TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Ahzaab 33:30 – Translations

Every available translation of Surat ul Ahzaab, verse 30, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ مَنۡ یَّاۡتِ مِنۡکُنَّ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ یُّضٰعَفۡ لَہَا الۡعَذَابُ ضِعۡفَیۡنِ ؕ وَ کَانَ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرًا ﴿۳۰﴾
O wives of the Prophet, whoever of you should commit a clear immorality - for her the punishment would be doubled two fold, and ever is that, for Allah , easy.
اے نبی کی بیویو! تم میں سے جو بھی کھلی بے حیائی ( کا ارتکاب ) کرے گی اسے دوہرا دوہرا عذاب دیا جائے گا اور اللہ تعالٰی کے نزدیک یہ بہت ہی سہل ( سی بات ) ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ
اے نبی کی بیویو
مَنۡ
جو کوئی
یَّاۡتِ
آئے گی
مِنۡکُنَّ
تم میں سے
بِفَاحِشَۃٍ
بے حیائی کو
مُّبَیِّنَۃٍ
کھلی
یُّضٰعَفۡ
بڑھا دیا جائے گا
لَہَا
اس کے لیے
الۡعَذَابُ
عذاب
ضِعۡفَیۡنِ
دوگنا
وَکَانَ
اور ہے
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
یَسِیۡرًا
بہت آسان
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ
اے نبی کی بیویوں
مَنۡ
جو کوئی
یَّاۡتِ
آئے گی
مِنۡکُنَّ
تم میں سے
بِفَاحِشَۃٍ
بے حیائی کو
مُّبَیِّنَۃٍ
کھلی
یُّضٰعَفۡ
دوگنا کردیا جائے گا
لَہَا
اس کے لیے
الۡعَذَابُ
عذاب
ضِعۡفَیۡنِ
دوگنا
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے)ہے
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
یَسِیۡرًا
بہت آسان
Translated by

Juna Garhi

Info

O wives of the Prophet, whoever of you should commit a clear immorality - for her the punishment would be doubled two fold, and ever is that, for Allah , easy.

اے نبی کی بیویو! تم میں سے جو بھی کھلی بے حیائی ( کا ارتکاب ) کرے گی اسے دوہرا دوہرا عذاب دیا جائے گا اور اللہ تعالٰی کے نزدیک یہ بہت ہی سہل ( سی بات ) ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اے نبی کی بیویو ! تم سے جو کوئی کھلی بےحیائی کا ارتکاب کرے تو اسے دگنا عذاب دیا جائے گا۔ اور یہ بات اللہ کے لئے بہت آسان ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اے نبی! کی بیویو! تم میں سے جو کھلی بے حیائی(کا ارتکاب) کرے گی، اُس کا عذاب دوگنا کردیاجائے گا اور اللہ تعالیٰ پر یہ کام ہمیشہ سے بہت ہی آسان ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

0 wives of the Prophet, whoever from among you will commit a clearly shameful act, the punishment will be doubled for her. And it is easy for Allah to do so.

اے نبی کی عورتو ! جو کوئی کر لائے تم میں کام بےحیائی کا صریح دونا ہو اس کو عذاب دوہرا اور ہے یہ اللہ پر آسان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویو ! تم میں سے جو کوئی (بالفرض) کسی کھلی بےحیائی کا ارتکاب کرے گی اسے دوگنا عذاب دیاجائے گا۔ } اور یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Wives of the Prophet, if any of you commit flagrant indecency, her chastisement shall be doubled. That is easy for Allah.

نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بیویو ، تم میں سے جو کسی صریح فحش حرکت کا ارتکاب کرے گی اسے دوہرا عذاب دیا جائے گا 43 ، اللہ کے لیے یہ بہت آسان کام ہے 44

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اے نبی کی بیویو ! تم میں سے جو کئی کسی کھلی بے ہودگی کا ارتکاب کرے گی ، اس کا عذاب بڑھا کر دو گنا کردیا جائے گا ، اور اللہ کے لیے ایسا کرنا بہت آسان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

پیغمبر کی بی بیو تم میں سے جو کوئی کھلی بےحیائی کا کام کرے اس کو (قیامت میں بہ نسبت دوسری عورتوں کے دوہری سزا دی جاوے گی 7 اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ بات تم کو دونا عذاب کرنا) آسان ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اے پیغمبر کی بیبیو ! جو تم میں سے کوئی کھلی ہوئی ناشائستہ حرکت (یعنی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پسند کے خلاف کوئی بات) کرے گی تو اس کو دونی سزا دی جائے گی۔ اور یہ بات اللہ کے لئے آسان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویو ! اگر تم میں سے کوئی کھلی بےحیائی کرے گی تو اس کو دو ہرا عذاب دیا جائے گا اور ایسا کرنا اللہ کے لئے بہت آسان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اے پیغمبر کی بیویو تم میں سے جو کوئی صریح ناشائستہ (الفاظ کہہ کر رسول الله کو ایذا دینے کی) حرکت کرے گی۔ اس کو دونی سزا دی جائے گی۔ اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

O Ye wives of the Prophet! whosoever of you shall commit a manifest Indecency, doubled for her would be the punishment twice over; and with Allah that is easy.

