Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 19

سورة الأحزاب

اَشِحَّۃً عَلَیۡکُمۡ ۚ ۖ فَاِذَا جَآءَ الۡخَوۡفُ رَاَیۡتَہُمۡ یَنۡظُرُوۡنَ اِلَیۡکَ تَدُوۡرُ اَعۡیُنُہُمۡ کَالَّذِیۡ یُغۡشٰی عَلَیۡہِ مِنَ الۡمَوۡتِ ۚ فَاِذَا ذَہَبَ الۡخَوۡفُ سَلَقُوۡکُمۡ بِاَلۡسِنَۃٍ حِدَادٍ اَشِحَّۃً عَلَی الۡخَیۡرِ ؕ اُولٰٓئِکَ لَمۡ یُؤۡمِنُوۡا فَاَحۡبَطَ اللّٰہُ اَعۡمَالَہُمۡ ؕ وَ کَانَ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرًا ﴿۱۹﴾

Indisposed toward you. And when fear comes, you see them looking at you, their eyes revolving like one being overcome by death. But when fear departs, they lash you with sharp tongues, indisposed toward [any] good. Those have not believed, so Allah has rendered their deeds worthless, and ever is that, for Allah , easy.

تمہاری مدد میں ( پورے ) بخیل ہیں پھر جب خوف و دہشت کا موقعہ آجائے تو آپ انہیں دیکھیں گے کہ آپ کی طرف نظریں جما دیتے ہیں اور ان کی آنکھیں اس طرح گھومتی ہیں جیسے اس شخص کی جس پر موت کی غشی طاری ہو پھر جب خوف جاتا رہتا ہے تو تم پر اپنی تیز زبانوں سے بڑی باتیں بناتے ہیں مال کے بڑے ہی حریص ہیں یہ ایمان لائے ہی نہیں ہیں اللہ تعالٰی نے ان کے تمام اعمال نابود کر دئیے ہیں اور اللہ تعالٰی پر یہ بہت ہی آسان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَشِحَّۃً
بخیل ہیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آتا ہے
الۡخَوۡفُ
خوف
رَاَیۡتَہُمۡ
دیکھتے ہیں آپ انہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ دیکھتے ہیں
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
تَدُوۡرُ
گھومتی ہیں
اَعۡیُنُہُمۡ
آنکھیں ان کی
کَالَّذِیۡ
اس شخص کی طرح
یُغۡشٰی
غشی طاری کی جارہی ہو
عَلَیۡہِ
جس پر
مِنَ الۡمَوۡتِ
موت کی
فَاِذَا
پھر جب
ذَہَبَ
چلا جاتا ہے
الۡخَوۡفُ
خوف
سَلَقُوۡکُمۡ
بدزبانی کرتے ہیں آپ سے
بِاَلۡسِنَۃٍ
ساتھ زبانوں کے
حِدَادٍ
تیز
اَشِحَّۃً
حرص/بخل کرتے ہوئے
عَلَی الۡخَیۡرِ
مال پر
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَمۡ
نہیں
یُؤۡمِنُوۡا
وہ ایمان لاتے
فَاَحۡبَطَ
تو ضائع کر دیا
اللّٰہُ
اللہ نے
اَعۡمَالَہُمۡ
ان کے اعمال کو
وَکَانَ
اور ہے
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
یَسِیۡرًا
بہت آسان
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَشِحَّۃً
سخت بخیل ہیں
عَلَیۡکُمۡ
تمہارے بارے میں
فَاِذَا
چنانچہ جب
جَآءَ
آ جائے
الۡخَوۡفُ
خوف
رَاَیۡتَہُمۡ
آپ انہیں دیکھتے ہو
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ دیکھتے ہیں
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
تَدُوۡرُ
گھومتی ہیں
اَعۡیُنُہُمۡ
ان کی آنکھیں
کَالَّذِیۡ
اس شخص کی طرف
یُغۡشٰی
غشی طاری کی جا رہی ہو
عَلَیۡہِ
جس پر
مِنَ الۡمَوۡتِ
موت سے
فَاِذَا
پھرجب
ذَہَبَ
دور ہو جاتاہے
الۡخَوۡفُ
خوف
سَلَقُوۡکُمۡ
وہ تکلیف دیتے ہیں آپ کو
بِاَلۡسِنَۃٍ
ساتھ زبانوں کے
حِدَادٍ
تیز
اَشِحَّۃً
حریص ہو کر
عَلَی الۡخَیۡرِ
مال پر
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
لَمۡ
نہیں
یُؤۡمِنُوۡا
ایمان لائے
فَاَحۡبَطَ
تو ضائع کردیے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
اَعۡمَالَہُمۡ
ان کے اعمال
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے)ہے
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی
اوپر
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
یَسِیۡرًا
بہت ہی آسان
Translated by

