Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 18

سورة الأحزاب

قَدۡ یَعۡلَمُ اللّٰہُ الۡمُعَوِّقِیۡنَ مِنۡکُمۡ وَ الۡقَآئِلِیۡنَ لِاِخۡوَانِہِمۡ ہَلُمَّ اِلَیۡنَا ۚ وَ لَا یَاۡتُوۡنَ الۡبَاۡسَ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿ۙ۱۸﴾

Already Allah knows the hinderers among you and those [hypocrites] who say to their brothers, "Come to us," and do not go to battle, except for a few,

اللہ تعالٰی تم میں سے انہیں ( بخوبی ) جانتا ہے جو دوسروں کو روکتے ہیں اور اپنے بھائی بندوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس چلے آؤ ۔ اور کبھی کبھی ہی لڑائی میں آجاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَدۡ
تحقیق
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
الۡمُعَوِّقِیۡنَ
روکنے والوں کو
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَالۡقَآئِلِیۡنَ
اور کہنے والوں کو
لِاِخۡوَانِہِمۡ
اپنے بھائیوں سے
ہَلُمَّ
آؤ
اِلَیۡنَا
طرف ہمارے
وَلَا
اور نہیں
یَاۡتُوۡنَ
وہ آتے
الۡبَاۡسَ
لڑائی کو
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
بہت تھوڑے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَدۡ
یقیناً
یَعۡلَمُ
جانتاہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡمُعَوِّقِیۡنَ
رکاوٹیں ڈالنے والوں کو
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَالۡقَآئِلِیۡنَ
اور کہنے والوں کو
لِاِخۡوَانِہِمۡ
اپنے بھائیوں سے
ہَلُمَّ
آؤ
اِلَیۡنَا
ہماری طرف
وَلَا
اور نہیں
یَاۡتُوۡنَ
وہ آتے ہیں
الۡبَاۡسَ
لڑائی میں
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
کم ہی
Translated by

Juna Garhi

Already Allah knows the hinderers among you and those [hypocrites] who say to their brothers, "Come to us," and do not go to battle, except for a few,

اللہ تعالٰی تم میں سے انہیں ( بخوبی ) جانتا ہے جو دوسروں کو روکتے ہیں اور اپنے بھائی بندوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس چلے آؤ ۔ اور کبھی کبھی ہی لڑائی میں آجاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ تم سے (جہاد میں) رکاوٹ ڈالنے والوں کو خوب جانتا ہے اور ان کو بھی جو اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس آجاؤ اور جہاد میں یہ کم ہی حصہ لیتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًتم میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کواﷲ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور وہ اپنے بھائیوں سے کہنے والوں کو کہ ہماری طرف آؤاوروہ لڑائی میں کم ہی آتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah does know the ones from among you who prevent (others from joining the battle) and those who say to their brothers, |"Come along with us,|" and who do not come to the battle but for a little while,

اللہ کو خوب معلوم ہیں جو اٹکانے والے ہیں تم میں اور کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو چلے آؤ ہمارے پاس اور لڑائی میں نہیں آتے مگر کبھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ خوب جانتا ہے تم میں سے ان لوگوں کو جو روکنے والے ہیں اور اپنے بھائیوں سے یہ کہنے والے ہیں کہ ہماری طرف آ جائو } اور وہ نہیں آتے جنگ کی طرف مگر بہت تھوڑی دیر کے لیے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah knows well those of you who create obstructions (in war efforts) and say to their brethren: “Come and join us.” They hardly take any part in battle.

اللہ تم میں سے ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو ( جنگ کے کام میں ) رکاوٹیں ڈالنے والے ہیں ، جو اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ آؤ ہماری طرف 29 ، جو لڑائی میں حصہ لیتے بھی ہیں تو بس نام گنانے کو ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ تم میں سے ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو ( جہاد میں ) رکاوٹ ڈالتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ : ہمارے پاس چلے آؤ ( ١٦ ) اور خود لڑائی میں آتے نہیں ، اور آتے ہیں تو بہت کم ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو تم میں سے جو منافق لوگوں کو جہاد میں شریک ہونے سے روکتے ہیں اللہ ان کو خوب جانتا ہے اور ان لوگوں کو بھی جو اپنے بھائی بندوں مدینے کے رہنے والوں سے کہتے ہیں مسلمانوں کا ساتھ چھوڑ کر ہمارے پاس چلے آئو اور لڑائی میں بھی شریک نہیں ہوتے مگر کم (تھوڑی دیر کیلئے یا کم پڑتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا اللہ تم میں سے ان لوگوں کو (بھی) جانتے ہیں جو (لوگوں کو) منع کرتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس چلے آؤ اور وہ لڑائی میں بہت ہی کم آتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ تم میں سے ان لوگوں کو خوب جانتا ہے ( جو دوسروں کو و جہاد سے ) روکنے والے ہیں۔ اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جوا پنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ آئو ہماری طرف آئو۔ اور (ایسے لوگ) جنگ میں بہت کم حصہ لیتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا تم میں سے ان لوگوں کو بھی جانتا ہے جو (لوگوں کو) منع کرتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس چلے آؤ۔ اور لڑائی میں نہیں آتے مگر کم