اے نبی کی بیویو تم میں سے جو کوئی کھلی ہوئی بیہودگی کرے گی تو اسے دہری سزا دی جائے گی ۔ اور یہ اللہ کے لئے (بالکل) آسان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اے نبی کی بیویو! تم میں سے جو کسی کھلی بے حیائی کی مرتکب ہوگی تو اس کیلئے دو چند عذاب ہے اور یہ بات اللہ کیلئے آسان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اے نبی ( ﷺ ) کی بیویو! تم میں سے جو کوئی کھلی بے حیائی کا ارتکاب کرے اس کے لیے عذاب ( بھی ) بڑھاکر دگنا کردیا جائے گا اور یہ اللہ ( تعالیٰ ) پر آسان ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اے پیغمبر کی بیویو ! تم میں سے جو کوئی صریح ناشائستہ حرکت کرے گی تو اس کو دو گنا زیادہ سزا دری جائے گی اور یہ کام اللہ کے لیے آسان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اے نبی کی بیویو ! تم میں سے جس کسی نے ارتکاب کیا کسی کھلی بےحیائی کا تو اس کو (عام عورتوں کے مقابلے میں) دوہرا عذاب دیا جائے گا اور ایسا کرنا اللہ کے لئے بڑا آسان ہے

Translated by

Noor ul Amin

Info

اے نبی کی بیویو!تم سےجو کوئی کھلی بے حیائی کا ارتکاب کرے تواس کاعذاب دُگنا کردیا جائے گا اور یہ بات اللہ تعالیٰ کے لئے بہت آسان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اے نبی کی بیبیو! جو تم میں صریح حیا کے خلاف کوئی جرأت کرے ( ف۷٦ ) اس پر اوروں سے دُونا عذاب ہوگا ( ف۷۷ ) اور یہ اللہ کو آسان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اے اَزواجِ نبیِ ( مکرّم! ) تم میں سے کوئی ظاہری معصیت کی مرتکب ہو تو اس کے لئے عذاب دوگنا کر دیا جائے گا ، اور یہ اﷲ پر بہت آسان ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اے نبی کی بیویو! تم میں سے جو کوئی بے حیائی اور برائی کرے گی تو اسے دوہری سزا دی جائے گی اور یہ بات اللہ کیلئے بالکل آسان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

O Consorts of the Prophet! If any of you were guilty of evident unseemly conduct, the Punishment would be doubled to her, and that is easy for Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

Wives of the Prophet, if anyone among you commits indecency, her torment will be double. This is not at all difficult for God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

O wives of the Prophet! Whoever of you commits an open Fahishah, the torment for her will be doubled, and that is ever easy for Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

O wives of the prophet! whoever of you commits an open indecency, the punishment shall be increased to her doubly; and this is easy to Allah.

Translated by

William Pickthall

Info

O ye wives of the Prophet! Whosoever of you committeth manifest lewdness, the punishment for her will be doubled, and that is easy for Allah.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

ऐ नबी की स्त्रियों! तुम में से जो कोई प्रत्यक्ष अनुचित कर्म करे तो उस के लिए दोहरी यातना होगी। और यह अल्लाह के लिए बहुत सरल है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اے نبی کی بی بیو جو کوئی تم میں کھلی ہوئی بیہودگی کرے گی (4) اس کو دوہری سزا دی جائے گی اور یہ بات اللہ تعالیٰ کو آسان ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اے نبی کی بیویو ! تم میں سے جس کسی نے فحش حرکت کا ارتکاب کیا اسے دوہرا عذاب دیا جائے گا۔ سزا دینا اللہ کے لیے بہت آسان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویو ، تم میں سے جو کسی صریح فحش حرکت کا ارتکاب کرے گی اسے دو ہرا عذاب دیا جائے گا ، اللہ کے لیے یہ بہت آسان کام ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اے نبی کی بیویو ! تم میں سے جو بیوی بےہودگی کرے گی اس کو دوہرا عذاب دیا جائے گا اور یہ اللہ کے لیے آسان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اے نبی کی عورتوں جو کوئی کر لائے تم میں کام بےحیائی کا صریح دونا ہو اس کو عذاب دوہرا اور ہے یہ اللہ پر آسان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اے نبی کی عورتو تم میں سے جو عورت صریح ناپسندیدہ فعل کا ارتکاب کرے گی تو ایسی عورت کو دوہری سزا دی جائے گی اور یہ دوہری سزا دینا اللہ تعالیٰ پر آسان ہے

