Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 10

سورة الأحزاب

اِذۡ جَآءُوۡکُمۡ مِّنۡ فَوۡقِکُمۡ وَ مِنۡ اَسۡفَلَ مِنۡکُمۡ وَ اِذۡ زَاغَتِ الۡاَبۡصَارُ وَ بَلَغَتِ الۡقُلُوۡبُ الۡحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّوۡنَ بِاللّٰہِ الظُّنُوۡنَا ﴿۱۰﴾

[Remember] when they came at you from above you and from below you, and when eyes shifted [in fear], and hearts reached the throats and you assumed about Allah [various] assumptions.

جب کہ ( دشمن ) تمہارے پاس اوپر سے اور نیچے سے چڑھ آئے اور جب کہ آنکھیں پتھرا گئیں اور کلیجے منہ کو آگئے اور تم اللہ تعالٰی کی نسبت طرح طرح کےگمان کرنے لگے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

إِذْ جَاوُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ ... When they came upon you from above you, refers to the Confederates, ... وَمِنْ أَسْفَلَ مِنكُمْ ... and from below you. We have already noted the report from Abu Hudhayfah that these were Banu Qurayzah. ... وَإِذْ زَاغَتْ الاْإَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ ... and when the eyes grew wild and the hearts reached to the thr... oats, means, from intense fear and terror. ... وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا and you were harboring doubts about Allah. Ibn Jarir said: "Some of those who were with the Messenger of Allah, had doubts and thought that the outcome would be against the believers, and that Allah would allow that to happen." Muhammad bin Ishaq said concerning the Ayah: وَإِذْ زَاغَتْ الاْإَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا (when the eyes grew wild and the hearts reached to the throats, and you were harboring doubts about Allah), "The believers had all kinds of doubts, and hypocrisy emerged to such an extent that Mu`attib bin Qushayr, the brother of Banu `Amr bin `Awf said: `Muhammad was promising us that we would win the treasure of Chosroes and Caesar, but one of us cannot even go and relieve himself."' Al-Hasan said concerning the Ayah: وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا (and you were harboring doubts about Allah), "There were different kinds of thoughts; the hypocrites thought that Muhammad and his Companions would be eliminated, while the believers were certain that what Allah and His Messenger promised was true, and that He would cause the religion to prevail even if the idolators hated it." Ibn Abi Hatim recorded that Abu Sa`id, may Allah be pleased with him, said: "On the day of Al-Khandaq, we said: `O Messenger of Allah, is there anything we should say, for our hearts have reached our throats.' He said: نَعَمْ قُولُوا اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَامِنْ رَوْعَاتِنَا Yes, say: O Allah, cover our weak points and calm our fears. Then (Allah) struck the faces of the enemy with the wind, and defeated them with the wind. This was also recorded by Imam Ahmad bin Hanbal from Abu `Amir Al-`Aqadi.   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

101اس سے مراد یہ ہے کہ ہر طرف سے دشمن آگئے یا اوپر سے مراد غطفان، ہوازن اور دیگر نجد کے مشرکین ہیں اور نیچے کی سمت سے قریش اور ان کے اعوان و انصار۔ 102یہ مسلمانوں کی اس کیفیت کا اظہار ہے جس سے اس وقت دو چار تھے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اِذْ جَاۗءُوْكُمْ مِّنْ فَوْقِكُمْ : اس سے مراد مدینہ کا بالائی حصہ، یعنی مشرقی جانب ہے۔ اس طرف سے عیینہ بن حصن کی قیادت میں قبیلہ غطفان، عوف بن مالک کی قیادت میں قبیلہ ہوازن اور طلیحہ بن خویلد اسدی کی قیادت میں نجد کے قبائل آئے اور ان کے ساتھ بنو نضیر کے یہودی بھی مل گئے۔ وَمِنْ اَسْفَلَ مِنْكُمْ :...  نیچے کی جانب سے مراد مدینے کا مغربی حصہ ہے۔ اس طرف سے ابوسفیان بن حرب کی قیادت میں کفار مکہ اور کچھ دوسرے لوگ آئے۔ عین حالت جنگ میں بنو قریظہ نے بھی صلح توڑ دی اور دشمن کے ساتھ مل گئے۔ وَاِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ : ” زَاغَ یَزِیْغُ زَیْغًا “ (ض) کا معنی ہے ” مَالَ “ یعنی جھکنا، ٹیڑھا ہونا۔ سورة نجم میں ہے : (مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغٰى) [ النجم : ١٧ ] ” نہ نگاہ ادھر ادھر ہوئی اور نہ حد سے آگے بڑھی۔ “ اللہ تعالیٰ نے آنکھ کے اوپر نیچے اور دائیں بائیں کی جہتوں میں حرکت کرنے کی خاص کیفیت رکھی ہے، جب زیادہ خوف یا گھبراہٹ آپڑے تو نگاہ ان جہتوں سے پھرجاتی ہے، پھر کبھی وہ کھلی کی کھلی رہ جاتی ہے، جیسا کہ فرمایا : (فَاِذَا هِىَ شَاخِصَةٌ اَبْصَارُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ) [ الأنبیاء : ٩٧ ] ” تو اچانک یہ ہوگا کہ ان لوگوں کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی جنھوں نے کفر کیا۔ “ کبھی ایک ہی طرف پھری ہوئی رہ جاتی ہے، جیسا کہ اس آیت میں ہے اور کبھی بےاختیار گھومنے لگتی ہے، جیسا کہ آگے آ رہا ہے : (تَدُوْرُ اَعْيُنُهُمْ كَالَّذِيْ يُغْشٰى عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ ) [ الأحزاب : ١٩ ] ” ایسے دیکھتے ہیں کہ ان کی آنکھیں اس شخص کی طرح گھومتی ہیں جس پر موت کی غشی طاری کی جا رہی ہو۔ “ مراد خوف کی شدت ہے۔ وَبَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَـنَاجِرَ : ” الحناجر “ ” حَنْجَرَۃٌ“ کی جمع ہے، حلق کا آخری حصہ۔ خوف کی شدت کی تصویر کھینچی ہے، جیسے دل شدید دکھڑکن اور گھبراہٹ کی وجہ سے اپنی جگہ چھوڑ کر حلق تک آپہنچا ہو۔ بقاعی نے کہا، ہوسکتا ہے یہ تشبیہ کے بجائے حقیقت ہو کہ طحال اور پھیپھڑا پھول کر دل کو گلے کی طرف دھکیل دیں، اس لیے بزدل کو کہتے ہیں : ” اِنْتَفَخَ مَنْخِرُہُ أَيْ رِءَتُہُ “ یعنی اس کا پھیپھڑا پھول گیا۔ خوف کی وجہ سے دل گلے کی طرف جانے کی وجہ سے بعض اوقات سانس بند ہو کر آدمی کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( شَرُّ مَا فِيْ رَجُلٍ شُحٌّ ہَالِعٌ، وَجُبْنٌ خَالِعٌ ) [ مسند أحمد : ٢؍٣٢٠، ح : ٨٢٨٣، عن أبي ہریرۃ (رض) ، صحیح ] ” بد ترین چیز جو آدمی میں ہے، وہ شدید حرص ہے جو بےحوصلہ بنا دینے والی ہے اور بزدلی ہے جو دل نکال دینے والی ہے۔ “ وَتَظُنُّوْنَ باللّٰهِ الظُّنُوْنَا : اس سے مراد یا تو کمزور ایمان والے لوگ ہیں، کیونکہ پختہ ایمان والوں کا ذکر آگے آ رہا ہے، جیسا کہ فرمایا : (وَلَمَّا رَاَ الْمُؤْمِنُوْنَ الْاَحْزَابَ ۙ قَالُوْا ھٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَرَسُوْلُهٗ وَصَدَقَ اللّٰهُ وَرَسُوْلُهٗ ۡ وَمَا زَادَهُمْ اِلَّآ اِيْمَانًا وَّتَسْلِيْمًا) [ الأحزاب : ٢٢ ] ” اور جب مومنوں نے لشکروں کو دیکھا تو انھوں نے کہا یہ وہی ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا اور اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا، اور اس چیز نے ان کو ایمان اور فرماں برداری ہی میں زیادہ کیا۔ “ ایسے کمزور ایمان والے لوگ یہ گمان کر رہے تھے کہ اب کے بار نہیں بچیں گے۔ یا سبھی مومن مراد ہیں اور کئی طرح کے گمانوں سے مراد وہ گمان ہیں جو بےاختیار اس موقع پر دل میں آجاتے ہیں، جیسا کہ سورة بقرہ (٢١٤) اور سورة یوسف (١١٠) میں ہے۔  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary Identified in the previous verses was the great station of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) along with the instruction to Muslims that they should follow and obey him totally and perfectly. Congruent to this, these two full sections of the Qur&an have been revealed about the event of the battle of al-Ahzab. Mentioned therein is the simultaneous attack of the combined force... s of many groups of disbelievers and polytheists, their threatening encirclement, the subsequent blessings bestowed on Muslims by Allah Ta’ ala and the several miracles that issued forth at the hands of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . Then, very much as a corollary to this, there are many instructions and injunctions relating to different departments of life. It is because of these very priceless instructions that great commentators have written about the details of the event of Ahzab with considered details at this place, particularly al-Qurtubi, Mazhari and others. Therefore, some details of the event of Ahzab along with the instructions are being written here. Most of it has been taken from al-Qurtubi and Mazhari. That which has been taken from some other book carries the necessary reference. The event of the battle of al-Ahzab The word: (al-ahzab) is the plural form of: حِزب (hizb) which means party or group. In this battle, the combined forces of different groups of disbelievers had, under a pact to eliminate Muslims, mounted an attack on Madinah. Therefore, this battle has been named as the battle of al-Ahzab. And since, in this battle, a trench was also dug under the orders of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) across the line of enemy attack, therefore, this battle is also called the battle of the Trench (Khandaq). The battle of Banu Quraizah too - which took place immediately after the battle of al-Ahzab and finds mention in the cited verses as well - that too, was actually a part of the battle of al-Ahzab, as it would appear through the details of this event. In the year only next to the year the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) graced Madinah after migrating from Makkah al-Mukarramah, the event of the battle of Badr came to pass. In the third year, came the battle of Uhud. In the fourth year, it was this battle of al-Ahzab. Some narrations say that this event came to pass in the fifth year. Nevertheless, the attacks of the disbelievers against Muslims had been continuing since the hijrah up to this time without any break. The attack on the occasion of the battle of al-Ahzab was made with full power, determination and mutual pledge. Therefore, this battle was the severest on the Holy Prophet t and the noble Sahabah as compared with other battles - because, the count of the attacking confederate forces of the disbelievers has been given as twelve to fifteen thousand. On the other side, there were Muslims, three thousand in all, and those too very ill-equipped. Then, the time was hard winter. The Qur&an describes the horrible severity of this event by saying things like: زَاغَتِ الاَبصَارُ (the eyes were distracted - 33:10), بَلَغَتِ القُلُوبُ الحَنَاجِرَ (and hearts reached the throats - 33:10) and وَ زُلزِلُوا زِلزَالاً شَدِیداً (they were shaken with a violent convulsion - 33:11). But, the way this time was the hardest on Muslims, they were also compensated at its best by Allah Ta’ ala. It was with His help and support that the matter ended in favour of Muslims in the form of such a great success and victory that broke the back of all hostile groups of Mushriks, Jews and Hypocrites leaving them just about incapable of even thinking of some attack against Muslims in the future. From that angle, this battle was the last armed confrontation between kufr and Islam. - fought on the plains of al-Madinah al-Munawwarah in the fourth or fifth year of hijrah. The event began when about twenty men from the Jewish tribe of Banu Nadir and the tribe of Abu Wa&il who were morbidly hostile to the Holy Prophet and Muslims at large reached Makkah al-Mukarramah. They met with Quraish chiefs and roused them to start a war against Muslims. The Quraish chiefs were under the impression that the way Muslims took their idol-worship to be kufr (disbelief, infidelity) and for which reason they regarded their religion as ill-founded, the Jews too would be no different and their thinking would be similar to it. If so, how could they hope for a common ground of unity from them? Therefore, these chiefs asked the Jews, |"You people know that there is difference of religion and creed between us and Muhammad t. And you are the people of the Book and the people of learning. First of all, you tell us as to which religion is better in your sight, ours or theirs?|" A lie is no novelty in the arena of politics! The reply given by these Jews was totally contrary to their knowledge and conscience. To them, they said, |"Your religion is better than the religion of Muhammad.|" Thereupon, the infidels of Makkah were somewhat satisfied. Still, the matter was taken to a future demonstration of intent. It was decided that these twenty visitors joined by fifty men from among the Quraish chiefs would go to al-Masjid al-Haram, cling to the walls of the Baytullah by their chests and make a solemn pledge before Allah that they would continue fighting against Muhammad t to their last man. A marvel of the forbearance and magnanimity of Allah Ta&ala! Here are the enemies of Allah in the House of Allah clinging to the walls of the Ka&abah of Allah making a compact to fight a war against His Rasul - and then return satisfied with a new passion for war! This is unique manifestation of the forbearance and magnanimity of Allah Ta’ ala. Then, the ultimate end of this compact is not too far to find. It will appear towards the end of the narrative in that all of them bolted from this battle. These Jews, after having made a pact with the Quraish of Makkah, reached the tribe of Ghitfan, a great warring tribe of Arabia. They told them that they and the Quraish of Makkah were in full agreement with the plan to eliminate the spreaders of this new religion (Islam) once for all with their combined power. They asked them too to join hands with them in that pact. Then, they also offered them a bribe. They promised to give them the total produce of dates in one year in Khaibar - according to some narrations, they promised the half of it to the tribe of Ghitfan. ` Uyaiynah Ibn Hisn, the chief of the tribe of Ghitfan, approved of his participation in the pact under this condition. Thus, they too became a part of the war effort. Then, in accordance with the mutual pact, the Quraish armed force of four thousand men, three hundred horses and war supplies laden on one thousand camels came out of Makkah under the command of Abu Sufyan and stopped at Marr az-Zahran. Here, all tribes of Aslam, Ashja&, Banu Murrah, Banu Kinanah, Fazarah and Ghitfan joined them. Their total number has been reported in some narrations as ten thousand, as twelve thousand in some others and as fifteen thousand in still other. The most lethal attack on Madinah The armed force that fought against Muslims in the battle of Badr was that of one thousand men. Then, the army that attacked in the battle of Uhud had three thousand men. This time, the numerical strength of the attacking forces was greater than it was any time before that - the equipment and the combined power of the Arab and Jewish tribes were also to be counted as additional factors. Three ingredients of Muslim war effort When the information about this aggressive united front reached the Holy Prophet t, the very first verbal reaction came out from him in the words: Allah is all-sufficient for us, and the best One to trust in - 3:173. After that, he assembled opinion leaders from among the Emigrants and Helpers together and went into consultation with them. Although, the blessed recipient of Wahy (revelation) really needs no consultation for he acts directly with the permission of Allah Ta’ ala. But, there were two advantages in having such consultation: (1) To initiate and establish the Sunnah (practice) of consultation in the Muslim community and (2) to revive mutual liaison and unity in the hearts of the believers and to persuade them to the need of helping and supporting each other. After that, they talked about matters of defence and the physical resources needed in fighting a war. Present among the group of consultants. there was Sayyidna Salman al-Farisi (رض) who had recently freed himself from the artificially imposed slavery of a Jew and had devoted himself to the service of Islam. He advised that in his country, the Persian kings have used trenches they arranged to be dug across the enemy line of attack. This had always helped stop the enemy. Accepting his advice, the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم ordered that trenches be dug - and he himself participated with others doing that. The digging of trenches It was decided to dig this trench on the entire passage way behind the mount of Sal& which could be used by the enemy to come into Madinah from the north. The ground marking of the length and width of this trench was personally drawn by the Holy Prophet t. Beginning from Shaikhayn, this trench came as far as the western corner of the mount of Sal& and later it was extended to the intersection of the valleys of Buthan and Rana. The total length of this trench was approximately three and a half miles. The precise measurement of the width and depth could not be ascertained from any narration. But, it is obvious that the width and depth would have also been special, of the kind the enemy would have not found easy to cross. It has appeared in the narration of the event relating to Sayyidna Salman digging the trench that he used to dig his allotted portion of the trench which, at the end of the day, came to be five yards long and five yards deep (Mazhari). From this, it can be said that the depth of the trench was five yards. The size of the Islamic &army& At that time, Muslims were a total of three thousand in number along with a total of thirty six horses. Participant age of maturity was set at fifteen years Some non-pubert children had also come out with the Islamic &army& with the desire to defend their faith. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) asked children below the age of fifteen years to leave. Those fifteen year old were accepted - included therein were Sayyidna ` Abduliah Ibn ` Umar, Zayd Ibn Thabit, Abu Said al-Khudri and Bara& Ibn ` Azib (رض) When this Islamic force was ready to march for battle, the hypocrites who normally kept a face and remained intermingled among Muslims, started backing out. Some bolted away incognito. Others came up with false excuses and tried to get the permission of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) to go back. This was a new trouble that rose from within. Some of the cited verses have been revealed about these very hypocrites. (Qurtubi) Islamic nationality and Islamic unity do not contradict administrative and social division For this Jihad, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) appointed Sayyidna Zayd Ibn Harithah (رض) as the standard bearer of the Muhajirin and Sayyidna Sa&d Ibn ` Ubadah (رض) as the standard bearer of the Ansar. At that time, the mutual brotherhood among the Muhajirin and the Ansar stood established on very firm foundations. All of them were brothers to each other. But, it was in view of administrative convenience that the leadership of the Muhajirin was separated from the leadership of the Ansar: From this, we learn that Islamic nationality and Islamic unity are not contradictory to administrative and social division. In fact, by placing the burden of responsibility an each group helped strengthen the bond of mutual confidence and cooperation. And in the very first assignment, that is, in the digging of trenches before this battle, this mutual cooperation became all too evident as described below: The job of digging the trenches was spread over the whole army The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) divided the whole army of the Muhajirin and the Ansar in groups of ten men each and made every group of ten men responsible for digging forty yards of the trench. Since Sayyidna Salman al-Farisi (رض) was the one who had advised the digging of the trench, knew the job, was strong and was neither one of the Ansar nor one of the Muhajirin, it created a sort of competition among the Ansar and Muhajirin for each of the two wanted to have him with them. The matter reached to the extent that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) had to intervene in order to avoid any dispute. He gave his verdict by saying: سَلمَانُ مِنَّا اَھلُ البَیتِ (Salman is part of our family). The discrimination of local and foreign in functional expertise The universal wont in our time is that people do not like to treat those non-resident and non-local at par with them. But, this was a place where every group felt proud of having the competent one on their side and with them. It was for this reason that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) included him in his family on his own and thus put an end to the dispute. Then, he practically picked up some Muhajirin and some Ansar to form a group of ten which included Sayyidna ` Amr Ibn ` Awf, Sayyidna Hudhaifah and others who were from among the Muhajirin. A great miracle By chance, in the section of the trench entrusted with Sayyidna Salman and others with him, a huge, hard and glossy rock showed up. Sayyidna Salman&s colleague, Sayyidna ` Amr Ibn ` Awf (رض) says, |"This rock broke our implements and we failed to cut it apart. Then I suggested to Salman that though it is possible to dig the trench bypassing the huge rock and join it up with the main trench with a minor crookedness in it, but we should not deviate from the line drawn by the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) as based on our opinion. So, you go, tell the Holy Prophet t about the position here and get an order from him about what we should do now.|" Divine reminders It is strange that in this three and a half mile stretch of land no one from among the diggers of the trench faced any impediment which would render him helpless. The only one who did face it was Sayyidna Salman (رض) who had given the advice of digging a trench and the whole project had started on his advice. To him Allah Ta’ ala showed that there was no way out even after digging and making a perfect trench - except turning to Allah Ta’ ala for help in the face of the failure of all implements and instruments. Here, these blessed souls were being taugh اِنَّ بُيُوْتَنَا عَوْرَةٌ that assembling material means to the measure of capacity and ability was obligatory, but to place trust in these was not correct. The trust of a believer - even after having assembled all possible material means - should be in Allah Ta’ ala alone. Sayyidna Salman (رض) presented himself before the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and told him about what had happened. At that time, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was himself working in his part of the trench. He was busy hauling the dugout earth from the trench. Sayyidna Bara& Ibn ` Azib (رض) says, |"I saw him. Dust had covered his blessed body in a manner that the skin on his front and back was not visible.|" Rather than give Sayyidna Salman (رض) any advice or order, he accompanied him in person to the problem spot. With the ten Sahabah busy digging the trench with Sayyidna Salman (رض) ، he too went down into the trench and joined the diggers. He took the pickaxe in his blessed hands, struck at the rock and recited the verse: تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا (tammat kalimatu rabbika sidqa: And the Word of your Lord is perfect in truth... - al-An` am, 6:115). With this one single stroke from it, one third portion of the rock was cut off and released from this rock was a streak of light. After that, he struck at the rock once again and recited the said verse upto the end, that is: تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَّعَدْلًا is (tammat kalimatu rabbika sidqan wa &adla : And the Word of your Lord is perfect in truth and justice - al-An` am, 6:115). Cut off with this second stroke was an additional one third portion of the rock which released a streak of light as before. The third time, he recited the same verse in full and executed the third stroke. With it, the rock was all finished. The Holy Prophet t came out of the trench, picked up the sheet wrap he had left at the edge of the trench and sat down on one side of it. At that time, Sayyidna Salman al-Farisi (رض) said, |"Y Rasulallah, every time struck at the rock, every time I saw a light coming out of the rock.|" The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) asked Sayyidna Salmn (رض) ، |"Have you really seen this light?|" He said, |"Y Rasulallah, I have seen it with my own eyes.|" The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said, |"In the light that was released after the first strike, I saw the palaces of the cities of Yaman and those of Cyrus and Angel Jibra&il told me: &your Ummah will conquer these cities.& And when I struck at the rock the second time, I was shown the red palaces of the Byzantines and Angel Jibra&il gave the good news, &your Ummah will conquer these cities as well.& |" After having heard this, all Muslims felt at peace and became assured of their great successes in the future.  Show more