Juna Garhi

Indisposed toward you. And when fear comes, you see them looking at you, their eyes revolving like one being overcome by death. But when fear departs, they lash you with sharp tongues, indisposed toward [any] good. Those have not believed, so Allah has rendered their deeds worthless, and ever is that, for Allah , easy.

تمہاری مدد میں ( پورے ) بخیل ہیں پھر جب خوف و دہشت کا موقعہ آجائے تو آپ انہیں دیکھیں گے کہ آپ کی طرف نظریں جما دیتے ہیں اور ان کی آنکھیں اس طرح گھومتی ہیں جیسے اس شخص کی جس پر موت کی غشی طاری ہو پھر جب خوف جاتا رہتا ہے تو تم پر اپنی تیز زبانوں سے بڑی باتیں بناتے ہیں مال کے بڑے ہی حریص ہیں یہ ایمان لائے ہی نہیں ہیں اللہ تعالٰی نے ان کے تمام اعمال نابود کر دئیے ہیں اور اللہ تعالٰی پر یہ بہت ہی آسان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ تمہارا ساتھ دینے میں سخت بخیل ہیں۔ پھر جب (جنگ کا) خطرہ آن پڑتا ہے تو آپ دیکھتے ہیں کہ وہ آنکھیں پھیر پھیر کر آپ کی طرف یوں دیکھتے ہیں جیسے کسی پر موت کی غشی طاری ہوچکی ہو پھر جب خطرہ دور ہوجاتا ہے تو اموال غنیمت کے انتہائی حریص بن کر تیز تیز زبانیں چلانے لگتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جو قطعاً ایمان نہیں لائے۔ لہذا اللہ ان کے اعمال برباد کر دے گا اور یہ بات اللہ کے لئے بہت آسان ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تمہارے بارے میں سخت بخیل ہیں چنانچہ جب کوئی خوف آجائے توآپ انہیں دیکھتے ہیں کہ وہ آپ کی طرف دیکھتے ہیں ان کی آنکھیں اس شخص کی طرح گھومتی ہیں جس پر موت کی غشی طاری کی جارہی ہو،پھرجب خوف دور ہو جاتاہے تومال کے حریص ہوکر تیززبانوں کے ساتھ آپ کوتکلیف دیتے ہیں۔یہ لوگ ایمان نہیں لائے تو اﷲ تعالیٰ نے اُن کے اعمال ضائع کردیے ہیں اور یہ اﷲ تعالیٰ پرہمیشہ سے بہت ہی آسان ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(and that too) with a greed against you (i.e. to extract a share of spoils from you). But when fear comes, you will see them looking towards you, rolling their eyes, like the one who gets faint because of death. Then once fear is gone, they assail you with sharp tongues, in greed for the good (i.e. the wealth acquired as spopils).(4) These people did not accept faith (in real terms), therefore Allah has nullified their acts.(5) And all this is so easy for Allah.-r-n-r-n(4). This verse has unveiled cowardice of the hypocrites on the one hand, and their greed for wealth on the other. The sense is that they are so coward that when an attack from the enemy is apprehended, they are frightened like a person who becomes faint in fear of death. But when the enemy is driven away by the Muslims, and the spoils of war are distributed, they come forward assailing the Muslims with their sharp tongues and claiming that the victory is achieved with their help, and therefore they deserve a share in the spoils.-r-n-r-n(5). It means that virtuous acts deserve reward in the Hereafter only when they are accompanied by true faith in Allah, and since it has become evident that these hypocrites do not have true faith, even their virtuous acts will not be of any use to them in the Hereafter and will remain null and void.

