Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 33

سورة لقمان

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّکُمۡ وَ اخۡشَوۡا یَوۡمًا لَّا یَجۡزِیۡ وَالِدٌ عَنۡ وَّلَدِہٖ ۫ وَ لَا مَوۡلُوۡدٌ ہُوَ جَازٍ عَنۡ وَّالِدِہٖ شَیۡئًا ؕ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّکُمُ الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا ٝ وَ لَا یَغُرَّنَّکُمۡ بِاللّٰہِ الۡغَرُوۡرُ ﴿۳۳﴾

O mankind, fear your Lord and fear a Day when no father will avail his son, nor will a son avail his father at all. Indeed, the promise of Allah is truth, so let not the worldly life delude you and be not deceived about Allah by the Deceiver.

لوگو !اپنے رب سے ڈرو اور اس دن کا خوف کرو جس دن باپ اپنے بیٹے کو کوئی نفع نہ پہنچا سکے گا اور نہ بیٹا اپنے باپ کا ذرا سا بھی نفع کرنے والا ہوگا ( یاد رکھو ) اللہ کا وعدہ سچا ہے ( دیکھو ) تمہیں دنیا کی زندگی دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ دھوکے باز ( شیطان ) تمہیں دھوکے میں ڈال دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ
اے لوگو
اتَّقُوۡا
ڈرو
رَبَّکُمۡ
اپنے رب سے
وَاخۡشَوۡا
اور ڈرو
یَوۡمًا
اس دن سے
لَّایَجۡزِیۡ
نہ کام آئے گا
وَالِدٌ
کوئی باپ
عَنۡ وَّلَدِہٖ
اپنے بچے کے
وَلَا
اور نہ ہی
مَوۡلُوۡدٌ
کوئی بچہ
ہُوَ
وہ
جَازٍ
کام آنے والا ہے
عَنۡ وَّالِدِہٖ
اپنے باپ کی طرف سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
اِنَّ
یقیناً
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ کا
حَقٌّ
سچا ہے
فَلَا
تو نہ
تَغُرَّنَّکُمُ
ہر گز دھوکے میں ڈالے تمہیں
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَلَا
اور نہ
یَغُرَّنَّکُمۡ
ہر گز دھوکے میں ڈالے تمہیں
بِاللّٰہِ
اللہ کے بارے میں
الۡغَرُوۡرُ
بڑا دھوکے باز
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّاسُ
لوگو
اتَّقُوۡا
ڈر جاؤ
رَبَّکُمۡ
اپنے رب سے
وَاخۡشَوۡا
اور ڈرو
یَوۡمًا
اس دن سے
لَّایَجۡزِیۡ
نہیں کام آئے گا
وَالِدٌ
کوئی باپ
عَنۡ وَّلَدِہٖ
اپنے بیٹے کے
وَلَا
اور نہ ہی
مَوۡلُوۡدٌ
کوئی بیٹا
ہُوَ
وہ
جَازٍ
کام آنے والا ہو گا
عَنۡ وَّالِدِہٖ
اپنے باپ کے 
شَیۡئًا
کچھ بھی
اِنَّ
یقیناً
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
حَقٌّ
سچا ہے
فَلَا تَغُرَّنَّکُمُ
چنانچہ ہرگز نہ دھوکے میں ڈالے تمہیں
الۡحَیٰوۃُ
زندگی 
الدُّنۡیَا
دنیاکی
وَلَا یَغُرَّنَّکُمۡ
اورہرگز نہ دھوکے میں ڈالے تمہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے بارے میں
الۡغَرُوۡرُ
بڑا دھوکے باز
Translated by

Juna Garhi

O mankind, fear your Lord and fear a Day when no father will avail his son, nor will a son avail his father at all. Indeed, the promise of Allah is truth, so let not the worldly life delude you and be not deceived about Allah by the Deceiver.