معارف ومسائل سابقہ آیات میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عظمت شان اور مسلمانوں کو آپ کے مکمل اتباع و اطاعت کی ہدایت تھی۔ اسی کی مناسبت سے یہ پورے دو رکوع قرآن کے غزوہ احزاب کے واقعہ سے متعلق نازل ہوئے ہیں، جس میں کفار و مشرکین کی بہت سی جماعتوں کا مسلمانوں پر یکبارگی حملہ اور سخت نرغہ کے...  بعد مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کے انعامات اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعدد معجزات کا ذکر ہے۔ اور اس کے ضمن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق بہت سی ہدایات اور احکام ہیں۔ انہی بےبہا ہدایات کی وجہ سے اکابر مفسرین نے اس جگہ واقعہ احزاب کو خاص تفصیل سے لکھا ہے خصوصاً قرطبی اور مظہری وغیرہ نے۔ اس لئے واقعہ احزاب کی کچھ تفصیل مع ان ہدایات کے لکھی جاتی ہے جس کا اکثر حصہ قرطبی اور مظہر سے لیا گیا ہے، جو کسی دوسری کتاب سے لیا ہے، اس کا حوالہ لکھ دیا گیا ہے۔ واقعہ غزوہ احزاب احزاب، حزب کی جمع ہے، جس کے معنی پارٹی یا جماعت کے آتے ہیں۔ اس غزوہ میں کفار کی مختلف جماعتیں متحد ہو کر مسلمانوں کو ختم کردینے کا معاہدہ کر کے مدینہ پر چڑھ آئی تھیں، اسی لئے اس غزوہ کا نام غزوہ احزاب رکھا گیا ہے۔ اور چونکہ اس غزوہ میں دشمن کے آنے کا راستہ پر بامر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خندق کھودی گئی تھی، اس لئے اس کو غزوہ خندق بھی کہتے ہیں۔ غزوہ بنو قریظہ بھی جو غزوہ احزاب کے فوراً بعد ہوا اور مذکورہ آیات میں اس کا بھی ذکر ہے وہ بھی درحقیقت غزوہ احزاب ہی کا ایک جز تھا، جیسا کہ واقعہ کی تفصیل سے معلوم ہوگا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس سال مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ میں تشریف فرما ہوئے، اس کے دوسرے ہی سال میں غزوہ بدر کا واقعہ پیش آیا۔ تیسرے سال میں غزوہ احد پیش آیا، چوتھے سال میں یہ غزوہ احزاب واقع ہوا۔ اور بعض روایات میں اس کو پانچویں سال کا واقعہ قرار دیا ہے۔ بہرحال ابتداء ہجرت سے اس وقت تک کفار کے حملے مسلمانوں پر مسلسل جاری تھے غزوہ احزاب کا حملہ بڑی بھرپور طاقت وقوت اور پختہ عزم اور عہد و میثاق کے ساتھ کیا گیا تھا اس لئے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام پر یہ غزوہ سب دوسرے غزوات سے زیادہ اشد تھا۔ کیونکہ اس میں حملہ آور احزاب کفار کی تعداد بارہ سے پندرہ ہزار تک بتلائی گئی ہے، اور اس طرف سے مسلمان کل تین ہزار وہ بھی بےسروسامان، اور زمانہ سخت سردی کا۔ قرآن کریم نے تو اس واقعہ کی شدت بڑی ہولناک صورت میں یہ بیان فرمائی ہے، زاغت الابصار (آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں) بلغت القلوب الحناجر (کلیجے منہ کو آنے لگے) وزلزلوا زلزالاً شدیداً (سخت زلزلہ میں ڈالے گئے) ۔ مگر جیسا کہ یہ وقت مسلمانوں پر سب سے زیادہ سخت تھا، ویسے ہی اللہ تعالیٰ کی نصرت و امداد سے اس کا انجام مسلمانوں کے حق میں ایسی عظیم فتح و کامیابی کی صورت میں سامنے آیا کہ اس نے تمام مخالف گروہوں مشرکین، یہود اور منافقین کی کمریں توڑ دیں، اور آگے ان کو اس قابل نہیں چھوڑا کہ وہ مسلمانوں پر کسی حملے کا ارادہ کرسکیں۔ اس لحاظ سے یہ غزوہ کفر واسلام کا آخری معرکہ تھا، جو مدینہ منورہ کی زمین پر ہجرت کے چوتھے یا پانچویں سال میں لڑا گیا۔ اس واقعہ کی ابتداء یہاں سے ہوئی کہ یہود کے قبیلہ بنی نضیر اور قبیلہ بنی وائل کے تقریباً بیس آدمی جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں سے سخت عداوت رکھتے تھے مکہ مکرمہ پہنچے، اور قریشی سرداروں سے ملاقات کر کے ان کو مسلمانوں سے جنگ کرنے کے لئے آمادہ کیا۔ قریشی سردار سمجھتے تھے کہ جس طرح مسلمان ہماری بت پرستی کو کفر کہتے ہیں اور اس لئے ہمارے مذہب کو برا سمجھتے ہیں یہود کا بھی یہی خیال ہے، تو ان سے موافقت و اتحاد کی کیا توقع رکھی جائے۔ اس لئے ان لوگوں نے یہود سے سوال کیا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ ہمارے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان دین و مذہب کا اختلاف ہے اور آپ لوگ اہل کتاب اور اہل علم ہیں، پہلے ہمیں یہ بات بتلائیے کہ آپ کے نزدیک ہمارا دین بہتر ہے یا ان کا۔ سیاست کے اکھاڑے میں جھوٹ کوئی نئی چیز نہیں : ان یہودیوں نے اپنے علم و ضمیر کے بالکل خلاف ان کو یہ جواب دیا کہ تمہارا دین محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دین سے بہتر ہے۔ اس پر یہ لوگ کچھ مطمئن ہوئے، مگر اس پر بھی معاملہ یہ ٹھہرا کہ بیس آدمی یہ آنے والے اور پچاس آدمی قریشی سرداروں کے مسجد حرام میں جا کر بیت اللہ کی دیواروں سے سینے لگا کر اللہ کے سامنے یہ عہد کریں کہ ہم میں سے جب تک ایک آدمی بھی زندہ رہے گا ہم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف جنگ کرتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ کے علم و کرم کا ایک عجوبہ : اللہ کے گھر میں اللہ کے بیت سے چمٹ کر اللہ کے دشمن اس کے رسول کے خلاف جنگ لڑنے کا معاہدہ کر رہے ہیں، اور مطمئن ہو کر جنگ کا نیا جذبہ لے کر لوٹتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے علم و کرم کا عجیب مظہر ہے۔ پھر ان کے اس معاہدہ کا حشر بھی آخر قصہ میں معلوم ہوگا کہ سب کے سب اس جنگ سے منہ موڑ کر بھاگے۔ یہ یہودی قریش مکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد عرب کے ایک بڑے اور جنگجو قبیلہ غطفان کے پاس پہنچے اور ان کو بتلایا کہ ہم اور قریش مکہ اس پر متفق ہوچکے ہیں کہ اس نئے دین (اسلام) کے پھیلانے والوں کا ایک مرتبہ سب مل کر استیصال کردیں۔ آپ بھی اس پر ہم سے معاہدہ کریں۔ اور ان کو یہ رشوت بھی پیش کی کہ خیبر میں جس قدر کھجور ایک سال میں پیدا ہوگی وہ اور بعض روایات میں اس کا نصف قبیلہ غطفان کو دیا جانے کا وعدہ کیا۔ قبیلہ غطفان کے سردار عیینہ بن حصن نے اس شرط کے ساتھ ان سے شرکت کو منظور کرلیا اور یہ لوگ بھی جنگ میں شامل ہوگئے۔ اور باہمی قرار داد کے مطابق مکہ سے قریشیوں کا لشکر چار ہزار جوانوں اور تین سو گھوڑوں اور ایک ہزار اونٹوں کے سامان کے ساتھ ابوسفیان کی قیادت میں مکہ مکرمہ سے نکلا اور مرظہران میں قیام کیا یہاں قبیلہ اسلم اور قبیلہ اشجع اور بنو مرہ، بنو کنانہ اور فزارہ اور غطفان کے سب قبائل شامل ہوگئے۔ جن کی مجموعی تعداد بعض روایات میں دس بعض میں بارہ ہزار اور بعض میں پندرہ ہزار بیان کی گئی ہے۔ مدینہ منورہ پر سب سے بڑا حملہ : غزوہ بدر میں مسلمانوں کے مقابل آنے والا لشکر ایک ہزار کا تھا، پھر غزوہ احد میں حملہ کرنے والا لشکر تین ہزار کا تھا۔ اس مرتبہ لشکر کی تعداد بھی ہر پہلی مرتبہ سے زائد تھی، اور سامان بھی اور تمام قبائل عرب و یہود کی اتحادی طاقت بھی۔ مسلمانوں کی جنگی تیاری (١) اللہ پر توکل (٢) باہمی مشورہ (٣) بقدر وسعت مادی وسائل کی فراہمی : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس متحدہ محاذ کے حرکت میں آنے کی اطلاع ملی تو سب سے پہلا کلمہ جو زبان مبارک پر آیا یہ تھا حسبنا اللہ و نعم الوکیل، ” یعنی ہمیں اللہ کافی اور وہی ہمارا بہتر کار ساز ہے “ اس کے بعد مہاجرین و انصار کے اہل حل وعقد کو جمع کر کے ان سے مشورہ لیا۔ اگرچہ صاحب وحی کو درحقیقت مشورہ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ براہ راست حق تعالیٰ کے اذن و اجازت سے کام کرتے ہیں مگر مشورے میں دو فائدے تھے۔ ایک امت کے لئے مشورہ کی سنت جاری کرنا، دوسرے قلوب مومنین میں باہمی ربط و اتحاد کی تجدید اور تعاون و تناصر کا جذبہ بیدار کرنا۔ اس کے بعد دفاع اور جنگ کے مادی وسائل پر غور ہوا۔ مجلس مشورہ میں حضرت سلمان فارسی بھی شامل تھے جو ابھی حال میں ایک یہودی کی مصنوعی غلامی سے نجات حاصل کر کے اسلامی خدمات کے لئے تیار ہوئے تھے انہوں نے مشورہ دیا کہ ہمارے بلاد فارس کے بادشاہ ایسے حالات میں دشمن کا حملہ روکنے کے لئے خندق کھود کر ان کا راستہ روک دیتے ہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ مشورہ قبول فرما کر خندق کھودنے کا حکم دے دیا۔ اور بنفس نفیس خود بھی اس کام میں شریک ہوئے۔ خندق کی کھدائی : یہ خندق جبل سلع کے پیچھے اس پورے راستہ کی لمبائی پر کھودنا طے ہوا جس سے مدینہ کے شمال کی طرف سے آنے والے دشمن آسکتے تھے، اس خندق کے طول وعرض کا خطہ خود رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھینچا۔ یہ خندق قلعہ شیخین سے شرو ہو کر جبل سلع کے مغربی گوشہ تک آئی اور بعد میں اسے بڑھا کر وادی بطحان اور وادی راتونا کے مقام اتصال تک پہنچا دیا گیا۔ اس خندق کی کل لمبائی تقریباً ساڑھے تین میل تھی، چوڑائی اور گہرائی کی صحیح مقدار کسی روایت سے معلوم نہیں ہوئی، لیکن یہ ظاہر ہے کہ چوڑائی اور گہرائی بھی خاصی ہوگی جس کو عبور کرنا دشمن کے لئے آسان نہ ہو۔ حضرت سلمان کے خندق کھودنے کے واقعہ میں یہ آیا ہے کہ وہ روزانہ پانچ گز لمبی اور پانچ گز گہری خندق کھودتے تھے (مظہری) اس سے خندق کی گہرائی پانچ گز کہی جاسکتی ہے۔ اسلامی لشکر کی تعداد : اس وقت مسلمانوں کی کل جمعیت تین ہزار تھی اور کل چھتیس گھوڑے تھے۔ بلوغ کی عمر پندرہ سال قرار دی گئی : اسلامی لشکر میں کچھ نابالغ بچے بھی اپنے جوش ایمانی سے نکل کھڑے ہوئے تھے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان بچوں کو واپس کردیا جو پندرہ سال سے کم عمر تھے، پندرہ سالہ نوعمر لے لئے گئے۔ جن میں حضرت عبداللہ بن عمر، زید بن ثابت، ابو سعید خدری، براء بن عازب (رض) شامل ہیں۔ جس وقت یہ اسلامی لشکر مقابلہ کے لئے روانہ ہونے لگا تو جو منافقین مسلمانوں میں رلے ملے رہتے تھے انہوں نے سرکنا شروع کیا۔ کچھ چھپ کر نکل گئے، کچھ لوگوں نے جھوٹے اعذار پیش کر کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے واپسی کی اجازت لینی چاہی۔ یہ اپنے اندر سے ایک نئی آفت پھوٹی، مذکورہ الصدر آیات میں انہی منافقین کے متعلق چند آیات نازل ہوئی ہیں۔ (قرطبی) قبائلی اور نسبی قومیتوں کا انتظامی معاشرتی امتیاز اسلامی وحدت اور اسلامی قومیت کے منافی نہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس جہاد کے لئے مہاجرین کا جھنڈا حضرت زید بن حارثہ کے سپرد فرمایا۔ اس وقت مہاجرین و انصار کے درمیان مواخات (بھائی چارے) کے تعلقات بڑی مضبوط و مستحکم بنیادوں پر قائم تھے، اور سب بھائی بھائی تھے۔ مگر انتظامی سہولت کے لئے مہاجرین کی قیادت الگ اور انصار کی الگ کردی گئی تھی۔ اس سے معلوم ہوا کہ اسلامی قومیت اور اسلامی وحدت انتظامی اور معاشرتی تقسیم کے منافی نہیں بلکہ ہر جماعت پر ذمہ داری کا بوجھ ڈال دینے سے باہمی اعتماد اور تعاون و تناصر کے جذبہ کی تقویت ہوئی تھی۔ اور اس جنگ کے سب سے پہلے کام یعنی خندق کھودنے میں اس تعاون و تناصر کا اس طرح مشاہدہ ہوا کہ :۔ خندق کی کھدائی کی تقسیم پورے لشکر پر کی گئی : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پورے لشکر کے مہاجرین و انصار کو دس دس آدمیوں کی جماعت میں تقسیم کر کے ہر دس آدمیوں کو چالیس گز خندق کھودنے کا ذمہ دار بنایا۔ حضرت سلمان فارسی چونکہ خندق کھودنے کا مشورہ دینے والے اور کام سے واقف اور مضبوط آدمی تھے، اور نہ انصار میں شامل تھے نہ مہاجرین میں، ان کے متعلق انصار و مہاجرین میں ایک مسابقت کی فضا پیدا ہوگئی۔ انصار ان کو اپنے میں شامل کرنا چاہتے تھے، مہاجرین اپنے میں۔ یہاں تک کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رفع نزاع کے لئے مداخلت کرنے کی نوبت آئی اور آپ نے فیصلہ دیا کہ سلمان ہمارے اہل بیت میں شامل ہیں۔ صلاحیت کار میں ملکی غیر ملکی، مقامی اور بیرونی کا امتیاز : آج تو غیر ملکی باشندے اور غیر مقامی کو اپنی برابر کا درجہ دینا لوگ پسند نہیں کرتے وہاں ہر فریق اہل صلاحیت کو اپنے ساتھ شامل کرنے میں فخر محسوس کرتا تھا اس لئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اہل بیت میں خود داخل فرما کر نزاع کو ختم کیا اور عملی طور پر چند انصار اور چند مہاجرین شامل کر کے ان کے دس کی جماعت بنائی جس میں حضرت عمر و بن عوف اور حذیفہ وغیرہ مہاجرین میں سے تھے۔ ایک عظیم معجزہ : اتفاق سے جو حصہ خندق کا حضرت سلمان وغیرہ کے سپرد تھا اس میں ایک سخت اور چکنے پتھر کی بڑی چٹان نکل آئی۔ حضرت سلمان کے ساتھی عمرو بن عوف فرماتے ہیں کہ اس چٹان نے ہمارے اوزار توڑ دیئے اور ہم اس کے کاٹتے سے عاجز ہوگئے تو میں نے سلمان سے کہا کہ اگرچہ یہ ہوسکتا ہے کہ ہم اس جگہ سے کچھ ہٹ کر خندق کھودیں اور ذرا سی کجی کے ساتھ اس کو اصل خندق سے ملا دیں مگر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کھینچے ہوئے خط سے انحراف ہمیں اپنی رائے سے نہیں کرنا چاہئے، آپ آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ واقعہ بیان کر کے حکم حاصل کریں کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ قدرت کی تنبیہات : اس ساڑھے تین میل کے میدان میں خندق کھودنے والوں میں کسی کو رکاوٹ پیش نہ آئی جو عاجز کر دے۔ پیش آئی تو حضرت سلمان کو پیش آئی، جنہوں نے خندق کھودنے کا مشورہ دیا تھا اور اسی کو قبول کر کے یہ سلسلہ جاری ہوا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو دکھلا دیا کہ خندق کھودنے اور بنانے میں بھی اللہ کی طرف رجوع کے سوا چارہ نہیں، آلات و اوزار سب جواب دے چکے جس میں ان حضرات کو تعلیم تھی کہ مادی اسباب کو بقدر وسعت و طاقت جمع کرنا فرض ہے، مگر ان پر بھروسہ کرنا درست نہیں۔ مومن کا بھروسہ تمام اسباب مادیہ کو جمع کرلینے کے بعد بھی اللہ تعالیٰ پر ہی ہونا چاہئے۔ حضرت سلمان رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور واقعہ بتلایا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خود بھی اپنے حصہ کی خندق میں کام کر رہے تھے، خندق کی مٹی کو اس جگہ سے منتقل کرنے میں مصروف تھے۔ حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ کے جسم مبارک کو غبار نے ایسا ڈھانپ لیا تھا کہ پیٹ اور پیٹھ کی کھال نظر نہ آتی تھی۔ ان کو کوئی مشورہ یا حکم دینے کے بجائے خود ان کے ساتھ موقع پر تشریف لائے اور دس حضرات صحابہ مع سلمان کے جو اس کھودنے میں مصروف تھے خندق کے اندر اتر کر آپ بھی ان میں شامل ہوگئے۔ اور کدال اپنے دست مبارک میں لے کر اس چٹان پر ایک ضرب لگائی۔ اور یہ آیت پڑھی (آیت) تمت کلمة ربک صدقاً (یعنی پوری ہوگئی نعمت آپ کے رب کی سچائی کے ساتھ) اس کی ایک ہی ضرب سے چٹان کا ایک تہائی حصہ کٹ گیا اور اس کے ساتھ ہی ایک روشنی پتھر کی چٹان سے برآمد ہوئی۔ اس کے بعد آپ نے دوسری ضرب لگائی اور آیت مذکورہ کو آخر تک پڑھا، یعنی تمت کلمة ربک صدقاً عدلاً ، اس دوسری ضرب سے ایک تہائی چٹان اور کٹ گئی، اور اس پتھر سے ایک روشنی نکلی۔ تیسری مرتبہ پھر وہی آیت پوری پڑھ کر تیسری ضرب لگائی تو باقی چٹان بھی کٹ کر ختم ہوگئی، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خندق سے باہر تشریف لائے۔ اور اپنی چادر جو خندق کے کنارہ پر رکھ دی تھی اٹھا لی اور ایک طرف بیٹھ گئے۔ اس وقت سلمان فارسی نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ نے جتنی مرتبہ اس پتھر پر ضرب لگائی میں نے ہر مرتبہ پھر سے ایک روشنی نکلتی دیکھی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت سلمان سے فرمایا کہ کیا واقعی تم نے یہ روشنی دیکھی ہے ؟ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری آنکھوں نے اس کا مشاہدہ کیا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ پہلی ضرب میں جو روشنی نکلی میں نے اس روشنی میں یمن اور کسریٰ کے محلات دیکھے اور جبرئیل امین نے مجھے بتلایا کہ آپ کی امت ان شہروں کو فتح کرلے گی اور جب میں نے دوسری ضرب لگائی تو مجھے رومیوں کے سرخ محلات دکھائے گئے، اور جبرائیل امین نے یہ خوش خبری دے دی کہ آپ کی امت ان شہروں کو بھی فتح کرلے گی۔ یہ ارشاد سن کر سب مسلمان مطمئن ہوئے اور آئندہ عظیم الشان فتوحات پر یقین ہوگیا۔   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اِذْ جَاۗءُوْكُمْ مِّنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ اَسْفَلَ مِنْكُمْ وَاِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَـنَاجِرَ وَتَظُنُّوْنَ بِاللہِ الظُّنُوْنَا۝ ١٠ جاء جاء يجيء ومَجِيئا، والمجیء کالإتيان، لکن المجیء أعمّ ، لأنّ الإتيان مجیء بسهولة، والإتيان قد يقال باعتبار القصد وإن لم يكن منه الح... صول، والمجیء يقال اعتبارا بالحصول، ويقال «1» : جاء في الأعيان والمعاني، ولما يكون مجيئه بذاته وبأمره، ولمن قصد مکانا أو عملا أو زمانا، قال اللہ عزّ وجلّ : وَجاءَ مِنْ أَقْصَا الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعى [يس/ 20] ، ( ج ی ء ) جاء ( ض ) جاء يجيء و مجيئا والمجیء کالاتیانکے ہم معنی ہے جس کے معنی آنا کے ہیں لیکن مجی کا لفظ اتیان سے زیادہ عام ہے کیونکہ اتیان کا لفط خاص کر کسی چیز کے بسہولت آنے پر بولا جاتا ہے نیز اتبان کے معنی کسی کام مقصد اور ارادہ کرنا بھی آجاتے ہیں گو اس کا حصول نہ ہو ۔ لیکن مجییء کا لفظ اس وقت بولا جائیگا جب وہ کام واقعہ میں حاصل بھی ہوچکا ہو نیز جاء کے معنی مطلق کسی چیز کی آمد کے ہوتے ہیں ۔ خواہ وہ آمد بالذات ہو یا بلا مر اور پھر یہ لفظ اعیان واعراض دونوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے ۔ اور اس شخص کے لئے بھی بولا جاتا ہے جو کسی جگہ یا کام یا وقت کا قصد کرے قرآن میں ہے :َ وَجاءَ مِنْ أَقْصَا الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعى [يس/ 20] اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آپہنچا ۔ فوق فَوْقُ يستعمل في المکان، والزمان، والجسم، والعدد، والمنزلة، وذلک أضرب : الأول : باعتبار العلوّ. نحو : وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 63] ، مِنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِنَ النَّارِ [ الزمر/ 16] ، وَجَعَلَ فِيها رَواسِيَ مِنْ فَوْقِها [ فصلت/ 10] ، ويقابله تحت . قال : قُلْ هُوَ الْقادِرُ عَلى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذاباً مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ [ الأنعام/ 65] الثاني : باعتبار الصّعود والحدور . نحو قوله :إِذْ جاؤُكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ [ الأحزاب/ 10] . الثالث : يقال في العدد . نحو قوله : فَإِنْ كُنَّ نِساءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ [ النساء/ 11] . الرابع : في الکبر والصّغر مَثَلًا ما بَعُوضَةً فَما فَوْقَها[ البقرة/ 26] . الخامس : باعتبار الفضیلة الدّنيويّة . نحو : وَرَفَعْنا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجاتٍ [ الزخرف/ 32] ، أو الأخرويّة : وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيامَةِ [ البقرة/ 212] ، فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا [ آل عمران/ 55] . السادس : باعتبار القهر والغلبة . نحو قوله : وَهُوَ الْقاهِرُ فَوْقَ عِبادِهِ [ الأنعام/ 18] ، وقوله عن فرعون : وَإِنَّا فَوْقَهُمْ قاهِرُونَ [ الأعراف/ 127] ( ف و ق ) فوق یہ مکان ازمان جسم عدد اور مرتبہ کے متعلق استعمال ہوتا ہے اور کئی معنوں میں بولا جاتا ہے اوپر جیسے فرمایا ۔ وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 63] اور کوہ طور کو تم پر اٹھا کھڑا کیا ۔ مِنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِنَ النَّارِ [ الزمر/ 16] کے اوپر تو آگ کے سائبان ہوں گے ۔ وَجَعَلَ فِيها رَواسِيَ مِنْ فَوْقِها [ فصلت/ 10] اور اسی نے زمین میں اس کے پہاڑ بنائے ۔ اس کی ضد تحت ہے جس کے معنی نیچے کے ہیں چناچہ فرمایا ۔ قُلْ هُوَ الْقادِرُ عَلى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذاباً مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ [ الأنعام/ 65] کہ وہ اس پر بھی قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے عذاب بھیجے ۔ 2 صعود یعنی بلند ی کی جانب کے معنی میں اس کی ضدا سفل ہے جس کے معنی پستی کی جانب کے ہیں چناچہ فرمایا : ۔ إِذْ جاؤُكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ [ الأحزاب/ 10] جب وہ تمہارے اوپر اور نیچے کی جانب سے تم پر چڑھ آئے ۔ 3 کسی عدد پر زیادتی کے معنی ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے جیسے فرمایا : ۔ فَإِنْ كُنَّ نِساءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ [ النساء/ 11] اگر اولاد صرف لڑکیاں ہی ہوں ( یعنی دو یا ) دو سے زیادہ ۔ 4 جسمانیت کے لحاظ سے بڑا یا چھوٹا ہونے کے معنی دیتا ہے ۔ چناچہ آیت کریمہ : مَثَلًا ما بَعُوضَةً فَما فَوْقَها[ البقرة/ 26] مچھر یا اس سے بڑھ کر کسی چیز مثلا مکھی ۔ مکڑی کی مثال بیان فرمائے ۔ 5 بلحاظ فضیلت دنیوی کے استعمال ہوتا ہے جیسے فرمایا ۔ وَرَفَعْنا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجاتٍ [ الزخرف/ 32] اور ایک دوسرے پر درجے بلند کئے ۔ اور کبھی فضلیت اخروی کے لحاظ سے آتا ہے جیسے فرمایا : ۔ وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيامَةِ [ البقرة/ 212] لیکن جو پرہیز گار ہیں وہ قیامت کے دن ان پر پر فائق ہوں گے ۔ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا [ آل عمران/ 55] کافروں پر فائق ۔ 6 فوقیت معنی غلبہ اور تسلط کے جیسے فرمایا : ۔ وَهُوَ الْقاهِرُ فَوْقَ عِبادِهِ [ الأنعام/ 18] اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے ۔ وَإِنَّا فَوْقَهُمْ قاهِرُونَ [ الأعراف/ 127] فرعون سے اور بےشبہ ہم ان پر غالب ہیں ۔ سفل السُّفْلُ : ضدّ العلو، وسَفُلَ فهو سَافِلٌ ، قال تعالی: فَجَعَلْنا عالِيَها سافِلَها [ الحجر/ 74] ، وأَسْفَل ضدّ أعلی، ( س ف ل ) السفل یہ علو کی ضد ہے اور سفل ( سفولا ) فھوا سافل کے معنی پست اور حقیر ہونے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے فَجَعَلْنا عالِيَها سافِلَها [ الحجر/ 74] زيغ الزَّيْغُ : المیل عن الاستقامة، والتَّزَايُغُ : التمایل، ورجل زَائِغٌ ، وقوم زَاغَةٌ ، وزائغون، وزاغت الشمس، وزَاغَ البصر، وقال تعالی: وَإِذْ زاغَتِ الْأَبْصارُ [ الأحزاب/ 10] ، يصحّ أن يكون إشارة إلى ما يداخلهم من الخوف حتی اظلمّت أبصارهم، ويصحّ أن يكون إشارة إلى ما قال : يَرَوْنَهُمْ مِثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ [ آل عمران/ 13] ، وقال : ما زاغ الْبَصَرُ وَما طَغى [ النجم/ 17] ، مِنْ بَعْدِ ما کادَ يَزِيغُ [ التوبة/ 117] ، فَلَمَّا زاغُوا أَزاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ [ الصف/ 5] ، لمّا فارقوا الاستقامة عاملهم بذلک . ( ز ی غ ) الزیغ کے معنی حالت استقامت سے ایک جانب مائل ہوجانا کے ہیں اور التزایغ کے معنی تمایل یعنی بہت زیادہ مائل ہوجانا ایک دوسرے سے مائل ہونا رجل زائغ مائل ہونے والا ۔ اس کی جمع زاغۃ وزائغون آتی ہے ۔ زاغت الشمس ۔ سورج مائل بزوال ہوگیا زاغ البصر نگاہ نے غلطی کی ، ایک طرف ہٹ گئی ۔ اور آیت کریمہ :۔ وَإِذْ زاغَتِ الْأَبْصارُ [ الأحزاب/ 10] کے یہ معنی بھی ہوسکتے ہیں کہ خوف و ہراس کی وجہ سے انہیں کچھ نظر نہیں آئے گا اور یہ بھی کہ یہ آیت :۔ يَرَوْنَهُمْ مِثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ [ آل عمران/ 13] کے ہم معنی ہو یعنی نگاہیں صحیح طور پر کسی چیز کا ادارک نہیں کرسکیں گی ۔ نیز فرمایا : ما زاغ الْبَصَرُ وَما طَغى [ النجم/ 17] نظر نہ تو حقیقت سے ایک طرف ہٹی اور نہ ہی اس نے حد سے تجاوز کیا ۔ مِنْ بَعْدِ ما کادَ يَزِيغُ [ التوبة/ 117] اس کے بعد کہ ۔۔۔۔ پھرجانے کو تھے ۔ اور آیت کریمہ :۔ فَلَمَّا زاغُوا أَزاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ [ الصف/ 5] کے معنی یہ ہیں کہ جب وہ از خود صحیح راہ سے ہٹ گئے تو اللہ تعالیٰ نے بھی ان کے دلوں کو اسی طرف جھکا دیا ۔ بصر البَصَر يقال للجارحة الناظرة، نحو قوله تعالی: كَلَمْحِ الْبَصَرِ [ النحل/ 77] ، ووَ إِذْ زاغَتِ الْأَبْصارُ [ الأحزاب/ 10] ( ب ص ر) البصر کے معنی آنکھ کے ہیں جیسے فرمایا ؛کلمح البصر (54 ۔ 50) آنکھ کے جھپکنے کی طرح ۔ وَ إِذْ زاغَتِ الْأَبْصارُ [ الأحزاب/ 10] اور جب آنگھیں پھر گئیں ۔ نیز قوت بینائی کو بصر کہہ لیتے ہیں اور دل کی بینائی پر بصرہ اور بصیرت دونوں لفظ بولے جاتے ہیں قرآن میں ہے :۔ فَكَشَفْنا عَنْكَ غِطاءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ [ ق/ 22] اب ہم نے تجھ پر سے وہ اٹھا دیا تو آج تیری نگاہ تیز ہے ۔ بلغ البُلُوغ والبَلَاغ : الانتهاء إلى أقصی المقصد والمنتهى، مکانا کان أو زمانا، أو أمرا من الأمور المقدّرة، وربما يعبّر به عن المشارفة عليه وإن لم ينته إليه، فمن الانتهاء : بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً [ الأحقاف/ 15] ( ب ل غ ) البلوغ والبلاغ ( ن ) کے معنی مقصد اور متبٰی کے آخری حد تک پہنچے کے ہیں ۔ عام اس سے کہ وہ مقصد کوئی مقام ہو یا زمانہ یا اندازہ کئے ہوئے امور میں سے کوئی امر ہو ۔ مگر کبھی محض قریب تک پہنچ جانے پر بھی بولا جاتا ہے گو انتہا تک نہ بھی پہنچا ہو۔ چناچہ انتہاتک پہنچے کے معنی میں فرمایا : بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً [ الأحقاف/ 15] یہاں تک کہ جب خوب جو ان ہوتا ہے اور چالس برس کو پہنچ جاتا ہے ۔ قلب قَلْبُ الشیء : تصریفه وصرفه عن وجه إلى وجه، کقلب الثّوب، وقلب الإنسان، أي : صرفه عن طریقته . قال تعالی: وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ [ العنکبوت/ 21] . ( ق ل ب ) قلب الشئی کے معنی کسی چیز کو پھیر نے اور ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف پلٹنے کے ہیں جیسے قلب الثوب ( کپڑے کو الٹنا ) اور قلب الانسان کے معنی انسان کو اس کے راستہ سے پھیر دینے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ [ العنکبوت/ 21] اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ۔ حنجر قال تعالی: لَدَى الْحَناجِرِ كاظِمِينَ [ غافر/ 18] ، وقال عزّ وجلّ : وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَناجِرَ [ الأحزاب/ 10] ، جمع حَنْجَرَة، وهي رأس الغلصمة من خارج . ( ح ن ج ر) الحنجرۃ ( نرخرہ ) نائے گلو یعنی بیرونی جانب سے حلقوم کا سرا س کی جمع حناجر آتی ہے قرآن میں ہے ؛ لَدَى الْحَناجِرِ كاظِمِينَ [ غافر/ 18] غم سے بھر کر گلو تک آرہے ہوں گے ۔ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَناجِرَ [ الأحزاب/ 10] اور دل ( مارے دہشت کے ) گلوں تک پہنچ گئے ۔ ظن والظَّنُّ في كثير من الأمور مذموم، ولذلک قال تعالی: وَما يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا[يونس/ 36] ، وَإِنَّ الظَّنَ [ النجم/ 28] ، وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَما ظَنَنْتُمْ [ الجن/ 7] ، ( ظ ن ن ) الظن اور ظن چونکہ عام طور پر برا ہوتا ہے اس لئے اس کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا : وَما يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا[يونس/ 36] اور ان میں کے اکثر صرف ظن کی پیروی کرتے ہیں ۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