دریغ رکھتے ہیں تم سے پھر جب آئے ڈر کا وقت تو تو دیکھے ان کو کہ تکتے ہیں تیری طرف پھرتی ہیں آنکھیں ان کی جیسے کسی پر آئے بےہوشی موت کی پھر جب جاتا رہے ڈر کا وقت چڑھ چڑھ بولیں تم پر تیز تیز زبانوں سے ڈھلے پڑتے ہیں مال پر وہ لوگ یقین نہیں لائے پھر اکارت کر ڈالے اللہ نے ان کے کام اور یہ ہے اللہ پر آسان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے مسلمانو ! ) تمہارا ساتھ دینے میں یہ سخت بخیل ہیں تو جب خطرہ پیش آجاتا ہے تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ ان کو دیکھتے ہیں کہ وہ آپ کی طرف اس طرح تاک رہے ہوتے ہیں کہ ان کی آنکھیں گردش کرتی ہیں اس شخص کی (آنکھوں کی) طرح جس پر موت کی غشی طاری ہو۔ پھر جب خطرہ جاتا رہتا ہے تو وہ تم لوگوں پر چڑھ دوڑتے ہیں اپنی تیز زبانوں سے لالچ کرتے ہوئے مال پر۔ یہ وہ لوگ ہیں جو حقیقت میں ایمان نہیں لائے تو اللہ نے ان کے اعمال ضائع کردیے ۔ } اور یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They are utterly niggardly (in coming to your aid). Whenever there is danger, you will see them looking at you, their eyes rolling as though they were on the verge of fainting at the approach of death. But when the danger passes away, their greed for wealth prompts them to greet you with their sharp, scissor-like tongues. These are the ones who never truly believed, and so Allah has caused their deeds to be reduced to naught. That is easy enough for Allah.

جو تمہارا ساتھ دینے میں سخت بخیل ہیں 30 خطرے کا وقت آ جائے تو اس طرح دیدے پھرا پھرا کر تمہاری طرف دیکھتے ہیں جیسے کسی مرنے والے پر غشی طاری ہو رہی ہو ، مگر جب خطرہ گزر جاتا ہے تو یہی لوگ فائدوں کے حریص بن کر قینچی کی طرح چلتی ہوئی زبانیں لیے تمہارے استقبال کو آ جاتے ہیں 31 یہ لوگ ہرگز ایمان نہیں لائے ، اسی لیے اللہ نے ان کے سارے اعمال ضائع کر دیئے 32 اور ایسا کرنا اللہ کے لیے بہت آسان ہے 33

