TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Ahzaab 33:25 – Translations

Every available translation of Surat ul Ahzaab, verse 25, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ رَدَّ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِغَیۡظِہِمۡ لَمۡ یَنَالُوۡا خَیۡرًا ؕ وَ کَفَی اللّٰہُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ الۡقِتَالَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ قَوِیًّا عَزِیۡزًا ﴿ۚ۲۵﴾
And Allah repelled those who disbelieved, in their rage, not having obtained any good. And sufficient was Allah for the believers in battle, and ever is Allah Powerful and Exalted in Might.
اور اللہ تعالٰی نے کافروں کو غصے میں بھرے ہوئے ہی ( نامراد ) لوٹا دیا انہوں نے کوئی فائدہ نہیں پایا اور اس جنگ میں اللہ تعالٰی خود ہی مومنوں کو کافی ہوگیا اللہ تعالٰی بڑی قوتوں والا اور غالب ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَرَدَّ
اور پھیر دیا
اللّٰہُ
اللہ نے
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِغَیۡظِہِمۡ
ساتھ ان کے غصے کے
لَمۡ
نہیں
یَنَالُوۡا
انہوں نے پائی
خَیۡرًا
کوئی بھلائی
وَکَفَی
اور کافی ہو گیا
اللّٰہُ
اللہ
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
الۡقِتَالَ
جنگ میں
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
قَوِیًّا
بہت قوت والا
عَزِیۡزًا
بہت زبردست
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَرَدَّ
اور لوٹادیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
کَفَرُوۡا
جن لوگوں نے کفرکیا
بِغَیۡظِہِمۡ
ان کے غصے سے
لَمۡ
نہیں
یَنَالُوۡا
وہ حاصل کر سکے
خَیۡرًا
کوئی فائدہ
وَکَفَی
اور کافی ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
الۡقِتَالَ
قتال میں
وَکَانَ
اور ہمیشہ سے ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
قَوِیًّا
بے حد قوت والا
عَزِیۡزًا
سب پر غالب
Translated by

Juna Garhi

Info

And Allah repelled those who disbelieved, in their rage, not having obtained any good. And sufficient was Allah for the believers in battle, and ever is Allah Powerful and Exalted in Might.

اور اللہ تعالٰی نے کافروں کو غصے میں بھرے ہوئے ہی ( نامراد ) لوٹا دیا انہوں نے کوئی فائدہ نہیں پایا اور اس جنگ میں اللہ تعالٰی خود ہی مومنوں کو کافی ہوگیا اللہ تعالٰی بڑی قوتوں والا اور غالب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اور کفار (کے لشکروں) کو اللہ تعالیٰ نے بےنیل ومرام اپنے دلوں کی جلن دلوں میں ہی لئے واپس لوٹا دیا اور لڑائی کے لئے مومنوں کی طرف سے اللہ ہی کافی ہوگیا وہ یقینا بڑی قوت والا اور زبردست ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

جن لوگوں نے کفر کیا اللہ تعالیٰ نے انہیں اُن کے غصے کے ساتھ ہی لوٹا دیا، وہ کوئی فائدہ حاصل نہ کرسکے اور مومنوں کی طرف سے قتال میں اللہ تعالیٰ کافی ہو گیا اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے بڑی قوت والا،سب پر غالب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And Allah has turned back the disbelievers with all their rage, having achieved no good. And Allah sufficed the believers against fighting.(8) And Allah is Powerful, Mighty.

اور پھیر دیا اللہ نے منکروں کو اپنے غصہ میں بھرے ہوئے ہاتھ نہ لگی کچھ بھلائی اور اپنے اوپر لے لی اللہ نے مسلمانوں کی لڑائی اور ہے اللہ زور آور زبردست

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور لوٹا دیا اللہ نے کافروں کو ان کے غصے کے ساتھ ہی وہ کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے۔ اور اللہ کافی رہا اہل ِایمان کی طرف سے قتال کے لیے ۔ } اور یقینا اللہ بڑی طاقت والا سب پر غالب ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Allah sent back the unbelievers empty-handed, their hearts seething with rage. Allah sufficed the believers in their fight. Allah is Most Powerful, Most Mighty.