جبکہ کفار مکہ تم پر اوپر کی طرف سے بھی چڑھ آئے تھے یعنی طلحہ بن خویلہ اسدی اور اس کے ساتھی اور نیچے کی طرف سے بھی یعنی ابو الاعور اسلمی اور اس کے ساتھی اور ابو سفیان اور اس کے ساتھی اور جبکہ منافقین کی آنکھیں خندق میں اپنی جگہ سے ہٹ گئی تھیں اور ان کے دل گھبرانے لگے تھے اور اے گروہ منافقین تم اللہ ت... عالیٰ کے ساتھ یہ گمان کر رہے تھے کہ وہ اپنے نبی کی مدد نہیں فرمائے گا۔  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٠ { اِذْ جَآئُ وْکُمْ مِّنْ فَوْقِکُمْ وَمِنْ اَسْفَلَ مِنْکُمْ } ” جب وہ (لشکر) آئے تم پر تمہارے اوپر سے بھی اور تمہارے نیچے سے بھی “ جزیرہ نمائے عرب کا جغرافیائی محل وقوع پہلے بھی کئی بار زیر بحث آچکا ہے۔ اس میں شمالاً جنوباً حجاز کا طویل پہاڑی سلسلہ ہے۔ مکہ ‘ طائف اور مدینہ حجاز ہی میں واق... ع ہیں ‘ جبکہ اسی علاقے میں اوپر شمال کی طرف تبوک کا علاقہ ہے۔ اس پہاڑی سلسلے اور ساحل سمندر کے درمیان ایک وسیع میدان ہے جس کا نام تہامہ ہے۔ حجاز کے پہاڑی سلسلے اور تہامہ کے درمیان سطح مرتفع ہے جو اگرچہ پہاڑی علاقہ تو نہیں مگر میدانی سطح سے بلند ہے۔ اس علاقے میں بنو غطفان وغیرہ قبائل آباد تھے۔ اس لحاظ سے آیت زیر مطالعہ کے الفاظ کا مفہوم یہ ہے کہ مدینہ کے اوپر کی طرف سے بنو غطفان وغیرہ جبکہ نیچے تہامہ کی طرف سے قریش مکہ حملہ آور ہوئے تھے۔ { وَاِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ } ” اور جب (خوف کے مارے) نگاہیں پتھرا گئی تھیں اور دل حلق میں آگئے تھے “ یہ اس غیر معمولی کیفیت کا نقشہ ہے جب انتہائی خوف اور دہشت کی وجہ سے انسان کی آنکھیں حرکت کرنا بھول جاتی ہیں ‘ اس کے دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہوجاتی ہے اور اسے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے اس کا دل اچھل کر اب سینے سے باہر نکل جائے گا۔ { وَتَظُنُّوْنَ بِاللّٰہِ الظُّنُوْنَا } ” اور تم اللہ کے بارے میں طرح طرح کے گمان کرنے لگے۔ “  Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