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اور وہ بھی ) تمہارے ساتھ لالچ رکھتے ہوئے ( ١٧ ) چنانچہ جب خطرے کا موقع آجاتا ہے تو وہ تمہاری طرف چکرائی ہوئی آنکھوں سے اس طرح دیکھتے ہیں جیسے کسی پر موت کی غشی طاری ہورہی ہو ۔ پھر جب خطرہ دور ہوجاتا ہے تو تمہارے سامنے مال کی حرص میں تیز تیز زبانیں چلاتے ہیں ۔ ( ١٨ ) یہ لوگ ہرگز ایمان نہیں لائے ہیں ، اس لیے اللہ نے ان کے اعمال ضائع کردیے ہیں ، اور یہ بات اللہ کے لیے بہت آسان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تمہاری مدد میں بخیلی کرتے ہیں 11 پھر جب ڈرک اوقت آتا ہے تو تو دیکھتا ہے وہ تجھ کو اس طرح تکتے ہیں انکی آنکھیں (چاروں طرف) گھوم رہی ہیں جیسے اس شخص کی آنکھیں گھومتی ہیں جس پر موت کی بیہوشی آ لگے پھر جب ڈر جاتا ہے 1 تو بڑی لمبی تیز زبانوں سے تمہارا مقابلہ کرتے ہیں 2 لوٹ کے مال پر مرے جاتے ہیں ان لوگوں میں ایمان نہیں تو اللہ نے ان کے نیک کام (اگر کچھ ہوں بھی اکارت کرے دیئے 3 اور اللہ پر یہ ان کے نیک کاموں کا اکارت کردینا آسان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تمہارے حق میں بخیلی لئے ہوئے ۔ پھر جب خوف پیش آتا ہے تو آپ ان کو دیکھیں وہ آپ کی طرف سے اس طرح دیکھنے لگتے ہیں کہ ان کی آنکھیں چکڑائی جاتی ہیں جیسے کسی پر موت کی بےہوشی طاری ہو پھر جب خوف دور ہوجاتا ہے تو تم لوگوں کو تیززبانوں سے طعنے دیتے ہیں ، مال پر حرص لئے ہوئے ، یہ لوگ ایمان نہیں لائے تو اللہ نے ان کے تمام اعمال بےکار کر رکھے ہیں اور یہ بات اللہ کے لئے (بہت) آسان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(وہ جنگ میں تمہارا ساتھ دینے میں) بہت ہی کنجوس ہیں ۔ پھر جب کسی خوف (دہشت ) کا وقت آتا ہے تو وہ تمہاری طرف آنکھیں پھر پھرا کر اس شخص کر طرف دیکھتے ہیں جس پر موت کی غشی طاری ہو۔ پھر جب خطرہ ٹل جاتا ہے تو تیز تیز زبانوں سے بولتے ہوئے لالچ کرتے ہوئے تمہارے ساتھ آجاتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو ایمان نہیں لائے اور اللہ نے ان کے سارے اعمال ضائع کردیئے ۔ اور ایسا کرنا اللہ کے لئے بہت آسان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہ اس لئے کہ) تمہارے بارے میں بخل کرتے ہیں۔ پھر جب ڈر (کا وقت) آئے تو تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں (اور) اُن کی آنکھیں (اسی طرح) پھر رہی ہیں جیسے کسی کو موت سے غشی آرہی ہو۔ پھر جب خوف جاتا رہے تو تیز زبانوں کے ساتھ تمہارے بارے میں زبان درازی کریں اور مال میں بخل کریں۔ یہ لوگ (حقیقت میں) ایمان لائے ہی نہ تھے تو خدا نے ان کے اعمال برباد کر دیئے۔ اور یہ خدا کو آسان تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Being niggardly toward you. Then when the fightin cometh, thou beholdest them look unto thee, their eyes rolling about, like the eyes of him who fainteth unto death. Then when the fighting is over they inveigh against you with sharp tongues, being niggardly of the good things. These have not believed; wherefore Allah hath made their works of none effect, and that is with Allah ever easy.