اللہ نے کفار کا منہ پھیر دیا ، وہ کوئی فائدہ حاصل کیے بغیر اپنے دل کی جلن لیے یونہی پلٹ گئے ، اور مومنین کی طرف سے اللہ ہی لڑنے کے لیے کافی ہوگیا ، اللہ بڑی قوت والا اور زبردست ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور جو لوگ کافر تھے ، اللہ نے انہیں ان کے سارے غیظ و غضب کے ساتھ اس طرح پسپا کردیا کہ وہ کوئی فائدہ حاصل نہ کرسکے ۔ اور مومنوں کی طرف سے لڑائی کے لیے اللہ خود کافی ہوگیا ۔ اور اللہ بڑی قوت کا ، بڑے اقتدار کا مالک ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھو اللہ نے ادھر تو کافروں کو غصے میں بھرے ہوئے (خالی) پھیر دیا ان کو کچھ فائدہ نہ ملا 1 اور ادھر اللہ نے مسلمانوں کو لڑائی کی نوبت نہ آنے دی 2 اور اللہ زور والا زبردست ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور اللہ نے کافروں کو ان کے غصے میں بھرے ہوئے پھیر دیا ، وہ کچھ بھلائی حاصل نہ کرسکے اور اللہ ایمان والوں کو لڑائی کے بارے میں کافی ہوا۔ اور اللہ طاقت والے (اور) زبردست ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اللہ نے کافروں کو ان کے دل کی جلن کے ساتھ پھیر دیا۔ اور انہوں نے کوئی فائدہ حاصل نہ کیا۔ اور جنگ کے معاملے میں ایمان والوں کے لئے اللہ ہی کافی ہے۔ اللہ بڑی قوت والا اور غالب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور جو کافر تھے اُن کو خدا نے پھیر دیا وہ اپنے غصے میں (بھرے ہوئے تھے) کچھ بھلائی حاصل نہ کر سکے۔ اور خدا مومنوں کو لڑائی کے بارے میں کافی ہوا۔ اور خدا طاقتور (اور) زبردست ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And Allah drave baCk those who disbelieved in their rage; they obtained no advantage, and Allah sufficed for the believers in the fighting; and Allah is ever Strong, Mighty.

اور اللہ نے کافروں کو اس غصہ میں بھرا ہوا ہٹا دیا کہ ان کے کچھ بھی ہاتھ نہ لگا ۔ اور جنگ میں اللہ اہل ایمان کے لئے کافی ہوگیا ۔ اور اللہ تو ہے ہی بڑا قوت والا بڑا زبردست ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور اللہ نے کافروں کو ان کے غصہ کے ساتھ ، بالکل بے نیل مرام ، پسپا کردیا اور جنگ کیلئے اللہ مسلمانوں کی طرف سے ، خود کافی ہوگیا اور اللہ قوی وغالب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے ان لوگوں کو جو کافر تھے انہیں ان کے غصے کے ساتھ ( باوجود ) اس طرح ( نامراد ) واپس لوٹادیا کہ وہ کوئی بھلائی نہ پاسکے اور اللہ ( تعالیٰ ) ایمان والوں کی طرف سے قتال کے کے لیے خود کافی ہوگئے اور اللہ ( تعالیٰ ) قوت والے غلبے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور جو کافر تھے ان کو اللہ نے پھیر دیا وہ اتنے غصہ میں بھرے ہوئے تھے کہ کچھ بھلائی حاصل نہ کرسکے اور اللہ مومنوں کو لڑائی کے اعتبار سے کافی ہے، اللہ طاقتور اور زبردست ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور اللہ نے لوٹا دیا ان کافروں کو (اپنی قدرت و حکمت سے) ان کے غیظ (و غضب) کے ساتھ (اور اس طرح کہ) وہ کچھ بھی خیر نہ پا سکے اور کافی ہوگیا اللہ ایمان والوں کو اس لڑائی میں اور اللہ بڑا ہی قوت والا انتہائی زبردست ہے

Translated by

Noor ul Amin

Info

اور کفار ( کے لشکروں ) کو اللہ نے غصّے میں بھرے ہوئے ( نامراد ) لوٹادیا اور لڑائی کے لئے مومنوں کی طرف سے اللہ ہی کافی ہوگیا ، وہ یقینابڑی قوت والا زبردست ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور اللہ نے کافروں کو ( ف٦٤ ) ان کے دلوں کی جلن کے ساتھ پلٹایا کہ کچھ بھلا نہ پایا ( ف٦۵ ) اور اللہ نے مسلمانوں کو لڑائی کی کفایت فرمادی ( ف٦٦ ) اور اللہ زبردست عزت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور اﷲ نے کافروں کو ان کے غصّہ کی جلن کے ساتھ ( مدینہ سے نامراد ) واپس لوٹا دیا کہ وہ کوئی کامیابی نہ پا سکے ، اور اﷲ ایمان والوں کے لئے جنگِ ( احزاب ) میں کافی ہوگیا ، اور اﷲ بڑی قوت والا عزت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اور اللہ نے کافروں کو غم و غصہ کی حالت میں ( بے نیل مُرام ) لوٹایا کہ وہ کوئی فائدہ حاصل نہ کر سکے اور اللہ نے مؤمنوں کو جنگ ( کی زحمت ) سے بچا لیا اور اللہ بڑا طاقتور ( اور ) غالب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

