Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 22

سورة السجدة

وَ مَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ ذُکِّرَ بِاٰیٰتِ رَبِّہٖ ثُمَّ اَعۡرَضَ عَنۡہَا ؕ اِنَّا مِنَ الۡمُجۡرِمِیۡنَ مُنۡتَقِمُوۡنَ ﴿۲۲﴾٪  15

And who is more unjust than one who is reminded of the verses of his Lord; then he turns away from them? Indeed We, from the criminals, will take retribution.

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جسے اللہ تعالٰی کی آیتوں سے وعظ کیا گیا پھر بھی اس نے ان سے منہ پھیر لیا ( یقین مانو ) کہ ہم بھی گناہ گاروں سے انتقام لینے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنۡ
اس سے جو
ذُکِّرَ
نصیحت کیا گیا
بِاٰیٰتِ
ساتھ آیات کے
رَبِّہٖ
اپنے رب کی
ثُمَّ
پھر
اَعۡرَضَ
اس نے منہ موڑ لیا
عَنۡہَا
ان سے
اِنَّا
بےشک ہم
مِنَ الۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرموں سے
مُنۡتَقِمُوۡنَ
انتقام لینے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنۡ
اس سے جسے
ذُکِّرَ
نصیحت کی جاتی ہے
بِاٰیٰتِ
آیات کے ساتھ
رَبِّہٖ
اس کے رب کی
ثُمَّ
پھر
اَعۡرَضَ
وہ منہ پھیر جاتاہے
عَنۡہَا
ان سے
اِنَّا
یقیناًہم
مِنَ الۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرموں سے
مُنۡتَقِمُوۡنَ
انتقام لینے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And who is more unjust than one who is reminded of the verses of his Lord; then he turns away from them? Indeed We, from the criminals, will take retribution.

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جسے اللہ تعالٰی کی آیتوں سے وعظ کیا گیا پھر بھی اس نے ان سے منہ پھیر لیا ( یقین مانو ) کہ ہم بھی گناہ گاروں سے انتقام لینے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جسے اس کے پروردگار کی آیات سے نصیحت کی جائے پھر وہ اس سے منہ موڑ لے۔ ہم یقینا ایسے مجرموں سے انتقام لے کر رہیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس شخص سے بڑاظالم کون ہوگاجسے اُس کے رب کی آیات سے نصیحت کی جاتی ہے،پھربھی وہ اُن سے منہ پھیر جاتا ہے؟ یقیناًانہی مجرموں سے ہم انتقام لینے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And who is more unjust than the one who was reminded of the verses of his Lord, then he turned away from them. Surely, We have to take vengeance upon the sinners.

اور کون بےانصاف زیادہ اس سے جو سمجھایا گیا اس کے رب کی باتوں سے پھر ان سے منہ موڑ گیا مقرر ہم کو ان گنہگاروں سے بدلہ لینا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی آیات کے ذریعے نصیحت کی گئی مگر پھر بھی اس نے اعراض کیا یقیناً ہم ایسے مجرموں سے انتقام لے کر رہیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And who is more unjust than he who is given good counsel through the Signs of his Lord and yet he turns away from them? Surely We will exact full retribution from such criminals.

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی آیات کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے اور پھر وہ ان سے منہ پھیر لے 34 ایسے مجرموں سے تو ہم انتقام لے کر رہیں گے ۔ ع2

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جس کو اپنے پروردگار کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی گئی ، تو اس نے ان سے منہ موڑ لیا ۔ ہم یقینا ایسے مجرموں سے بدلہ لے کر رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جس کو اس کے مالک کی آیتیں سنائی جائیں پھر وہ ان پر خیال نہ کرے بیشک ہم گناہگاروں سے (اپنی نافرمانی کا) بدلہ لیں گے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جس کو اس کے پروردگار کی آیات سے نصیحت کی جائے تو وہ ان سے منہ پھیر لے۔ بیشک ہم ایسے مجرموں سے بدلہ لیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی آیات یا ددلائی گئیں تو اس نے ان سے منہ پھیرلیا۔ بیشک ہم ایسے مجرموں سے انتقام لے کر رہیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون جس کو اس کے پروردگار کی آیتوں سے نصیحت کی جائے تو وہ اُن سے منہ پھیر لے۔ ہم گنہگاروں سے ضرور بدلہ لینے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And who is a greater wrong-doer than he who is reminded of His signs, then he turneth aside therefrom? Verily unto the culprits We are going to be Avenger.

اور اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جسے اس کے پروردگار کی نشانیاں یاد دلا دی جائیں اور پھر وہ ان سے منہ پھیرے رہے ہم مجرموں سے بدلہ لے کر رہیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا ، جن کو ان کے رب کی آیات کے ذریعہ سے یاد دہانی کی جائے ، پھر وہ ان سے اعراض کریں! ہم ایسے مجرموں سے ضرور انتقام لیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جس کو اس کے رب کی آیتوں کے ذریعے سے نصیحت کی جائے پھر وہ ان سے منہ موڑلے ، بے شک ہم مجرم لوگوں سے بدلہ لینے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون جس کو اس کے رب کی آیتوں سے نصیحت کی جائے تو وہ ان سے منہ پھیرلے ہم گنہگاروں سے ضرور بدلہ لینے والے ہیں “

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جس کو نصیحت کی جائے اس کے رب کی آیتوں کے ذریعے پھر وہ ان سے منہ موڑے یقینا ہم نے انتقام لے کر رہنا ہے ایسے مجرموں سے

Translated by

Noor ul Amin

اور اس سے بڑھ کرکون ظالم ہوگاجسے اس کے رب کی آیات سے نصیحت کی جائے پھروہ اس سے منہ موڑ لے ، ہم یقینا ایسے مجرموں سے انتقام لے کے رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جسے اس کے رب کی آیتوں سے نصیحت کی گئی پھر اس نے ان سے منہ پھیر لیا ( ف٤۱ ) بیشک ہم مجرموں سے بدلہ لینے والے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جسے اس کے رب کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی جائے پھر وہ اُن سے منہ پھیر لے ، بیشک ہم مُجرموں سے بدلہ لینے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جسے اس کے پروردگار کی آیتوں کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے ( اور ) پھر وہ ان سے روگردانی کرے ۔ بے شک ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And who does more wrong than one to whom are recited the Signs of his Lord, and who then turns away therefrom? Verily from those who transgress We shall exact (due) Retribution.

Translated by

Muhammad Sarwar

Who are more unjust than those who are reminded of the revelation of their Lord, but have ignored them? We will take revenge on the criminal.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And who does more wrong than he who is reminded of the Ayat of his Lord, then turns aside therefrom Verily, We shall exact retribution from the criminals.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And who is more unjust than he who is reminded of the communications of his Lord, then he turns away from them? Surely We will give punishment to the guilty.

Translated by

William Pickthall

And who doth greater wrong than he who is reminded of the revelations of his Lord, then turneth from them. Lo! We shall requite the guilty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस व्यक्ति से बढकर अत्याचारी कौन होगा जिसे उस के रब की आयतों के द्वारा याद दिलाया जाए,फिर वह उन से मुँह फेर ले? निश्चय ही हम अपराधियों से बदला लेकर रहेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہوگا جس کو اس کے رب کی آیتیں یاد دلائی جاویں پھر وہ ان سے اعراض کرے (3) ہم ایسے مجرموں سے بدلہ لیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی آیات کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے اور وہ ان سے منہ پھیر لے، ایسے مجرموں سے تو ہم انتقام لیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی آیات کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے اور پھر وہ ان سے منہ پھیرلے۔ ایسے مجرموں سے تو ہم انتقام لے کر رہیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جسے اس کے رب کی آیات یاد دلائی جائیں پھر وہ ان سے اعراض کرے، بلاشبہ ہم مجرمین سے بدلہ لینے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کون بےانصاف زیادہ اس سے جس کو سمجھایا گیا اس کے رب کی باتوں سے، پھر ان سے منہ موڑ گیا مقرر ہم کو ان گناہ گاروں سے بدلہ لینا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظاہرہو سکتا ہے جس کو اس کے رب کی آیات کے ذریعہ نصیحت کی جائے تو وہ ان سے منہ پھیر لے یقینا ہم ایسے مجرموں سے بدلا لے کر رہیں گے