زمین میں جتنے درخت ہیں سب کے سب قلم ہوں اور سمندر کا تمام پانی سیا ہی ہو اس کے بعد سات سمندر اور سیاہی ہوجائیں تو اللہ کی باتیں (صفات) ختم نہ ہوں، بیشک اللہ غالب حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر وہ سب درخت جو زمین میں پائے جاتے ہیں قلمیں بن جائیں اور یہ سمندر اس کی سیاہی درآنحالیکہ اس میں سات سمندر اور شامل کردیئے جائیں تب بھی اللہ کی باتیں ختم نہ ہونے پائیں گی بیشک اللہ بڑا ہی زبردست نہایت ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

زمین میں جتنے درخت ہیں وہ سب قلم بن جائیں اور سمندرروشنائی بن جائے پھراس کے بعد سات مزید سمندربھی روشنائی مہیا کریں توبھی اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں گی بلاشبہ اللہ غالب اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر زمین میں جتنے پیڑ ہیں سب قلمیں ہوجائیں اور سمندر اس کی سیاہی ہو اس کے پیچھے سات سمندر اور ( ف٤۸ ) تو اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں گی ( ف٤۹ ) بیشک اللہ عزت و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر زمین میں جتنے درخت ہیں ( سب ) قلم ہوں اور سمندر ( روشنائی ہو ) اس کے بعد اور سات سمندر اسے بڑھاتے چلے جائیں تو اﷲ کے کلمات ( تب بھی ) ختم نہیں ہوں گے ۔ بیشک اﷲ غالب ہے حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جتنے درخت زمین میں ہیں اگر وہ سب قَلمیں بن جائیں اور سمندر ( سیاہی بن جائیں ) اور اس کے علاوہ سات سمندر اسے سہارا دیں ( سیاہی مہیا کریں ) تب بھی اللہ کے کلمات ختم نہیں ہوں گے بے شک اللہ بڑا غالب ( اور ) بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And if all the trees on earth were pens and the ocean (were ink), with seven oceans behind it to add to its (supply), yet would not the words of Allah be exhausted (in the writing): for Allah is Exalted in Power, full of Wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

If all the trees in the earth were pens and the ocean, with seven more oceans, were ink still these could not suffice to record all the Words of God. God is Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if all the trees on the earth were pens and the sea, with seven seas behind it to add to it, yet the Words of Allah would not be exhausted. Verily, Allah is All-Mighty, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And were every tree that is in the earth (made into) pens and the sea (to supply it with ink), with seven more seas to increase it, the words of Allah would not come to an end; surely Allah is Mighty, Wise.

Translated by

William Pickthall

And if all the trees in the earth were pens, and the sea, with seven more seas to help it, (were ink), the words of Allah could not be exhausted. Lo! Allah is Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

धरती में जितने वृक्ष हैं, यदि वे क़लम हो जाएँ और समुद्र उस की स्याही हो जाए, उस के बाद सात और समुद्र हों, तब भी अल्लाह के बोल समाप्त न हो सकेंगे। निस्संदेह अल्लाह अत्यन्त प्रभुत्वशाली, तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جتنے درخت زمین بھر میں ہیں اگر وہ سب قلم بن جائیں اور یہ جو سمندر ہے اس کے علاوہ سات سمندر اور ہوجاویں تو اللہ تعالیٰ کی باتیں ختم نہ ہوں (1) بیشک اللہ تعالیٰ زبردست حکمت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

زمین میں جتنے درخت ہیں اگر سب کے سب قلم بن جائیں اور سمندر سیاہی بن جائے پھر مزید سات سمندر سیاہی بن جائیں تب بھی اللہ کے کلمات ختم نہیں ہوں گے، یقیناً اللہ زبردست حکیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب کے سب قلم بن جائیں اور سمندر (دوات بن جائے) جسے سات مزید سمندر روشنائی مہیا کریں تب بھی اللہ کی باتیں (لکھنے سے) ختم نہ ہوں گی۔ بیشک اللہ زبردست اور حکیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور زمین میں جتنے بھی درخت ہیں اگر وہ سب قلم بن جائیں اور یہ جو سمندر ہیں ان کی روشنائی ہو اور اس کے بعد سات سمندر اس میں اور شامل ہوجائیں تو اللہ کے کلمات ختم نہ ہوں گے، بلاشبہ اللہ عزیز ہے حکیم ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر جتنے درخت ہیں زمین میں قلم ہوں اور سمندر ہو اس کی سیاہی اس کے پیچھے ہوں سات سمندر نہ تمام ہوں باتیں اللہ کی بیشک اللہ زبردست ہے حکمتوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جتنے درخت روئے زمین پر ہیں اگر ان سب کی قلمیں بن جائیں اور موجود سمندر کی سیاہی ہو اور اس سمندر کے علاوہ اس میں اور سات سمندر شامل ہوجائیں تب بھی اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں گی ، بیشک اللہ تعالیٰ کمال قوت حکمت کا مالک ہے