Related Verses

90
Surat ut Tallaq
65:1
یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقۡتُمُ النِّسَآءَ فَطَلِّقُوۡہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ وَ اَحۡصُوا الۡعِدَّۃَ ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ رَبَّکُمۡ ۚ لَا تُخۡرِجُوۡہُنَّ مِنۡۢ بُیُوۡتِہِنَّ وَ لَا یَخۡرُجۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّاۡتِیۡنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ ؕ وَ تِلۡکَ حُدُوۡدُ اللّٰہِ ؕ وَ مَنۡ یَّتَعَدَّ حُدُوۡدَ اللّٰہِ فَقَدۡ ظَلَمَ نَفۡسَہٗ ؕ لَا تَدۡرِیۡ لَعَلَّ اللّٰہَ یُحۡدِثُ بَعۡدَ ذٰلِکَ اَمۡرًا ﴿۱﴾
O Prophet, when you [Muslims] divorce women, divorce them for [the commencement of] their waiting period and keep count of the waiting period, and fear Allah , your Lord. Do not turn them out of their [husbands'] houses, nor should they [themselves] leave [during that period] unless they are committing a clear immorality. And those are the limits [set by] Allah . And whoever transgresses the limits of Allah has certainly wronged himself. You know not; perhaps Allah will bring about after that a [different] matter.
اے نبی! ( اپنی امت سے کہو کہ ) جب تم اپنی بیویوں کو طلاق دینا چاہو تو ان کی عدت ( کے دنوں کے آغاز ) میں انہیں طلاق دو اور عدت کا حساب رکھو ، اور اللہ سے جو تمہارا پروردگار ہے ڈرتے رہو نہ تم انہیں ان کے گھر سے نکالو اور نہ وہ ( خود ) نکلیں ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ کھلی برائی کر بیٹھیں یہ اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں جو شخص اللہ کی حدوں سے آگے بڑھ جائے اس نے یقیناً اپنے اوپر ظلم کیا تم نہیں جانتے شاید اس کے بعد اللہ تعالٰی کوئی نئی بات پیدا کردے ۔
Surat un Nissa
4:19
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا یَحِلُّ لَکُمۡ اَنۡ تَرِثُوا النِّسَآءَ کَرۡہًا ؕ وَ لَا تَعۡضُلُوۡہُنَّ لِتَذۡہَبُوۡا بِبَعۡضِ مَاۤ اٰتَیۡتُمُوۡہُنَّ اِلَّاۤ اَنۡ یَّاۡتِیۡنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ ۚ وَ عَاشِرُوۡہُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ۚ فَاِنۡ کَرِہۡتُمُوۡہُنَّ فَعَسٰۤی اَنۡ تَکۡرَہُوۡا شَیۡئًا وَّ یَجۡعَلَ اللّٰہُ فِیۡہِ خَیۡرًا کَثِیۡرًا ﴿۱۹﴾
O you who have believed, it is not lawful for you to inherit women by compulsion. And do not make difficulties for them in order to take [back] part of what you gave them unless they commit a clear immorality. And live with them in kindness. For if you dislike them - perhaps you dislike a thing and Allah makes therein much good.
ایمان والو! تمہیں حلال نہیں کہ زبردستی عورتوں کو ورثے میں لے بیٹھو انہیں اس لئے روک نہ رکھو کہ جو تم نے انہیں دے رکھا ہے ، اس میں سے کچھ لے لو ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ کوئی کُھلی بُرائی اور بے حیائی کریں ان کے ساتھ اچھے طریقے سے بودوباش رکھو ، گو تم انہیں ناپسند کرو لیکن بہت ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو بُرا جانو ، اور اللہ تعالٰی اس میں بہت ہی بھلائی کر دے ۔
Surat un Nissa
4:25