لوگو !اپنے رب سے ڈرو اور اس دن کا خوف کرو جس دن باپ اپنے بیٹے کو کوئی نفع نہ پہنچا سکے گا اور نہ بیٹا اپنے باپ کا ذرا سا بھی نفع کرنے والا ہوگا ( یاد رکھو ) اللہ کا وعدہ سچا ہے ( دیکھو ) تمہیں دنیا کی زندگی دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ دھوکے باز ( شیطان ) تمہیں دھوکے میں ڈال دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے لوگو ! اپنے پروردگار سے ڈرتے رہو اور اس دن سے ڈر جاؤ جب نہ تو کوئی باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے گا اور نہ بیٹا باپ کے۔ اللہ کا وعدہ یقینا سچا ہے لہذا یہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکہ میں نہ ڈال دے اور نہ کوئی دھوکے باز تمہیں اللہ کے بارے دھوکہ میں ڈالے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو! اپنے رب سے ڈر جاؤ اور اُس دن سے ڈرو جب کوئی باپ اپنے بیٹے کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ہی کوئی بیٹا اپنے باپ کے کچھ بھی کام آنے والا ہوگا، یقیناًاﷲ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے، چنانچہ دنیا کی زندگی تمہیں بالکل دھوکے میں نہ ڈالے اور وہ بڑا دھوکے باز ہرگز تمہیں اﷲ تعالیٰ کے بارے میں دھوکہ نہ دے جائے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O people, fear your Lord and fear a day when no father will suffice his son, nor will a son be sufficing his father in the least. Surely, the promise of Allah is true. So, the worldly life must not deceive you, nor you should ever be deceived about Allah by the Deceiver.

اے لوگو ! بچتے رہو اپنے رب سے اور ڈرو اس دن سے کہ کام نہ آئے کوئی باپ اپنے بیٹے کے بدلے اور نہ کوئی بیٹا ہو جو کام آئے اپنے باپ کی جگہ کچھ بھی بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے تو تم کو نہ بہکائے دنیا کی زندگانی اور نہ دھوکہ دے تم کو اللہ کے نام سے وہ دغاباز

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے لوگو ! اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو اور ڈرو اس دن سے جس دن کوئی باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام نہیں آئے گا اور نہ ہی بیٹا اپنے باپ کے کچھ کام آسکے گا یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے تو (دیکھو ! ) تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے دنیا کی زندگی اور ( دیکھنا ! ) تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے اللہ کے حوالے سے وہ بڑا دھوکے باز

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O people, fear (the wrath) of your Lord, and dread the Day when no father will stand for his child, nor any child stand for his father. Surely Allah's promise is true. So let the life of this world not beguile you, nor let the Deluder delude you about Allah.

لوگو! بچو اپنے رب کے غضب سے اور ڈرو اس دن سے جبکہ کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے بدلہ نہ دے گا اور نہ کوئی بیٹا ہی اپنے باپ کی طرف سے کچھ بدلہ دینے والا ہو 59 ہوگا ۔ فی الواقع اللہ کا وعدہ 60 سچا ہے ۔ پس یہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے 61 اور نہ دھوکہ باز تم کو اللہ کے معاملے میں دھوکا دینے پائے 62 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے لوگو ! اپنے پروردگار ( کی ناراضی ) سے بچو ، اور ڈرو اس دن سے جب کوئی باپ اپنے بیٹے کے کام نہیں آئے گا ، اور نہ کسی بیٹے کی یہ مجال ہوگی کہ وہ اپنے باپ کے ذرا بھی کام آجائے ۔ یقین جانو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، اس لیے ایسا ہرگز نہ ہونے پائے کہ یہ دنیوی زندگی تمہیں دھوکے میں ڈال دے ، اور ایسا ہرگز نہ ہونے پائے کہ وہ ( شیطان ) تمہیں اللہ کے معاملے میں دھوکے میں ڈال دے جو سب سے بڑا دھوکا باز ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگو اپنے مالک سے ڈرو اور اس دن کا خوف رکھو جس دن باب اپنی اولاد کے کام نہ آئے اور نہ کوئی اولاد اپنے باپ کے کچھ کام آئے گی 2 بیشک اللہ کا وعدہ قیامت کا دن برحق ہے تو ایسان ہہو دنیا کی زندگی تم کو دھوکا دے اور شیطان تمہیں اللہ سے غافل کر دے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے لوگو ! اپنے پروردگار سے ڈرو اور اس دن کا خوف کرو کہ جس دن باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام نہ آئے اور نہ بیٹا اپنے باپ کے کچھ کام آسکے گا۔ بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے پس تم کو دنیا کی زندگی دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ فریب دینے والا (شیطان) تمہیں اللہ کے بارے کسی قسم کا فریب دے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے لوگو ! تم اپنے پروردگار کے غضب سے بچو ! اور اس سے ڈرو جب کوئی باپ اپنے بیٹے کو کوئی نفع نہ پہنچا سکے گا اور نہ بیٹا باپ کے کام آسکے گا بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے تمہیں دنیا کی زندگی ہر گز دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ کوئی دھو کے باز تمہیں اللہ کے معاملے میں فریب میں ڈال دے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو اور اُس دن کا خوف کرو کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے۔ اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آسکے۔ بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے پس دنیا کی زندگی تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے۔ اور نہ فریب دینے والا (شیطان) تمہیں خدا کے بارے میں کسی طرح کا فریب دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Mankind! fear your Lord and dread a Day whereon no father shall atone for his son, and no son shall atone for his father at all. Verily the promise of Allahs is true. Let not the life of the world beguile you, and let not the great beguiler beguile you in regard to Allah.