تمہارے حق میں بخیل (ہوکر) ۔ پھر جب کوئی خطرہ پیش آتا ہے تو آپ ان کو دیکھتے ہیں کہ وہ آپ کی طرف اس طرح دیکھنے لگتے ہیں کہ ان کی آنکھیں چکرائی جاتی ہیں جیسے کسی پر موت کی بےہوشی طاری ہو پھر جب وہ خطرہ دور ہوجاتا ہے تو تمہیں تیز زبانوں سے طعنہ دیتے ہیں مال (غنیمت) پر حرص لئے ہوئے ۔ یہ لوگ ایمان ہی نہیں لائے چناچہ اللہ نے ان کے اعمال بیکار کر رکھے ہیں ۔ اور یہ بات اللہ کیلئے (بالکل) آسان ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم سے جان چراتے ہوئے ۔ پس جب خطرہ پیش آجاتا ہے تو تم ان کو دیکھتے کہ وہ تمہاری طرف اس طرح تاک رہے ہیں کہ ان کی آنکھیں اس شخص کی آنکھوں کی طرح گردش کر رہی ہیں ، جس پر سکراتِ موت کی حالت طاری ہو ، پھر جب خطرہ دور ہوجاتا تو وہ مال کی طمع میں تم سے بڑی تیز زبانی سے باتیں کرتے ۔ یہ لوگ ایمان نہیں لائے تو الہ نے انکے اعمال ڈھا دیے اور یہ اللہ کیلئے نہایت آسان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمہارے اوپر لالچ کی وجہ سے ، پس جب خوف ( کا وقت ) آئے تو ( اے مخاطب ) تو ان کو دیکھے گا کہ تمہاری طرف اس طرح گھومتی ہوئی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں جیسے وہ شخص کہ جس پر موت کی غشی طاری ہو پھر جب خوف ختم ہوجاتا ہے تو تم لوگوں سے تیز تیز زبانوں کے ساتھ اذیت پہنچاتے ہیں ، مال کے لالچ کی وجہ سے ، یہ لوگ ایمان نہیں لائے پس اللہ ( تعالیٰ ) نے ان لوگوں کے اعمال ضائع فرمادیے اور یہ ( بات ) اللہ ( تعالیٰ ) پر آسان ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لیے کہ تمہارے بارے میں بخل کرتے ہیں پھر جب ڈر کا وقت آئے تو تم ان کو دیکھو، تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں اور ان کی آنکھیں اسی طرح پھر رہی ہیں جیسے کسی کو موت سے غشی آرہی ہو پھر جب خوف جاتا رہے تو تیز زبانون سے تمہارے خلاف زبان درازی کریں اور مال میں بخل کریں یہ لوگ حقیقت میں ایمان لائے ہی نہ تھے تو اللہ نے ان کے اعمال برباد کردیے اور یہ اللہ کو آسان تھا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تمہارے بارے میں سخت بخل سے کام لیتے ہوئے پھر جب خطرے کا وقت آجائے تو تم ان کو دیکھو گے کہ یہ (مارے خوف و دہشت کے) تماری طرف اس طرح دیکھتے ہیں کہ چکرا رہی ہوتی ہیں ان کی آنکھیں (ان کے گڑھوں میں) اس شخص کی طرح جس پر غشی طاری ہو رہی ہو موت کیوجہ سے پھر جب خطرہ گزر جاتا ہے تو یہ لوگ تمہارا استقبال کرتے ہیں (قینچی کی طرح چلتی ہوئی) تیز زبانوں کیساتھ سخت حریص بن کر دنیاوی فوائد (و منافع) پر یہ لوگ سرے سے ایمان لائے ہی نہیں سو اس کے نتیجے میں اللہ نے اکارت کردیا ان کے اعمال کو اور یہ اللہ کے لئے کچھ مشکل نہیں

Translated by

Noor ul Amin

وہ تمہاراساتھ دینے میں سخت کنجوس ہیں ، پھر جب ( جنگ کا ) خطرہ آن پڑتا ہے توآپ دیکھتے ہیں کہ وہ آنکھیں پھیر پھیر کر آپ کی طرف یوں دیکھتے ہیں جیسے کسی پر موت کی غشی طاری ہوچکی ہو ، پھر جب خطرہ دور ہوجاتا ہے تومال غنیمت حاصل کرنے کے لئے انتہائی لالچی بن کرتیزتیز زبانیں چلانے لگتے ہیں ، یہی لوگ ہیںجو قطعاًایمان نہیں لائے ، لہٰذاللہ ان کے اعمال ضائع کردے گا اور یہ بات اللہ کے لئے بہت آسان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تمہاری مدد میں گئی کرتے ( کمی کرتے ) ہیں پھر جب ڈر کا وقت آئے تم انھیں دیکھو گے تمہاری طرف یوں نظر کرتے ہیں کہ ان کی آنکھیں گھوم رہی ہیں جیسے کسی پر موت چھائی ہو پھر جب ڈر کا وقت نکل جائے ( ف٤۷ ) تمہیں طعنے دینے لگیں تیز زبانوں سے مال غنیمت کے لالچ میں ( ف٤۸ ) یہ لوگ ایمان لائے ہی نہیں ( ف٤۹ ) تو اللہ نے ان کے عمل اکارت کردیے ( ف۵۰ ) اور یہ اللہ کو آسان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تمہارے حق میں بخیل ہو کر ( ایسا کرتے ہیں ) ، پھر جب خوف ( کی حالت ) پیش آجائے تو آپ دیکھیں گے کہ وہ آپ کی طرف تکتے ہوں گے ( اور ) ان کی آنکھیں اس شخص کی طرح گھومتی ہوں گی جس پر موت کی غشی طاری ہو رہی ہو ، پھر جب خوف جاتا رہے تو تمہیں تیز زبانوں کے ساتھ طعنے دیں گے ( آزردہ کریں گے ، ان کا حال یہ ہے کہ ) مالِ غنیمت پر بڑے حریص ہیں ۔ یہ لوگ ( حقیقت میں ) ایمان ہی نہیں لائے ، سو اﷲ نے ان کے اعمال ضبط کر لئے ہیں اور یہ اﷲ پر آسان تھا

