Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 27

سورة الأحزاب

وَ اَوۡرَثَکُمۡ اَرۡضَہُمۡ وَ دِیَارَہُمۡ وَ اَمۡوَالَہُمۡ وَ اَرۡضًا لَّمۡ تَطَئُوۡہَا ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرًا ﴿۲۷﴾٪  19

And He caused you to inherit their land and their homes and their properties and a land which you have not trodden. And ever is Allah , over all things, competent.

اور اس نے تمہیں ان کی زمینوں کا اور ان کے گھر با ر کا اور ان کے مال کا وارث کر دیا اور اس زمین کا بھی جس کو تمہارے قدموں نے روندا نہیں اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَوۡرَثَکُمۡ
اور اس نے وارث بنا دیا تمہیں
اَرۡضَہُمۡ
ان کی زمین کا
وَدِیَارَہُمۡ
اور ان کے گھروں کا
وَاَمۡوَالَہُمۡ
اور ان کے مالوں کا
وَاَرۡضًا
اور اس زمین کا
لَّمۡ
نہیں
تَطَئُوۡہَا
تم نے پامال کیا جسے
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرًا
خوب قدرت رکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَوۡرَثَکُمۡ
اور اس نے وارث کردیا تمہیں
اَرۡضَہُمۡ
ان کی زمین کا
وَدِیَارَہُمۡ
اور ان کے گھروں کا
وَاَمۡوَالَہُمۡ
اور ان کے مال کا
وَاَرۡضًا
اور زمین کا
لَّمۡ
نہیں
تَطَئُوۡہَا
تم نے پامال کیا جس کو
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے)ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیزکے
قَدِیۡرًا
پوری قدرت رکھنے والا
Translated by

Juna Garhi

And He caused you to inherit their land and their homes and their properties and a land which you have not trodden. And ever is Allah , over all things, competent.

اور اس نے تمہیں ان کی زمینوں کا اور ان کے گھر با ر کا اور ان کے مال کا وارث کر دیا اور اس زمین کا بھی جس کو تمہارے قدموں نے روندا نہیں اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تمہیں ان کی اراضی، ان کے گھروں اور ان کے اموال کا وارث بنادیا اور اس زمین کا بھی جہاں تم نے قدم تک نہ رکھا تھا۔ اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری پوری قدرت رکھتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اس نے تمھیں اُن کی زمیں کا اور ان کے گھروں کا اور اُن کے مالوں کا اور اُس زمین کا وارث بنا دیا جس کو تم نے پامال نہیں کیا اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے ہر چیز پر پوری قوت رکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He let you inherit their land and their homes and their wealth, and a land you have not trodden (so far). And Allah is Powerful to do anything. (9)-r-n(9). These two verses refer to Banu qurayzah, the Jewish tribe who had entered into a treaty with the Muslims not to fight against them, and not to support the enemies of the Muslims. But at the time of the battle of Ahzab, they violated the terms of the treaty and supported the coalition forces. Even earlier, they had been constantly conspiring against the Muslims to an intolerable extent. After the battle of Ahzab was over, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) besieged the fortress of Banu qurayzah, and finally, they had to surrender, and most of their men were killed, and the women and children were made captives. This event has been referred to in these verses. At the same time, Allah Ta’ ala has given a good news to the Muslims that they would conquer some other lands which they had not entered before. The words, |"and a land you have not trodden|" refer to such future victories, especially to the conquest of Khyber that followed within a few years after the battle of Ahzab.

اور تم کو دلائی ان کی زمین اور ان کے گھر اور ان کے مال اور ایک زمین کہ جس پر نہیں پھیرے تم نے اپنے قدم اور ہے اللہ سب کچھ کرسکتا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس نے تمہیں وارث بنا دیا ان کی زمینوں ان کے گھروں اور ان کے اموال کا اور اس زمین کا بھی جس پر ابھی تم نے قدم نہیں رکھے۔ } اور اللہ ہرچیز پر قادر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah made you inherit their land, their dwellings, and their goods, and a piece of land on which you had not yet trodden. Verily Allah has power over all things.

اس نے تم کو ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے اموال کا وارث بنا دیا اور وہ علاقہ تمہیں دیا جسے تم نے کبھی پامال نہ کیا تھا ۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے تمہیں ان کی زمین کا ، ان کے گھروں کا اور ان کی دولت کا وارث بنا دیا ، اور ایک ایسی زمین کا بھی جس تک ابھی تمہارے قدم نہیں پہنچے ( ٢٢ ) اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ نے تم کو ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے مالوں کا وارث کردیا اور اس ملک کا جہاں تم نے ابھی تک قدم نہیں رکھا 4 اور اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے مالوں کا تم کو مالک بنادیا اور ایسی زمین کا بھی جس پر تم نے قدم نہیں رکھا تھا اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے تمہیں ان کی زمین، ان کے گھروں ، ان کے مالوں اور اس سرزمین کا بھی مالک بنا دیا جہاں تم نے قدم نہ رکھا تھا۔ اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اُن کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے مال کا اور اس زمین کا جس میں تم نے پاؤں بھی نہیں رکھا تھا تم کو وارث بنا دیا۔ اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He caused you to inherit their land and their houses and their riches, and land which ye have not yet trodden. And Allah is over everything ever potent.