20 It may mean: "The enemies came upon you from every side, and also that those coming from Najd and Khaiber came from above and those coming from Makkah from below you."

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

11: اوپر سے مراد تو وہ متحدہ محاذ کا لشکر ہے جو خندق کے پار محاصرہ کئے ہوئے تھے، اور نیچے سے مراد بنو قریظہ ہیں جنہوں نے اندر سے مسلمانوں پر حملہ کرنے کی ٹھان لی تھی۔ 12: سخت آزمائش کی اس گھڑی میں غیر اختیاری طور پر مختلف وسوسے دل میں آیا کرتے ہیں، یہ انہی وسوسوں کا بیان ہے جن سے ایمان پر کوئی اث... ر نہیں پڑتا۔   Show more

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(33:10) من فوقکم۔ تمہارے اوپر کی طرف یعنی مشرق کی طرف سے۔ من اسفل منکم تمہارے نیچے کی طرف سے یعنی مغرب کی طرف سے۔ (مدینہ کی شرقی سمت اونچی ہے اور غربی سمت نیچی) اسفل افعل التفضیل کا صیغہ ہے اور غیر منصرف لہٰذا لام پر کسرہ کی بجائے فتح ہے۔ بمعنی سب سے نیچا۔ اعلی کی ضد ہے اور سفول مصدر۔ سفل پستی۔ فسل...  یسفل (کرم) اور سفل یسفل (نصر) سے بمعنی ادنی ہونا۔ کمینہ ہونا۔ پست کے معنوں میں اور جگہ قرآن مجید میں آیا ہے وجعل کلمۃ الذین کفروا السفلی اور کافروں کی بات کو پست کردیا۔ اور ادنی اور کمینہ کے معنوں میں : ثم رددناہ اسفل سافلین (96:5) پھر ہم نے (رفتہ رفتہ) اس کی حالت کو (بدل کر) پست سے پست کردیا۔ زاغت۔ ماضی واحد مؤنث غائب زیغ (ضرب) سے مصدر۔ زیغ کے معنی حالت استقامت سے ایک جانب مائل ہوجانے کے ہیں۔ اذا زاغت الابصار جب آنکھیں اپنی ھالت استقامت سے پھر گئیں ۔ بوجہ دہشت و حیرت کے یا دوسری تمام چیزوں سے ہٹ کر دشمن پر مزکور ہونے کی وجہ سے۔ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی تھیں۔ پتھرا گئی تھیں۔ اور جگہ قرآن مجید میں ہے فلما زاغوا ازاغ اللہ قلوبھم (61:5) جب وہ (ازخود) صحیح راہ سے ہٹ گئیں تو اللہ تعالیٰ نے بھی ان کے دلوں کو اسی طرف جھکا دیا۔ بلغت القلوب الحناجر۔ اور کلیجے منہ کو آنے لگے تھے۔ الحناجر حنجرۃ کی جمع ہے۔ حلق ، گلہ، نرخرہ، حنجر مادہ۔ تظنون۔ مضارع جمع مذکر حاضر۔ یہاں مضارع بمعنی ماضٰ آیا ہے ۔ تم گمان کرنے لگے تھے۔ ظن (باب نصر) سے مصدر۔ باللہ میں باء الصاق کی ہے۔ اللہ کے بارے میں۔ اللہ کے متعلق ۔ اللہ کے ساتھ۔ الظنونا ۔ ظنون ظن کی جمع ہے اور الف اشباع کا ہے (یعنی الف کے ما قبل حرف کی حرکت کو پوری طرح ادا کرنے کے لئے الف کا لانا حالانکہ وہاں کی ضرورت نہ ہے یہاں الظنون میں بھی درست تھا۔ مثال : ان اباھا وابا اباھا قد بلغا فی المجد غایتاھا۔ غایتاھا اصل میں غایتھا ہے الف راعایت شعری کے لئے لایا گیا ہے۔ ترجمہ : تحقیق ان کے باپ اور ان کے باپ کا باپ بزرگی کی انتہاء کو پہنچ گئے ہیں) الظنون کے متعلق روح المعانی میں ہے الظنون جمع الظن وھو مصدر شامل للقلیل والکثیر وانما جمع للدلالۃ علی تعدد انواعہ۔ (ظنون جمع ظن کی ہے اور ظن گو مصدر ہے اور قلیل و کثیر سب کو شامل ہے تاہم جمع کو اس لئے لایا گیا ہے کہ اس کے متعدد انواع پر دلالت کرے۔ لھذا وتظنون باللہ الظنونا۔ اور تم لوگ اللہ کے متعلق طرح طرح کے گمان کر رہے تھے۔ مخاطبین میں مخلص اور راسخ الایمان اور منافقین سب شامل ہیں۔ گوہر فرقے کی سوچ مختلف تھی اور اندیشے بھی مختلف تھے۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 6 یعنی ہر سمت سے آپہنچے یا یہ کہ اوپر کی سمت سے نجدے کے مشرکین اور خیبر کے یہودی آئے اور نیچے کے سمت سے قریش اور ان کے حلیف ( شوکانی) 7 جن کا ایمان پختہ تھا۔ انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد کی امید تھی اور جن کا ایمان کمزور تھا وہ سمجھنے لگے کہ اب بچنا مشکل ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اذ جاء وکم من فوقکم ۔۔۔۔۔۔ یریدون الا فرارا (10 – 13) یہ وہ ہولناک صورت حال ہے جس نے مدینہ کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ہر شخص خوف اور کرب میں مبتلا تھا۔ اس صورت حال سے کوئی ایک شخص بھی غیر متاثر نہ تھا۔ قریش اور اس کے حوالی و موالی ، بنی غطفان اور ان کے زیر اثر قبائل ، اور یہودیاں بنی قریظہ ہر طرف سے اٹ... ھ آئے تھے ، اوپر سے بھی اور نیچے سے بھی۔ ایسے حالات تھے کہ ان کا خوف ایک دل اور دوسرے دل میں جدا نہ تھا۔ اختلاف جو تھا وہ ردعمل میں تھا۔ اللہ کے بارے میں یقین میں اختلاف تھا۔ طرزعمل ، اقدار ، اسباب کے تصور اور نتائج کے ظہور میں اختلاف تھا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ایک ہمہ گیر آزمائش تھی اور اس نے مومنین اور منافقین میں بالکل جدائی کردی۔ آج ہم جب اپنے حالات کا جائزہ لیتے ہیں تو ہم اسی موقف میں کھڑے ہیں۔ وہی حالات ہیں ، وہی تاثرات ہیں ، وہی خلجانات ہیں ، وہی حرکات ہیں اور ان نصوص کے شیشے کے اندر ہمیں اپنے چہرے صاف صاف نظر آتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں اور یہ منظر ہمیں صاف صاف نظر آتا ہے۔ اذجآء وکم من فوقکم ومن اسفل منکم (33: 10) ” جب دشمن اوپر سے اور نیچے سے تم پر چڑھ آئے “۔ اور اس کے بعد لوگوں پر اس موقف کے اثرات۔ واذ زاغت الابصار وبلغت القلوب الحناجر (33: 10) ” جب خوف کے مارے آنکھیں پتھرا گئیں اور کلیجے منہ کو آنے لگے “۔ یہ ایک نہایت ہی مکمل تصویر ہے اس شخص کی جو انتہائی تنگی ، خوف اور کرب میں مبتلا ہو۔ اس تصویر میں چہرے کی حالت اور دلوں کی حرکت دونوں کو دکھایا گیا ہے۔ وتظنون باللہ الظنونا (33: 10) ” اور تم اللہ کے بارے میں طرح طرح کے گمان کرنے لگے “۔ ان گمانوں کی کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔ ان کو مجمل چھوڑ کر تمام حالات اضطراب ، تمام خلجانات اور تمام برے احساسات کو اس میں شامل کردیا گیا ہے۔ مختلف دلوں میں ظنون کی تفصیل مختلف ہوگی۔ اب ذرا اس خوفناک صورت حالات کو مزید کھولا جاتا ہے۔ اور اس کے خدوخال اور اس کی حرکات کو سامنے لایا جاتا ہے۔ ھنالک ابتلی المومنون وزلزلوا زلزالا شدیدا (33: 11) ” اس وقت ایمان لانے والے خوب آزمائے گئے اور بری طرح ہلا مارے گئے “۔ وہ خوف جو اہل ایمان کو ہلا مارتا ہے ، لازم ہے کہ وہ بہت ہی شدید اور ہولناک ہوگا۔ محمد ابن مسلمہ وغیرہ نے روایت کی کہ خندق میں ہماری رات بھی دن ہوتا تھا جبکہ مشرکین نے اپنے لیے باری مقرر کر رکھی تھی ۔ ایک دن ابوسفیان ابن حرب اپنے ساتھیوں کے ساتھ جنگ کے لیے آتا ، ایک دن خالد ابن ولید اپنے ساتھیوں سے میت آتا ، اور ایک دن عمروابن عاص آتا ، ایک دن ہبیرہ ابن ابو وھب آتا اور ایک دن عکرمہ ابن ابو جہل آتا اور ایک دن ضرار ابن الخطاب۔ یہاں تک کہ یہ مصیبت بہت بڑھ گئی اور لوگوں کے اندر شدید خوف پھیل گیا۔ مقریزی نے اپنی کتاب امتاع الاسماع میں مسلمانوں کے حال کی تصویر کشی یوں کی ہے : ” مشرکین نے صبح کے تڑکے اچانک حملہ کیا اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ساتھیوں کو تیار کیا۔ اس دن رات کے ایک حصے تک لڑائی رہی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مومنین میں سے کوئی بھی اپنی جگہ سے ہل نہ سکا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر ، عصر ، مغرب اور عشاء کی نماز نہ پڑھ سکے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھی یہ کہنے لگے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدا ہم نے نماز نہیں پرھی۔ اس پر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ نے فرمایا ، خدا کی قسم میں نے بھی نماز نہیں پڑھی۔ یہاں تک کہ اللہ نے مشرکین کو ہٹا دیا۔ دونوں فریق اپنے اپنے ٹھکانوں پر چلے گئے۔ اسید ابن حضیر خندق کے کنارے پر دو سو آدمیوں کو لے کر کھڑے ہوئے ، خالد بن ولید کی سرکردگی میں مشرکین نے حملہ کردیا ، یہ اچانک حملہ کرنا چاہتے تھے ۔ تھوڑی دیر انہوں نے مقابلہ کیا۔ وحشی نے طفیل ابن نعمان ، ابن جنا انصاری سلمی کو ایک نیزے کے ساتھ مارا۔ اسے اسی طرح قتل کردیا جس طرح احد میں حضرت حمزہ کو قتل کیا تھا۔ اس دن حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” مشرکوں نے ہمیں درمیانی نماز ، نماز عصر سے مشغول رکھا اللہ ان کے دلوں اور پیٹوں کو آگ سے بھر دے “۔ یوں ہوا کہ مسلمانوں کے دو دستے رات کو نکلے۔ وہ آپس میں الجھ پڑے کسی کو علم نہ تھا کہ وہ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ ہر ایک کا خیال تھا کہ ہم دشمن سے لڑ رہے ہیں۔ ان کے درمیان بھی قتل ہوئے اور بعض لوگ زخمی ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے اسلامی شعار سے پکارا۔ کو ڈورڈ تھا۔ (حم لا ینصرون) چناچہ وہ رکئے۔ اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” تمہارا زخمی ہونا اللہ کے لیے ہے اور جو قتل ہوگیا وہ شہید ہے “۔ مسلمانوں پر شدید مشکلات اس وقت آئیں جب وہ خندق کے دہانے پر مصروف جنگ تھے۔ ادھر بنو قریظہ کی طرف سے خبریں آرہی تھیں کہ وہ وعدہ خلافی پر مائل ہوگئے ہیں۔ اس لیے مسلمانوں کو ہر وقت یہ ڈر رہتا تھا کہ کسی وقت بھی مشرکین کا لشکر خندق کی جانب سے حملہ آور ہو سکتا ہے اور پیچھے سے یہودی حملہ کرسکتے ہیں اور وہ ان عظیم لشکروں کے درمیان ایک قلیل تعداد میں ہیں۔ یہ لشکر آتے اس لیے ہیں کہ مسلمانوں کو بیخ وبن سے اکھاڑ پھینکیں اور یہ معرکہ فیصلہ کن اور آخری معرکہ ہو۔ یہ حالات اس کے علاوہ تھے۔ مدینہ میں منافقین سازشیں کر رہے تھے اور افواہیں پھیلا رہے تھے خود اسلامی صفوں میں بددلی پھیلائی جا رہی تھی۔ واذ یقول المنفقون ۔۔۔۔۔ الا غرورا (33: 12) ” یاد کرو وہ وقت جب منافقین اور وہ سب لوگ جن کے دلوں میں روگ تھا ، صاف صاف کہہ رہے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو وعدے ہم سے کیے تھے وہ فریب کے سوا کچھ نہ تھے “۔ ان شدید حالات میں ان لوگوں کو بھی موقع مل گیا کہ وہ اپنے خبث باطن کا اظہار کردیں جبکہ مسلمان شدید کرب میں مبتلا تھے اور کلیجے منہ کو آرہے تھے۔ ایسے حالات میں کوئی نہ تھا جو ان کو ملامت کرتا۔ ان لوگوں کو مسلمانوں کی توہین اور تذلیل اور شکوک پھیلانے کا موقع مل گیا۔ اور انہوں نے برملا کہنا شروع کردیا کہ اللہ اور رسول کے وعدے جھوٹے تھے حالانکہ اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وعدے تو پورے والے تھے۔ یہ منافقین یہ باتیں اس لیے کرتے تھے کہ ان حالات میں ان پر گرفت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ کیونکہ بظاہر حالات ایسے تھے کہ ان کی بات درست معلوم ہوتی تھی۔ وہ اپنے خیال میں درست مو قف پر تھے ۔ مسلمان جن ہولناک حالات سے دوچار تھے ان کی وجہ سے ان منافقین کے چہروں پر ایک جو مہین پردہ تھا ، جس کی وجہ سے وہ رکھ رکھاؤ کرتے تھے وہ بھی اتر گیا۔ اور ان کے نفوس نے ان کو اس پر آمادہ کردیا کہ وہ اس ظاہری رواداری کو بھی ختم کردیں۔ چناچہ انہوں نے اپنے حقیقی شعور کا اظہار کردیا اور رکھ رکھاؤ کا پردہ چاک کردیا۔ اس قسم کے منافقین اور افواہیں پھیلانے والے ہر جماعت میں ہوتے ہیں اور مشکل حالات میں ان کا موقف بھی ایسا ہوتا ہے جیسا کہ ان کے بھائیوں کا موقف ہوتا ہے۔ لہٰذا اس قسم کے لوگ تمام نسلوں میں ایک مکرر نمونہ ہوتے ہیں۔ زمان و مکان کی قید کے بغیر اس قسم کے لوگ ہر جماعت میں ہوتے ہیں۔ واذ قالت طائفۃ ۔۔۔۔۔ لکم فارجعوا (33: 13) ” جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا : اے اہل یثرب ، تمہارے لیے اب ٹھہرنے کا کوئی موقع نہیں ہے ، پلٹ چلو “۔ اس کی کوشش یہ تھی کہ لوگ صف بندی کو ترک کرکے گھروں میں بیٹھ جائیں اور یہ کہہ دیں کہ خندق کے سامنے اس طرح صف بندی کر کے کھڑے رہنے کا کیا موقع و محل ہے۔ پیچھے سے گھروں کو خطرہ ہے۔ یہ ایک ایسی دعوت تھی جہاں سے لوگ متاثر ہو سکتے تھے کیونکہ عورتیں اور بچے خطرے میں تھے۔ خطرہ حقیقی تھا۔ خوف ہر طرف سے لاحق تھا اور حالات بہت ہی مخدوش تھے۔ کسی کا دل قرار نہ پکڑتا تھا۔ ویستاذن فریق ۔۔۔۔۔ عورۃ (33: 13) ” جب ان کا ایک فریق یہ کہہ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت مانگے کہ ہمارے گھر خطرے میں ہیں “۔ یعنی ہمارے گھر دشمن کے سامنے کھلے ہیں اور ان کا کوئی دفاع نہیں ہے۔ لیکن قرآن یہاں اصل حقیقت بھی کھول دیتا ہے : وما ھی بعورۃ (33: 13) ” حالانکہ وہ خطرے میں نہ تھے “۔ چناچہ یہاں صاف صاف کہہ دیا جاتا ہے کہ یہ بزدل ہیں۔ بھاگنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے یہ جھوٹے حیلے گھڑتے ہیں۔ ان یریدون الا فرارا (33: 13) ” دراصل وہ بھاگنا چاہتے ہیں “۔ روایات میں آتا ہے کہ نبی حارث نے اوس ابن قیطی کو رسول اللہ ؐ کے پاس بھیجا اور یہ کہا کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں اور انصاریوں میں سے کسی کا گھر ہمارے گھروں کی طرف نہیں ہے۔ ہمارے اور خطفان کے درمیان کوئی نہیں ہے جو ان کو روک سکے۔ تو آپ ہمیں اجازت دیں کہ ہم گھروں کی طرف لوٹ جائیں تاکہ گھروں اور عورتوں کی حفاظت کرسکیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اجازت دے دی۔ یہ بات سعد ابن معاذ تک پہنچی تو انہوں نے مشورہ دیا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو اجازت نہ دیں کیونکہ ہمیں اور ان کو جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے ، انہوں نے ایسا ہی کیا ہے خدا کی قسم ! چناچہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو واپس کردیا۔ غرض قرآن ان کو ملامت کرتا ہے کہ یہ محض فرار چاہتے ہیں ، وہ تھے ہی ایسے۔ یہاں سیاق کلام قدرے رک جاتا ہے۔ ایک بہترین تصویر پر غور کرنے کے لیے جس میں اس وقت کے خوفناک اور پریشان کن حالات اور باہم حیلہ بازی کے موقف کی تصویر کشی کی گئی ہے تاکہ ان بیمار دلوں والے منافقین کی نفسیاتی تصویر بھی دکھا دی جائے۔ یہ ان کی داخلی تصویر ہے اور یہ حالت ان کی اس لیے ہے کہ ان کا عقیدہ اور نظریہ کمزور ہے۔ یہ بزدل ہیں اور اسلامی صفوں سے یہ لوگ ایک معمولی بہانہ اور عذر کی وجہ سے بھی بھاگنے کے لئے تیار ہوئے ہیں۔ یہ کسی موقف پر جمنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی یہ اس سلسلے میں کوئی رکھ رکھاؤ کرنے والے ہیں۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