Translated by

Hussain Najfi

وہ تمہارے معاملہ میں سخت بخیل ہیں اور جب خوف ( کا وقت ) آجائے تو آپ انہیں دیکھیں گے کہ وہ آپ کی طرف اس طرح دیکھتے ہیں کہ ان کی آنکھیں اس شخص کی طرح گھوم رہی ہیں جس پر موت کی غشی طاری ہو پھر جب خوف جاتا رہے تو یہ لوگ ( اپنی ) تیز زبانوں سے طعنہ دیتے ہیں یہ مال ( غنیمت ) کے بڑے حریص ہیں ( دراصل ) یہ لوگ ایمان لائے ہی نہیں چنانچہ اللہ نے ان کے اعمال اکارت کر دیئے ہیں اور ایسا کرنا اللہ کیلئے بالکل آسان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Covetous over you. Then when fear comes, thou wilt see them looking to thee, their eyes revolving, like (those of) one over whom hovers death: but when the fear is past, they will smite you with sharp tongues, covetous of goods. Such men have no faith, and so Allah has made their deeds of none effect: and that is easy for Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

They are niggardly in spending for you. When fear comes, you can see them looking at you, their eyes rolling about like to faint because of the agony of death. When their fear subsides, they start to bite you with their sharp tongues. They are miserly in spending for a virtuous cause and have no faith. God has turned their deeds devoid of all virtue. This was not at all difficult for God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Being miserly towards you. Then when fear comes, you will see them looking to you, their eyes revolving like one over whom hovers death; but when the fear departs, they will smite you with sharp tongues, miserly towards good. Such have not believed. Therefore, Allah makes their deeds fruitless and that is ever easy for Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Being niggardly with respect to you; but when fear comes, you will see them looking to you, their eyes rolling like one swooning because of death; but when the fear is gone they smite you with sharp tongues, being niggardly of the good things. These have not believed, therefore Allah has made their doing naught; and this is easy to Allah.