اور اے لوگو ! اپنے پروردگار سے ڈرو اور اس دن کا خوف رکھوجب نہ کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے کچھ بدلہ بن سکے گا ۔ یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے سودنیوی زندگی تمہیں کہیں دھوکہ میں نہ ڈال دے اور نہ کہیں وہ بڑا فریبیا تمہیں اللہ کے باب میں دھوکہ میں رکھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے لوگو! اپنے رب ( کی پکڑ ) سے بچو اور اس دن سے ڈرو ، جس دن نہ کوئی باپ اپنی اولاد کے کام آئے گا اور نہ کوئی اولاد اپنے باپ کے کچھ کام آنے والی بن سکے گی ۔ بیشک اللہ کا وعدہ شدنی ہے تو دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالنے پائے اور نہ اللہ کے باب میں فریب کار تمہیں دھوکے میں رکھے!

Translated by

Mufti Naeem

اے لوگو! تم لوگ اپنے رب سے ڈرو اور اس دن سے ڈرو ( جس میں ) کوئی باپ اپنے بیٹے ( اولاد ) کی طرف سے بدلہ نہ دے سکے گا اور نہ ہی کوئی بیٹا ( اولاد ) اپنے باپ کی طرف سے کچھ بھی بدلہ دے سکے گا ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ سچا ہے پس تم لوگوں کو دنیا کی ( یہ ) زندگی ہرگز دھوکہ میں نہ ڈالے اور تم لوگوں کو اللہ ( تعالیٰ ) کے معاملے میں یہ دھوکے باز ( شیطان ) ہرگز دھوکے میں نہ ڈالے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگو ! اپنے پروردگار سے ڈرو اور اس دن کا خوف کرو کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے گا اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آسکے گا، بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے پس دنیا کی زندگی تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے نہ فریب دینے والا (شیطان) تمہیں اللہ کے بارے میں کسی طرح کا فریب دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے لوگو ! بچو تم اپنے رب (کی ناراضگی و نافرمانی سے) اور ڈرو ایک ایسے ہولناک دن سے جس میں نہ کوئی باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آسکے گا اور نہ کوئی بیٹا اپنے باپ کے کچھ کام آسکے گا بلاشبہ اللہ کا وعدہ سچا ہے پس تم کو دھوکے میں نہ ڈالنے پائے دنیاوی زندگی (کی یہ چہل پہل) اور نہ ہی تم دھوکے میں ڈالنے پائے اللہ کے بارے میں وہ بڑا دھوکے باز

Translated by

Noor ul Amin

اے لوگو!اپنے رب سے ڈرتے رہواوراس دن سے ڈر جائوجب نہ توکوئی باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آ ئے گا اور نہ بیٹاباپ کے ، اللہ کاوعدہ یقینا س چاہےلہٰذایہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ کوئی دھوکے باز تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکے میں ڈالے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے لوگو! ( ف٦۲ ) اپنے رب سے ڈرو اور اس دن کا خوف کرو جس میں کوئی باپ بچہ کے کام نہ آئے گا ، اور نہ کوئی کامی ( کاروباری ) بچہ اپنے باپ کو کچھ نفع دے ( ف٦۳ ) بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے ( ف٦٤ ) تو ہرگز تمہیں دھوکا نہ دے دنیا کی زندگی ( ف٦۵ ) اور ہرگز تمہیں اللہ کے علم پر دھوکہ نہ دے وہ بڑا فریبی ( ف٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو ، اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے بدلہ نہیں دے سکے گا اور نہ کوئی ایسا فرزند ہوگا جو اپنے والد کی طرف سے کچھ بھی بدلہ دینے والا ہو ، بیشک اﷲ کا وعدہ سچا ہے سو دنیا کی زندگی تمہیں ہرگز دھوکہ میں نہ ڈال دے ، اور نہ ہی فریب دینے والا ( شیطان ) تمہیں اﷲ کے بارے میں دھوکہ میں ڈال دے

