Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 44

سورة الأحزاب

تَحِیَّتُہُمۡ یَوۡمَ یَلۡقَوۡنَہٗ سَلٰمٌ ۖ ۚ وَ اَعَدَّ لَہُمۡ اَجۡرًا کَرِیۡمًا ﴿۴۴﴾

Their greeting the Day they meet Him will be, "Peace." And He has prepared for them a noble reward.

جس دن یہ ( اللہ سے ) ملاقات کریں گے ان کا تحفہ سلام ہوگا ان کے لئے اللہ تعالٰی نے با عزت اجر تیار کر رکھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تَحِیَّتُہُمۡ
ان کی دعا ہو گی
یَوۡمَ
جس دن
یَلۡقَوۡنَہٗ
وہ ملیں گے اس سے
سَلٰمٌ
سلم
وَاَعَدَّ
اور اس نے تیار کر رکھا ہے
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَجۡرًا
اجر
کَرِیۡمًا
عمدہ/باعزت
Word by Word by

Nighat Hashmi

تَحِیَّتُہُمۡ
ان کی  دعا
یَوۡمَ
اس دن 
یَلۡقَوۡنَہٗ
ملیں گے اس سے 
سَلٰمٌ
سلام ہو گی 
وَاَعَدَّ
اور اس نے  تیار کر رکھا ہے
لَہُمۡ
ان کے لیے 
اَجۡرًا
اجر 
کَرِیۡمًا
باعزت 
Translated by

Juna Garhi

Their greeting the Day they meet Him will be, "Peace." And He has prepared for them a noble reward.

جس دن یہ ( اللہ سے ) ملاقات کریں گے ان کا تحفہ سلام ہوگا ان کے لئے اللہ تعالٰی نے با عزت اجر تیار کر رکھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن وہ اللہ سے ملیں گے ان کا استقبال سلام سے ہوگا اور اس نے ان کے لئے باعزت اجر تیار کر رکھا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن کی دُعاجس دن وہ اُس سے ملیں گے،سلام ہوگی اوراﷲ تعالیٰ نے اُن کے لیے باعزت اجرتیارکررکھاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Their greeting, the Day they will meet Him, will be, |"Salami& (Peace). And He has prepared for them a noble reward.

دعا ان کی جس دن اس سے ملیں گے سلام ہے اور تیار رکھا ہے ان کے واسطے ثواب عزت کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

} جس دن وہ اس سے ملیں گے تو ان کی دعا سلام ہوگی اور اس نے تیار کر رکھا ہے ان کے لیے بہت با عزت اجر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On the Day they meet Him they will be greeted with: “Peace.” He has prepared for them a generous reward.

جس روز وہ اس سے ملیں گے ان کا استقبال سلام سے ہوگا 80 اور ان کے لیے اللہ نے بڑا با عزت اجر فراہم کر رکھا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس دن مومن لوگ اللہ سے ملیں گے اس دن ان کا استقبال سلام سے ہوگا ، اور اللہ نے ان کے لیے باعزت انعام تیار کر رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن وہ اللہ سے ملیں گے 4 اس دن ان کا تحفہ سلام ہوگا 5 اور ان کے واسطے اچھا نیک تیار ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس روز وہ اس سے ملیں گے ان کا تحفہ سلام ہوگا اور اس نے ان کے لئے عمدہ صلہ تیار کررکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جس دن اس سے ملیں گے تو ( ایک دوسرے کو) سلام کرنا ان کی دعا ہوگی ۔ اور اس نے ان کے لئے بڑا اجر وثواب تیار رکھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس روز وہ اس سے ملیں گے ان کا تحفہ (خدا کی طرف سے) سلام ہوگا اور اس نے ان کے لئے بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Their greeting on the Day whereon they meet Him will be: peace. And He hath gotten ready for them a generous hire.

جس روز وہ اس سے ملیں گے انہیں دعا (دی جائے گی) سلام سے ۔ اور اس نے ان کیلئے معزز صلہ تیار کر رکھا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کی تحیت – جس دن وہ اس سے ملیں گے – سلام ہوگی اور اس نے ان کیلئے باعزت صلہ تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کا تحفہ جس دن وہ لوگ اس سے ملیں گے ’’سلام‘‘ ہوگا اور اس نے ان کے لیے عزت والا بدلہ تیار فرمارکھا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس روز وہ ان سے ملاقات کریں گے ان کا تحفہ اللہ کی طرف سے سلام ہوگا اور اس نے ان کے لیے بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور دنیا کی ان رحمتوں کے علاوہ آخرت میں بھی) جس روز وہ اس سے ملیں گے تو ان کا استقبال سلام سے ہوگا اور اس نے تیار کر رکھا ہے ان (خوش نصیبوں) کے لئے بہت بڑا اجر (وثواب)

Translated by

Noor ul Amin

جس دن وہ اللہ سے ملیں گے ان کا استقبال سلا م سے ہوگا اور ان کے لئے باعزت اجر تیار ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کے لیے ملتے وقت کی دعا سلام ہے ( ف۱۰۹ ) اور ان کے لیے عزت کا ثواب تیار کر رکھا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن وہ ( مومِن ) اس سے ملاقات کریں گے تو ان ( کی ملاقات ) کا تحفہ سلام ہوگا ، اور اس نے ان کے لئے بڑی عظمت والا اجر تیار کر رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جس دن وہ اس کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے تو ان کو سلام سے دعا دی جائے گی ( کہ تم سلامت رہو ) اور اس نے ان کیلئے باعزت اجر ( بہشت ) تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Their salutation on the Day they meet Him will be "Peace!"; and He has prepared for them a generous Reward.

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when they will be brought into the presence of their Lord, their greeting to each other will be, "Peace be with you." God has prepared an honorable reward for them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Their greeting on the Day they shall meet Him will be "Salam (Peace!)" And He has prepared for them a generous reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Their salutation on the day that they meet Him shall be, Peace, and He has prepared for them an honourable reward.

Translated by

William Pickthall

Their salutation on the day when they shall meet Him will be: Peace. And He hath prepared for them a goodly recompense.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन वे उस से मिलेंगे उन का अभिवादन होगा, सलाम और उन के लिए प्रतिष्ठामय प्रदान तैयार कर रखा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ جس روز اللہ سے ملیں گے تو انکو جو سلام ہوگا وہ یہ ہوگا کہ السلام علیکم اور اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے عمدہ صلہ (جنت میں) تیار کر رکھا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس دن وہ اس سے ملیں گے تو ان کا استقبال سلام سے کیا جائے گا اور ان کے لیے اللہ نے بڑا باعزت اجر تیار کر رکھا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس روز وہ اس سے ملیں گے ، ان کا استقبال سلام سے ہوگا اور ان کے لیے اللہ نے بڑا باعزت اجر مہیا کر رکھا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن یہ لوگ اس سے ملاقات کریں گے ان کا تحیہ سلام ہوگا اور اس نے ان کے لیے اجر کریم تیار فرمایا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

دعا ان کی جس دن اس سے ملیں گے سلام ہے اور تیار رکھا ہے ان کے واسطے ثواب عزت کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس دن مسلمان خدا سے ملیں گے تو خدا کی طرف سے جو ان کو دعا اور تحفہ عطا ہوگا وہ السلام علیکم ہوگا اور اللہ نے مسلمانوں کیلئے با عزت صلہ تیار کر رکھا ہے ،