Surat Saba

Surah: 34

Verse: 1

سورة سبأ

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ وَ لَہُ الۡحَمۡدُ فِی الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ ہُوَ الۡحَکِیۡمُ الۡخَبِیۡرُ ﴿۱﴾

[All] praise is [due] to Allah , to whom belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth, and to Him belongs [all] praise in the Hereafter. And He is the Wise, the Acquainted.

تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے سزاوار ہیں جس کی ملکیت میں وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے آخرت میں بھی تعریف اسی کے لئے ہے وہ ( بڑی ) حکمتوں والا اور ( پورا ) خبردار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
الَّذِیۡ
وہ جو
لَہٗ
اسی کے لیے ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَلَہُ
اور اسی کے لیے ہے
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
وَہُوَ
اور وہ
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا ہے
الۡخَبِیۡرُ
خوب باخبر ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف 
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے 
الَّذِیۡ
وہ جو 
لَہٗ
اسی کا ہے 
مَا
جو کچھ 
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے 
وَمَا
اور جو 
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے 
وَلَہُ
اور اس کے لیے 
الۡحَمۡدُ
تمام تعریف ہے 
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں 
وَہُوَ
اور وہی 
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والا 
الۡخَبِیۡرُ
پو ری طرح خبر رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

[All] praise is [due] to Allah , to whom belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth, and to Him belongs [all] praise in the Hereafter. And He is the Wise, the Acquainted.

تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے سزاوار ہیں جس کی ملکیت میں وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے آخرت میں بھی تعریف اسی کے لئے ہے وہ ( بڑی ) حکمتوں والا اور ( پورا ) خبردار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہر طرح کی تعریف اس اللہ کے لئے ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہر چیز کا مالک ہے اور آخرت میں (بھی) تعریف اسی کے لئے ہے اور وہ حکمت والا اور باخبر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سب تعریف ﷲتعالیٰ کے لیے ہے کہ سب اُسی کا ہے جوآسمانوں میں ہے اور جوزمین میں ہے اورآخرت میں بھی سب تعریف اُسی کے لیے ہے اوروہی کمال حکمت والاپوری طرح خبررکھنے والا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Praise be to Allah, to whom belongs all that is in the heavens and all that is on the earth. And for Him is the praise in the Hereafter. And He is the Wise, the All-Aware.

سب خوبی اللہ کی ہے جس کا ہے جو کچھ کہ ہے آسمان اور زمین میں اور اسی کی تعریف ہے آخرت میں اور وہی ہے حکمتوں والا سب کچھ جاننے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کل حمد اور کل شکر اس اللہ کے لیے ہے جس کی ملکیت ہے ہر وہ شے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور آخرت میں بھی اسی کے لیے حمد ہوگی اور وہ کمال حکمت والا ہرچیز سے باخبر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

All praise be to Allah to Whom belongs all that is in the heavens and all that is in the earth, and all praise be to Him in the World to Come. He is Most Wise, All-Aware.

حمد اس خدا کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کا مالک ہے 1 اور آخرت میں بھی اسی کے لیے حمد ہے 2 ۔ وہ دانا اور باخبر ہے 3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمام تر تعریف اس اللہ کی ہے جس کی صفت یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے ، اور آخرت میں بھی تعریف اسی کی ہے ، اور وہی ہے جو حکمت کا مالک ہے ، مکمل طور پر باخبر ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 4 اصل تعریف اللہ ہی کو سزا وار ہے اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں اور آخرت میں (بھی دنیا کی طرح) اسی کی تعریف 5 ہوگی وہی حکمت والا خبردار ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سب تعریف اللہ ہی کو سزاوار ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، کا مالک ہے اور آخرت میں بھی اسی کی تعریف ہے اور وہ حکمت والا خبر رکھنے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ۔ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ اسی کی ملکیت ہے ۔ اور آخرت کی ہر تعریف بھی اسی کے لئے ہے۔ وہی حکمت والا اور (ہر چیز کی) خبر رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے (جو سب چیزوں کا مالک ہے یعنی) وہ کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور آخرت میں بھی اسی کی تعریف ہے۔ اور وہ حکمت والا خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

All praise Unto Allah whose is whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth; and His is the praise in the Hereafter And He is the Wise, the Aware.