اور تمہیں مالک بنادیا ان کی زمین کا اور ان کے گھروں کا اور ان کے مال کا اور اس زمین کا بھی جس پر تم نے (اب تک) قدم نہیں رکھا ہے ۔ اور اللہ تو ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کی زمین ، ان کے گھروں اور ان کے مالوں کا وارث تم کو بنایا ۔ علاوہ ازیں اور بھی زمین ہے جس پر تمہارے پاؤں ابھی نہیں پہنچے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس ( اللہ تعالیٰ ) نے تمہیں ان کی زمینوں اور ان کے مکانوں اور ان کے مالوں کا اور اس زمین کا ( بھی ) وارث بنادیا جس کو تم نے ( اب تک اپنے قدموں سے ) نہیں روندا اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے مال کا اور اس زمین کا جس میں تم نے پاؤں بھی نہیں رکھا تھا تم کو وارث بنادیا اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے “۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس (قادر مطلق) نے تمہیں وارث بنادیا ان کی زمین کا ان کے گھروں کا ان کے مالوں کا اور (اس علاوہ) ایسی زمین کا بھی جس پر تم نے ابھی تک قدم بھی نہیں رکھے اور اللہ ہر چیز پر پوری پوری قدرت رکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور تمہیں ان کی اراضی ، ان کے گھروں اور ان کے اموال کاوارث بنادیااور اس زمین کو بھی جہاں تم نے قدم تک نہ رکھا تھا اوراللہ ہر چیز پر قادر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے تمہارے ہاتھ لگائے ان کی زمین اور ان کی زمین اور ان کے مکان اور ان کے مال ( ف۷۱ ) اور وہ زمین جس پر تم نے ابھی قدم نہیں رکھا ہے ( ف۷۲ ) اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس نے تمہیں ان ( جنگی دشمنوں ) کی زمین کا اور ان کے گھروں کا اور ان کے اموال کا اوراس ( مفتوحہ ) زمین کا جِس میں تم نے ( پہلے ) قدم بھی نہ رکھا تھا مالک بنا دیا ، اور اﷲ ہر چیز پر بڑا قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( خدا نے ) تمہیں ان ( کافروں ) کی زمین کا اور ان کے گھروں کا اور ان کے اموال کا اور ان کی اس زمین کا جس پر تم نے قدم بھی نہیں رکھا تھا وارث بنا دیا اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And He made you heirs of their lands, their houses, and their goods, and of a land which ye had not frequented (before). And Allah has power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

God made you inherit their land, houses, property, and a land on which you had never walked. God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He caused you to inherit their lands, and their houses, and their riches, and a land which you had not trodden. And Allah is able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He made you heirs to their land and their dwellings and their property, and (to) a land which you have not yet trodden, and Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

And He caused you to inherit their land and their houses and their wealth, and land ye have not trodden. Allah is ever Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस ने तुम्हें उन के भू-भाग और उन के घरों और उन के मालों का वारिस बना दिया और उस भू-भाग का भी जिसे तुम ने पददलित नहीं किया। वास्तव में अल्लाह को हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے مالوں کا تم کو مالک بنادیا اور (ایسی زمین کا بھی) جس پر تم نے قدم نہیں رکھا (1) اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے تمہیں ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے اموال کا وارث بنا دیا اور وہ علاقہ تمہیں عطا کیا جسے تم نے کبھی پامال نہ کیا تھا، اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے تم کو ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے اموال کا وارث بنا دیا اور وہ علاقہ تمہیں دیا جسے تم نے کبھی پامال نہ کیا تھا۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہیں ان کی زمین کا اور ان کے گھروں کا اور ان کے مالوں کا اور ایسی زمین کا مالک بنا دیا جس پر تم نے قدم نہیں رکھا تھا اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تم کو دلائی ان کی زمین اور ان کے گھر اور ان کے مال اور ایک زمین کہ جس پر نہیں پھیرے تم نے اپنے قدم، اور ہے اللہ سب کچھ کرسکتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم کو ان کی زمین کا اور ان کی گھروں اور ان کے مالوں کا مالک بنادیا اور اس زمین کا بھی تم کو مالک بنادیا جس پر تم نے قدم بھی نہ رکھے تھے اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے