Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 26

سورة الأحزاب

وَ اَنۡزَلَ الَّذِیۡنَ ظَاہَرُوۡہُمۡ مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ مِنۡ صَیَاصِیۡہِمۡ وَ قَذَفَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الرُّعۡبَ فَرِیۡقًا تَقۡتُلُوۡنَ وَ تَاۡسِرُوۡنَ فَرِیۡقًا ﴿ۚ۲۶﴾

And He brought down those who supported them among the People of the Scripture from their fortresses and cast terror into their hearts [so that] a party you killed, and you took captive a party.

اور جن اہل کتاب نے ان سے سازباز کر لی تھی انہیں ( بھی ) اللہ تعالٰی نے ان کے قلعوں سے نکال دیا اور ان کے دلوں میں ( بھی ) رعب بھر دیا کہ تم ان کے ایک گروہ کو قتل کر رہے ہو اور ایک گروہ کو قیدی بنا رہے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنۡزَلَ
اور اس نے اتارا
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
ظَاہَرُوۡہُمۡ
مدد کی ان کی
مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہلِ کتاب میں سے
مِنۡ صَیَاصِیۡہِمۡ
ان کے قلعوں سے
وَ قَذَفَ
اور اس نے ڈال دیا
فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ
ان کے دلوں میں
الرُّعۡبَ
رعب
فَرِیۡقًا
ایک گروہ کو
تَقۡتُلُوۡنَ
تم قتل کر رہے تھے
وَتَاۡسِرُوۡنَ
اور تم قید کر رہے تھے
فَرِیۡقًا
ایک گروہ کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنۡزَلَ
اور اس نے اتار دیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
ظَاہَرُوۡہُمۡ
جنہوں نے ان کی مدد کی تھی
مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب سے
مِنۡ صَیَاصِیۡہِمۡ
ان کے قلعوں سے
وَ قَذَفَ
اور اس نے ڈال دیا
فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ
ان کے دلوں میں
الرُّعۡبَ
رعب
فَرِیۡقًا
ایک گروہ کو
تَقۡتُلُوۡنَ
تم قتل کررہے تھے
وَتَاۡسِرُوۡنَ
اور تم قید کررہے ہو
فَرِیۡقًا
دوسر ے گروہ کو
Translated by

Juna Garhi

And He brought down those who supported them among the People of the Scripture from their fortresses and cast terror into their hearts [so that] a party you killed, and you took captive a party.

اور جن اہل کتاب نے ان سے سازباز کر لی تھی انہیں ( بھی ) اللہ تعالٰی نے ان کے قلعوں سے نکال دیا اور ان کے دلوں میں ( بھی ) رعب بھر دیا کہ تم ان کے ایک گروہ کو قتل کر رہے ہو اور ایک گروہ کو قیدی بنا رہے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اہل کتاب میں سے جنہوں نے کافروں کی مدد کی تھی انھیں اللہ تعالیٰ ان کے قلعوں سے اتار لایا اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا کہ ان کے ایک گروہ کو تم قتل کر رہے تھے اور دوسرے کو قیدی بنا رہے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اہلِ کتاب میں سے جن لوگوں نے کافروں کی مدد کی تھی اللہ تعالیٰ انہیں اُن کے قلعوں سے اُتار لایا اور اُس نے اُن کے دلوں میں رُعب ڈال دیا، اُن کے ایک گروہ کو تم قتل کر رہے تھے اور دوسرے گروہ کو تم قید کر رہے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He has brought those of the people of the Book who had backed them, down from their fortresses, and cast awe into their hearts, so as to make you kill some of them and take others as captives.-r-n(8). It means that Allah made a divine arrangement by sending a violent wind to the coalition forces which compelled them to go back, and thus the Muslims did not have to indulge in a regular battle, except to the extent of some individual encounters.

اور اتار دیا ان کو جو ان کے پشت پناہ ہوئے تھے اہل کتاب سے ان کے قلعوں سے اور ڈال دی ان کے دلوں میں دھاک کتنوں کو تم جان سے مارنے لگے اور کتنوں کو قید کرلیا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ نے اتار لیا اہل ِکتاب میں سے ان لوگوں کو جنہوں نے ان (مشرکین) کی مدد کی تھی ان کے قلعوں سے اور ان کے دلوں میں اس نے رعب ڈال دیا } تو اب ان میں سے کچھ کو تم قتل کر رہے ہو اور کچھ کو تم قیدی بنا رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah brought down from their fortresses those People of the Book who had supported the invading confederates and cast such terror into their hearts that some of them you kill and some of them you take captive.

