Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 39

سورة الأحزاب

الَّذِیۡنَ یُبَلِّغُوۡنَ رِسٰلٰتِ اللّٰہِ وَ یَخۡشَوۡنَہٗ وَ لَا یَخۡشَوۡنَ اَحَدًا اِلَّا اللّٰہَ ؕ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ حَسِیۡبًا ﴿۳۹﴾

[ Allah praises] those who convey the messages of Allah and fear Him and do not fear anyone but Allah . And sufficient is Allah as Accountant.

یہ سب ایسے تھے کے اللہ تعالٰی کے احکام پہنچایا کرتے تھے اور اللہ ہی سے ڈرتے تھے اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے اور اللہ تعالٰی حساب لینے کے لئے کافی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُبَلِّغُوۡنَ
پہچانتے ہیں
رِسٰلٰتِ
پیغامات
اللّٰہِ
اللہ کے
وَیَخۡشَوۡنَہٗ
اور وہ ڈرتے ہیں اس سے
وَلَا
اور نہیں
یَخۡشَوۡنَ
وہ ڈرتے
اَحَدًا
کسی ایک سے بھی
اِلَّا
سوائے
اللّٰہَ
اللہ کے
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ
حَسِیۡبًا
حساب لینے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُبَلِّغُوۡنَ
پہنچاتے ہیں
رِسٰلٰتِ
پیغامات
اللّٰہِ
اللّٰہ تعالیٰ کے
وَیَخۡشَوۡنَہٗ
اور ڈرتے ہیں اس سے
وَلَا
اور نہیں
یَخۡشَوۡنَ
ڈرتے 
اَحَدًا
کسی ایک سے
اِلَّا
سوائے
اللّٰہَ
اللّٰہ تعالیٰ کے
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللّٰہ تعالیٰ 
حَسِیۡبًا
حساب لینے والا
Translated by

Juna Garhi

[ Allah praises] those who convey the messages of Allah and fear Him and do not fear anyone but Allah . And sufficient is Allah as Accountant.

یہ سب ایسے تھے کے اللہ تعالٰی کے احکام پہنچایا کرتے تھے اور اللہ ہی سے ڈرتے تھے اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے اور اللہ تعالٰی حساب لینے کے لئے کافی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو اللہ کے پیغام پہنچایا کرتے تھے اور اسی سے ڈرتے تھے۔ اللہ کے سوا اور کسی سے مطلق نہیں ڈرتے تھے۔ اور حساب لینے کو اللہ ہی کافی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ لوگ جو اﷲ تعالیٰ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اوراُس سے ڈرتے ہیں اوراﷲ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اورحساب لینے والا اﷲ تعالیٰ کافی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

those who convey the messages of Allah and have awe of Him and have no awe of anyone except Allah. And Allah is sufficient to take account (of everyone).

وہ لوگ جو پہنچاتے ہیں پیغام اللہ کے اور ڈرتے ہیں اس سے اور نہیں ڈرتے کسی سے سوائے اللہ کے اور بس ہے اللہ کفایت کرنے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ (اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور صرف اسی سے ڈرتے ہیں اور وہ نہیں ڈرتے کسی سے سوائے اللہ کے۔ اور اللہ کافی ہے حساب لینے والا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(This is Allah's Way) regarding those who deliver the Messages of Allah and who fear Him, and fear no one else than Allah. Allah is Sufficient as a Reckoner.

۔ ( یہ اللہ کی سنت ہے ان لوگوں کے لیے ) جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور اسی سے ڈرتے ہیں اور ایک خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ، اور محاسبہ کے لیے بس اللہ ہی کافی ہے 76

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پیغمبر وہ لوگ ہیں جو اللہ کے بھیجے ہوئے احکام کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں ، اور اسی سے ڈرتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ۔ اور حساب لینے کے لیے اللہ کو کسی کی ضرورت نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو اللہ تعالیٰ کے پغیام لوگوں کو پہنچاتے رہے اور اللہ تعالیٰ ہی سے ڈرتے رہے اس کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے اور اللہ بس ہے حساب لینے والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ (پیغمبران) اللہ کے پیغام (جوں کے توں) پہنچاتے تھے اور اسی سے ڈرتے تھے اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔ اور اللہ حساب لینے والے کافی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ پغمبر جو اللہ کا پیغام پہنچاتے ہیں وہ اسی سے ڈرتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں رکھتے ۔ اور حساب لینے کے لئے تو اللہ ہی کافی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو خدا کے پیغام (جوں کے توں) پہنچاتے اور اس سے ڈرتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔ اور خدا ہی حساب کرنے کو کافی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who preached the messages of Allah and feared Him, and feared none save Allah; and Allah sufficeth as a Reckoner.