وَ مَنۡ لَّمۡ یَسۡتَطِعۡ مِنۡکُمۡ طَوۡلًا اَنۡ یَّنۡکِحَ الۡمُحۡصَنٰتِ الۡمُؤۡمِنٰتِ فَمِنۡ مَّا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ مِّنۡ فَتَیٰتِکُمُ الۡمُؤۡمِنٰتِ ؕ وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِاِیۡمَانِکُمۡ ؕ بَعۡضُکُمۡ مِّنۡۢ بَعۡضٍ ۚ فَانۡکِحُوۡہُنَّ بِاِذۡنِ اَہۡلِہِنَّ وَ اٰتُوۡہُنَّ اُجُوۡرَہُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ مُحۡصَنٰتٍ غَیۡرَ مُسٰفِحٰتٍ وَّ لَا مُتَّخِذٰتِ اَخۡدَانٍ ۚ فَاِذَاۤ اُحۡصِنَّ فَاِنۡ اَتَیۡنَ بِفَاحِشَۃٍ فَعَلَیۡہِنَّ نِصۡفُ مَا عَلَی الۡمُحۡصَنٰتِ مِنَ الۡعَذَابِ ؕ ذٰلِکَ لِمَنۡ خَشِیَ الۡعَنَتَ مِنۡکُمۡ ؕ وَ اَنۡ تَصۡبِرُوۡا خَیۡرٌ لَّکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿٪۲۵﴾  1
And whoever among you cannot [find] the means to marry free, believing women, then [he may marry] from those whom your right hands possess of believing slave girls. And Allah is most knowing about your faith. You [believers] are of one another. So marry them with the permission of their people and give them their due compensation according to what is acceptable. [They should be] chaste, neither [of] those who commit unlawful intercourse randomly nor those who take [secret] lovers. But once they are sheltered in marriage, if they should commit adultery, then for them is half the punishment for free [unmarried] women. This [allowance] is for him among you who fears sin, but to be patient is better for you. And Allah is Forgiving and Merciful.
اور تم میں سے جس کسی کو آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرنے کی پوری وُسعت و طاقت نہ ہو وہ مسلمان لونڈیوں سے جن کے تم مالک ہو ( اپنا نکاح ) کر لو اللہ تمہارے اعمال کو بخوبی جاننے والا ہے تم سب آپس میں ایک ہی تو ہو ، اس لئے ان کے مالکوں کی اجازت سے ان سے نکاح کر لو ، اور قاعدہ کے مطابق ان کے مہر ان کو دے دو وہ پاک دامن ہوں نہ کہ اعلانیہ بدکاری کرنے والیاںنہ خُفیہ آشنائی کرنے والیاں پس جب یہ لونڈیاں نکاح میں آ جائیں پھر اگر وہ بے حیائی کا کام کریں تو انہیں آدھی سزا ہے اس سزا سے جو آزاد عورتوں کی ہے ۔ کنیزوں سے نکاح کا یہ حکم تم میں سے ان لوگوں کے لئے ہے جنہیں گناہ اور تکلیف کا اندیشہ ہو اور تمہارا ضبط کرنا بہت بہتر ہے اور اللہ تعالٰی بڑا بخشنے والا اور بڑی رحمت والا ہے ۔
Surat ul Ahzaab
33:68
رَبَّنَاۤ اٰتِہِمۡ ضِعۡفَیۡنِ مِنَ الۡعَذَابِ وَ الۡعَنۡہُمۡ لَعۡنًا کَبِیۡرًا ﴿۶۸﴾٪  5
Our Lord, give them double the punishment and curse them with a great curse."
پروردگار تو انہیں دگنا عذاب دے اور ان پر بہت بڑی لعنت نازل فرما ۔
Surat ul Baqara
2:49
وَ اِذۡ نَجَّیۡنٰکُمۡ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ یَسُوۡمُوۡنَکُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ یُذَبِّحُوۡنَ اَبۡنَآءَکُمۡ وَ یَسۡتَحۡیُوۡنَ نِسَآءَکُمۡ ؕ وَ فِیۡ ذٰلِکُمۡ بَلَآ ءٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ عَظِیۡمٌ ﴿۴۹﴾
And [recall] when We saved your forefathers from the people of Pharaoh, who afflicted you with the worst torment, slaughtering your [newborn] sons and keeping your females alive. And in that was a great trial from your Lord.
اور جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی جو تمہیں بدترین عذاب دیتے تھے جو تمہارے لڑکوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو چھوڑ دیتے تھے ، اس نجات دینے میں تمہارے رب کی بڑی مہربانی تھی ۔
Surat ul Baqara
2:85
ثُمَّ اَنۡتُمۡ ہٰۤـؤُلَآءِ تَقۡتُلُوۡنَ اَنۡفُسَکُمۡ وَ تُخۡرِجُوۡنَ فَرِیۡقًا مِّنۡکُمۡ مِّنۡ دِیَارِہِمۡ ۫ تَظٰہَرُوۡنَ عَلَیۡہِمۡ بِالۡاِثۡمِ وَ الۡعُدۡوَانِ ؕ وَ اِنۡ یَّاۡتُوۡکُمۡ اُسٰرٰی تُفٰدُوۡہُمۡ وَ ہُوَ مُحَرَّمٌ عَلَیۡکُمۡ اِخۡرَاجُہُمۡ ؕ اَفَتُؤۡمِنُوۡنَ بِبَعۡضِ الۡکِتٰبِ وَ تَکۡفُرُوۡنَ بِبَعۡضٍ ۚ فَمَا جَزَآءُ مَنۡ یَّفۡعَلُ ذٰلِکَ مِنۡکُمۡ اِلَّا خِزۡیٌ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۚ وَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ یُرَدُّوۡنَ اِلٰۤی اَشَدِّ الۡعَذَابِ ؕ وَ مَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۸۵﴾