And Allah turned back the Unbelievers for (all) their fury: no advantage did they gain; and enough is Allah for the believers in their fight. And Allah is full of Strength, able to enforce His Will.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

God repelled the unbelievers in their rage. They could not achieve anything good. God rendered sufficient support to the believers in fighting. God is All-powerful and Majestic.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

And Allah drove back those who disbelieved in their rage: they gained no advantage. Allah sufficed for the believers in the fighting. And Allah is Ever All-Strong, All-Mighty.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And Allah turned back the unbelievers in their rage; they did not obtain any advantage, and Allah sufficed the believers in fighting; and Allah is Strong, Mighty.

Translated by

William Pickthall

Info

And Allah repulsed the disbelievers in their wrath; they gained no good. Allah averted their attack from the believers. Allah is ever Strong, Mighty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

अल्लाह ने इनकार करने वालों को उन के अपने क्रोध के साथ फेर दिया। वे कोई भलाई प्राप्त न कर सके। अल्लाह ने मोमिनों को युद्ध करने से बचा लिया। अल्लाह तो है ही बड़ा शक्तिवान, प्रभुत्वशाली

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور اللہ تعالیٰ نے کافروں کو ان کے غصہ میں بھرا ہوا ہٹا دیا کہ انکی کچھ مراد بھی پوری نہ ہوئی اور جنگ میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے لیے آپ ہی کافی ہوگیا (7) اور اللہ تعالیٰ بڑی قوت والا زبردست ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اللہ نے کفار کا منہ پھیر دیاوہ کوئی فائدہ حاصل کیے بغیر اور اپنے دل میں جلن لیے ہوئے واپس پلٹ گئے، اور مومنوں کی طرف سے اللہ ہی لڑنے کے لیے کافی ہوگیا۔ اللہ زبردست بڑی قوت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اللہ نے کفار کا منہ پھیر دیا ، وہ کوئی فائدہ حاصل کیے بغیر اپنے دل کی جلن لیے یونہی پلٹ گئے اور مومنین کی طرف سے اللہ ہی لڑنے کے لیے کافی ہوگیا ، اللہ بڑی قوت والا اور زبردست ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور کافروں کو اللہ نے ان کے غصہ کے ساتھ واپس لوٹا دیا انہوں نے کوئی خیر نہ پائی اور قتال کی جانب سے مومنین کے لیے اللہ خود ہی کافی ہوگیا اور اللہ قوت والا ہے عزت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور پھیر دیا اللہ نے منکروں کو اپنے غصہ میں بھرے ہوئے ہاتھ نہ لگی کچھ بھلائی اور اپنے اوپر لے لی اللہ نے مسلمانوں کی لڑائی اور ہے اللہ زور آور زبردست

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور اللہ تعالیٰ نے کافروں کو ان کی غضب آلود حالت میں واپس کردیا ان کی یہ حالت ہوئی کہ وہ کوئی بھلائی حاصل نہیں کرسکے اور اللہ تعالیٰ جنگ میں مسلمانوں کے لئے خود ہی کافی ہوا اور اللہ تعالیٰ بڑی قوت کا مالک بڑا زبردست ہے