(یہ وہ لوگ ہیں) جو اللہ کے پیامات پہنچایا کرتے تھے اور اسی سے ڈرتے تھے اور بجز اللہ کے کسی سے نہیں ڈرتے تھے اور اللہ حساب کیلئے کافی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ جو اللہ کی پیغاموں کو پہچانتے تھے اور اسی سے ڈرتے تھے اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے اور اللہ حساب کیلئے کافی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( وہ ) جو اللہ ( تعالیٰ ) کے پیغامات کی تبلیغ فرماتے اور اسی سے ڈرتے تھے اور اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے اور اللہ ( تعالیٰ ) ( تعالیٰ ) کافی ہے حساب لینے والا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو اللہ کے پیغام جوں کے توں پہنچاتے اور اس سے ڈرتے، اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے اور اللہ ہی حساب کرنے کو کافی ہے “

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(جو کہ اس وصف اور شان کے مالک ہوتے ہیں کہ وہ) پہنچاتے ہیں اللہ کے پیغامات کو (بغیر کسی کمی بیشی کے) اور وہ اسی سے ڈرتے رہتے ہیں اور وہ کسی سے نہیں ڈرتے سوائے ایک اللہ کے اور اللہ کافی ہے حساب لینے کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

( یہ ان میں جاری رہی ) جو اللہ کا پیغا م پہنچایاکرتے تھے اور اسی سے ڈرتے تھے اور اللہ کے سوا اور کسی سے مطلق نہیں ڈرتے تھے اور حساب لینے کو ا للہ ہی کافی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو اللہ کے پیام پہنچاتے اور اس سے ڈرتے اور اللہ کے سوا کسی کا خوف نہ کرے ، اور اللہ بس ہے حساب لینے والا ( ف۱۰۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ( پہلے ) لوگ اللہ کے پیغامات پہنچاتے تھے اور اس کا خوف رکھتے تھے اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے ، اور اللہ حساب لینے والا کافی ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( پیغمبر ( ص ) ) ایسے لوگ ہیں جو اللہ کے پیغامات ( اس کے بندوں تک ) پہنچاتے ہیں اور اسی سے ڈرتے ہیں اور وہ اللہ کے سوا اور کسی سے نہیں ڈرتے اور محاسبہ کیلئے اللہ ہی کافی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(It is the practice of those) who preach the Messages of Allah, and fear Him, and fear none but Allah. And enough is Allah to call (men) to account.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who preach the message of God and are humble before Him should not be afraid of anyone besides God. God is Sufficient in keeping the account.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who convey the Message of Allah and fear Him, and fear none save Allah. And sufficient is Allah as a Reckoner.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who deliver the messages of Allah and fear Him, and do not fear any one but Allah; and Allah is sufficient to take account.

Translated by

William Pickthall

Who delivered the messages of Allah and feared Him, and feared none save Allah. Allah keepeth good account.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो अल्लाह के सन्देश पहुँचाते थे और उसी से डरते थे और अल्लाह के सिवा किसी से नहीं डरते थे। और हिसाब लेने के लिए अल्लाह काफ़ी है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ سب (پیغمبران گذشتہ) ایسے تھے کہ اللہ کے احکام پہنچایا کرتے تھے اور (اس باب میں) اللہ ہی سے ڈرتے تھے اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے تھے اور اللہ حساب لینے کے لیے کافی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ ان لوگوں کے لیے اللہ کا طریقہ ہے جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور اسی سے ڈرتے ہیں اور ” اللہ “ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اور محاسبہ کرنے کے لیے بس اللہ ہی کافی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(یہ اللہ کی سنت ہے ان لوگوں کے لیے) جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور اسی سے ڈرتے ہیں اور ایک خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اور محاسبہ کے لئے بس اللہ ہی کافی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو اللہ کے پیغاموں کو پہنچاتے ہیں اور اللہ سے ڈرتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اور اللہ کافی ہے حساب لینے والا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ جو پہنچاتے ہیں پیغام اللہ کے اور ڈرتے ہیں اس سے اور نہیں ڈرتے کسی سے سوا اللہ کے اور بس ہے اللہ کفایت کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ اگلے پیغمبر ایسے تھے کہ خدا کے احکام پہنچایا کرتے تھے اور اللہ سے ڈرتے تھے اور اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرا کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ حسا ب لینے کیلئے کافی ہے