پھر اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے ان حملہ آوروں کا ساتھ دیا تھا 40 ، اللہ ان کی گڑھیوں سے انہیں اتار لایا اور ان کے دلوں میں اس نے ایسا رعب ڈال دیا کہ آج ان میں سے ایک گروہ کو تم قتل کر رہے ہو اور دوسرے گروہ کو قید کر رہے ہو ۔ ع3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن اہل کتاب نے ان ( دشمنوں ) کی مدد کی تھی ، انہیں اللہ ان کے قلعوں سے نیچے اتار لایا ( ٢١ ) اور ان کے دلوں میں ایسا رعب ڈال دیا کہ ( اے مسلمانو ! ) ان میں سے کچھ کو تم قتل کر رہے تھے ، اور کچھ کو قیدی بنا رہے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اہل کتاب بنیقریظہ کے یہودیوں کو جنہوں نے (عہد شکنی کر کے) مشرکوں کی مدد کی تھی ان کے قلعوں سے اتار لایا اور ان کے دلوں میں (تمہاری) دھاک بٹھا دی تم ان میں سے بعضوں کو جوانمردوں کو قتل کرنے لگے اور بعضوں کو دعوتوں اور بچوں کو 3) قید

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اہل کتاب میں سے جنہوں نے ان کی مدد کی تھی ان کو ان کے قلعوں میں سے اتار دیا اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی تو بعض کو تم قتل کرنے لگے اور بعض کو قید کرلیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اہل کتاب میں سے جنہوں نے (ان کفار کی) مدد کی تھی۔ اللہ انہیں ان کے قلعوں سے نیچے لے آیا اور ان کے دلوں میں ایسا رعب ڈال دیا کہ ان میں سے ایک گروہ کو تم قتل کررہے ہو، اور ایک گروہ کو قیدی بنا رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اہل کتاب میں سے جنہوں نے اُن کی مدد کی تھی اُن کو اُن کے قلعوں سے اُتار دیا اور اُن کے دلوں میں دہشت ڈال دی۔ تو کتنوں کو تم قتل کر دیتے تھے اور کتنوں کو قید کرلیتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He brought those of the people of the Book who backed them down from their fortresses and cast into their hearts terror; a part of them ye slew, and ye made captives a part.

اور جن اہل کتاب نے ان کی مدد کی تھی (اللہ نے) انہیں ان کے قلعوں سے اتار دیا ۔ اور ان کے دلوں میں (تمہارا) رعب بٹھا دیا (پھر) بعض کو تم قتل کرنے لگے اور بعض کو قید کرلیا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے ان اہلِ کتاب کو جنہوں نے کافروں کی مدد کی ، ان کے قلعوں سے اتارا اور ان کے دلوں کو مرعوب کردیا – کچھ کو تم قتل کرتے تھے اور کچھ کو قید ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس ( اللہ تعالیٰ ) نے اہل کتاب میں سے ان لوگوں کو جنہوں نے ان ( کافر لشکروں ) کی مدد کی تھی ان کے قلعوں سے نیچے اتارا اور اس نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا ( اب حالت یہ ہے کہ ) ایک گروہ تو تم قتل کرتے ہو اور ایک گروہ کو قیدی بنارہے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اہل کتاب میں سے جنہوں نے ان کی مد د کی تھی ان کو ان کے قلعوں سے اتار دیا اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی۔ ایک جماعت کو تم نے قتل کیا اور ایک جماعت کو قید کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس نے اتار دیا ان اہل کتاب کو ان کے قلعوں سے جنہوں نے پشت پناہی (اور مدد) کی تھی ان (حملہ آوروں) کی اور اس نے ڈال دیا ان کے دلوں میں رعب (جس کے نتیجے میں) تم ان میں سے کچھ کو قتل کر رہے تھے اور کچھ کو قیدی بنا رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اوراہل کتاب ( یعنی یہودیوں کے ایک قبیلے بنوقریظہ ) میں سے جنہوں نے کافروں کی مدد کی تھی انہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے قلعوں سے نیچے اتارلیااوران کے دلوں میں ( مسلمانوں کا ) رعب ڈال دیا جبکہ تم ان کے ایک گروہ کو قتل کر رہے تھے اور دوسرے کو قیدی بنا رہے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جن اہل کتاب نے ان کی مدد کی تھی ( ف٦۷ ) انھیں ان کے قلعوں سے اتارا ( ف٦۸ ) اور ان کے دلوں میں رعب ڈالا ان میں ایک گروہ کو تم قتل کرتے ہو ( ف٦۹ ) اور ایک گروہ کو قید ( ف۷۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( بنو قُرَیظہ کے ) جن اہلِ کتاب نے ان ( کافروں ) کی مدد کی تھی اﷲ نے انہیں ( بھی ) ان کے قلعوں سے اتار دیا اور ان کے دلوں میں ( اسلام کا ) رعب ڈال دیا ، تم ( ان میں سے ) ایک گروہ کو ( ان کے جنگی جرائم کی پاداش میں ) قتل کرتے ہو اور ایک گروہ کو جنگی قیدی بناتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