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely Allah knoweth those among you who hinder and those who say unto their brethren: come hither unto us; and they themselves come not to the battle save a ittle,

اللہ تم میں سے ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو مانع ہوتے ہی اور جو اپنے بھائیوں سے کہتے رہتے ہیں کہ ہمارے پاس آجاؤ ۔ اور یہ لوگ لڑائی میں تو بس نام ہی کو آتے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ تم میں سے ان لوگوں کو جانتا رہا ہے جو روکنے والے اور اپنے بھائیوں سے یہ کہنے والے رہے ہیں کہ ہمارے پاس آجاؤ اور وہ جنگ میں بہت کم حصہ لیتے رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) تم لوگوں میں سے ( جہاد کی راہ میں ) رُکاوٹیں ڈالنے والوں کو ( بھی ) جانتا ہے اور اپنے بھائیوں سے یہ ( بات ) کہنے والوں کو ( بھی ) کہ ہمارے پاس چلے آؤ ، اور یہ لوگ لڑائی میں بہت کم ہی شریک ہوتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ تم میں سے ان لوگوں کو بھی جانتا ہے جو لوگوں کو منع کرتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس چلے آؤ۔ اور لڑائی میں نہیں آتے مگر کم۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ پوری طرح جانتا ہے تم میں سے ان لوگوں کو جو رکاوٹیں ڈالتے ہیں (راہ حق و صواب میں) اور جو اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے پاس آجاؤ اور وہ خود لڑائی میں حصہ نہیں لیتے مگر بالکل تھوڑا (اور محض برائے نام)

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تم میں سے ( جہاد میں ) رکاوٹ ڈالنے والوں کو خوب جانتا ہے اور ان کو بھی جو اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ’’ہمارے پا س آجائو ، ‘‘ اور جہادمیں یہ کم ہی حصہ لیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ جانتا ہے تمہارے ان کو جو اوروں کو جہاد سے روکتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں ہماری طرف چلے آؤ ( ف٤۵ ) اور لڑائی میں نہیں آتے مگر تھوڑے ( ف٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اﷲ تم میں سے ان لوگوں کو جانتا ہے جو ( رسول سے اور ان کی معیّت میں جہاد سے ) روکتے ہیں اور جو اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ہماری طرف آجاؤ ، اور یہ لوگ لڑائی میں نہیں آتے مگر بہت ہی کم

Translated by

Hussain Najfi

اللہ تم میں سے ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو ( جہاد سے ) روکتے ہیں اور انہیں بھی جو اپنے بھائی بندوں سے کہتے ہیں کہ ( محاذِ جنگ چھوڑ کر ) ہماری طرف آجاؤ اور یہ لوگ میدانِ جنگ میں بہت کم آتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily Allah knows those among you who keep back (men) and those who say to their brethren, "Come along to us", but come not to the fight except for just a little while.

Translated by

Muhammad Sarwar

God certainly knows those among you who create obstacles (on the way that leads to God) and those who say to their brothers, 'Come quickly to us' and very rarely take part in the fighting.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah already knows those among you who keep back (men) from fighting (in Allah's cause), and those who say to their brethren, "Come here towards us," while they come not to the battle except a little,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah knows indeed those among you who hinder others and those who say to their brethren: Come to us; and they come not to the fight but a little,

Translated by

William Pickthall

Allah already knoweth those of you who hinder, and those who say unto their brethren: "Come ye hither unto us!" and they come not to the stress of battle save a little,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह तुम में से उन लोगों को भली-भाँति जानता है जो (युद्ध से) रोकते हैं और अपने भाइयों से कहते हैं, "हमारे पास आ जाओ।" और वे लड़ाई में थोड़े ही आते हैं, (क्योंकि वे)

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ تم میں سے ان لوگوں کو جانتا ہے جو مانع ہوتے ہیں اور جو اپنے (نسبی یا وطنی) بھائیوں سے یوں کہتے ہیں کہ ہمارے پاس آجاؤ اور لڑائی میں بہت ہی کم آتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تم میں سے ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو رکاوٹیں ڈالنے والے ہیں جو اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ آؤ ہماری طرف جو لڑائی میں حصہ لیتے بھی ہیں تو بس نام گنانے کے لیے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ تم میں سے ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو (جنگ کے کام میں) رکاوٹیں ڈالنے والے ہیں ، جو اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ آؤ ہماری طرف جو لڑائی میں حصہ لیتے بھی ہیں تو بس نام گنانے کو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ اللہ تم میں سے ان لوگوں کو جانتا ہے جو رکاوٹ ڈالتے ہیں اور جو اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس آجاؤ اور یہ لوگ لڑائی میں کم آتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ کو معلوم ہیں جو اٹکانے والے ہیں تم میں اور کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو چلے آؤ ہمارے پاس اور لڑائی میں نہیں آتے مگر کبھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

خدا تعالیٰ تم میں سے ان لوگوں کو اچھی طرح جانتا ہے جو لوگوں کو جہاد کی شرکت سے روکتے اور اپنے بھائیوں سے یوں کہتے ہیں کہ ہمارے پاس آ جائو اور یہ لوگ جنگ میں نہیں آتے مگر بہت ہی کم