(ساری) حمد اللہ ہی کے لئے ہے کہ اسی کی ملک ہے جو کچھ آسمانون میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اسی کی حمد ہے آخرت میں اور وہی بڑا حکمت والا ہے بڑا خبر رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

شکر کا حقدار وہ اللہ ہی ہے ، جس کا وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں میں ہے اور اسی کی حمد آخرت میں بھی ہوگی اور وہی حقیقی حکیم وخبیر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمام تعریفیں اس اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے ہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے اور آخرت میں بھی اسی کی تعریف ہوگی اور وہ بڑی حکمت والا بڑا باخبر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سب تعریف اللہ ہی کی ہے۔ جو سب چیزوں کا مالک ہے یعنی یہ کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور آخرت میں بھی اسی کی تعریف ہے اور وہ حکمت والا اور خبردار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس کے لئے وہ سب کچھ ہے جو کہ آسمانوں میں ہے اور وہ سب کچھ بھی جو کہ زمین میں ہے اور اسی کے لئے ہے ہر تعریف آخرت (کے اس حقیقی اور ابدی جہاں) میں بھی اور وہی ہے حکمت والا پورا باخبر

Translated by

Noor ul Amin

تمام تعریفیں اس ا للہ کے لئے ہےجو آسمانوں ا ورزمین کی ہرچیز کامالک ہے اور آخرت میں ( بھی ) تمام تعریفیں اسی کے لئے ہے وہ حکمت والا اور باخبر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سب خوبیاں اللہ کو کہ اسی کا مال ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ( ف۲ ) اور آخرت میں اسی کی تعریف ہے ( ف۳ ) اور وہی ہے حکمت والا خبردار ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں ، جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ( سب ) اسی کا ہے اور آخرت میں بھی تعریف اسی کے لئے ہے ، اور وہ بڑی حکمت والا ، خبردار ہے

Translated by

Hussain Najfi

ہر قِسم کی تعریف اس خدا کیلئے ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کا مالک ہے اور آخرت میں بھی ہر قسم کی تعریف اسی کیلئے ہے اور وہ بڑا حکمت والا ، بڑا باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Praise be to Allah, to Whom belong all things in the heavens and on earth: to Him be Praise in the Hereafter: and He is Full of Wisdom, acquainted with all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is only God who deserves all praise. To Him belongs all that is in the heavens and the earth and it is only He who deserves to be praised in the life to come. He is All-wise and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

All praise is due to Allah, to Whom belongs all that is in the heavens and all that is on the earth. His is all praise in the Hereafter, and He is the All-Wise, the All-Aware.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(All) praise is due to Allah, Whose is what is in the heavens and what is in the earth, and to Him is due (all) praise in the hereafter; and He is the Wise, the Aware.

Translated by

William Pickthall

Praise be to Allah, unto Whom belongeth whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth. His is the praise in the Hereafter, and He is the Wise, the Aware.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

प्रशंसा अल्लाह ही के लिए है जिस का वह सब कुछ है जो आकाशों और धरती में है। और आख़िरत में भी उसी के लिए प्रशंसा है। और वही तत्वदर्शी, ख़बर रखने वाला है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمام تر حمد وثناء اس اللہ کو سزاوار ہے جس کی ملک ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اسی کو حمد وثناء آخرت میں (بھی) سزا وار ہے اور وہ حکمت والا (1) خبردار ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تعریف اس ” اللہ “ کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کا مالک ہے اور آخرت میں بھی اسی کے لیے حمد ہے وہ حکیم اور ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حمد اس خدا کے لئے ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کا مالک ہے اور آخرت میں بھی اسی کے لیے حمد ہے۔ وہ دانا اور باخبر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس کی ملکیت میں وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں میں اور زمینوں میں ہے اور اسی کے لیے حمد ہے دنیا میں اور آخرت میں، اور وہ حکیم ہے باخبر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سب خوبی اللہ کی ہے جس کا ہے جو کچھ کہ ہے آسمان اور زمین میں اور اسی کی تعریف ہے آخرت میں اور وہی ہے حکمتوں والا سب کچھ جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سب تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس کی ملک ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور آؒخرت میں بھی تمام تعریفیں اسی کو سزاوار ہیں اور وہی کمال حکمت کا مالک اور جملہ امور سے باخبر ہے