Translated by

Hussain Najfi

اے لوگو! اپنے پروردگار ( کی نافرمانی ) سے ڈرو ۔ اور اس دن کا خوف کرو ۔ جب نہ کوئی باپ اپنے بیٹے کو فائدہ پہنچا سکے گا اور نہ کوئی بیٹا اپنے باپ کو کوئی فائدہ پہنچا سکے گا ۔ بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے تو تمہیں دنیا کی ( عارضی ) زندگی دھوکہ نہ دے اور نہ ہی کوئی دھوکہ باز ( شیطان وغیرہ ) تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O mankind! do your duty to your Lord, and fear (the coming of) a Day when no father can avail aught for his son, nor a son avail aught for his father. Verily, the promise of Allah is true: let not then this present life deceive you, nor let the chief Deceiver deceive you about Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

Mankind, have fear of your Lord and the day when a father will be of no avail to his son, nor will a son carry any part of the burden of his father. The promise of God is true. Do not let the worldly life deceive you nor let your pride deceive you about God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O mankind! Have Taqwa of your Lord, and fear a Day when no father can avail aught for his son, nor a son avail aught for his father. Verily, the promise of Allah is true, let not then this present life deceive you, nor let the chief deceiver deceive you about Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O people! guard against (the punishment of) your Lord and dread the day when a father shall not make any satisfaction for his son, nor shall the child be the maker of any satisfaction for his father; surely the promise of Allah is true, therefore let not this world's life deceive you, nor let the archdeceiver deceive you in respect of Allah.

Translated by

William Pickthall

O mankind! Keep your duty to your Lord and fear a Day when the parent will not be able to avail the child in aught, nor the child to avail the parent. Lo! Allah's promise is the very truth. Let not the life of the world beguile you, nor let the deceiver beguile you, in regard to Allah.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ लोगों! अपने रब का डर रखो और उस दिन से डरो जब न कोई बाप अपनी औलाद की ओर से बदला देगा और न कोई औलाद ही अपने बाप की ओर से बदला देने वाली होगी। निश्चय ही अल्लाह का वादा सच्चा है। अतः सांसारिक जीवन कदापि तुम्हें धोखे में न डाले। और न अल्लाह के विषय में वह धोखेबाज़ तुम्हें धोखें में डाले

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے لوگو اپنے رب سے ڈرو اور اس دن سے ڈرو جس میں نہ کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے کچھ مطالبہ ادا کرسکے گا اور نہ کوئی بیٹا ہی ہے کہ وہ اپنے باپ کی طرف سے ذرا بھی مطالبہ ادا کرے یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے (8) سو تم کو دنیوی زندگانی دھوکے میں نہ ڈالے (9) اور نہ تم کو دھوکہ باز شیطان اللہ سے دھوکے میں ڈالے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لوگو ! بچو اپنے رب کے غضب سے اور ڈرو اس دن سے جب کوئی باپ اپنے بیٹے کے کام نہیں آئے گا اور نہ بیٹا اپنے باپ کے کام آئے گا۔ یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے۔ اور نہ دھوکہ باز تم کو اللہ کے معاملے میں دھوکا دے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگو ، بچو اپنے رب کے غضب سے اور ڈرو اس دن سے جب کہ کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے بدلہ نہ دے گا اور نہ کوئی بیٹا ہی اپنے باپ کی طرف سے کچھ بدللہ دینے والا ہوگا۔ فی الواقعہ اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ پس یہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ دھوکہ باز تم کو اللہ کے معاملے میں دھوکا دینے پائے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے لوگو ! اپنے رب سے ڈرو اور اس دن سے ڈرو جس دن باپ اپنے بیٹے کی طرف سے بدلہ نہ دے گا اور نہ کوئی بیٹا اپنے باپ کی طرف سے کچھ بھی بدلہ دینے والا ہوگا، بلاشبہ اللہ کا وعدہ حق ہے، سو تمہیں دنیا والی زندگی ہرگز دھوکے میں نہ ڈال دے، اور ہرگز تمہیں اللہ کا نام لے کر بڑا دھوکہ باز دھوکہ میں نہ ڈالے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے لوگو بچتے رہو اپنے رب سے اور ڈرو اس دن سے کہ کام نہ آئے کوئی باپ اپنے بیٹے کے بدلے اور نہ کوئی بیٹا ہو جو کام آئے اپنے باپ کی جگہ کچھ بھی بیشک اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے سو تم کو نہ بہکائے دنیا کی زندگانی اور نہ دھوکا دے تم کو اللہ کے نام سے وہ دغا باز

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے لوگو ! اپنے پروردگار سے ڈرتے رہو اور اس دن سے ڈرو جس دن نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آسکے گا اور نہ بیٹا ہی اپنے باپ کے ذرہ برابر کام آسکے گا بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے سو تم کو دنیوی زندگی دھوکے میں مبتلا نہ کر دے اور تم کو خدا کے بارے میں وہ دھوکے باز یعنی شیطان کسی دھوکے میں نہ ڈال دے