Then, you are those [same ones who are] killing one another and evicting a party of your people from their homes, cooperating against them in sin and aggression. And if they come to you as captives, you ransom them, although their eviction was forbidden to you. So do you believe in part of the Scripture and disbelieve in part? Then what is the recompense for those who do that among you except disgrace in worldly life; and on the Day of Resurrection they will be sent back to the severest of punishment. And Allah is not unaware of what you do.
لیکن پھر بھی تم نے آپس میں قتل کیا اور آپس کے ایک فرقے کو جلاوطن بھی کیا اور گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ان کے خلاف دوسرے کی طرف داری کی ، ہاں جب وہ قیدی ہو کر تمہارے پاس آئے تو تم نے ان کے فدیے دیئے ، لیکن ان کا نکالنا جو تم پر حرام تھا ( اس کا کچھ خیال نہ کیا ) کیا بعض احکام پر ایمان رکھتے ہو ؟اور بعض کے ساتھ کفر کرتے ہو تم میں سے جو بھی ایسا کرے اس کی سزا اس کے سوا کیا ہو کہ دنیا میں رسوائی اور قیامت کے دن سخت عذاب کی مار ، اور اللہ تعالٰی تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ۔
Surat ul Baqara
2:86
اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اشۡتَرَوُا الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا بِالۡاٰخِرَۃِ ۫ فَلَا یُخَفَّفُ عَنۡہُمُ الۡعَذَابُ وَ لَا ہُمۡ یُنۡصَرُوۡنَ ﴿۸۶﴾٪  10
Those are the ones who have bought the life of this world [in exchange] for the Hereafter, so the punishment will not be lightened for them, nor will they be aided.
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے خرید لیا ہے ، ان کے نہ تو عذاب ہلکے ہونگے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔
Surat ul Baqara
2:96
وَ لَتَجِدَنَّہُمۡ اَحۡرَصَ النَّاسِ عَلٰی حَیٰوۃٍ ۚ ۛ وَ مِنَ الَّذِیۡنَ اَشۡرَکُوۡا ۚ ۛ یَوَدُّ اَحَدُہُمۡ لَوۡ یُعَمَّرُ اَلۡفَ سَنَۃٍ ۚ وَ مَا ہُوَ بِمُزَحۡزِحِہٖ مِنَ الۡعَذَابِ اَنۡ یُّعَمَّرَ ؕ وَ اللّٰہُ بَصِیۡرٌۢ بِمَا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۹۶﴾٪  11
And you will surely find them the most greedy of people for life - [even] more than those who associate others with Allah . One of them wishes that he could be granted life a thousand years, but it would not remove him in the least from the [coming] punishment that he should be granted life. And Allah is Seeing of what they do.
بلکہ سب سے زیادہ دنیا کی زندگی کا حریص اے نبی ، آپ انہیں کو پائیں گے ، یہ حرص زندگی میں مشرکوں سے بھی زیادہ ہیں ان میں سے تو ہر شخص ایک ایک ہزار سال کی عمر چاہتا ہے ، گو یہ عمر دیا جانا بھی انہیں عذاب سے نہیں چھڑا سکتا ، اللہ تعالٰی ان کے کاموں کو بخوبی دیکھ رہا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:162
خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ۚ لَا یُخَفَّفُ عَنۡہُمُ الۡعَذَابُ وَ لَا ہُمۡ یُنۡظَرُوۡنَ ﴿۱۶۲﴾
Abiding eternally therein. The punishment will not be lightened for them, nor will they be reprieved.
جس میں یہ ہمیشہ رہیں گے ، نہ ان سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی ۔