Related Verses

82
Surat ul Anfaal
8:65
یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ حَرِّضِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ عَلَی الۡقِتَالِ ؕ اِنۡ یَّکُنۡ مِّنۡکُمۡ عِشۡرُوۡنَ صٰبِرُوۡنَ یَغۡلِبُوۡا مِائَتَیۡنِ ۚ وَ اِنۡ یَّکُنۡ مِّنۡکُمۡ مِّائَۃٌ یَّغۡلِبُوۡۤا اَلۡفًا مِّنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاَنَّہُمۡ قَوۡمٌ لَّا یَفۡقَہُوۡنَ ﴿۶۵﴾
O Prophet, urge the believers to battle. If there are among you twenty [who are] steadfast, they will overcome two hundred. And if there are among you one hundred [who are] steadfast, they will overcome a thousand of those who have disbelieved because they are a people who do not understand.
اے نبی! ایمان والوں کو جہاد کا شوق دلاؤ اگر تم میں بیس بھی صبر کرنے والے ہونگے تو دو سو پر غالب رہیں گے ۔ اور اگر تم میں ایک سو ہونگے تو ایک ہزار کافروں پر غالب رہیں گے ، اس واسطے کہ وہ بے سمجھ لوگ ہیں ۔
Surat un Nissa
4:84
فَقَاتِلۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ۚ لَا تُکَلَّفُ اِلَّا نَفۡسَکَ وَ حَرِّضِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ۚ عَسَی اللّٰہُ اَنۡ یَّکُفَّ بَاۡسَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ وَ اللّٰہُ اَشَدُّ بَاۡسًا وَّ اَشَدُّ تَنۡکِیۡلًا ﴿۸۴﴾
So fight, [O Muhammad], in the cause of Allah ; you are not held responsible except for yourself. And encourage the believers [to join you] that perhaps Allah will restrain the [military] might of those who disbelieve. And Allah is greater in might and stronger in [exemplary] punishment.
تُو اللہ تعالٰی کی راہ میں جہاد کرتا رہ تجھے صرف تیری ذات کی نسبت حکم دیا جاتا ہے ہاں ایمان والوں کو رغبت دلاتا رہ بہت ممکن ہے کہ اللہ تعالٰی کافروں کی جنگ کو روک دے اور اللہ تعالٰی سخت قوّت والا ہے اور سزا دینے میں بھی سخت ہے ۔
Surat ut Tauba
9:26
ثُمَّ اَنۡزَلَ اللّٰہُ سَکِیۡنَتَہٗ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ وَ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ اَنۡزَلَ جُنُوۡدًا لَّمۡ تَرَوۡہَا وَ عَذَّبَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ وَ ذٰلِکَ جَزَآءُ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۶﴾
Then Allah sent down His tranquillity upon His Messenger and upon the believers and sent down soldiers angels whom you did not see and punished those who disbelieved. And that is the recompense of the disbelievers.
پھر اللہ نے اپنی طرف کی تسکین اپنے نبی پر اور مومنوں پر اتاری اور اپنے وہ لشکر بھیجے جنہیں تم دیکھ نہیں رہے تھے اور کافروں کو پوری سزا دی ۔ ان کفار کا یہی بدلہ تھا ۔
Surat ul Fatah
48:26
اِذۡ جَعَلَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الۡحَمِیَّۃَ حَمِیَّۃَ الۡجَاہِلِیَّۃِ فَاَنۡزَلَ اللّٰہُ سَکِیۡنَتَہٗ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ وَ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ اَلۡزَمَہُمۡ کَلِمَۃَ التَّقۡوٰی وَ کَانُوۡۤا اَحَقَّ بِہَا وَ اَہۡلَہَا ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمًا ﴿٪۲۶﴾  11
When those who disbelieved had put into their hearts chauvinism - the chauvinism of the time of ignorance. But Allah sent down His tranquillity upon His Messenger and upon the believers and imposed upon them the word of righteousness, and they were more deserving of it and worthy of it. And ever is Allah , of all things, Knowing.
جب کہ ان کافروں نے اپنے دلوں میں حمیت کو جگہ دی اور حمیت بھی جاہلیت کی سو اللہ تعالٰی نے اپنے رسول پر اور مومنین پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی اور اللہ تعالٰی نے مسلمانوں کو تقوے کی بات پر جمائے رکھا اور وہ اس کے اہل اور زیادہ مستحق تھے اور اللہ تعالٰی ہرچیز کو خوب جانتا ہے ۔
Surat ul Hashar
59:2
ہُوَ الَّذِیۡۤ اَخۡرَجَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ مِنۡ دِیَارِہِمۡ لِاَوَّلِ الۡحَشۡرِ ؕ ؔمَا ظَنَنۡتُمۡ اَنۡ یَّخۡرُجُوۡا وَ ظَنُّوۡۤا اَنَّہُمۡ مَّانِعَتُہُمۡ حُصُوۡنُہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ فَاَتٰىہُمُ اللّٰہُ مِنۡ حَیۡثُ لَمۡ یَحۡتَسِبُوۡا ٭ وَ قَذَفَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الرُّعۡبَ یُخۡرِبُوۡنَ بُیُوۡتَہُمۡ بِاَیۡدِیۡہِمۡ وَ اَیۡدِی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ٭ فَاعۡتَبِرُوۡا یٰۤاُولِی الۡاَبۡصَارِ ﴿۲﴾
It is He who expelled the ones who disbelieved among the People of the Scripture from their homes at the first gathering. You did not think they would leave, and they thought that their fortresses would protect them from Allah ; but [the decree of] Allah came upon them from where they had not expected, and He cast terror into their hearts [so] they destroyed their houses by their [own] hands and the hands of the believers. So take warning, O people of vision.
وہی ہے جس نے اہل کتاب میں سے کافروں کو ان کے گھروں سے پہلے حشر کے وقت نکالا تمہارا گمان ( بھی ) نہ تھا کہ وہ نکلیں گے اور وہ خود (بھی ) سمجھ رہے تھے کہ ان کے ( سنگین ) قلعے انہیں ‌اللہ ( كے ‌عذاب ) ‌سے ‌بچا ‌لیں ‌گے ‌پس ‌ان ‌پر ‌اللہ ‌ ( كا ‌عذاب ) ‌ایسی ‌جگہ ‌سے ‌آپڑا کہ انہیں گمان بھی نہ تھا اور ان کے دلوں میں اللہ نے رعب ڈال دیا اور وہ اپنے گھروں کو اپنے ہی ہاتھوں اجاڑ رہے تھے اور مسلمان کے ہاتھوں ( برباد کروا رہے تھے ) پس اے آنکھوں والو! عبرت حاصل کرو ۔
Surat ul Baqara
2:223
نِسَآؤُکُمۡ حَرۡثٌ لَّکُمۡ ۪ فَاۡتُوۡا حَرۡثَکُمۡ اَنّٰی شِئۡتُمۡ ۫ وَ قَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِکُمۡ ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّکُمۡ مُّلٰقُوۡہُ ؕ وَ بَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۲۲۳﴾
Your wives are a place of sowing of seed for you, so come to your place of cultivation however you wish and put forth [righteousness] for yourselves. And fear Allah and know that you will meet Him. And give good tidings to the believers.
تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ اور اپنے لئے ( نیک اعمال ) آگے بھیجو اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ تم اس سے ملنے والے ہو اور ایمان والوں کو خوشخبری سُنا دیجئے ۔
Surat Aal e Imran
3:28
لَا یَتَّخِذِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الۡکٰفِرِیۡنَ اَوۡلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ۚ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡ ذٰلِکَ فَلَیۡسَ مِنَ اللّٰہِ فِیۡ شَیۡءٍ اِلَّاۤ اَنۡ تَتَّقُوۡا مِنۡہُمۡ تُقٰىۃً ؕ وَ یُحَذِّرُکُمُ اللّٰہُ نَفۡسَہٗ ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۲۸﴾
Let not believers take disbelievers as allies rather than believers. And whoever [of you] does that has nothing with Allah , except when taking precaution against them in prudence. And Allah warns you of Himself, and to Allah is the [final] destination.
مومنوں کو چاہیے کہ ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا وہ اللہ تعالٰی کی کسی حمایت میں نہیں مگر یہ کہ ان کے شر سے کسی طرح بچاؤ مقصود ہو اور اللہ تعالٰی خود تمہیں اپنی ذات سے ڈرا رہا ہے اور اللہ تعالٰی ہی کی طرف لوٹ جانا ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:68
اِنَّ اَوۡلَی النَّاسِ بِاِبۡرٰہِیۡمَ لَلَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُ وَ ہٰذَا النَّبِیُّ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ وَ اللّٰہُ وَلِیُّ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۶۸﴾
Indeed, the most worthy of Abraham among the people are those who followed him [in submission to Allah ] and this prophet, and those who believe [in his message]. And Allah is the ally of the believers.
سب لوگوں سے زیادہ ابرہیم سے نزدیک تروہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کا کہا مانا اور یہ نبی اور جو لوگ ایمان لائے ، مومنوں کا ولی اور سہارا اللہ ہی ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:121
وَ اِذۡ غَدَوۡتَ مِنۡ اَہۡلِکَ تُبَوِّئُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ مَقَاعِدَ لِلۡقِتَالِ ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱۲۱﴾ۙ
And [remember] when you, [O Muhammad], left your family in the morning to post the believers at their stations for the battle [of Uhud] - and Allah is Hearing and Knowing -
اے نبی! اس وقت کو بھی یاد کرو جب صبح ہی صبح آپ اپنے گھر سے نکل کر مسلمانوں کو میدان جنگ میں لڑائی کے مورچوں پر باقاعدہ بٹھا رہے تھے اللہ تعالٰی سننے اور جاننے والا ہے ۔