دشمنوں کا خندق پار کرنے سے عاجز ہونا خندق کو دیکھ کر مشرکین مسلمانوں تک پہنچ تو نہ سکے جس سے آمنے سامنے ہو کر دونوں لشکروں کی جنگ ہوتی لیکن اپنی جگہ سے جلدی واپس بھی نہیں ہوئے اپنی جگہ پر جمے رہے، ان کا اپنی جگہ پر جمے رہنا تقریباً ایک مہینہ تک تھا، گو وہ خندق پار نہیں آسکتے تھے لیکن انہیں چھوڑ کر ... چلے جانے کا بھی موقع نہیں تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے صحابہ کے ساتھ اپنی جگہ پر مقیم رہے، اس موقعہ پر مسلمانوں کو بہت زیادہ تکلیف پہنچی، سردی بھی تھی، کھانے پینے کا انتظام بھی نہ تھا اور خندق بھی اس حال میں کھودی کہ بھوک کی وجہ سے پیٹوں پر پتھر بندھے ہوئے تھے پھر دشمن کے مقابلہ میں اتنا لمبا پڑاؤ ڈالنا پڑا۔ نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن، اس وقت جو سخت مصیبت کا سامنا تھا اسے اللہ جل شانہ نے آیت بالا میں بیان فرمایا کہ دشمن تمہارے اوپر چڑھ آئے اور نیچے کی جانب سے بھی آگئے اور آنکھیں پھٹی رہ گئیں اور دل حلقوم کو پہنچ گئے جسے اردو کے محاورہ میں کہتے ہیں کلیجہ منہ کو آگیا، اس وقت مسلمان آزمائش میں ڈالے گئے اور سختی کے ساتھ جھنجھوڑ دئیے گئے، مفسرین نے فرمایا ہے کہ (مِنْ فَوْقِکُمْ ) سے وادی کا اوپر کا حصہ مراد ہے جو مشرق کی جانب تھا اس جانب سے بنو غطفان اور ان کے ساتھی آئے تھے جن میں اہل نجد بھی تھے اور بنو قریظہ بھی تھے اور بنو نضیر بھی، اور (اَسْفَلَ مِنْکُمْ ) سے وادی کا نیچے والا حصہ مراد ہے جو مغرب کی جانب تھا اس جانب سے قریش مکہ، بنی کنانہ اور اہل تہامہ آئے تھے۔ (وَتَظُنُّوْنَ باللّٰہِ الظُّنُوْنَا) جو فرمایا اس کے بارے میں مفسرین نے لکھا ہے کہ صیغہ خطاب مجموعی طور پر مدعیان اسلام کو شامل ہے جس میں مخلص اہل ایمان بھی تھے اور منافقین بھی، مومنین بھی، مومنین تو یہی گمان کر رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ شانہٗ اپنا وعدہ پورا فرمائے گا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد فرمائے گا، اور منافقین دوسری قسم کا خیال کر رہے تھے وہ سمجھ رہے تھے کہ اب تو اسلام اور مسلمانوں کا نام و نشان ہی مٹ جائے گا اور یوں سمجھتے تھے کہ اتنے لوگوں سے جنگ کرنا ان تھوڑے سے مسلمانوں کے بس کی بات نہیں ہے (وقال بعضھم انہ خطاب للمؤمنین المخلصین وکانت ظنونھم من خاطر نفس وھواجسھا التی یوجبھا الخوف الطبیعی وھذا لا مؤاخذہ فیہ قال صاحب الروح بعد ھذا الذی ذکرنا او یقال : ظنونھم المختلفۃ ھی ظن النصر بدون نیل العدو منھم شَیْءًا وظنہ بعد النیل وظن الامتحان وعلیٰ ھذا لا یحتاج الی الاعتذار) (اور بعض مفسرین نے کہا کہ یہ (وَتَظُنُّوْنَ باللّٰہِ الظُّنُوْنَا) کا خطاب مومنین مخلصین سے ہے۔ مومنین مخلصین کے گمان دل کے خیالات تھے جن سے طبعی خوف پیدا ہوتا ہے اور ایسے گمانوں میں کوئی مواخذہ نہیں ہے۔ روح المعانی والے نے اس کو ذکر کرنے کے بعد فرمایا بعض نے کہا کہ ان کے اس طرح کے مختلف گمان مراد ہیں کہ دشمن سے لڑائی کے بغیر ہی مدد ہوجائے اور دشمن سے لڑائی کے بعد اور آزمائش کا گمان اور اس طرح کے گمانوں پر کسی معذرت کی ضرورت نہیں ہے۔ ) بعض کافروں کا مقتول ہونا دشمن نے خندق کو پار کرنے کی ہمت تو نہ کی البتہ کچھ تیر اندازی ہوتی رہی، مشرکین میں سے چند آدمی اپنے گھوڑے لے کر خندق میں اتر گئے جنہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، ان میں سے ایک شخص عمرو بن عبدود بھی تھا، جنگ بدر میں اس نے سخت چوٹ کھائی تھی اس لیے جنگ احد میں شریک نہ ہوسکا تھا، غزوہ خندق کے موقعہ پر وہ خندق میں کو دا اور اس نے اپنی بہادری دکھانے کے لیے پکار کر کہا کہ (ھَلْ مَنْ یُّبَارِزُ ) یعنی مجھ سے کون مقابلہ کرتا ہے ؟ (اس وقت وہ ہتھیاروں سے لیس تھا) اس کو اہل عرب ہزار سواروں کے برابر سمجھتے تھے حضرت علی (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت لے کر اس کے سامنے آئے عمرو بن عبدود نے کہا کہ تم کون ہو ؟ آپ نے جواب میں فرمایا کہ میں علی بن ابی طالب ہوں ! اس نے کہا کہ تمہاری عمر کم ہے میں اچھا نہیں سمجھتا کہ تمہارا خون بہاؤں، تمہارے چچاؤں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو عمر میں تجھ سے بڑے ہیں ان میں سے کسی کو سامنے لاؤ، حضرت علی (رض) نے فرمایا لیکن مجھے تو یہ پسند ہے کہ تیرا خون بہاؤں، یہ بات سن کر وہ غصہ میں بھر گیا اور تلوار نکال کر حضرت علی (رض) کی طرف بڑھا اور حضرت علی (رض) نے اس سے مقابلہ کیا اور ڈھال آگے بڑھا دی، اس نے ایسے زور سے تلوار ماری کہ ڈھال کٹ گئی، پھر حضرت علی (رض) نے اس کے مونڈھے کے قریب تلوار ماری جس سے وہ گرگیا ، غبار بلند ہوا اور حضرت علی (رض) نے زور سے اللہ اکبر کہا، تکبیر کی آواز میں مسلمانوں نے سمجھ لیا کہ حضرت علی (رض) نے دشمن کو ختم کردیا ہے، مشرکین نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پیغام بھیجا کہ ہمیں اس کی نعش دے دی جائے ہم اس کے عوض بطور دیت کے دس ہزار درہم دے دیں گے، بعض روایات میں ہے کہ انہوں نے بارہ ہزار درہم کی پیشکش کی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب میں کہلوا دیا کہ تم اس کی نعش کو لے لو ہم مردوں کی قیمت نہیں کھاتے، اور ایک روایت میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یوں فرمایا کہ اس کی نعش دے دو اس کی نعش بھی خبیث ہے اس کی دیت بھی خبیث ہے۔ عمرو بن عبدود کے علاوہ دشمن کے اور بھی تین چار آدمی مارے گئے جن میں سے ایک یہودی کو حضرت صفیہ بنت عبد المطلب (رض) نے قتل کیا جو مسلمان عورتوں کے قلعہ کے باہر چکر لگا رہا تھا، مسلمانوں میں سے حضرت سعد بن معاذ (رض) کو ایک تیر آکر لگا جس نے ان کی اکحل نامی رگ کاٹ دی، انہوں نے دعا کی کہ اے اللہ مجھے اتنی زندگی اور نصیب فرما کہ بنی قریظہ (قبیلہ یہود) کی ذلت اور ہلاکت دیکھ کر اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرلوں، اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمائی جس کا تذکرہ غزوہ احزاب کے تذکرہ کے بعد آئے گا انشاء اللہ تعالیٰ ۔ شہید ہونے والوں میں انس بن اوس اور عبد اللہ بن سہل اور طفیل بن نعمان، ثعلبہ ابن غنمہ اور کعب بن زید (رض) کے اسمائے گرامی ذکر کیے گئے ہیں۔ جہاد کی مشغولیت میں بعض نمازوں کا قضا ہوجانا غزوہ احزاب کے موقعہ پر اس قدر مشغولیت اور پریشانی رہی کہ ایک روز رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عصر کی نماز بھی نہ پڑھ سکے، آپ نے بددعا دیتے ہوئے فرمایا : (ملاء اللّٰہ علیھم بیوتھم وقبورھم نارًا کما شغلونا عن الصلوٰۃ الوسطیٰ حتی غابت الشمس) (اللہ ان دشمنوں کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھرے جیسا کہ انہوں نے ہمیں صلوٰۃ وسطیٰ سے ایسا مشغول رکھا کہ سورج بھی غائب ہوگیا) اس کے بعد آپ نے وضو فرمایا پھر آپ نے عصر کی نماز پڑھی، اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھی، بعض روایات میں ہے کہ غزوۂ خندق کے موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چار نمازیں قضا ہوگئی تھیں ظہر، عصر، مغرب، عشاء آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رات کا ایک حصہ گزر جانے پر ان کو اسی ترتیب سے پڑھا جس ترتیب سے قضاء ہوئی تھیں، (عشاء تو وقت عشاء ہی میں پڑھی گئی کیونکہ رات باقی تھی) البتہ جس وقت پڑھی جاتی تھی اس سے مؤخر ہوگئی تھی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادت شریفہ تھی کہ جب کوئی مشکل پیش آتی تھی نماز میں مشغول ہوجاتے تھے، غزوہ خندق کے موقعہ پر بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دعائیں کرتے رہے، دشمنوں کے شکست خوردہ ہو کر بھاگنے سے پہلے تین دن تک خوب زیادہ دعا کا اہتمام کیا، صحیح بخاری ص ٥٩٠ میں حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی (رض) سے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقابلے میں آنے والی جماعتوں کی شکست کے بارے میں یوں دعا کی (اَللّٰھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیْعَ الْحِسَابِ اَھْزِمِ الْاَحْزَابَ اَللّٰھُمَّ اَھْزِمْھُمْ وَزَلْزِلَھُمْ ) (اے اللہ کتاب کے نازل فرمانے والے جلدی حساب لینے والے ان جماعتوں کو شکست دے اور ان کو ڈگمگا دے) صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ ہمیں بھی کوئی دعا بتائیے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ یہ دعا پڑھو (اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَاٰمِنْ رَوْعَاتِنَا) (اے اللہ ہماری آبرو کی حفاظت فرما اور ہمارے خوف کو ہٹا کر امن عطا فرما۔ ) دعا کی قبولیت اور دشمنوں کی ہزیمت اللہ تعالیٰ نے دعا قبول فرمائی اور سخت تیز ہوا بھیج دی جس سے دشمنوں کے خیمے اکھڑ گئے، چولہے بجھ گئے، ہانڈیاں الٹ گئیں، ہوا تیز بھی تھی اور سخت سرد بھی، دشمنوں کی جماعتیں اس سے متاثر ہو کر بھاگ کھڑی ہوئیں، ابو سفیان جو اس وقت قریش مکہ کا قائد بن کر آیا تھا اس نے کہا تھا اے قریشیو ! اب یہاں ٹھہرنے کا موقع نہیں رہا ہتھیار بھی ختم ہوچکے، جانور بھی ختم ہوچکے اور بنو قریظہ معاہدہ کی خلاف ورزی کرچکے ہیں، ہوا کے تھپیڑوں کو تم دیکھ ہی رہے ہو، اب یہاں سے چلے جاؤ میں تو جا رہا ہوں، اس کے بعد ابو سفیان اپنے اونٹ پر بیٹھا اور چل دیا پھر قریش بھی چلے گئے، قبیلہ بنو غطفان کو قریش کی یہ حرکت معلوم ہوئی تو وہ بھی واپس ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اپنا انعام یاد دلایا اور فرمایا : (یٰٓاَیُّھَا الَّذیْنَ اٰمَنُوا اذْکُرُوْا نِعْمَۃَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ اِذْ جَآءَ تْکُمْ جُنُوْدٌ فَاَرْسَلْنَا عَلَیْھِمْ رِیْحًا وَّ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْھَا) (اے ایمان والو اللہ کی نعمت جو تمہیں ملی اسے یاد کرو جبکہ تمہارے پاس لشکر آگئے سو ہم نے ان پر ہوا بھیج دی اور لشکر بھیج دئیے جو تم نے نہیں دیکھے) ” جن لشکروں کو نہیں دیکھا “ ان سے فرشتے مراد ہیں، اس موقعہ پر فرشتے نازل ہوئے تھے لیکن انہوں نے قتال میں حصہ نہیں لیا البتہ دشمنوں کے دلوں میں رعب ڈالنے کا کام کیا، جب ہوا کے تھپیڑوں سے عاجز آکر مشرکین بھاگ رہے تھے تو فرشتے تکبیر بلند کر رہے تھے اور یوں کہتے جا رہے تھے کہ بھاگ چلو یہاں ٹھہرنے کا موقع نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہوا کے ذریعہ دشمنان اسلام کو واپس کردیا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اب یہ لوگ ہم سے لڑنے کے لیے نہ آئیں گے اور ہم ہی ان سے لڑنے کے لیے جائیں گے ١ ؂ چناچہ غزوہ خندق کے بعد دشمن مدینہ منورہ پر چڑھائی کا ارادہ نہیں کرسکے ٨ ہجری میں مکہ معظمہ فتح ہوگیا اور اس کے بعد عرب کے لوگ مسلمان ہوگئے، جوق در جوق مدینہ منورہ میں ان کے وفود آتے تھے اور اسلام قبول کرتے تھے۔ بعض ان واقعات کا تذکرہ جو خندق کھودتے وقت پیش آئے سخت بھوک اور سردی کا مقابلہ جس وقت دشمن چڑھ آئے تھے اس وقت سخت سردی کا زمانہ تھا، کھانے پینے کا بھی معقول انتظام نہ تھا، بھوک کی مصیبت بھی درپیش تھی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنفس نفیس خندق کھودنے میں شریک تھے، حضرات صحابہ کرام (رض) بھی اس کام میں مشغول تھے، پیٹوں پر پتھر باندھ رکھے تھے، خندق کھودنی بھی پڑتی تھی اور اس کی مٹی بھی منتقل کرنی پڑتی تھی جسے اپنے کندھوں اور پشتوں پر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے تھے، کھانے کے لیے ایک مٹھی جو لائے ہوتے تھے جنہیں ابال لیا جاتا تھا اور یہ ابلے ہوئے جو ایسے تیل یا چربی کے ساتھ سامنے رکھ لیے جاتے تھے جس میں بو آجاتی تھی اور اس کو کھانا بھی آسان نہ تھا مشکل سے گلے سے اترتا تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس موقعہ پر یہ پڑھتے جاتے تھے (اَللّٰھُمَّ اِنَّ الْعَیْشَ عَیْشُ الْاٰخِرَۃِ فَاغْفِرِ الْاَنْصَارَ وَالْمُھَاجِرَۃِ ) (اے اللہ زندگی آخرت ہی کی زندگی ہے سو آپ انصار اور مہاجرین کو بخش دیجیے) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ بات سن کر صحابہ کرام (رض) جواب میں یوں کہتے تھے۔ نَحْنُ الَّذِیْ بَایعُوْا مُحَمَّدًا عَلَی الْجِھَادِ مَا بَقِیْنَا اَبَدًا (ہم وہ ہیں جنہوں نے جہاد پر محمد سے بیعت کی ہے ہم جب تک بھی زندہ رہیں ہماری بیعت باقی ہے) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خندق کھودنے میں شریک تھے اور مٹی منتقل کرنے کی وجہ سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے شکم مبارک پر اتنی مٹی لگ گئی کہ کھال دیکھنے میں نہیں آتی تھی، اس موقعہ پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ اشعار پڑھتے جاتے تھے جو حضرت عبد اللہ بن رواحہ (رض) کے شعر ہیں۔ ١ ؂ البدایہ والنہایہ، سیرت ابن ہشام، معالم التنزیل۔ (١) اَللّٰھُمَّ لو لا انت ما اھتدینا ولا تصدقنا ولا صلینا (٢) فانزلن سکینۃ علینا وثبت الاقدام ان لاقینا (٣) ان الا لی قد بغوا علینا وان ارادوا فتنۃ اَبَیْنَا (١) اے اللہ اگر آپ ہدایت نہ دیتے تو ہم ہدایت نہ پاتے، اور نہ صدقہ دیتے اور نہ نماز پڑھتے۔ (٢، ٣) سو ہم پر اطمینان نازل فرمائیے، اور ہمارے قدموں کو ثابت رکھئے اگر ہماری مڈبھیڑ ہوجائے۔ آخری کلمہ اَبَیْنا کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بلند آواز سے پڑھتے تھے ١ ؂ اور اس کلمہ کو دہراتے تھے۔ ٢ ؂ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیش گوئی کہ مسلمان فلاں فلاں علاقوں پر قابض ہوں گے خندق کھودتے وقت ایک یہ واقعہ پیش آیا کہ ایک ایسی سخت چٹان برآمد ہوئی جس کا توڑنا حضرات صحابہ (رض) کے بس سے باہر ہوگیا، صحابہ کرام (رض) نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی اطلاع دی تو آپ نے فرمایا کہ میں اس میں اترتا ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھاوڑہ لے کر اس میں مارا جس سے وہ ریت کا ڈھیر بن گیا۔ بعض روایات میں ہے کہ جب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس چٹان میں پھاوڑہ مارا تو ضرب لگنے کی وجہ سے ایک ایسی تیز روشنی ظاہر ہوگئی جس سے مدینہ منورہ کی دونوں جانب روشنی ہوگئی، ایسا معلوم ہو رہا تھا جیسے اندھیری رات میں چراغ جل گیا ہو، اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح یابی ظاہر کرنے والی تکبیر کہی اور مسلمانوں نے بھی اللہ اکبر کہا، حضرت سلمان فارسی (رض) اور دیگر صحابہ (رض) نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ یہ کیا روشنی تھی جو بار بار ظاہر ہو رہی تھی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب پہلی بار روشنی ہوئی تو اس میں مجھے حیرہ شہر کے محلات اور کسریٰ کے شہر ظاہر ہوگئے، مجھے جبریل نے بتایا کہ آپ کی امت ان پر غلبہ پائے گی اور دوسری بار جو چمک ظاہر ہوئی اس سے روم کی سرزمین کے سرخ محلات ظاہر ہوگئے مجھے جبرئیل نے بتایا کہ میری امت ان پر غلبہ پائے گی اور تیسری بار جو روشنی چمکی اس سے مجھے صنعاء کے محلات ظاہر ہوئے (جو یمن کا مشہور شہر ہے) جبریل نے مجھے بتایا کہ میری امت ان پر بھی غلبہ پائے گی لہٰذا تم خوش ہوجاؤ، اس پر مسلمان بہت خوش ہوئے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور یقین کرلیا کہ یہ سچا وعدہ ہے اور پورا ہو کر رہے گا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب مذکورہ بالا شہروں کو فتح ہونے کی خبر دی تو منافقین کہنے لگے کہ ان کو دیکھ لو یثرب سے ان کو حیرہ اور کسریٰ کے محل نظر آ رہے ہیں اور یہ خبر دی جا رہی ہے کہ تم انہیں فتح کرو گے اور حال یہ ہے کہ تم لوگ خندق کھود رہے ہو یعنی مصیبت میں گرفتار ہو۔ اور بعض روایات میں یوں ہے کہ جب آپ نے بسم اللہ پڑھ کر پہلی بار ضرب ماری تو اس چٹان کا تہائی حصہ ٹوٹ گیا آپ نے فرمایا اللّٰہُ اَکْبَرْ مجھے ملک شام کے خزانے دے دئیے گئے، پھر دوبارہ ضرب ماری تو اس کا ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا اور فرمایا اللہ اکبر مجھے ملک فارس کی چابیاں دے دی گئیں ساتھ ہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بھی فرمایا اللہ کی قسم ! شام کے سرخ محل اور مدائن کا سفید محل اور صنعاء کے دروزے ابھی یہیں اسی وقت دیکھ رہا ہوں۔ حضرت عمر اور حضرت عثمان (رض) کے زمانے میں جب یہ شہر فتح ہوتے جاتے تھے تو حضرت ابوہریرہ (رض) فرمایا کرتے تھے کہ جس ذات کے قبضہ میں ابوہریرہ کی جان ہے اس کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ تم نے جن شہروں کو فتح کرلیا اور قیامت تک جن شہروں کو فتح کرو گے ان سب کی چابیاں جناب محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پہلے ہی سے دے دی گئی تھیں، یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ خوشخبری دے دی گئی تھی کہ آپ کی امت ان کو فتح کرے گی۔ حضرت ابوہریرہ (رض) یہ بھی فرماتے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو اس دنیا سے تشریف لے گئے ہیں اب تم ان کو حاصل کر رہے ہو۔ (البدایہ النہایہ ج ٤ ص ٩٩ تا ١٠٢) ١ ؂ صحیح بخاری ج ٢ ص ٥٨٨۔ ٥٨٩۔ ٢ ؂ مشکوٰۃ المصابیح (باب البیان والشعر) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا کہ جب قیصر ہلاک ہوجائے گا تو اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہوگا اور جب کسریٰ ہلاک ہوجائے گا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہ ہوگا، قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے تم قیصر و کسریٰ کے خزانے اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بھی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے زمین کے مشارق اور مغارب مجھے عطا فرما دئیے ہیں اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا فرمایا ہے میری امت کا ملک وہاں تک پہنچ جائے گا۔ حضرت جابر (رض) کے ہاں ضیافت عامہ حضرت جابر (رض) نے بیان کیا کہ خندق کھودتے وقت جب ایک سخت چٹان پیش آگئی تو صحابہ کرام (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ایسی جگہ نکل آئی ہے جس کی مٹی بہت سخت ہے (جو ہمارے قابو میں نہیں آرہی) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں اترتا ہوں اس کے بعد آپ کھڑے ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شکم مبارک پر پتھر بندھا ہوا تھا اور بھوک کا یہ عالم تھا کہ ہم نے تین دن سے کچھ بھی نہیں چکھا تھا آپ نے پھاؤڑا لیا اور اس سخت زمین میں مارا جس کی وجہ سے ایسا ہوگیا جیسے ریت کا ڈھیر ہو وہ خود ہی پھسلا جا رہا تھا۔ حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت لی کہ ذرا گھر ہو آؤں، آپ نے اجازت دے دی، میں اپنے گھر گیا اور بیوی سے کہا کہ تمہارے پاس کھانے پینے کی کوئی چیز ہے ؟ میں نے محسوس کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سخت بھوک کی حالت میں ہیں، اسی پر میری بیوی نے چمڑے کا ایک تھیلا نکالا جس میں ایک صاع یعنی تین کلو کے لگ بھگ جو تھے، اس کے علاوہ ہماری ایک چھوٹی سی پالتو بکری بھی تھی میں نے اسے ذبح کیا اور میری اہلیہ نے جو پیسنا شروع کیے اتنے میں میں نے بکری کی بوٹیاں بنا کر ہانڈی میں ڈالیں وہ جو پیسنے سے فارغ ہوگئی، میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں جانے لگا تو وہ کہنے لگی جا تو رہے ہو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے مجھے رسوا مت کرنا (ایسا نہ ہو کہ زیادہ افراد آجائیں) میں حضور انور کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ ہم نے تھوڑا سا کھانا تیار کیا ہے آپ تشریف لے چلیں اور اپنے ہمراہ ایک دو آدمی اور لے لیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کتنا کھانا ہے ؟ میں نے پوری صورت حال عرض کردی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ تو بہت ہے، پھر آپ نے زور سے اعلان فرمایا کہ خندق والو ! آجاؤ جابر نے کھانا تیار کیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مہاجرین و انصار کو ساتھ لے کر روانہ ہوگئے، آپ آگے تشریف لا رہے تھے اور حضرات صحابہ (رض) آپ کے پیچھے چل رہے تھے، میں جلدی سے اپنی بیوی کے پاس پہنچا اور پوری کیفیت بیان کردی (کہ مجمع کثیر آ رہا ہے) اس پر وہ ناراض ہوئی اور کہا کہ وہی ہوا نا ! جس کا مجھے اندیشہ تھا، میں نے کہا تھا کہ مجھے رسوا مت کرنا ! پھر کہنے لگی اچھا تم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سب بات بتادی تھی ؟ میں نے کہا کہ ہاں میں نے سب کچھ بتادیا تھا۔ ١ ؂ آپ تشریف لائے تو جو گوندھا ہوا آٹا تھا اس میں اپنا لعاب مبارک ڈال دیا اور برکت کی دعا فرمائی، پھر ہانڈی کی طرف توجہ فرمائی اور اس میں بھی لعاب مبارک ڈال دیا اور برکت کی دعا فرمائی، پھر فرمایا کہ ایک روٹی پکانے والی اور بلا لو اور ہانڈی کو چولہے سے مت اتارو، حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ (رض) سے فرمایا کہ تم گھر میں آجاؤ کھچ بچ میں مت بیٹھو، چناچہ صحابہ کرام (رض) بیٹھ گئے اور روٹی پکتی رہی جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش ہوتی رہی، آپ روٹی توڑ توڑ کر اس پر گوشت کی بوٹیاں رکھ کر اور شوربا بھر بھر کر حاضرین کو دیتے رہے یہاں تک کہ سب نے پیٹ بھر کر کھالیا، حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں کہ کھانے والے ہزار آدمی تھے میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ انہوں نے خوب کھایا اور سیر ہو کر واپس چلے گئے اور ہماری ہانڈی کا یہ حال تھا کہ جیسی تھی اسی طرح ابل رہی تھی اور ہمارا آٹا جیسا تھا ویسا ہی رہا (گویا اس میں سے کچھ بھی خرچ نہیں ہوا) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری بیوی سے فرمایا کہ یہ بچا ہوا کھانا خود کھالو اور (پڑوسیوں کو بھی) ہدیہ دو کیونکہ لوگ بھوک کی مصیبت میں مبتلا ہیں۔ (صحیح بخاری جلد ٢ ص ٥٨٨، ٥٨٩) اسی طرح کا ایک واقعہ حافظ ابن کثیر (رض) نے بحوالہ محمد بن اسحاق یوں بیان کیا ہے کہ حضرت نعمان بن بشیر (رض) کی بہن نے بیان کیا کہ میری والدہ نے مجھے لپ بھر کر کھجوریں دیں جو میرے کپڑے میں ڈال دیں اور کہا کہ اے میری بٹیا جاؤ اسے اپنے والد اور اپنے ماموں عبد اللہ ١ ؂ البدایہ والنہایہ جلد ٤ ص ٩٨ میں بحوالہ دلائل النبوۃ للبیہقی یہ بھی اضافہ ہے کہ یہ سن کر وہ کہنے لگی کہ بس پھر تو اللہ اور اس کا رسول ہی جانیں۔ بن رواحہ کے پاس لے جاؤ تاکہ وہ صبح کے وقت ان کو کھالیں (یہ دونوں حضرات بھی خندق کھودنے میں مشغول تھے) میں یہ کھجوریں لے کر روانہ ہوئی، اپنے والد اور ماموں کی تلاش میں تھی کہ اسی اثناء میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر میرا گذر ہوا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اے بٹیا ! یہ تمہارے پاس کیا ہے ؟ میں نے کہا کہ یہ کچھ کھجوریں ہیں جو میری والدہ نے بھیجی ہیں تاکہ اپنے والد اور اپنے ماموں کو دے دوں ! حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ان کو یہاں لاؤ، میں نے وہ کھجوریں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہتھیلیوں میں ڈال دیں، وہ اتنی کم تھیں کہ ان سے آپ کی دونوں ہتھیلیاں نہ بھر سکیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک کپڑا بچھانے کا حکم دیا پھر وہ کھجوریں اس پر پھیلا دیں اور ایک شخص سے فرمایا کہ اونچی آواز میں خندق والوں کو پکارو کہ آجاؤ صبح کا کھانا کھالو، خندق کے کام میں جو حضرات مشغول تھے حاضر ہوئے اور ان کھجوروں میں سے کھاتے رہے یہاں تک کہ سب فارغ ہو کر واپس ہوگئے۔ (قال ابن کثیر فی البدایۃ وانھایۃ ج ٤ ص ١٩٩ ھکذا رواہ ابن اسحاق وفیہ انقطاع)  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