Translated by

William Pickthall

Being sparing of their help to you (believers). But when the fear cometh, then thou (Muhammad) seest them regarding thee with rolling eyes like one who fainteth unto death. Then, when the fear departeth, they scald you with sharp tongues in their greed for wealth (from the spoil). Such have not believed. Therefor Allah maketh their deeds fruitless. And that is easy for Allah.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हारे साथ कृपणता से काम लेते हैं। अतः जब भय का समय आ जाता है, तो तुम उन्हें देखते हो कि वे तुम्हारी ओर इस प्रकार ताक रहे कि उन की आँखें चक्कर खा रही है, जैसे किसी व्यक्ति पर मौत की बेहोशी छा रही हो। किन्तु जब भय जाता रहता है तो वे माल के लोभ में तेज़ ज़बाने तुम पर चलाते हैं। ऐसे लोग ईमान लाए ही नहीं। अतः अल्लाह ने उन के कर्म उन की जान को लागू कर दिए। और यह अल्लाह के लिए बहुत सरल है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمہارے حق میں بخیلی لیے ہوئے (7) سو جب خوف پیش آتا ہے تو ان کو دیکھتے ہو کہ وہ آپ کی طرف اسطرح دیکھنے لگتے ہیں کہ ان کی آنکھیں چکرا جاتی ہیں جیسے کسی پر موت کی بےہوشی طاری ہو پھر جب وہ خوف دور ہوجاتا ہے تو تم کو تیز تیز زبانوں سے طعنے دیتے ہیں مال پر حرص لیے ہوئے (1) یہ لوگ ایمان نہیں لاتے تو انکے اعمال اللہ نے بےکار کر رکھے ہیں اور یہ بات اللہ کے نزدیک بالکل آسان ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو آپ کا ساتھ دینے میں بخل سے کام لیتے ہیں خطرے کا وقت آجائے تو اس طرح دیدے پھیر پھیر کر آپ کی طرف دیکھتے ہیں جیسے کسی مرنے والے پر غشی طاری ہو رہی ہو۔ جب خطرہ ٹل جاتا ہے تو یہی لوگ فائدے کی خاطر قینچی کی طرح چلتی ہوئی زبانیں لیے آپ کے پاس آتے ہیں یہ لوگ ہرگز ایمان والے نہیں اسی لیے اللہ نے ان کے سارے اعمال ضائع کردیے اور اللہ کے لیے ایسا کرنا بہت آسان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ تمہارا ساتھ دینے میں بہت بخلیل ہیں خطرے کا وقت آجائے تو دیدے پھرا پھرا کر تمہاری طرف دیکھتے ہیں جیسے کسی مرنے والے پر غشی طاری ہو رہی ہو مگر جب خطرہ گزر جاتا ہے تو یہی تمہارے استقبال میں قینچی کی طرح تیز زبانوں کے ساتھ آجاتے ہیں مال کے لئے بہت لالچی ہیں یہ لوگ ہرگز ایمان نہیں لاتے اس لیے اللہ نے ان کے اعمال ضائع کر دئیے اور ایسا کرنا اللہ کے لیے بہت آسان ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ تمہارے بارے میں بخیل بنے ہوئے ہیں پھر جب خوف پیش آجاتا ہے تو آپ ان کو دیکھتے ہیں کہ آپ کی طرف تک رہے ہیں ان کی آنکھیں اس طرح چکرائی جاتی ہیں جیسے کسی پر موت کے وقت بےہوشی طاری ہو رہی ہو، پھر جب خوف چلا جاتا ہے تو تم کو تیز زبانوں سے طعنے دیتے ہیں مال کے حریص بنے ہوئے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان نہیں لائے، سو اللہ نے ان کے اعمال اکارت کردئیے اور یہ اللہ کے لیے آسان ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

دریغ رکھتے ہیں تم سے پھر جب آئے ڈر کا وقت تو تو دیکھے ان کو کہ تکتے ہیں تیری طرف پھرتی ہیں آنکھیں ان کی جیسے کسی پر آئے بیہوشی موت کی پھر جب جاتا رہے ڈر کا وقت چڑھ چڑھ بولیں تم پر تیز تیز زبانوں سے ڈھکے پڑتے ہیں مال پر وہ لوگ یقین نہیں لائے پھر اکارت کر ڈالے اللہ نے ان کے کیے کام اور یہ ہے اللہ پر آسان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تمہارے حق میں بخل کا جذبہ لئے ہوئے پھر جب کوئی ڈر کی بات پیش آجاتی ہے تو اے پیغمبر آپ ان کو دیکھتے ہیں کہ وہ آپ کی طرف تکنے لگتے ہیں انکی آنکھیں یعنی پتلیاں اس طرح پھرنے لگتی ہیں جس طرح کسی شخص پر موت کی بےہوشی طاری ہو رہی ہو پھر جب وہ خوف کی بات دورہوجائے تو یہ منافق اپنی تیز کلامی سے تم کو طعنے دینے لگتے ہیں اس حال میں کہ یہ مال غنیمت پر انتہائی حریص ہوتے ہیں یہ لوگ حقیقت میں ایمان ہی نہیں لائے لہٰذا اللہ تعالیٰ نے انکے اعمال برباد کردیئے اور یہ اعمال بربادکر دینا اللہ پر بہت آسان ہے