Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 19

سورة السجدة

اَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَہُمۡ جَنّٰتُ الۡمَاۡوٰی ۫ نُزُلًۢا بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۹﴾

As for those who believed and did righteous deeds, for them will be the Gardens of Refuge as accommodation for what they used to do.

جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک اعمال بھی کیے ان کے لئے ہمیشگی والی جنتیں ہیں ، مہمانداری ہے ان کے اعمال کے بدلے جو وہ کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمَّا
رہے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
فَلَہُمۡ
تو ان کے لیے
جَنّٰتُ
باغات ہیں
الۡمَاۡوٰی
رہنے کے
نُزُلًۢا
مہمانی ہو گی
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمَّا
لیکن
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نے کیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
فَلَہُمۡ
تو ان کے لیے
جَنّٰتُ
جنت کی
الۡمَاۡوٰی
قیام گاہیں ہیں
نُزُلًۢا
بطور مہمان نوازی کے
بِمَا
اس کے بدلے میں جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
کام کرتے
Translated by

Juna Garhi

As for those who believed and did righteous deeds, for them will be the Gardens of Refuge as accommodation for what they used to do.

جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک اعمال بھی کیے ان کے لئے ہمیشگی والی جنتیں ہیں ، مہمانداری ہے ان کے اعمال کے بدلے جو وہ کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ان کی قیام گاہ باغات ہوں گے یہ ان کے اعمال کے صلہ میں ان کی مہمانی ہوگی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

رہے وہ لوگ جوایمان لائے اور جنہوں نے نیکیاں کیں تو اُن کے لیے جنت کی قیام گاہیں ہیں مہمان نوازی کے طور پر اس کے بدلے میں جو وہ کام کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for those who believe and do righteous deeds, for them there are gardens to dwell, an honorable hospitality, for what they used to do.

سو وہ لوگ جو یقین لائے اور کئے کام بھلے تو ان کے لئے باغ ہیں رہنے کے مہمانی ان کاموں کی وجہ سے جو کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے تو ان کے لیے باغات ہیں ٹھکانے کے طور پر ابتدائی مہمان نوازی کے طور پر ان کے اعمال کے بدلے میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those who believe and act righteously, theirs shall be Gardens to dwell in, a hospitality to reward them for their deeds.

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے تو جنتوں کی قیام گاہیں ہیں 32 ، ضیافت کے طور پر ان کے اعمال کے بدلے میں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے مستقل قیام کے باغات ہیں جو ان کو پہلی مہمانی ہی کے طور پر دے دیے جائیں گے ، ان اعمال کے صلے میں جو وہ کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کو آخرت میں رہنے کے باغ میں گے یہ مہمان داری ان کے اچھے کاموں کے بدلے ہوگی 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے سو ان کے لئے رہنے کی جگہ جنتیں ہیں جو ان کے اعمال کے بدلہ میں بطور مہمانی کے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے ان کا ٹھاکانا جنتیں ہیں۔ جو کچھ وہ کرتے تھے (اس کے بدلے میں) ان کی یہ مہمان نوازی ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کے (رہنے کے) لئے باغ ہیں یہ مہمانی اُن کاموں کی جزا ہے جو وہ کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And as for those who believe and work rigteous works--for them are Gardens of Abode: an entertainment for that which they have been working.

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے سو ان کے لئے ہمیشہ کا ٹھکانا جنتیں ہیں جو ان کے (نیک) اعمال پر بطور مہمانی کے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ، ان کیلئے راحت کے باغ ہیں ، جو ان کو ان کے اعمال کے صلہ میں ، اولین سامانِ ضیافت کے طور پر حاصل ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

چنانچہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے پس ان لوگوں کے لیے مستقل رہنے کی جنتیں ( باغات ) ہیں ، ( یہ ) مہمانی ہے ان اعمال کے بہ سبب جو وہ لوگ کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے رہنے کے لیے باغ ہیں یہ مہمانی ان کاموں کی جزا ہے جو وہ کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

چناچہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے تو ان کے لئے راحت کے باغ ہونگے مہمانی کے طور پر ان کے ان اعمال کے بدلے میں جو یہ کرتے رہے تھے (اپنی دنیاوی زندگی میں)

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کی قیام گاہ باغات ہوں گے یہ ان کے اعمال کے صلے میں ان کی ضیافت ہوگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے بسنے کے باغ ہیں ، ان کے کاموں کے صلہ میں مہمانداری ( ف۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

چنانچہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے تو ان کے لئے دائمی سکونت کے باغات ہیں ، ( اللہ کی طرف سے ان کی ) ضیافت و اِکرام میں اُن ( اَعمال ) کے بدلے جو وہ کرتے رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل ( بھی ) کئے تو ان کے ( اچھے ) اعمال کے صلہ میں مہمانی کے طور پر ان کے ( آرام ) کے لئے جنتوں کی قیام گاہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For those who believe and do righteous deeds are Gardens as hospitable homes, for their (good) deeds.

Translated by

Muhammad Sarwar

The righteously striving believers will have Paradise for their dwelling as the reward of their good deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

As for those who believe and do righteous good deeds, for them are Gardens of Abode as an entertainment for what they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

As for those who believe and do good, the gardens are their abiding-place; an entertainment for what they did.

Translated by

William Pickthall

But as for those who believe and do good works, for them are the Gardens of Retreat - a welcome (in reward) for what they used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रहे वे लोग जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए, उन के लिए जो कर्म वे करते रहे उस के बदले में आतिथ्य स्वरूप रहने के बाग़ हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے سو ان کے لیے ہمیشہ ٹھکانا جنتیں ہیں جو ان کے اعمال کے بدلے میں بطور ان کی مہمانی کے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے اعمال کے بدلے ان کی ضیافت کے لیے جنتوں کی قیام گاہیں ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے تو جنتوں کی قیام گاہیں ہیں ، ضیافت کے طور پر ان کے اعمال کے بدلے میں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ان کے لیے باغ ہوں گے ٹھہرنے کی جگہوں میں یہ بطور مہمانی ان اعمال کے بدلہ ہوں گے جو دنیا میں کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو وہ لوگ جو یقین لائے اور کیے کام بھلے تو ان کے لئے باغ ہیں رہنے کے مہمانی ان کاموں کی وجہ سے جو کرتے تھے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے تو ان کا ٹھکانہ جنتیں ہیں یہ جنتیں ان کے ان اعمال کے بدلے میں بطورمہمانی کے ہیں جو وہ کیا کرتے تھے