16:۔ اذ جاء وکم الخ، یہ اذ جاء تکم سے بدل ہے۔ فوق سے جانب مشرق اور اسفل سے جانب مغرب اور جنوب مراد ہے۔ یا یہ چاروں طرف سے کنایہ ہے۔ یعنی کافروں کی فوجیں چاروں طرف سے آپہنچیں اور انہوں نے مدینہ منورہ کا ہر طرف سے محاصرہ کرلیا۔ واذ زاغت الابصار، فوجوں کی کثرت سے تمہاری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور ... شدت خوف سے تمہارے کلیجے منہ کو آنے لگے۔ وتظنون باللہ الظنونا، خطاب مخلص مومنین سے ہے۔ باللہ ای فی حق اللہ۔ مسلمانوں کی تعداد دشمن کے مقابلے میں بہت کم تھی اور دشمن کی فوجیں چاروں طرف سے مسلمانوں کو گھیرے ہوئے تھیں۔ اور بظاہر فتح کی کوئی صورت نظر نہ آتی تھی۔ اس لے بتقاضائے بشریت مسلمانوں کے دلوں مختلف خیالات رونما ہونے لگے۔ بعض کا خیال تھا کہ شاید آج ہمیں فتح نصیب نہ ہو۔ بعض کا خیال تھا کہ فتح ہماری ہی ہوگی۔ اور بعض مسلمانوں کے دلوں میں یہ خیال بھی آیا کہ آج کافر مدینہ پر قبضہ کرلیں گے لیکن بالآخر اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ان پر غلبہ عطا فرمائے گا۔ وغیر ذلک من الروح وغیرہ۔ یا یہ خطاب ان تمام لوگوں سے ہے جو علی الاطلاق ایمان کا اظہار کرتے تھے خواہ اخلاص کے ساتھ خواہ نفاق کے ساتھ۔ اس طرح یہ خطاب مخلصین اور منافقین سب کو شامل ہوگا اور ظنون سے مختلف انواع ظنون مراد ہوں۔ مخلصین یہ خیال کر رہے تھے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور یقینا ہماری فتح ہوگی۔ جیسا کہ مخلصین کے بارے میں اللہ کا ارشاد ہے قال ھذا ما وعدنا اللہ ورسولہ و صدق اللہ ورسولہ وما زادھم الا ایمانا وتسلیما۔ اور منافقین کا گمان تھا کہ وعدہ نصرت جھوٹا ہے اور آج مسلمانوں کا دنیا سے نام و نشان مٹ جائے گا۔ جیسا کہ منافقین کے بارے میں فرمایا واذ یقول المنافقون والذین فی قلوبھم مرض ما وعدنا اللہ ورسولہ الا غرورا۔ قال الحسن ظن المنافقون ان المسلمین یستاصلون وظن المومنون انھم ینصرون (قرطبی ج 14 ص 145) ۔ وکذا فی الروح وغیرہ۔  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