خدا نے ان اہلِ کتاب کو جنہوں نے ان ( کفار ) کی مدد کی تھی ان کے قلعوں سے اتار دیا اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا ۔ چنانچہ تم ان میں سے بعض کو قتل کرنے لگے اور بعض کو قید کر لیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those of the People of the Book who aided them - Allah did take them down from their strongholds and cast terror into their hearts. (So that) some ye slew, and some ye made prisoners.

Translated by

Muhammad Sarwar

God brought down those among the People of the Book who had supported the confederate tribes from their castles and struck their hearts with terror. You did away with some of them and captured the others.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those of the People of the Scripture who backed them, Allah brought them down from their forts and cast terror into their hearts; a group you killed, and a group you made captives.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He drove down those of the followers of the Book who backed them from their fortresses and He cast awe into their hearts; some you killed and you took captive another part.

Translated by

William Pickthall

And He brought those of the People of the Scripture who supported them down from their strongholds, and cast panic into their hearts. Some ye slew, and ye made captive some.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और किताब वालों में से जिन लोगों ने उस की सहायता की थी, उन्हें उन की गढ़ियों से उतार लाया। और उन के दिलों में धाक बिठा दी कि तुम एक गिरोह को जान से मारने लगे और एक गिरोह को बन्दी बनाने लगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جن اہل کتاب نے ان کی مدد کی تھی ان کو ان کے قلعوں سے نیچے اتار دیا اور ان کے دلوں میں تمہارا رعب بٹھا دیا بعض کو تم قتل کرنے لگے اور بعض کو قید کرلیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے حملہ آوروں کا ساتھدیا تھا، اللہ ان کیقلعوں سے انہیں اتار لایا اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا کہ آج ان میں سے ایک گروہ کو تم قتل کر رہے ہو اور دوسرے گروہ کو قید کر رہے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے ان حملہ آوروں کا ساتھ دیا تھا ، اللہ ان کی گڑھیوں سے انہیں اتار لایا اور ان کے دلوں میں اس نے ایسا رعب ڈال دیا کہ آج ان میں سے ایک گروہ کو تم قتل کر رہے ہو اور دوسرے گروہ کو قید کر رہے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے ان کی مدد کی اللہ نے ان کو ان کے قلعوں سے نیچے اتار دیا اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا۔ تم ایک جماعت کو قتل کرنے لگے اور ایک جماعت کو قید کرنے لگے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اتار دیا ان کو جو ان کے پشت پناہ ہوئے تھے اہل کتاب سے ان کے قلعوں سے اور ڈال دی ان کے دلوں میں دھاک کتنوں کو تم جان سے مارنے لگے اور کتنوں کو قید کرلیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جن اہل کتاب نے ان مشرکین کی مدد کی تھی خدا نے انکو ان کے قلعوں سے نیچے اتار دیا اور ان کے دلوں میں تمہارا ایسا رعب بیٹھا دیا کہ بعض کو تم قتل کرنے لگے اور بعض کو تم نے قیدی بنا لیا