10۔ یہ امداد و اعانت اس وقت ہوئی جبکہ مخالفین کا لشکر تم پر تمہارے اوپر کی جانب سے اور تمہارے نیچے یعنی نشیب کی جانب سے چڑھ آیا تھا اور یہ لوگ تم تک پہنچ چکے تھے اور جب کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں تھیں اور دل حلق میں چلے آ رہے تھے اور کلیجے منہ کو آرہے تھے اور تم لوگ اللہ تعالیٰ پر طرح طرح کے گما... ن کر رہے تھے اور خیالات باندھ رہے تھے یعنی کثرت اعداد کی وجہ سے پریشان سراسمیگی مسلمانوں میں بہت تھی اور طبعی طور پر مختلف خیالات اور وساوس کی قلوب آماجگاہ بنے ہوئے تھے کیونکہ نتائج کا کوئی علم نہ تھا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں اوپر سے اور نیچے سے یعنی مدینہ کی شرقی طر سے جو اونچی ہے اور غربی طرف سے جو نیچی ہے اور آنکھیں ڈگنے لگیں لوگوں کی یعنی تیور بدلنے لگے دوستی جتانے والے لگے آنکھیں چرانے اور دل پہنچنے گلوں تک دھڑک دھڑک کرتے ڈر سے اور کی گئیں اٹکلیں ، مسلمانوں نے سمجھا کہ اب کے اور سخت آزمائش آئی اور کچے ایمان والوں نے سمجھا کہ اب کی بار نہ بچیں گے۔ 12  Show more